• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ حافظ بھائیو۔۔۔!!!

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
دھاگے کا عنوان بڑا خطرناک رکھا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ آپ فورم مستقل چھوڑ کر جا رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی و فراغت کی نعمتیں عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
ایک سے دو آپ نے اکتوبر میں ہونا ہے لیکن چھٹیاں ابھی سے شروع کر رہے ہیں؟ دعوت نامہ کا انتظار رہے گا۔
شاکر بھائی جان ایسی کوئی بات نہیں کہ میں محدث فورم کو چھوڑ جاؤں شاید پوسٹ کےعنوان سے کچھ اس طرح محسوس ہورہا تھا۔ان شاءاللہ تاحیات کتاب وسنت ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ارادہ ہے اللہ تعالی توفیق دے۔آمین
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
جی بلکل مجھے بھی کچھ ایسا ہی لگا۔۔اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد صحت یاب کریں،اور مستقبل میں اللہ تعالیٰ آپ کے مسائل کو خیر سے حل کریں، آمین
اور کہاں سے گھر واپس جارہے ہیں؟؟؟
ناصر بھائی جان اللہ تعالی آپ کی دعاؤں کو قبول کرے میرا گھر لیہ میں ہے۔اور اس وقت رہتا لاہور میں ہوں اس لیے بتایا تھا کہ لاہور سے گھر(لیہ) جا رہا ہوں
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
اللہ حافظ بھائیو۔۔۔!!!

بسم الله الرحمن الرحيم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب بندہ کے گناہ زیادہ ہوجاتے ہیں اور اللہ سے کچھ کچھ کنارہ کش ہوجاتا ہے یا پھر جانے انجانے میں چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو بھی ہلکا سمجھنے لگ جاتا ہے ۔تو پھر اللہ تعالی اس بندے پر کوئی نہ کوئی تکلیف ڈال دیتے ہیں تاکہ یہ اپنی اوقات میں رہے ۔اللہ بہت حکمت والی ذات ہے ۔
ایسی ہی مثال آپ میری سمجھی ۔ جانے انجانے میں پتہ نہیں کتنی غلطیاں ہوجایا کرتی ہیں ۔توبہ مانگنے سے بھی یہ گناہ معاف ہو جاتے ہیں اور دوسری صورت اللہ تعالی اپنے بندے پر آزمائش بھی ڈال دیتا ہے اور وہ آزمائش گناہوں کی بخشش کا سبب بھی بنا کرتی ہے ۔اللہ خالق کائنات نے تھوڑی سی بیماری مجھ پر بھی ڈالی ہے۔(جس پر مجھے اپنے رب عظیم سے کوئی گلہ شکوہ نہیں جو میرا رب کرتا ہے اسی میں اچھائی ہوتی ہے لیکن ہم سمجھتے نہیں ) لیکن رب مجھے بھولا نہیں ۔(تعریف کرتا ہوں اس ذات کی جس کے حکم سے یہ دنیا آباد ہے ۔)۔اللہ تعالی سے دعا کریں کہ اللہ تعالی ہر مسلمان کو صحت و ایمان کی بہترین حالت میں رکھے ۔جب تک زندہ رکھے تو اسلام پر رکھے اور جب موت آئے تو امیان کی حالت میں آئے۔آمین
اس پر ایک دعا یاد آگئی ۔وہ دعا بہت ہی قیمتی ہے اور ہمارے ایک ٹیچر نے کہا تھا کہ اس دعا کا نتیجہ میں دیکھ چکا ہوں ۔وہ دعا یہ ہے ۔
’’ اللهم اتنا في الدنيا حسنة و في الاخرة حسنة و قنا عذاب النار ‘‘
کچھ وجوہات کی بنا پر آج سے میں گھر جارہا ہوں اور پھر ان شاءاللہ ہماری ملاقات رمضان کےبعد ہوگی ۔پہلی وجہ طبیعت کچھ ٹھیک نہیں اور ڈاکٹرنے فل بیڈ ریسٹ کا کہا ہے ۔ملیریا اور ٹائیفائڈ ہے۔اور دوسری وجہ گھر کی کچھ مصروفیات بھی ہیں ۔کیونکہ اکتوبر میں شاید ہم ایک سے دو ہوجائیں ۔
کوشش کروں گا کہ نیٹ وغیرہ کو استعمال کرپاؤں ، اور رابطے میں رہوں لیکن اس وقت لگ نہیں رہا کہ گھر پر رہتے ہوئے نیٹ یوز کرپاؤں گا۔دعا کریں کہ اللہ تعالی سبب بنا دے۔آمین
آج سے ہی کچھ دیر تک آپ لوگوں سے کچھ دنوں کےلیے رابطہ منقظع ہورہا ہے ۔اگراللہ نے چاہا تو پھر ملاقات ہوگی ۔
رمضان کےبابرکت مہینے میں دعاؤںمیں خصوصی طور پریاد کرتے رہنا اور کتاب وسنت ٹیم کےلیے خاص طور پر دعا کرتے رہنا کہ اللہ تعالی اس ٹیم کے ذریعے قرآن وسنت کی صحیح تعلیمات آپ تک پہنچاتا رہے ۔آمین یارب العالمین
والسلام
بسم اللہ الرحمن الرحیم​
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

تمام تعریفات اس وحدہ لاشریک ذات کےلیے جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے ۔جس ذات نے بندہ کو اپنی خاص رحمت اور فضل سے ایک بار پھر ٹیم کتاب وسنت کے ساتھ مل کر دعوت دین کا موقع فراہم کیا ہے ۔اللہ تعالی کی خاص رحمت اور آپ بھائیوں کے خلوصانہ دعاؤں سے صحت کاملہ کے ساتھ آج پھر ملاقات کا شرف حاصل ہورہا ہے ۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ عزوجل جنت میں بھی ہمیں اسی طرح اکھٹے رکھے۔آمین ثم آمین
الحمدللہ ثم الحمدللہ کہ اب الحمدللہ میری طبیعت بالکل درست ہے ۔آپ تمام بھائیوں کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے میرے لیے خصوصی طور پر دعاؤں کا اہتمام کیا ہے ۔اللہ تعالی آپ تمام بھائیوں کی نیک خواہشات مکمل فرمائے۔آمین
کوشش کے باوجود بھی ماہ مبارک میں نیٹ کو استعمال نہیں کرپایا جس کی وجہ سے آپ بھائیوں سے رابطہ منقظع رہا ۔اب ان شاءاللہ توفیق باللہ مستقل رابطہ رہے گا۔
کتاب وسنٹ ٹیم کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیئے گا ۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
کلیم اللہ بھائی، فرمائشی کتب والا سیکشن خصوصاً آپ کا شدت سے انتظار کرتا رہا ۔۔۔!!!!
حیدر بھائی جان پہلے میرے والی فرمائشی کتابیں دیکھنا (ابتسامہ)
 

ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,451
پوائنٹ
306
ناصر بھائی جان اللہ تعالی آپ کی دعاؤں کو قبول کرے میرا گھر لیہ میں ہے۔اور اس وقت رہتا لاہور میں ہوں اس لیے بتایا تھا کہ لاہور سے گھر(لیہ) جا رہا ہوں
آپ کو فورم پر دوبارہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی
اللہ تعالیٰ آپ کو خوش و خرم رکھیں آمین
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
کلیم اللہ بھائی، فرمائشی کتب والا سیکشن خصوصاً آپ کا شدت سے انتظار کرتا رہا ۔۔۔!!!!
جی شاکر بھائی فل کوشش اور پورا کرنے کی نیت سے اس منتظر سیکشن کو دیکھا جائے گا۔ان شاءاللہ
 
Top