سجاد برادر! السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
پہلی بات تو یہ کہ یہاں خواتین کے انٹرویو ”نشر“ نہیں ہوتے بلکہ ”شائع“ ہوتے ہیں۔ اگر آپ شائع، نشر یعنی براڈ کاسٹ اور ٹیلی کاسٹ وغیرہ سے واقف ہی نہیں ہیں تو آپ اس پر اعتراض کس بنیاد پر کر رہے ہیں۔ دوسری بات یہ کہ اس فومر کی بیشتر خواتین (بلکہ حضرات بھی) کی آئی ڈیز ”فرضی“ ہے۔ یہ ان کا اصل نام نہیں ہے۔ ویسے بھی یہ ایک دینی فورم ہے اور یہاں خواتین از خود اپنی اصل شناخت کو نمایاں کرنا پسند نہیں کرتیں۔
میڈیا اور سوشیل میڈیا میں اگر دیندار خواتین متحرک نہ ہوں تو ”شیطان کی چیلی خواتین“ (ویسے میڈیا میں شیطان کے چیلے مردوں کی بھی کمی نہیں۔ ابتسامہ) تو عام بھولی بھالی مسلم خواتین کو بآسانی اپنے ”چنگل“ میں گرفتار کر لیں گی۔ یہ دینی خواتین ہی ہیں جو اپنی تحریرو تقریر کے ذریعہ اس راہ میں کسی نہ کسی حد تک رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔
ویسے اگر آپ خواتین کے انٹرویو کے ان حصوں کی ”نشاندہی“ کرتے، جن کی ”بنیاد“ پر آپ نے خلوص دل کے ساتھ یہ تجویز پیش کی ہے تو منتظمین کو آپ کی بات سمجھنے میں آسانی ہوتی۔ معذرت کے ساتھ عرض کرنا چاہوں گا کہ اس وقت تو آپ کی بات میں کوئی وزن نہیں ہے۔
والسلام