• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انبیاء اپنی قبروں میں زندہ ہیں اور نماز پڑھتے ہیں روایت کی تحقیق

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
معذرت کے ساتھ ۔۔

جب یہ بات آپ سب مانتے ہیں کہ بل احیاھم و لکن لا تشعرون ۔۔ تو پھر آپ دونوں گروہ قطعیت کے ساتھ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ انبیا کی حیات برزخی ہے یا دنیاوی ؟ہاں ان کو مردہ کہنا بھی درست نہیں اور ان سے مدد مانگنا یا حاضر ناظر جاننا بھی غلط ہے۔۔
اگر حضور صلی اللہ وسلم وفات کے بعد دنیاوی زندگی کی طرح زندہ ہوتے توحضرت عائشہ صدیقہ راضی اللہ یہ نہ کہتیں
2.jpg


اور اگر حضور صلی اللہ وسلم وفات کے بعد دنیاوی زندگی کی طرح زندہ ہوتے تو حضرت ابو بکر صدیق راضی اللہ یہ نہ کہتے​
first addres of abu bakar sadiq razi allah.jpg
اور اگر حضور صلی اللہ وسلم وفات کے بعد دنیاوی زندگی کی طرح زندہ ہوتے توحضرت فاطمہ راضی اللہ یہ نہ کہتیں​
wafaat.jpg
 
شمولیت
مئی 05، 2014
پیغامات
202
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
81
جناب علی بہرام صاحب: جناب از خود وضاحت کریں کہ " انبیاء کرام علیہم السلام کو کون سی حیات حاصل ہے، حیاتِ حقیقی جسمانی یا حیاتِ برزخی روحانی" (کیا قبر میں رسول اللہ ﷺ کی روح مبارک واپس آگئی ہے اور آپ ویسے ہی زندہ ہو گئے ہیں جیسے دنیا میں زندہ تھے یا آپ کو (برزخ ) یعنی جنت میں حیات روحانی حاصل ہے)نماز پڑھنے کا سارا دارو مدار اسی بات پر ہے،
دوسری بات جناب نے لکھی کہ "جبکہ میں صحیح مسلم کی احادیث پیش کرکے ثابت کرچکا کہ انبیاء علیہم السلام اپنی قبور میں نماز پڑھتے ہیں" جناب نے مسلم کی جو حدیث پیش کی ہے اس میں صرف حضرت موسیٰ علیہ السلام کے نماز پڑھنے کا ذکر ہے تمام انبیاء کرام کا نہیں ؟ تو جناب نے یہ کیسے لکھ دیا کہ (انبیاء علیہم السلام اپنی قبور میں نماز پڑھتے ہیں)
جناب ایک طرف تو یہ کہتے ہیں کہ اس دھاگہ میں انبیاء کرام کے قبروں میں نماز پڑھنے کی بات چل رہی ہے اور خود ہی جناب اس موضوع کو چھوڑ کر انبیاکرام کے مسجد اقصیٰ میں نماز پرھنے کی بات کرتے ہیں کیوں ؟کیا جناب مسجد اقصیٰ کو قبر سمجھتے ہیں؟
 
شمولیت
مئی 01، 2014
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
63
اگر حضور صلی اللہ وسلم وفات کے بعد دنیاوی زندگی کی طرح زندہ ہوتے توحضرت عائشہ صدیقہ راضی اللہ یہ نہ کہتیں۔۔۔۔

اور اگر حضور صلی اللہ وسلم وفات کے بعد دنیاوی زندگی کی طرح زندہ ہوتے تو حضرت ابو بکر صدیق راضی اللہ یہ نہ کہتے​
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
اور اگر حضور صلی اللہ وسلم وفات کے بعد دنیاوی زندگی کی طرح زندہ ہوتے توحضرت فاطمہ راضی اللہ یہ نہ کہتیں​
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
محترم آپ مجھے اس بحث سے دُور ہی رہنے دیں تو زیادہ اچھا ہوگا۔۔۔ آپ کی ان باتوں کا جواب دینے والے یہاں اور حضرات موجود ہیں ۔۔
اگر آپ لوگ اس تھریڈ کو بند ہونے سے قبل فائدہ مند بنانا چاہتے ہیں تو اس ناچیز کی درج ذیل باتیں شاید آپ بھائیوں کے لئے فائدہ مند ہوں۔
1۔ کوشش کریں کہ دوران بحث پیش کی جانے والی آیات و احادیث کا عربی متن بھی درج کریں تا کہ کوئی من پسند ترجمے کا الزام نہ لگا سکے۔
2۔ اپنے موقف کو بیان کرنے کے لئے جو احادیث آپ حضرات نے پیش کی ہیں اور ان سے جو نتیجہ آپ نے اخذ کیا ہے کیا سلف صالحین بھی ان احادیث سے وہی مراد لیتے آئے ہیں ؟
3۔ کیا سلف صالحین کے زمانے میں اس مسئلہ پر یہی ایک رائے تھی جو آپ کی ہے ؟
اللہ سے دُعا ہے کہ آپ حضرات کی یہ بحث جلد منطقی انجام کو پہنچے۔
وَاسَلاَمُ عَلٰی مَنِ التَبعَ الھُدٰی
 

علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
جناب علی کامران صاحب: جناب از خود وضاحت کریں کہ " انبیاء کرام علیہم السلام کو کون سی حیات حاصل ہے، حیاتِ حقیقی جسمانی یا حیاتِ برزخی روحانی" (کیا قبر میں رسول اللہ ﷺ کی روح مبارک واپس آگئی ہے اور آپ ویسے ہی زندہ ہو گئے ہیں جیسے دنیا میں زندہ تھے یا آپ کو (برزخ ) یعنی جنت میں حیات روحانی حاصل ہے)نماز پڑھنے کا سارا دارو مدار اسی بات پر ہے،
دنیاوی زندگی کیا اتنی ارفع و اعلیٰ چیز ہے جس کو انبیاء علیہ السلام کے لئے ماننے سے عقیدے میں کوئی خرابی پیدا ہوسکتی ہے ؟

دوسری بات جناب نے لکھی کہ "جبکہ میں صحیح مسلم کی احادیث پیش کرکے ثابت کرچکا کہ انبیاء علیہم السلام اپنی قبور میں نماز پڑھتے ہیں" جناب نے مسلم کی جو حدیث پیش کی ہے اس میں صرف حضرت موسیٰ علیہ السلام کے نماز پڑھنے کا ذکر ہے تمام انبیاء کرام کا نہیں ؟ تو جناب نے یہ کیسے لکھ دیا کہ (انبیاء علیہم السلام اپنی قبور میں نماز پڑھتے ہیں)
جناب ایک طرف تو یہ کہتے ہیں کہ اس دھاگہ میں انبیاء کرام کے قبروں میں نماز پڑھنے کی بات چل رہی ہے اور خود ہی جناب اس موضوع کو چھوڑ کر انبیاکرام کے مسجد اقصیٰ میں نماز پرھنے کی بات کرتے ہیں کیوں ؟کیا جناب مسجد اقصیٰ کو قبر سمجھتے ہیں؟
الأنْبياءُ أحياءٌ في قُبورِهِمْ يُصَلُّونَ
الراوي: أنس بن مالك المحدث: الألباني - المصدر: صحيح الجامع - الصفحة أو الرقم: 2790
خلاصة حكم المحدث: صحيح
 
شمولیت
مئی 05، 2014
پیغامات
202
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
81
علی بہرام صاحب :بندہ ناچیز نے لکھا تھا کہ (جناب علی بہرام صاحب: جناب از خود وضاحت کریں کہ " انبیاء کرام علیہم السلام کو کون سی حیات حاصل ہے، حیاتِ حقیقی جسمانی یا حیاتِ برزخی روحانی" (کیا قبر میں رسول اللہ ﷺ کی روح مبارک واپس آگئی ہے اور آپ ویسے ہی زندہ ہو گئے ہیں جیسے دنیا میں زندہ تھے یا آپ کو (برزخ ) یعنی جنت میں حیات روحانی حاصل ہے)نماز پڑھنے کا سارا دارو مدار اسی بات پر ہے،)
جناب نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا ، صرف اتنا لکھا کہ (دنیاوی زندگی کیا اتنی ارفع و اعلیٰ چیز ہے جس کو انبیاء علیہ السلام کے لئے ماننے سے عقیدے میں کوئی خرابی پیدا ہوسکتی ہے ؟) جبکہ جناب اسی دھاگہ میں محمد علی جواد صاحب کو لکھ چکے ہیں کہ (اگر ہم ابھی صرف عالم دنیا ہی کی بات کریں تو مناسب ہوگا کیونکہ اس دنیا میں انبیاء علیہم السلام کی حیات اس دھاگے کا ایک ضمنی موضوع ہے جبکہ اس دھاگے کا اصل موضوع ہے" انبیاء اپنی قبروں میں زندہ ہیں اور نماز پڑھتے ہیں" اپنی قبور میں انبیاء علیہم السلام کا نماز پڑھنا میں ثابت کرچکا اور اس عالم دنیا میں زندہ اجسام ہی نماز پڑھتے ہیں ) اب کیوں اپنا عقیدہ ظاہر کرنے سے ڈرتے ہیں ؟ جس حیات کے جناب قائل ہیں اس پر اپنا عقیدہ واضع کریں ۔
بندہ نے جناب سے پوچھا تھا کہ (دوسری بات جناب نے لکھی کہ "جبکہ میں صحیح مسلم کی احادیث پیش کرکے ثابت کرچکا کہ انبیاء علیہم السلام اپنی قبور میں نماز پڑھتے ہیں" جناب نے مسلم کی جو حدیث پیش کی ہے اس میں صرف حضرت موسیٰ علیہ السلام کے نماز پڑھنے کا ذکر ہے تمام انبیاء کرام کا نہیں ؟ تو جناب نے یہ کیسے لکھ دیا کہ (انبیاء علیہم السلام اپنی قبور میں نماز پڑھتے ہیں)
جناب ایک طرف تو یہ کہتے ہیں کہ اس دھاگہ میں انبیاء کرام کے قبروں میں نماز پڑھنے کی بات چل رہی ہے اور خود ہی جناب اس موضوع کو چھوڑ کر انبیاکرام کے مسجد اقصیٰ میں نماز پرھنے کی بات کرتے ہیں کیوں ؟کیا جناب مسجد اقصیٰ کو قبر سمجھتے ہیں؟)
جناب نے صحیح مسلم کے حوالہ سے لکھا ہے کہ (انبیاء علیہم السلام اپنی قبور میں نماز پڑھتے ہیں) صحیح مسلم کی وہ حدیث تو پیش کریں جس سے تمام انبیاء کرام کا قبروں میں نماز پڑھنا ثابت ہوتا ہو؟ دوسری بات بندہ نے یہ پوچھی تھی کہ کیا جناب مسجد اقصی کو قبر سمجھتے ہیں؟ ان سب باتوں کے جواب میں جناب "صم بکم عمی فہم لا یرجعون"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب جناب نے "الانبیاء احیاء۔۔۔۔"کو پیش کیا ہے ،حالانکہ اس کا جواب اس دھاگہ میں لکھا جا چکا ہے پہلے اس کا جواب دیں؟
انبیاء کرام کی حیاتِ فی القبر اور صلاۃ فی القبر کا اپنا عقیدہ واضع کریں دلائل کی بات پھر ہوگی کہ عقیدہ ثابت کس دلیل سے ہوتا ہے





 

محمود

رکن
شمولیت
اگست 19، 2013
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
41
آپ بار بار جواب دے رھے ہیں لیکن اصل سوال کا جواب ہمیشہ گول کر جاتے ہیں کہ حضور صلی اللہ وسلم کی قبر کی زندگی دنیاوی ہے یا برزخی​
اگر آپ میرے سوالات کا جواب نہیں دیں گے تو پھر میری طرف معذرت قبول فرمائیں میں آپ سے مزید گفتگو نہیں کروں گا ۔
زندہ اور مردہ کا اطلاق کس پر ہوتا ہے ؟
اور یہ بھی بتا دیں کیا آپ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو میت کہتے اور مانتے ہیں ؟
دنیاوی اور برزخی زندگی کی تعریف فرما دیں ۔
 

محمود

رکن
شمولیت
اگست 19، 2013
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
41
اگر فریقین کسی فروعی مسئلے پر محوِ گفتگو ہوتے اور معاملہ سلجھنے کی بجائے مزید بگڑتا اور ایک دوسرے کی ذاتیات پر اتر آتا تو شاید میں آپ کی اس بات سے اتفاق کرتا، لیکن یہاں گفتگو بنیادی عقائد پر ہو رہی ہے، وفات النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عقیدہ ہی اصل اور حقیقی اسلامی عقیدہ ہے، جس میں رخنے ڈال کر اور قرآن و حدیث کی من مانی تاویلات کا سہارا لے کر ایک مخصوص مکتب فکر کے لوگوں نے اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا ہے، اور صرف یہاں پر بس نہیں کی، بلکہ دیگر اہم اسلامی عقائد کے بارے میں بھی مخالفین کا یہی طرزِ عمل رہا ہے، لہذا فریقین کو گفتگو کرنے دیں، آپ نے جو مثال دی ہے، اگر یہاں کسی ایسے ہی مسئلے پر گفتگو ہو رہی ہوتی تو شاید ٹھیک تھی، لیکن یہاں عقیدے کے مسئلے پر گفتگو ہو رہی ہے، آپ گفتگو نہیں کرنا چاہتے تو نہ کریں، لیکن دیگر لکھنے والوں کے قلم کو روکنے کی سعی بھی نہ کریں اور خاموشی سے گفتگو پڑھیں، حق بات ان شاءاللہ سامنے آ جائے گی۔
میرے بھائی میں نے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ وفات نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر تو کسی کو کوئی اختلاف ہی نہیں ۔ اختلاف تو بعد از وصال نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات و عدم حیات پر ہے ۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
میرے بھائی میں نے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ وفات نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر تو کسی کو کوئی اختلاف ہی نہیں ۔ اختلاف تو بعد از وصال نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات و عدم حیات پر ہے ۔
پھر آپ اپنا موقف واضح کریں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد آپ کا کیا عقیدہ ہے؟
 

محمود

رکن
شمولیت
اگست 19، 2013
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
41
پھر آپ اپنا موقف واضح کریں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد آپ کا کیا عقیدہ ہے؟
میرے بھائی اتنے دنوں سے اپنا عقیدہ ہی تو بیان کر رہا ہوں ۔ آپ میری پچھلی چند ایک پوسٹیں دیکھ لیں ۔
 
Top