• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اف یہ رشتے

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

رشتوں کی پہچان پر کبھی دھوکہ نہیں کھایا اور جب بڑے ہوئے تھے تب سے اب تک سب سے کنٹیکٹس ہیں بھلے رشتے کتنے ہی پھیل گئے ہیں، جس پر میرے گھر والے اور رشتہ دار یہی کہتے ہیں کہ تم رشتے نہیں بھولے جیسے بھی ہو ملنے آ جاتے ہو، اس پر بچپن کا ایک واقعہ آپ سے شیئر کرتا ہوں۔

میری امی جان کے ماموں کے بیٹے کی شادی پر جب میں 6 سال کا تھا تو سب گئے تھے، پھر امی جان کے یہی ماموں کو دیکھا ہر سال امی جان کو عید دینے ہمارے گھر آتے تھے اور جب بہت ضعیف ہو گئے تو اپنے کسی بیٹے کو عید دینے بھیجا کرتے تھے۔ میں وسن پورہ کا رہائشی ہوں اور امی کے ماموں بلال گنج کے۔

کالج کے دنوں میں ایک مرتبہ بلال گنج گھومتے گھومتے کچھ گلیاں ذہن میں گھومنے لگیں کہ یہاں امی جان کے ساتھ ایک مرتبہ آ چکا ہوں اب مشکل یہ تھی کہ گھر کے کسی فرد کا نام نہیں معلوم تھا بس ماموں کے ایک بیٹے کا بگڑا ہوا نام "بونگا" یاد تھا، اب وہاں اس نام سے پوچھتے ہوئے بھی شرم محسوس ہوئی خیر ایک دکاندار کو کہہ ہی دیا کہ بونگے کا گھر کدھر ھے سمائل! اس نے گھر کا بتایا کہ اتنی گلیاں دائیں بائیں اور فلاں والا گھر۔

گھر پہنچا اس وقت خواتین ہی تھیں اپنا تعارف کروایا تب گھر میں داخل ہوا، امی کے ماموں بہت ضعیف ہو چکے تھے ملاقات ہوئی اور تمام گھر والے دیکھ کر خوش ہوئے اور یہی پوچھ رہے تھے کہ تم کو ہمارے گھر کا پتہ کیسے چلا، اب یہاں کیا بتاؤں کہ دکاندار کو کیا کہا تھا بس یہی کہا کہ بچپن سے یاد تھا۔ پھر اپنے گھر آیا اور امی جان کو بتایا کہ آپ کے ماموں کے گھر گیا تھا تو امی جان نے بھی پوچھا کہ گھر کا پتہ کیسے چلا تو انہیں میں نے کہہ دیا کہ بونگا نام یاد تھا وہی بتانے سے کسی نے گھر کا بتایا۔

اپنے بچوں کا بھی آپ جیسا ہی حال ھے فیس بک پر جب کوئی انہیں کہتا ھے کہ میں آپکا فلاں انکل، آنٹی ہوں تو اپنی ماں کو پوچھتے ہیں کہ یہ کون ھے، تو وہ اپنے اصل والے انکل، آنٹیوں کے علاوہ دور نہیں جاتے اور نہ ہی جاننا چاہتے ہیں۔

والسلام
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
حالیہ بات ہے کہ سب خواتین مل بیٹھ کر گپ شپ کر رہی تھیں۔اچانک ایک آواز آئی کہ میرے شوہر کی نند کہہ رہی تھیں کہ۔۔۔۔۔"
 
Top