• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امیر المومنین عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے آٹھ (8) رکعات تراویح کا حکم دیا تھا، الحمدللہ !

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
آپ سے پہلے بھی گزارش کی گئی تھی کہ ایک ہی موضوع سے متعلق بہت سارے دھاگوں میں ایک ساتھ شرکت نہ کریں۔ ایک وقت میں ایک موضوع پر ایک دھاگے میں بات کریں تاکہ ایک ہی بات تین تین جگہ نہ کی جا رہی ہو۔ اب یہاں تراویح سے متعلق ایک پرانے دھاگے میں آپ کی مشارکت ہرگز ضروری نہیں، جبکہ ایسے دو تین دھاگوں میں یہی باتیں آپ کی چل رہی ہیں۔
محترم! یہ دھاگوں پہ دھاگے میں نے تو نہیں بنائے!!!
آپ ایک کے علاوہ بقیہ کو بلاک کردیں۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
محترم! یہ دھاگوں پہ دھاگے میں نے تو نہیں بنائے!!!
آپ ایک کے علاوہ بقیہ کو بلاک کردیں۔
ایک موضوع پر آپ بھی کئی دھاگے بنا سکتے ہیں، کوئی حرج نہیں۔ لیکن ایک ساتھ نہیں۔ اسی طرح ایک ہی طرح کے دھاگوں میں ایک ہی جیسی باتوں سے تکرار اور کوفت ہوتی ہے۔ لہٰذا دوبارہ گزارش ہے کہ اس سے اجتناب کریں۔
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
ایک موضوع پر آپ بھی کئی دھاگے بنا سکتے ہیں، کوئی حرج نہیں۔ لیکن ایک ساتھ نہیں۔
ایسا میں نے کبھی نہیں کیا۔

اسی طرح ایک ہی طرح کے دھاگوں میں ایک ہی جیسی باتوں سے تکرار اور کوفت ہوتی ہے۔
یہ بات ”مقبول احمد سلفی“ صاحب کو بھی ”سمجھا“ دیں۔

لہٰذا دوبارہ گزارش ہے کہ اس سے اجتناب کریں۔
میری طرف سے ابتدا نہیں ہوتی اور نہ انشاء اللہ ہوگی۔
محترم! آپ سے گذارش کی تھی کہ یا تو ایسے دھاگوں کو ضم کر دیں یا پرانے دھاگوں کو بلاک کر دیں۔
 
شمولیت
مارچ 22، 2016
پیغامات
5
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
33
جناب انور شاہ صاحب ہمارے لیئے حجت نہیں ھیں بلکہ تم دیوبندیوں کے لیئے حجت ہیں وہ یہ تسلیم کر رہیں کہ نبی کریم ص نے آٹھ رکعت ہی پڑھی۔ اور تہجد اور تراویح ایک ہی ھے۔
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
جناب انور شاہ صاحب ہمارے لیئے حجت نہیں ھیں بلکہ تم دیوبندیوں کے لیئے حجت ہیں وہ یہ تسلیم کر رہیں کہ نبی کریم ص نے آٹھ رکعت ہی پڑھی۔ اور تہجد اور تراویح ایک ہی ھے۔
محترم! وہ حجت ہیں اس کی دلیل دیں۔
تہجد اور تراویح کو ایک ثابت کریں دلائل سے ؟
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
اس فاروقی حکم کی سند بالکل صحیح ہے:
دلیل1: اس کے تمام راوی زبردست قسم کے ثقہ ہیں۔

دلیل2: اس سند کے کسی راوی پر کوئی جرح نہیں ہے۔

دلیل3: اسی سند کے ساتھ ایک روایت صحیح بخآری کتاب الحج میں بھی موجود ہے۔ (ح 1858)
محترم!
اس فاروقی حکم کے متعلق کیا خیال ہے؟

صحيح البخاري : بَاب فَضْلِ مَنْ قَامَ رَمَضَانَ
وَعَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدٍ الْقَارِيِّ أَنَّهُ قَالَ
خَرَجْتُ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَيْلَةً فِي رَمَضَانَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَإِذَا النَّاسُ أَوْزَاعٌ مُتَفَرِّقُونَ يُصَلِّي الرَّجُلُ لِنَفْسِهِ وَيُصَلِّي الرَّجُلُ فَيُصَلِّي بِصَلَاتِهِ الرَّهْطُ فَقَالَ عُمَرُ إِنِّي أَرَى لَوْ جَمَعْتُ هَؤُلَاءِ عَلَى قَارِئٍ وَاحِدٍ لَكَانَ أَمْثَلَ ثُمَّ عَزَمَ فَجَمَعَهُمْ عَلَى أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ثُمَّ خَرَجْتُ مَعَهُ لَيْلَةً أُخْرَى وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ بِصَلَاةِ قَارِئِهِمْ قَالَ عُمَرُ نِعْمَ الْبِدْعَةُ هَذِهِ وَالَّتِي يَنَامُونَ عَنْهَا أَفْضَلُ مِنْ الَّتِي يَقُومُونَ يُرِيدُ آخِرَ اللَّيْلِ وَكَانَ النَّاسُ يَقُومُونَ أَوَّلَهُ

محترم! اب آپ فیصلہ کریں کہ صحیح بخاری کی روایت صحیح ہے یا مؤطا امام مالک کی؟
 
Last edited:

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
دلیل4: شاہ ولی اللہ الدہلوی نے "اہل الحدیث" سے نقل کیا ہے کہ موطأ کی تمام احادیث صحیح ہیں۔ (حجة اللہ البالغہ:241/2)
موطأ مالك - (ج 1 / ص 342)

و حَدَّثَنِي عَنْ مَالِك عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ أَنَّهُ قَالَ
كَانَ النَّاسُ يَقُومُونَ فِي زَمَانِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فِي رَمَضَانَ بِثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ رَكْعَةً
عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانہ میں لوگ تین (وتر) اور بیس رکعات (تراویح) پڑھتے تھے۔
اب اپنی بات پر قائم رہیئے گا اِدھر اُدھر کی نہ مارنے لگ جائیے گا۔
 
Last edited:

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,718
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
197
آپ کے احناف کے بھی اقوال ہیں جن میں ۲۰ رکعت کو ضعیف قرار دیا ہے
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
آپ کے احناف کے بھی اقوال ہیں جن میں ۲۰ رکعت کو ضعیف قرار دیا ہے
محترم! محدث فورم کا ہر اہلحدیث کہلانے والا میری ابحاث کو ”احناف“ کے تناظر میں کیوں دیکھتا ہے؟ جبکہ میں نے اپنے دلائل میں کہیں بھی کسی بھی پوسٹ میں ”قرآن و حدیث“ سے ہٹ کر دلائل نہیں دیئے۔
محترم! مجھے اگر ”حنفی“ مسلک کی ہی تفہیم حاصل کرنی ہوتی تو ”احناف“ کے پاس جاتا نہ کہ ”محدث“ فورم پہ آتا۔ میں یہاں آپ کے دعویٰ کے موافق دلائل دے کر اس بارے میں اہلحدیث کہلانے والوں کی ”صداقت“ جاننا چاہتا ہوں۔
محترم! نہ صرف احناف بلکہ تمام دنیا کے ”اہلِ سنت“ مسالک والے ”بیس تراویح“ ہی پڑھتے پڑھاتے ہیں۔ صرف ”شیعہ اور اہلحدیث“ اس کے خلاف ہیں۔
 
Last edited:

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
محترم! محدث فورم کا ہر اہلحدیث کہلانے والا میری ابحاث کو ”احناف“ کے تناظر میں کیوں دیکھتا ہے؟ جبکہ میں نے اپنے دلائل میں کہیں بھی کسی بھی پوسٹ میں ”قرآن و حدیث“ سے ہٹ کر دلائل نہیں دیئے۔
محترم! مجھے اگر ”حنفی“ مسلک کی ہی تفہیم حاصل کرنی ہوتی تو ”احناف“ کے پاس جاتا نہ کہ ”محدث“ فورم پہ آتا۔ میں یہاں آپ کے دعویٰ کے موافق دلائل دے کر اس بارے میں اہلحدیث کہلانے والوں کی ”صداقت“ جاننا چاہتا ہوں۔
محترم! نہ صرف احناف بلکہ تمام دنیا کے ”اہلِ سنت“ مسالک والے ”بیس تراویح“ ہی پڑھتے پڑھاتے ہیں۔ صرف ”شیعہ اور اہلحدیث“ اس کے خلاف ہیں۔
محترم آپ کی تحاریر اس بات کی گواہ ہیں کہ آپ ان مسائل پر ہی بحث و مباحثہ جھگھڑا کرتے نظر آتے ہیں جن میں احناف اور اہل حدیث میں عمومی اختلاف ہے - تراویح اپنی ہیت کے حساب سے نفل نماز ہے -اس لئے اس میں رکعات کا تعین ایک مسلمان اپنی سہولت اور مصروفیت کو دیکھ کر تبدیل کرسکتا ہے- نبی کریم صل الله علیہ و آ له وسلم سے البتہ ١١ رکعات کا ہی ثبوت ملتا ہے - باقی رہا صحابہ کرام رضوان الله اجمعین کا اجتہاد- تو ان کے درمیان بھی جزوی اختلافات ہوے لیکن کسی ایک صحابی رسول نے کبھی کسی دوسرے صحابی رسول کی تقلید نہیں کی- آپ کا یہ کہنا بھی سرا سر غلط ہے کہ اہل حدیث "بیس تراویح" کے خلاف ہیں -ایسی بات ہوتی تو کوئی اہل حدیث حرم پاک میں تراویح ادا نہ کرتا- احناف کے اکثر علماء ٨ رکعات کو ہی مسنون کہتے ہیں-

البتہ میں اتنا بتا دوں کہ میرے حنفیت سے اہل حدیث ہونے میں حنفیوں کی ٢٠٠ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پڑھائی جانے والی تراویح نے بھی اہم کردار ادا کیا- احناف کی مساجد میں چلیں جائیں کچھ سنائی کچھ سجھائی نہیں دیتا کہ امام قرآن سے کیا پڑھ رہا ہے - اہل حدیث کی مساجد میں پڑھائی جانے والی ٨
رکعات تراویح میں جو قرآن کو سننے اور سمجھنے کی خوبصورتی ہے وہ آپ کو شاید ہی احناف کی مساجد میں بیس رکعات والی تراویح میں کہیں ملے -
 
Top