• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ تعالیٰ کے لئے اچھے نام ہیں، لہٰذا انہی کے ساتھ اسے پکارو :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اللہ تعالیٰ کے لئے اچھے نام ہیں ، لہٰذا انہی کے ساتھ اسے پکارو :

اسماء الحسنیٰ

کلمہ جلالہ " اللہ ":
معبود برحق ہے، تمام مخلوق اسکی الوہیت اور عبودیت میں شامل ہے ،کیونکہ وہ ان تمام معبودانہ صفات کا حامل ہے،جو صفاتِ کمال ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کا خاص ذاتی نام ہے جو اسمائے حسنیٰ میں سب سے زیادہ شان والا ہے، اس لئے اسے اسم اعظم بھی کہتے ہیں۔

لفظ اللہ کا مطلب:

ان معنوں میں مستعمل ہے جو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہیں، وہ فرماتے ہیں: (ترجمہ) اللہ تعالیٰ وہ ذاتِ کبریا ہے جس کو ہر شے اِلٰہ مانتی ہے اور جس کی تمام مخلوق عبادت کرتی ہے۔ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ اسم الجلالۃ کے دس لفظی خصائص ذکر کرنے کے بعد اس کے معنوی خصائص کے بارے میں لکھتے ہیں کہ رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: (ترجمہ) ''اے اللہ! میں تیری ثناء کا احاطہ نہیں کر سکتا، تو اسی طرح ہے جس طرح تو نے خود اپنی شان بیان کی''۔

 
Top