• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

النصر الربانی فی ترجمہ محمد بن الحسن الشیبانی

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اس کلام کا جو معنی آپ نے ارشاد فرمایا ہے وہ آپ کے بطن سے برآمد ہوا ہے دارقطنیؒ کے الفاظ سے نہیں۔ میں نے عرض کیا تھا کہ دارقطنیؒ کے الفاظ میں اس بات کی صراحت دکھا سکتے ہیں تو دکھائیں جو آپ کہہ رہے ہیں۔ آپ کے پیٹ کے گھڑے ہوئے معانی کی ہمیں ضرورت نہیں۔
اور اگر دارقطنیؒ کے الفاظ میں یہ بات صراحتاً موجود نہیں ہے تو بتا دیں۔ ہم پھر آگے بات کرتے ہیں۔
یہ معنی تو دارقطنی کے کلام میں ہے، مگر علم الکلام میں جھک مارمار کر کلام کو سمجھنے سے عاری کو سمجھ نہ آناالگ بات ہے!
رہی بات صراحت کی، تو صراحت اعتباری شئی ہے!
بنی اسرائل کو بھی اللہ تعالیٰ کے بقر کو ذبح کرنے کے حکم میں صراحت نظر نہیں آرہی تھی!
اور وہ بار بار صراحت کا مطالبہ کرتے!
ہم نے جو معانی بیان کئے ہیں وہ امام ذہبی اور ابن حجر العسقلانی کے بھی ہیں!
ویسے بات سیدھی سی ہے، یہ حنفی مقلدین کی مجبوری ہے، کہ وہ ہٹ دھرمی کے ساتھ امام ابو حنیفہ اور ان کے شاگردوں پر ہر جرح کو رد کردیں، گو کہ محدثین کے ہاں وہ جرح مقبول ہو!
ایک بار پھر عرض کردوں!
یہ بات دارقطنی کے اپنے الفاظ میں ہی ہے!
 
Last edited:

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
مجھے جہاں ضرورت ہوگی وہاں جواب دونگا اور میں کسی کے قول کا پابند نہیں ہوں اور
جہاں تک بات ہے ریٹنگ کی تو ریٹنگ کے اوپر آپ کے ہم نوالہ ہم پیالہ کی عبارت کافی ہے
جی بات تو بالکل ٹھیک ہے لیکن اصل میں مجھے بغور دیکھنے کے باوجود دارقطنیؒ کے الفاظ نظر نہیں آئے تھے تو میں نے سوچا کہ شاید آپ کو نظر آ گئے ہیں اس لیے یہ ریٹنگ دی ہے۔ ویسے پریشان نہ ہوا کیجیے، یہ تو دین کا کام ہے (ابتسامہ)۔
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

یہ معنی تو دارقطنی کے کلام میں ہے، مگر علم الکلام میں جھک مارمار کر کلام کو سمجھنے سے عاری کو سمجھ نہ آن االگ بات ہے!
رہی بات صراحت کی، تو صراحت اعتباری شئی ہے!
بنی اسرائل کو بھی اللہ تعالیٰ کے بقر کو ذبح کرنے کے حکم میں صراحت نظر نہیں آرہی تھی!
اور وہ بار بار صراحت کا مطالبہ کرتے!
ہم نے جو معانی بیان کئے ہیں وہ امام ذہبی اور ابن حجر العسقلانی کے بھی ہیں!
ویسے بات سیدھی سی ہے، یہ حنفی مقلدین کی مجبوری ہے، کہ وہ ہٹ دھرمی کے ساتھ امام ابو حنیفہ اور ان کے شاگردوں پر ہر جرح کو رد کردیں، گو کہ محدثین کے ہاں وہ جرح مقبول ہو!
ایک بار پھر عرض کردوں!
صریح عبارت؟؟؟
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
صریح عبارت؟؟؟
وہی عبارات جو پیش کی جا چکی ہیں!
باقی تو آپ کے مدعا پر رجوع ثابت کرنے والی عبارت ہے!
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

وہی عبارات جو پیش کی جا چکی ہیں!
باقی تو آپ کے مدعا پر رجوع ثابت کرنے والی عبارت ہے!
عبارت اس پر طلب کی گئی تھی اگر آپ کی یادداشت میں محفوظ ہو!!!
یہاں امام دارقطنی نے صرف اتنا بیان کیا ہے کہ امام دارقطنی کے نزدیک امام محمد بالکل ہی ترک کئے جانے کے مستحق نہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ امام محمد کی امام مالک سے کی گئی روایات دوسرے طرق سے ، یعنی دوسرے روایوں سے ثابت ہے، لہٰذا ان کی وہ روایات تسلیم کی جائیں تو اس میں حرج نہیں، لیکن اس سے امام محمد کا فی نفسہ ثقہ ہونا ثابت نہیں ہوتا!
دارقطنیؒ کی اس مراد پر آپ نے ایک بھی صریح عبارت مروی از دارقطنیؒ پیش نہیں کی۔ اگر کی ہے تو مرد بنیں اور لنک دیں!!!
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
عبارت اس پر طلب کی گئی تھی اگر آپ کی یادداشت میں محفوظ ہو!!!
اسی پر امام دارقطنی کی عبارات پیش کی جا چکی ہیں!
کلام کو سمجھنے کی لیاقت پیدا کریں!
دارقطنیؒ کی اس مراد پر آپ نے ایک بھی صریح عبارت مروی از دارقطنیؒ پیش نہیں کی۔ اگر کی ہے تو مرد بنیں اور لنک دیں!!!
امام دارقطنی کی پیش کردہ عبارات میں ہی یہ بات ہے، اور اس پر صراحت در صراحت طلب کرنے کا وصف بنی اسرائیل والا ہے!
اب اگر آپ میں کلام کو سمجھنے کی لیاقت نہیں، تو اسے کلام کاقصور نہیں!
رہی بات مرد ہونے کی!
تو اشماریہ صاحب! اس بار تو درگذر کرتا ہوں! آئندہ کے لئے احتیاط کیجیئے گا!
وگرنہ پھر آپ انتظامیہ کو پکارنا شروع کردیں گے!
بد نہ بولے زیر گردوں گر کوئی میری سنے
ہے گنبد کی صدا جیسی کہے ویسی سنے!
 
Last edited:

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

اسی پر امام دارقطنی کی عبارات پیش کی جا چکی ہیں!
کلام کو سمجھنے کی لیاقت پیدا کریں!

امام دارقطنی کی پیش کردہ عبارات میں ہی یہ بات ہے، اور اس پر صراحت در صراحت طلب کرنے کا وصف بنی اسرائیل والا ہے!
اب اگر آپ میں کلام کو سمجھنے کی لیاقت نہیں، تو اسے کلام کاقصور نہیں!
رہی بات مرد ہونے کی!
تو اشماریہ صاحب! اس بار تو درگذر کرتا ہوں! آئندہ کے لئے احتیاط کیجیئے گا!
وگرنہ پھر آپ انتظامیہ کو پکارنا شروع کردیں گے!
بد نہ بولے زیر گردوں گر کوئی میری سنے
ہے گنبد کی صدا جیسی کہے ویسی سنے!
یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے جب آپ "دے دی ہے" کی رٹ لگائے بیٹھے ہیں۔ یہ آپ پہلے بھی کئی بار کر چکے ہیں۔
یہ وصف تو بنی اسرائیل سمیت ہر کافر قوم کا تھا کہ وہ اپنی ضد کو ہی دلیل سمجھتے تھے۔
رہ گئی درگزر کرنے کی بات تو نہ کیجیے بے شک۔ آپ کو آپ کی زبان میں ہی ان شاء اللہ جواب ملے گا۔ آگے آپ کی مرضی ہے کہ آپ کتنا آگے جاتے ہیں۔
وہ زمانہ الگ تھا جب میں آپ کو آپ کے الفاظ میں جواب دینے کے بجائے انتظامیہ سے یہ امید رکھتا تھا کہ وہ آپ کو کنٹرول کر کے فورم کے ماحول کو صاف رکھیں گے۔ میں نے اس وقت ہر ممکن کوشش کر لی تھی کہ مجھ سے کسی کو شکایت نہ ہو۔
یہاں بھی آپ کو غصہ ہونے سے پہلے یاد رکھنا چاہیے تھا کہ پہل آپ نے کی تھی:

مگر علم الکلام میں جھک مارمار کر کلام کو سمجھنے سے عاری کو سمجھ نہ آن االگ بات ہے!
ہم نے ذرا سی مرد بننے کی تلقین کر دی تو غصہ نہیں آنا چاہئے تھا۔
بہرحال آپ لوگ اپنی باتوں میں لگے رہیے۔ اپنے دلائل دیجیے اور اس پر اپنے ہم نوالہ ہم پیالہ حضرات سے ریٹنگ لیجیے، واہ واہ سنئے۔ ان حضرات سے بھی جو آپ کے مذکورہ جملے سے تو متفق ہو جاتے ہیں لیکن ہماری ذرا سی گوشمالی انہیں پسند نہیں آتی (ابتسامہ)۔ ہم نے اگر ریٹنگ اور واہ واہ کا کھڑاگ پالنا ہوتا تو یہاں نہ بیٹھے ہوتے، اور بھی فورم ہیں۔
و السلام
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے جب آپ "دے دی ہے" کی رٹ لگائے بیٹھے ہیں۔ یہ آپ پہلے بھی کئی بار کر چکے ہیں۔
ہم ہر بار دلیل پیش کیا کرتے ہیں، اور نا سمجھ لوگوں کو بار بار بتلانا پڑتا ہے، کہ جناب دلیل دی جا چکی ہے، اپنی عقل و نظر سے تقلید کے حجاب کو چاک کر کے دیکھیئے!
یہ وصف تو بنی اسرائیل سمیت ہر کافر قوم کا تھا کہ وہ اپنی ضد کو ہی دلیل سمجھتے تھے۔
اور یہ وصف مقلدین حنفیہ میں بدرجہ اتم پایا جاتا ہے!
رہ گئی درگزر کرنے کی بات تو نہ کیجیے بے شک۔ آپ کو آپ کی زبان میں ہی ان شاء اللہ جواب ملے گا۔ آگے آپ کی مرضی ہے کہ آپ کتنا آگے جاتے ہیں۔
ٹھیک ہے پھر! ہم تو دیوبند سے ہوتے ہوئے کوفہ جائیں گے!
وہ زمانہ الگ تھا جب میں آپ کو آپ کے الفاظ میں جواب دینے کے بجائے انتظامیہ سے یہ امید رکھتا تھا کہ وہ آپ کو کنٹرول کر کے فورم کے ماحول کو صاف رکھیں گے۔ میں نے اس وقت ہر ممکن کوشش کر لی تھی کہ مجھ سے کسی کو شکایت نہ ہو۔
آپ ہمیں جواب نہیں دیتے ، اور نہ دے سکتے ہو! ہاں مغالطہ دینے کی کوشش کیا کرتے ہو!
یہاں بھی آپ کو غصہ ہونے سے پہلے یاد رکھنا چاہیے تھا کہ پہل آپ نے کی تھی:
تو اس میں کون سی بری بات ہے! علم الکلام میں جھک مار مار کر کلام کو سمجھنے کی مت ماری جاتی ہے!
ہم نے ذرا سی مرد بننے کی تلقین کر دی تو غصہ نہیں آنا چاہئے تھا۔
دیکھیں میاں! اگر کوئی مطالبہ کرے کہ کوئی کسی عورت سے بدکاری کر کے مردانگی ثابت کرے، تو یہ مطالبہ ہی لغو ہے!
اب دیکھیں، آپ بعض مقلد بھائی مطالبہ کرتے ہیں کہ صحیح حدیث پیش کرو جسے اللہ اور رسول اللہ نے صحیح کہا ہو!
اسی قبیل سے آپ کا مطالبہ بھی ہے! کہ صاحب کلام کے کلام کی شرح و تفسیر و لغوی ترکیب بھی صاحب کلام سے ہی پیش کرو، کل کو کوئی منچلا یہ مطالبہ نہ کردے کہ اردو ترجمہ بھی صاحب کلام کا کیا ہوا ہی پیش کرو!
میاں جی! کلام اپنا معنی و مفہوم رکھتا ہے، اور کلام کو سمجھنے والے اس کو سمجھتے ہیں! یہ اور بات ہے کہ کسی علم الکلام میں جھک مارنے پر لوگوں کی کلام کو سمجھنے کی مت ماری جاتی ہے!
بہرحال آپ لوگ اپنی باتوں میں لگے رہیے۔ اپنے دلائل دیجیے اور اس پر اپنے ہم نوالہ ہم پیالہ حضرات سے ریٹنگ لیجیے، واہ واہ سنئے۔ ان حضرات سے بھی جو آپ کے مذکورہ جملے سے تو متفق ہو جاتے ہیں لیکن ہماری ذرا سی گوشمالی انہیں پسند نہیں آتی (ابتسامہ)۔ ہم نے اگر ریٹنگ اور واہ واہ کا کھڑاگ پالنا ہوتا تو یہاں نہ بیٹھے ہوتے، اور بھی فورم ہیں۔
آپ کو ریٹنگ کی بڑی فکر لاحق ہے!
چلیں آئندہ سے میں آپ کو کم از کم شکریہ کی ریٹنگ دیتا رہو ں گا!
اور دیگر صارفین سے بھی التماس ہے وہ بھی اشماریہ صاحب کی دلجوئی کرتے رہیں!
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

ہم ہر بار دلیل پیش کیا کرتے ہیں، اور نا سمجھ لوگوں کو بار بار بتلانا پڑتا ہے، کہ جناب دلیل دی جا چکی ہے، اپنی عقل و نظر سے تقلید کے حجاب کو چاک کر کے دیکھیئے!

اور یہ وصف مقلدین حنفیہ میں بدرجہ اتم پایا جاتا ہے!

ٹھیک ہے پھر! ہم تو دیوبند سے ہوتے ہوئے کوفہ جائیں گے!

آپ ہمیں جواب نہیں دیتے ، اور نہ دے سکتے ہو! ہاں مغالطہ دینے کی کوشش کیا کرتے ہو!

تو اس میں کون سی بری بات ہے! علم الکلام میں جھک مار مار کر کلام کو سمجھنے کی مت ماری جاتی ہے!

دیکھیں میاں! اگر کوئی مطالبہ کرے کہ کوئی کسی عورت سے بدکاری کر کے مردانگی ثابت کرے، تو یہ مطالبہ ہی لغو ہے!
اب دیکھیں، آپ بعض مقلد بھائی مطالبہ کرتے ہیں کہ صحیح حدیث پیش کرو جسے اللہ اور رسول اللہ نے صحیح کہا ہو!
اسی قبیل سے آپ کا مطالبہ بھی ہے! کہ صاحب کلام کے کلام کی شرح و تفسیر و لغوی ترکیب بھی صاحب کلام سے ہی پیش کرو، کل کو کوئی منچلا یہ مطالبہ نہ کردے کہ اردو ترجمہ بھی صاحب کلام کا کیا ہوا ہی پیش کرو!
میاں جی! کلام اپنا معنی و مفہوم رکھتا ہے، اور کلام کو سمجھنے والے اس کو سمجھتے ہیں! یہ اور بات ہے کہ کسی علم الکلام میں جھک مارنے پر لوگوں کی کلام کو سمجھنے کی مت ماری جاتی ہے!

آپ کو ریٹنگ کی بڑی فکر لاحق ہے!
چلیں آئندہ سے میں آپ کو کم از کم شکریہ کی ریٹنگ دیتا رہو ں گا!
اور دیگر صارفین سے بھی التماس ہے وہ بھی اشماریہ صاحب کی دلجوئی کرتے رہیں!
ہم آپ کو جوابا شکریے کی ریٹنگ دیتے ہیں.
خوش رہیے.
و السلام
 
رحمانی

رکن
شمولیت
اکتوبر 13، 2015
پیغامات
382
ری ایکشن اسکور
105
پوائنٹ
91
امام زیلعی نے دارقطنی کی تصنیف غرائب مالک کے حوالہ سے لکھاہے کہ دارقطنی نے امام محمد بن الحسن الشیبانی کو ثقات رواۃ میں شمار کیاہے،اس لحاظ سے دیکھاجائے تو زبیر علی زئی کے اصول کے مطابق دونوں قول میں تعارض ہوگیا اور تعارض کی صورت میں دونوں قول منسوخ ہوگئے۔
اگر زبیر علی زئی کے خود ساختہ اصول کو ترک کیاجائے اور سنجیدگی سے اس سوال کا جواب دیاجائے توایک بات جومحدثین کے کلام میں کھٹکتی ہے،وہ یہ ہے کہ بیشتر محدثین اور معقول قسم کے غیرمقلد حضرات کوبھی امام محمد کی عدالت میں شبہ نہیں ہے، شبہ یاشک صرف ضبط میں ہے،اب ضبط میں امام محمد کے کیاکمی تھی، کن روایات میں ان سے چوک ہوئی ہے،صحیح کیاہیں، اس کی مدلل نشاندہی کسی نے بھی نہیں کی ہے۔
حد یہ ہے کہ صاحب الکامل فی ضعفاء الرجال جو ہرراوی کی احادیث کی جانچ پرکھ کرتے ہیں وہ بھی اس باب میں کوئی حدیث ڈھونڈ کر پیش نہیں کرپائے کہ اس حدیث یاان حدیثوں میں ان سے چوک ہوئی ہے،جب کہ وہ ہرراوی کی احادیث پر کلام کرتے ہیں اور پیش کرتے ہیں، اوران کا اس ضمن میں کسی حدیث کو پیش نہ کرنا ہی اس بات کی دلیل ہے کہ ان کو باوجود تتبع اورتلاش کے ان کی کسی روایت میں کوئی غلطی نہیں ملی ہوگی،ورنہ وہ اس کے ذکر سے چوکتے نہیں۔
اشماریہ صاحب سے گزارش ہے کہ اس طرح کی بیکار بحثوں اوربیکار افراد کے ساتھ الجھنے کے بجائے یہ کام کریں کہ امام محمد کی سیرت پر ایک جامع مقالہ لکھیں جس میں محدثین کےا عتراضات کا جائزہ اصول حدیث کی روشنی میں لیں تویہ وقت کا بہتر مصرف بھی ہوگا اور ایک کام کی چیز بھی سامنے آئے گی۔
 
Top