• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الإسناد فی کتب التجوید والقراء ات

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(1) کتاب السبعۃ في القراء ات
مصنف: امام ابن مجاہد رحمہ اللہ : (۲۴۵ھ الیٰ ۳۲۴ھ)
یہ وہ کتاب ہے جس میں مروّجہ قراء سبعہ کی قراء ات کو سب سے پہلے جمع کیا گیا، امام ابن مجاہدرحمہ اللہ اپنے زمانہ کے جلیل القدر امام تھے۔ اس کتاب میں امام ابن مجاہد نے اپنے سے لے کر قراء سبعہ تک مختلف طرق کے ساتھ اَسناد ذکر کی ہیں۔ اس کتاب کی تحقیق الدکتور شوقی ضیف نے کی ہے اوریہ ایک جلد میں شائع ہوئی۔اسے مکتبہ دارالمعارف القاہرۃ مصر نے طبع کیا ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(2) جامع البیان في القراء ات السبع المشہورۃ
مصنف: امام ابوعمرو عثمان بن سعید الدانی رحمہ اللہ (م۴۴۴ھ)
اس کتاب میں مصنف نے اَسناد اور طرق بیان کرنے کا اَنداز اس طرح اپنایا ہے کہ اپنے سے لے کر مختلف روایات و طرق قراء سبعہ تک ذکر کیے ہیں اور پھر قراء سبعہ سے نبیﷺ تک اَسناد ذکر کی ہیں۔ علامہ دانی رحمہ اللہ اپنے زمانہ میں اعلیٰ درجہ کے محققین کی صف میں شامل ہیں۔ آپ علم قراء ات کے بے تاج بادشاہ ہیں۔ علامہ دانی رحمہ اللہ تقریباً ایک سو بیس (۱۲۰) کتب کے مصنف ہیں جن میں اکثر قراء ات پر ہیں اس کتاب کی تحقیق الحافظ المقری محمد صدوق الجزائری رحمہ اللہ نے کی ہے اور دارالکتب العلمیہ، بیروت لبنان نے اسے شائع کیا ہے یہ ایک جلد میں شائع ہوئی۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(3) الإختیار في القراء ات العشر
مؤلف: امام ابومحمد عبداللہ بن علی الحنبلي البغدادي المعروف بسبط الخیاط رحمہ اللہ (م۴۶۴ھ الیٰ ۵۴۱ھ)
اس کتاب میں مصنف نے اپنے سے لے کر نبیﷺتک دس قراء کی سند ذکر کی ہے۔ امام سبط الخیاط رحمہ اللہ علم القراء ات میں اعلیٰ مقام رکھتے ہیں۔ علامہ جزری رحمہ اللہ نے اپنی کتاب النشر في القراء ات العشر میں آپ کی خوبصورت آواز کی بے حد تعریف کی ہے اس کتاب کی تحقیق عبدالعزیز بن ناصر السبررحمہ اللہ نے کی ہے۔ یہ کتاب دو جلدوں میں مکتبہ ملک فہد (الریاض) نے طبع کی ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(4) إرشاد المبتدي و تذکرۃ المنتہي في القراء ات العشر
(5) الکفایۃ الکبریٰ في القراء ات العشر
مؤلف: امام ابوالعز محمد بن حسین بن بُندار الواسطی القلانسی رحمہ اللہ (م۵۴۱ھ)
جیسا کہ کتاب کے نام سے ظاہر ہے کہ اس میں دس قراء ات کو جمع کیا گیا ہے۔ مؤلف نے اپنے سے لے کر قراء عشرہ تک مختلف طرق ذکر کیے ہیں اور پھر قراء عشرہ سے نبیﷺتک اسناد ذکر کی ہیں دونوں کتابیں علیحدہ علیحدہ ایک ایک جلد میں طبع کی گئیں ہیں اس کتاب کی تحقیق عثمان محمود غزال نے کی ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(6) التلخیص في القراء ات الثمان
مؤلف: امام ابومعشر عبدالکریم بن عبدالصمد الطبری رحمہ اللہ (م۴۷۸ھ)
اس کتاب میں آٹھ قراء کی مرویات کو جمع کیا گیا ہے مصنف کا شمار اپنے زمانہ کے جلیل القدر علماء میں ہوتا ہے۔ اس کتاب میں مؤلف نے اپنے سے لے کر قراء ثمانیہ (یعنی نافع، مکی، بصری، شامی، عاصم، حمزہ، کسائی، یعقوب رحمہم اللہ) تک مختلف طرق کے ساتھ اسناد ذکر کی ہیں یہ بھی ایک جلد میں شائع ہوئی ہے۔ اس کی تحقیق محمد عقیل موسیٰ نے کی ہے الجماعۃ الخیریۃ لتحفیظ القرآن الکریم (جدہ) نے اسے طبع کیا ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(7) التذکرۃ في القراء ات الثمان
مؤلف: إمام أبوالحسن طاہر بن عبدالمنعم بن غلبون المقري الحلبي رحمہ اللہ (۳۹۹ھ)
یہ بھی آٹھ قراء ات میں ہے یعنی جو قراء پیچھے گزرے ہیں وہی مراد ہیں، اس میں مؤلف نے اپنے سے لے کر نبیﷺتک اسناد ذکر کی ہیں۔ شاطبی رحمہ اللہ نے دو مرتبہ اپنی کتاب قصیدۃ الشاطبیہ میں دو جگہ ابن غلبون طاہر کا نام ذکر کیا ہے۔ وہ ایک جگہ باب المد والقصر میں اور دوسرا باب الھمز المفرد میں۔
باب المد والقصر میں ہے:
’’ وعاداً الأولی ‘‘ ابن غلبون طاھر: بقصر جمیع الباب قال وقولا
باب الھمز المفرد میں ہے:
’’ وبارئکم ‘‘ بالھمز، حال سکونہٖ، وقال ابن غلبون: بیآء تبدلا
التذکرۃ کی تحقیق ایمن رُشدی نے کی ہے اور یہ کتاب دو جلدوں میں ہے الجماعۃ الخیریۃ لتحفیظ القرآن الکریم (جدہ) نے شائع کی ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(8) الإقناع في القراء ات السبع
مؤلف: امام ابوجعفر احمدبن علی بن احمد بن خلف الانصاری رحمہ اللہ (۵۴۰ھ)
اس کتاب میں مصنف نے پہلے اپنے سے لے کر قراء سبعۃ تک اسناد ذکر کی ہیں پھر قراء سبعۃ سے نبیﷺتک اسناد بیان کی ہیں۔
کتاب کی تحقیق شیخ احمد فرید المزیدی نے کی ہے۔ داارلکتب العلمیہ بیروت نے شائع کی ہے۔ یہ کتاب ایک جلد میں طبع ہوئی ہے اور دوسرا نسخہ دو جلد میں ہے جامعہ اُم القریٰ مکہ مکرمہ نے طبع کروایا ہے۔ اُس کی تحقیق الدکتور عبدالحمید قطامش نے کی ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(9) المبھج في القراء ات السبع
مؤلف: عبداللہ بن علی بن احمد بن عبداللہ المعروف بسبط الخیاط رحمہ اللہ۔ (۵۴۱ھ)
اس کتاب میں مصنف نے اپنے سے لے کر قراء سبعۃ تک کثیر تعداد میں طرق اور روایات کاذکر کیا ہے ان کی ایک کتاب کا تذکرہ اس مضمون میں پہلے بھی ہوچکا ہے۔ المبھج کی تحقیق سید کسروی حسن نے کی ہے۔ دارالکتب العلمیہ بیروت لبنان نے اسے شائع کیا ہے یہ کتاب تین جلدوں میں شائع ہوئی ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(10) غایۃ الاختصار في القراء ات العشر
مؤلف: امام ابوالعلاء الحسن بن احمد بن الحسن الھمداني العطاررحمہ اللہ (م۵۶۹ھ)
اس کتاب میں مصنف نے پہلے قراء ات عشرہ کی اسناد نبیﷺ تک بیان کی ہیں پھر اپنے سے لے کر قراء عشرہ تک مختلف طرق کے ساتھ اسناد ذکر کی ہیں۔ تحقیق الدکتور اشرف محمد فواد طلعت نے کی ہے۔ یہ کتاب دو جلدوں میں ہے۔ اور اسے الجماعۃ الخیریہ لتحفیظ القرآن الکریم (جدہ) نے طبع کیا ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(11) التیسیر في القراء ات السبع
مؤلف: امام ابوعمرو عثمان بن سعید الدانی رحمہ اللہ
صاحب جامع البیان کی کتاب ’’التیسیر‘‘ قراء ات سبعۃ میں مشہور و معروف ہے۔ امام شاطبی رحمہ اللہ نے اسی کتاب کو اصل بناتے ہوئے اپنی کتاب حرز الأمانی ووجہ التھاني تحریر فرمائی ہے۔ علامہ دانی رحمہ اللہ کا اسناد ذکر کرنے کا انداز اس طرح ہے کہ پہلے قراء سبعہ سے نبیﷺ تک اسناد ذکر کی ہیں، بعد میں اپنے سے لے کر قراء سبعہ تک سندیں بیان کی ہیں یہ بھی ایک جلد میں ہے۔ دارالکتب العربی بیروت لبنان نے اسے طبع کیا ہے۔
 
Top