محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,786
- پوائنٹ
- 1,069
اللہ تعالیٰ کے لئے اچھے نام ہیں ، لہٰذا انہی کے ساتھ اسے پکارو :
کلمہ جلالہ " اللہ ":
معبود برحق ہے، تمام مخلوق اسکی الوہیت اور عبودیت میں شامل ہے ،کیونکہ وہ ان تمام معبودانہ صفات کا حامل ہے،جو صفاتِ کمال ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کا خاص ذاتی نام ہے جو اسمائے حسنیٰ میں سب سے زیادہ شان والا ہے، اس لئے اسے اسم اعظم بھی کہتے ہیں۔لفظ اللہ کا مطلب:
ان معنوں میں مستعمل ہے جو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہیں، وہ فرماتے ہیں: (ترجمہ) اللہ تعالیٰ وہ ذاتِ کبریا ہے جس کو ہر شے اِلٰہ مانتی ہے اور جس کی تمام مخلوق عبادت کرتی ہے۔ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ اسم الجلالۃ کے دس لفظی خصائص ذکر کرنے کے بعد اس کے معنوی خصائص کے بارے میں لکھتے ہیں کہ رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: (ترجمہ) ''اے اللہ! میں تیری ثناء کا احاطہ نہیں کر سکتا، تو اسی طرح ہے جس طرح تو نے خود اپنی شان بیان کی''۔