• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اِدارہ کلیۃ القرآن الکریم …ایک تعارف

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
ماہوار ٹیسٹ سسٹم
کلیہ کے تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے ۲۰۰۸ء سے ماہوار ٹیسٹ سسٹم کا اجراء ہوچکا ہے،جس کی وجہ سے تعلیمی نتائج میں خاصی بہتری آئی ہے۔
تقدیریں
(١) ممتاز: ۸۰فیصد سے ۱۰۰ فیصد
(٢) جید جداً: ۷۰فیصد سے ۷۹فیصد تک
(٣) جید: ۵۰فیصد سے ۶۹فیصد تک
(٤) مقبول: ۴۰ فیصد سے ۴۹فیصد تک
نوٹ:شاملِ امتحان تمام مضامین میں چالیس فیصد نمبرحاصل کرنا ہر طالب علم کے لئے ضروری ہیں، ورنہ وہ راسب اور فیل تصور ہوتا ہے، جس کی تادیبی سزا کے بعد اسے دوبارہ ضمنی تحریری امتحان میں شامل کیا جاتا ہے ۔
نظام ِمکتب
کلیہ کانظام مکتب (دفتری نظام)مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈکردیا گیا ہے، جس کے تحت درج ذیل اقدام ہورہے ہیں:
(١) جامعہ کے آغاز سے آج تک جتنے طلباء یہاں سے فارغ ہوکرگئے ہیں یا جامعہ کے کسی بھی شعبہ سے استفادہ کرکے گئے ہیں، ان تمام کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈکردیا گیا ہے، تاکہ بوقت ضرورت آسانی رہے۔
(٢) جامعہ کا داخلہ فارم کمپیوٹر پر فل کرکے محفوظ کردیا جاتاہے، تاکہ بوقت ضرورت اس طالب علم کا ریکارڈ دیکھنے میں کوئی دقت پیش نہ آئے ۔
(٣) جامعہ کے تمام فضلاء کی اسانیدتیارکرکے کمپیوٹرائزڈ کردی گئیں ہیں،تاکہ بوقت ضرورت ان کا حصول آسانی سے ممکن بنایا جاسکے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
تعلیمی ترقی کے لیے کیے بعض اہم ا قدامات
(١) اَساتذہ کوان کے ذوق کے مطابق پیریڈ دیا جاتاہے، لیکن شرط یہ ہے کہ وہ سبق مسلسل تین سال پڑھانا ہوگا۔
(٢) خالی پریڈز میں اَساتذہ کی بروقت تعیناتی کی جاتی ہے، تاکہ طلباء کا وقت ضائع نہ ہو۔
(٣) عصری علوم(معاشیات،سیاسیات وغیرہ)کو باقاعدہ صبح کے اوقات میں دینی تعلیم میں شامل کرلیاگیا ہے۔
کلیہ کے اِمتیازی اوصاف
کلیہ کو کئی اعتبارات سے امتیازی حیثیت حاصل ہے، جن میں چند ایک اَوصاف درج ذیل ہیں:
سٹاف کلیہ
سٹاف کلیہ میں درج ذیل قابل ترین اَساتذہ کی خدمات حاصل ہیں:
حالیہ اَساتذہ کلیہ
(١) شیخ القراء قاری محمدیحی رسولنگری حفظہ اللہ (سرپرست کلیہ)
(٢) مولانا حافظ عبد الرشید خلیق حفظہ اللہ (فاضل مدینہ یونیورسٹی)
(٣) ڈاکٹر قاری حمزہ مدنی حفظہ اللہ (فاضل کلیۃ القرآن ، جامعہ لاہور الاسلامیہ)
(٤) قاری مقری فیاض احمدحفظہ اللہ (فاضل کلیۃ القرآن ، جامعہ لاہور الاسلامیہ)
(٥) قاری انس نضر مدنی حفظہ اللہ (فاضل کلیۃ القرآن ، جامعہ لاہور الاسلامیہ)
(٦) قاری خالدفاروق حفظہ اللہ (فاضل کلیۃ القرآن ، جامعہ لاہور الاسلامیہ)
(٧) قاری محمد حسین حفظہ اللہ (فاضل کلیۃ القرآن ، جامعہ لاہور الاسلامیہ)
(٨) قاری عارف بشیرحفظہ اللہ (فاضل کلیۃ القرآن ، جامعہ لاہور الاسلامیہ)
(٩) قاری عبدالسلام عزیزی حفظہ اللہ (فاضل کلیۃ القرآن ، جامعہ لاہور الاسلامیہ)
(١٠) قاری سلمان محمود بڈھیمالوی حفظہ اللہ (فاضل کلیۃ القرآن ، جامعہ لاہور الاسلامیہ)
(١١) قاری شفیق الرحمن حفظہ اللہ (فاضل کلیۃ القرآن ، جامعہ لاہور الاسلامیہ)
(١٢) قاری محمد بابر بھٹی حفظہ اللہ (فاضل کلیۃ القرآن ، جامعہ لاہور الاسلامیہ)
(١٣) قاری نجم الثاقب حفظہ اللہ (سابق متعلم جامعہ لاہور الاسلامیہ)
سابقہ اساتذہ کلیہ
(١) أستاذ المشائخ تلمیذ خاص قاری عبد المالک رحمہ اللہ، قاری عبدالوہاب المکی رحمہ اللہ
(٢) شیخ القراء قاری محمد ابراہیم میرمحمدی حفظہ اللہ (فاضل مدینہ یونیورسٹی)
(٣) قاری محمد عمر رحمہ اللہ (مدیرمدرسہ دارلقراء بی بلاک ماڈل ٹائون لاہور)
(٤) مولانا قاری عبد الحلیم حفظہ اللہ (ریسرچ فیلو دارالسلام ریاض)
(٥) مولانا حافظ عبد الستار حفظہ اللہ (فاضل مدینہ یونیورسٹی)
(٦) قا ری گل محمد حفظہ اللہ (حالیہ مقیم مدینہ منورہ)
(٧) قاری عبد الرزاق ثانی حفظہ اللہ
(٨) قاری احمد یار حقانی حفظہ اللہ
(٩) قاری حبیب الرحمن کے ٹی حفظہ اللہ
(١٠) قاری عبد اللہ رحمہ اللہ
نوٹ:محترم قاری عبداللہ رحمہ اللہ آف فورٹ عباس دورانِ تعلیم ایک ہونہار طالب علم کے طور پر سامنے آئے۔ فراغت کے بعد ان کی خداداد صلاحیتوں کو دیکھ کر جامعہ لاہور الاسلامیہ کی انتظامیہ نے انہیں جامعہ میں ہی تدریسی فرائض کی انجام دہی کے لئے بطورِاستاد مقرر کردیا ۔قاری صاحب رحمہ اللہ حروف کی ادائیگی اورتلفظ کی درستگی میں خصوصی مہارت رکھتے تھے۔ انہوں نے اپنی تدریس کے تھوڑے ہی عرصہ میں اپنے اخلاص اورمحنت کے بل بوتے پر نمایاں مقام حاصل کرلیا اور ہر دلعزیز بن گئے ۔ قاری صاحب رحمہ اللہ طلبہ کے تلفظ کی درستگی میں ہمہ وقت مگن رہتے تھے اور ڈیوٹی ٹائم کے علاوہ بھی اضافی اَوقات میں طلبہ کے تلفظ کی درستگی کرو اتے رہتے تھے۔ تجوید کے طلبہ اور شاگردوں میں حفظ کی پختگی کے لئے ان کا خصوصی انداز یہ تھا کہ صبح نمازِ فجر سے قبل طلبہ کو اٹھاتے اور ان سے منزل سنتے۔ قاری صاحب رحمہ اللہ ایک مخلص،ملنسار ، خوش گو اور نظافت پسند انسان تھے۔ انہیں جامعہ میں پڑھاتے ہوئے کم وبیش ایک سال ہی گزرا تھاکہ بیمار ہوگئے اوراسی بیماری میں ہی اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔ إنَّا ﷲ وإنا إلیہ راجعون
اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اورانہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔آمین
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
کلیہ کے نامور اورممتاز متخرّجین
(١) قاری صہیب احمد میر محمدی حفظہ اللہ (مدیر کلیۃ القرآن، بونگہ بلوچاںوفاضل مدینہ یونیورسٹی)
(٢) قاری فیاض احمد حفظہ اللہ (مدیر شعبہ حفظ،کہنہ مشق ومدرس قراء ات)
(٣) قاری انس مدنی حفظہ اللہ (مدیر ماہنامہ ’رشد‘ ،مدیر کلیۃ الشریعۃ، فاضل مدینہ یونیورسٹی)
(٤) قاری سلمان میر محمدی حفظہ اللہ (مدرس کلِّیۃ القرآ ن ، بونگہ بلوچاں)
(٥) ڈاکٹرقاری حمزہ مدنی حفظہ اللہ (مدیر کلیۃ القر آ ن ، جامعہ لاہور ومدیر مجلس التحقیق الاسلامی )
(٦) قاری عبید اللہ غازی حفظہ اللہ (فاضل مدینہ یونیورسٹی ،انچارج شعبہ علوم القرآن، مکتبہ دار السلام لاہور)
(٧) قاری محمد مصطفی راسخ حفظہ اللہ (ریسرچ سکالر مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور )
(٨) قاری عبد الوحید فورٹ عباسی حفظہ اللہ (حالیہ مقیم ریاض)
(٩) قاری سعید انور حفظہ اللہ (مدیر الفرقان اسلامک انسٹیٹیوٹ ،فیصل آباد)
(١٠) قاری محمد حسین حفظہ اللہ (مدرس مادر ادارہ کلِّیۃ القرآن ورکن مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور)
(١١) قاری خالد فاروق حفظہ اللہ (ناظم مکتب کلِّیۃ القرآن وسیکرٹری تحریک تحفظ القرآن والحدیث، لاہرو)
(١٢) قاری اختر علی ارشد حفظہ اللہ (انچارج ویب سائٹ: کتاب وسنت ڈاٹ کام ورکن مجلس التحقیق الاسلامی)
(١٣) قاری سید محمد علی حفظہ اللہ (چیف ایڈیٹر ماہنامہ الاحیاء، لاہور ورکن ادارہ تحقیق، دار السلام لاہور)
(١٤) قاری فہد اللہ مراد حفظہ اللہ (معاون ایڈیٹر ماہنامہ’ میثاق‘ وسہ ماہی’حکمت قرآن‘ ورکن قرآن اکیڈمی، لاہور)
(١٥) قاری محمد صفدر حفظہ اللہ (مدرس کلیۃ القرآن،جامعہ محمدیہ لوکو ورکشاپ ورکن مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور)
(١٦) قاری محمد عارف بشیرحفظہ اللہ (پاکستان کے ٹی وی وریڈیو کے مشہورقاری ومدرس کلیۃ القرآن، جامعہ لاہور)
(١٧) قاری عبد السلام عزیزی حفظہ اللہ (مدیرمعہد القرآ ن موچی گیٹ لاہورومدرس کلیۃ القرآن، جامعہ لاہور)
(١٨) قاری سلمان محمود بڈھیمالوی حفظہ اللہ (معروف مشہور قاری، ٹی وی،ریڈیوومدرس کلیۃ القرآن، جامعہ لاہور)
(١٩)قاری عبد الباسط منشاوی حفظہ اللہ (مدرس کلیۃ القرآن ،جامعہ محمدیہ لوکو ورکشاپ، لاہور )
(٢٠) قاری ریاض احمد حفظہ اللہ (انچارج شعبہ قراء ات، جامعہ سلفیہ، فیصل آ باد)
(٢١) قاری شعیب عارفی حفظہ اللہ (مدرس کلیۃ القرآن ،جامعہ سلفیہ، فیصل آباد)
(٢٢) قاری محمود احمد حفظہ اللہ (مدیر ادارہ معہد القرآن،کراچی)
(٢٣) قاری نعمان مختار لکھوی حفظہ اللہ (مدیر ادارہ نورالہدی، ٹاؤن شپ، لاہور)
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
تعلیمی وظائف
تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے طلباء جامعہ میں سے حسن کارکردگی دکھانے والوں کے لئے ماہانہ سکالرشپ اور وظائف کا انتظام کیاگیا ہے، جو جامعہ کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ہونہار طلباء کے لئے عرصہ ڈیڑھ سال سے جاری ہیں۔ ان وظائف کاطریقہ کار یہ ہے کہ کلیہ کے طلباء کو وظائف کے حصول کے لئے ۸۵ فیصد نمبر، جبکہ ثانویہ کے طلباء کے لئے ۹۰ فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہیں۔ ایسے طلبہ کو ماہوار وظیفہ پانچ سو (۵۰۰)روپے ملتا ہے۔
خصوصی وظائف
۲۰۰۸ء میں تعلیمی سال کے آغاز میں رئیس الجامعہ حافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ نے طلباء کو خطاب کرتے ہوئے اس بات کی نصیحت کی کہ وہ نئے تعلیمی سال کو نئے عزائم (new year rezolution)کے ساتھ شروع کریں اور تعلیمی معیارکوبہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کریں اور ساتھ ہی یہ اعلان کیا کہ اس سال سے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے چار طلباء کو عمرے کے ٹکٹ دئیے جائیں گے، جبکہ مکمل ادارہ میں پہلی پوزیشن لینے والے ایک طالبعلم کو حج کا ٹکٹ دیا جائیگا۔ جامعہ کے اس تاریخ سازاعلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے کلیہ کے ہونہار اور تعلیمی لحاظ سے بہترین کارکردگی دکھانے والے تینخوش نصیب طلباء کو عمرہ اور ایک سعادت مند طالب علم کو حج کاٹکٹ دیا گیا، جو دیدار حرمین شریفین کی سعادت حاصل کرچکے ہیں، جبکہ ایک طالبعلم نے اپنی بعض مجبوریوں کی وجہ سے اپنے عمرہ کے ٹکٹ کو ادارہ کو درخواست دے کر مؤخر کروالیا۔ جن چار طلبہ نے عملاً یہ سعادت کی ان کے نام درج ذیل ہیں:
(١) حافظ عبدالمنان ( کلاس ثانیہ کلِّیۃ القرآ ن الکریم ، جامعہ لاہور الاسلامیہ)
(٢) قاری عبدالباسط ( کلاس رابعہ کلِّیۃ القرآ ن الکریم ، جامعہ لاہور الاسلامیہ)
(٣) حافظ محمدزبیر ( کلاس ثانیہ کلِّیۃ القرآ ن الکریم ، جامعہ لاہور الاسلامیہ)
(٤) حافظ احسان الٰہی ظہیر( کلاس ثالثہ کلِّیۃ القرآ ن الکریم ، جامعہ لاہور الاسلامیہ)
پہلے طالبعلم کو حج کا اور باقی تین طلبہ کو عمرہ کے ٹکٹ جاری کیے گئے۔ پانچویں طالبعلم حافظ عبد الماجد ہیں، جو عنقریب اپنے ٹکٹ کو حاصل کرکے عمرہ کرنے والے ہیں۔
یاد رہے کہ مذکورہ بالا پانچ خصوصی وظائف مستقل بنیادوں پرجاری وساری ہوچکے ہیں، چنانچہ اس سال بھی رئیس الجامعہ حافظ مدنی حفظہ اللہ نے دوبارہ انہی انعامات کا بار بار متعدد نشستوں میں اعلان کر رکھا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو اور باقی انتظامیہ کو ان کاوشوں پر اجرعظیم عطاء فرمائے۔ (آمین)
سالانہ مقابلے
جیساکہ جامعہ میں ۲۰۰۸ء سے سمسٹر سسٹم کا اِجراء کیاگیاہے، گویا ایک سال میں چار سمسٹرز ہوتے ہیں۔ اسی حساب سے ہر سمسٹر میں غیر نصابی طور پر طلبہ میں علمی ذوق پروان چڑھانے کے لیے طلباء جامعہ کے مابین مختلف مضامین میں چار مقابلے منعقد ہوتے ہیں، جن کی نوعیت یوں ہے:
(١) پہلامقابلہ:گرائمر کا ہوتاہے جس میں علم نحو وصرف کی مختلف کتب شامل ہیں ۔
(٢) دوسرا مقابلہ:حفظ القرآن وقراء ات کا ہوتاہے۔
(٣) تیسرا مقابلہ:حفظ حدیث اور مطالعہ حدیث کا ہوتاہے۔
(٤) چوتھا مقابلہ:علم اصول کا ہوتاہے جس میں عقیدہ ، اصول حدیث ، اصول فقہ اور اصول تفسیروغیرہ علوم شامل ہیں۔
مذکورہ بالا مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں بھاری انعامات تقسیم کئے جاتے ہیں، جس کے باعث تمام طلباء پڑھائی میں دلچسپی لیتے ہیں اورسالانہ تعلیمی نتائج میں کافی حد تک بہتری دکھائی دیتی ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
انٹرنیشل یونیورسٹی سے الحاقات اور داخلے
جامعہ لاہورالاسلامیہ کے دیگر بین الاقوامی یونیورسٹیوں سے الحاقات اس جامعہ کی تعلیمی حسن کارکردگی کی علامت ہیں،جن کی بناء پر کلیہ کے طلباء کے مختلف بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں ہرسال داخلے ہوتے ہیں اور طلباء اپنی علمی پیاس کوبجھانے کے لئے مختلف انٹرنیشل یونیورسٹیوں کا رخ کرتے ہیں۔ بعدازاں بالعموم دنیا کے اطراف واَکناف اور بالخصوص پاکستان کی عوام کوعلم تجوید وقراء ت ودیگر علوم شرعیہ سے روشناس کرتے ہیں۔
ادارہ کلیہ القرآن الکریم کے وہ طلباء جو انٹرنیشل یونیورسٹیوں سے قبل ازیں استفادہ کرچکے ہیں یا بعض وہ طلبہ جو آج کل بھی ان یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں، ان کے اسماء درج ذیل ہیں:
(١) قاری صھیب احمدحفظہ اللہ (فاضل مدینہ یونیورسٹی)
(٢) قاری انس مدنی حفظہ اللہ (فاضل مدینہ یونیورسٹی)
(٣) قاری عبیداللہ غازی حفظہ اللہ (فاضل مدینہ یونیورسٹی)
(٤)قاری رضوان رفیق (زیرتعلیم مدینہ یونیورسٹی )
(٥) قاری احمدصدیق (زیرتعلیم مدینہ یونیورسٹی )
(٦) قاری محمدابراہیم (زیرتعلیم مدینہ یونیورسٹی )
(٧) قاری امیرحمزہ (زیرتعلیم ریاض یونیورسٹی )
(٨) قاری نوید قصوری (زیرتعلیم مدینہ یونیورسٹی )
(٩) قاری رمضان بٹ (زیرتعلیم مدینہ یونیورسٹی )
(١٠) قاری بنیامین نجم (زیرتعلیم مدینہ یونیورسٹی )
(١١) قاری یحییٰ خالد (زیرتعلیم مدینہ یونیورسٹی )
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
محافل حسن قراء ا ت میں قراء کلیہ کی شرکت
قومی وبین الاقوامی محافل ِحسن قراء ا ت میں اساتذہ کلیہ کی شرکت وشمولیت محافل حسن قراء ت کی رونق کودوبالا کردیتی ہے ۔ پاکستان میں کہ کوئی محفل قراء ت اساتذہ کلیہ کے بغیر بے رونق نظر آتی ہے، بلکہ اکثر مشاہدہ کیا جاتا ہے کہ اہل حدیث مکتبہ فکر کی کوئی بھی محفلہو، نمایاں تمام قراء کلیہ ہذا سے تعلق رکھنے والے اساتذہ یا طلبہ ہوتے ہیں۔ راقم اِن کی اس قسم کی تمام کاوشوںکو خراج تحسین پیش کرتا ہے، بالخصوص قاری عارف بشیرحفظہ اللہ، قاری عبدالسلام عزیزی حفظہ اللہ اور قاری سلمان بڈھیمالوی حفظہ اللہ مختلف محافل میں نمایا ں کردار ادا کرنے والوں میں شامل ہیں۔
مجھے یادپڑتاہے کہ جب ۲۰۰۷ء میں امام کعبہ الشیخ عبدالرحمن سدیس حفظہ اللہ پاکستان تشریف لائے اور وزیراعلی ہاؤس میں امام کعبہ حفظہ اللہ کے لئے دعوت کا اہتمام کیا گیا، تو اس میں کلیہ ہذا کے استاد محترم قاری عبدالسلام عزیزی حفظہ اللہ کو بھی مدعو کیا گیا۔ وہاں انہیں تلاوت کا موقع ملا توانہوں نے اس قدرپرسوز آوازاور لحن داؤدی میں تلاوت کلام پاک فرمائی کہ عوام تو درکنار امام کعبہ قاری عبدالرحمن سدیس حفظہ اللہ بھی قاری عبدالسلام حفظہ اللہ کو’شریم ثانی‘کا لقب دینے پر مجبور ہوگئے۔ یہ کلیہ کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے، جوتاریخ کے سنہری اوراق میں لکھنے کے قابل ہے۔تاہم قراء ات میں ایک اور مشہورنام جنا ب قاری عبدالباسط منشاوی حفظہ اللہ کا بھی ہے۔ یادر ہے کہ قاری صاحب حفظہ اللہ بھی کلِّیۃ القرآن الکریم کے شعبہ تجوید کے فضلاء میں سے ہیں اور آج کل کلِّیۃ القرآن،لوکو ورکشاپ میں مشاق ہیں۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
کلِّیۃ القرآن الکریم کے متعلقہ ادارے
رئیس جامعہ لاہور الاسلامیہ حافظ عبد الرحمن مدنی حفظہ اللہ کے بھر پور تعاون اورشیخ القراء قاری محمد ابراہیم میرمحمدی حفظہ اللہ کی جگر پاش کاوشوں اورمحنتوں کا نتیجہ عرصۂ پندرہ سال میں یوں سامنے آیا ہے کہ کلِّیۃ القرآن الکریم ،جامعہ لاہور الاسلامیہ کے فضلاء نے اسی نصاب کو، جو کہ مادرادارہ کلِّیۃ القرآن الکریم میں تشکیل دیاگیا تھا ، لے کر پاکستان کے مختلف علاقوں میں نئے ادارے تشکیل دئیے ہیں۔ ان نمایاں اداروں کا نام اور اس میں پڑھانے والے متعدد فضلاء جامعہ لاہور الاسلامیہ کا مختصر تعارف ذیل میں پیش کیا جارہا ہے:
کلِّیۃ القرآن الکریم والتربیۃالاسلامیۃ، مرکز البدر، بونگہ بلوچاں
اس ادارہ کے ذمہ داران اور اَساتذہ درج ذیل ہیں:
(١) استادالقراء قاری محمدابراہیم میرمحمدی حفظہ اللہ (سرپرست و روح رواں تحریک کلِّیۃ القرآن الکریم)
(٢) قاری مقری صہیب احمد میرمحمدی حفظہ اللہ (فاضل کلِّیۃ القرآن الکریم، جامعہ لاہور الاسلامیہ)
(٣) قاری مقری سلمان احمد میرمحمدی حفظہ اللہ (فاضل کلِّیۃ القرآن الکریم، جامعہ لاہور الاسلامیہ)
(٤) شیخ الحدیث مولانا محمد اکرم بھٹی حفظہ اللہ (فاضل کلِّیۃ الشریعۃ، جامعہ لاہور الاسلامیہ)
(٥) شیخ الحدیث مولانا اجمل بھٹی حفظہ اللہ (فاضل کلِّیۃ الشریعۃ، جامعہ لاہور الاسلامیہ)
(٦) قاری عبد الرشید (فاضل کلِّیۃ القرآن الکریم، جامعہ لاہور الاسلامیہ)
(٧) قاری عبد الرؤف (فاضل کلِّیۃ القرآن الکریم، جامعہ لاہور الاسلامیہ)
(٨) قاری فیصل محمود (فاضل کلِّیۃ القرآن الکریم، جامعہ لاہور الاسلامیہ)
(٩) قاری عبد الرزاق عاجز (فاضل کلِّیۃ القرآن الکریم، جامعہ لاہور الاسلامیہ)
(١٠) قاری مصعب مدنی (سابق متعلّم کلِّیۃ القرآن، جامعہ لاہور الاسلامیہ)
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
کلِّیۃ القرآن، جامعہ سلفیہ فیصل آباد
اس ادارہ کودرج ذیل اَساتذہ کی خدمات حاصل ہیں:
(١) قاری ریاض احمد (سابق متعلّم کلِّیۃ القرآن، جامعہ لاہور الاسلامیہ)
(٢) قاری محمد شعیب عارفی (فاضل کلِّیۃ القرآن الکریم، جامعہ لاہور الاسلامیہ)
کلِّیۃ القرآن،جامعہ محمدیہ لوکوورکشاپ
ادارہ ہذا درج ذیل اساتذہ کا مرہون منت ہے:
(١) قاری زاہد محمود (فاضل کلِّیۃ القرآن الکریم، جامعہ لاہور الاسلامیہ)
(٢) قاری محمدصفدر (سابق متعلّم کلِّیۃ القرآن الکریم، جامعہ لاہور الاسلامیہ)
(٣) قاری اختر فاروق (فاضل کلِّیۃ القرآن الکریم، جامعہ لاہور الاسلامیہ)
(٤) قار ی عبدالباسط منشاوی (سابق متعلّم کلِّیۃ القرآن الکریم، جامعہ لاہور الاسلامیہ)
یادرہے کہ جامعہ محمدیہ لوکو ورکشاپ کے شعبہ کلِّیۃ القرآن کے آغاز میں جامعہ لاہور الاسلامیہ کی طرف سے قاری محمد حسین حفظہ اللہ نے بہت سی خدمات سرانجام دیں،بلکہ ادارہ کے آرگن ’صوت الحق‘ کے مدیر بھی رہے ہیں۔ عرصہ پانچ سال وہاں کام کرتے ہوئے کلِّیۃ القرآن کامیا ب قیام کے بعد واپس مادر ادارہ کلِّیۃ القرآن الکریم میں آج کل خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
مدرسہ معہد القرآن لاہور
کلِّیۃ القرآ ن الکریم والعلوم الاسلامیہ کے متعلقہ اداروں میں سے ایک ادارہ ’مدرسہ معہد القرآن‘ کے نام سے موچی گیٹ لاہورمیں قائم ہے، جس ادارے میں بالخصوص علم تجوید اوربالعموم حفظ القرآن کی تعلیم کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔ ’معہد القرآن الکریم‘ میں علم تجوید کا نصاب مادر ادارہ کلِّیۃ القرآن سے اخذ کردہ ہے اور اساتذہ فضلاء کلیہ ہی میں سے ہیں۔ مدرسہ معہد القرآن کے اساتذہ اورذمہ دران کے نام درج ذیل ہیں:
(١) قاری عبد السلام عزیزی حفظہ اللہ (مدیرمدرسہ معہد القرآن الکریم ومشاق مادرہ ادارہ کلِّیۃ القرآن الکریم)
(٢) قاری عبد الرؤف عادل حفظہ اللہ (فاضل کلِّیۃ القرآن الکریم،جامعہ لاہور الاسلامیہ، لاہور)
مدرسہ معہدالقرآن کراچی
کلِّیۃ القرآن الکریم والعلوم الاسلامیہ کے متعلقہ اداروں میں سے ’مدرسہ معہدالقرآن، کراچی‘ ایک منفرد حیثیت کا حامل ادارہ ہے،جس میں کلِّیۃ القرآن،جامعہ لاہور الاسلامیہ کے فاضل قاری محمود احمدحفظہ اللہ آف قصورتدریس ِعلم تجوید وقراء ات کی ذمہ داری بطریق احسن سر انجام د ے رہے ہیں۔
کلیہ کی تحریکی وتحقیقی نشاطات
تحریک تحفظ القرآن والحدیث
قرآنی علوم وفنون کوعوام الناس تک پھیلانے کیلئے اوران کے فروغ ونشرواشاعت کے لیے کلِّیۃ القرآن الکریم والعلوم الاسلامیۃ کے تحت ۱۹۹۸ء میں ایک تحریک اور تنظیم ’جمعیۃتحفظ القرآن والحدیث‘کے نام سے استادالقراء قاری محمدابراہیم میرمحمدی حفظہ اللہ کے زیرنگرانی شروع کی گئی، جس کے پیچھے کئی ایک مقاصد کارفرماتھے، جن میں سے اہم ترین یہ ہیں:
(١) محافل حسن قراء ات کا انعقاد
(٢) علم تجوید وقراء ت کی عوام الناس تک اشاعت
(٣) قرآن کریم کی مختلف قراء ات کو پاکستان میں متعارف کرانا
(٤) عالمی شہرت یافتہ قراء کرام کی تلاوت پر مبنی کیسٹ اورسی ڈیز لائبریری کا قیام
(٥) علم تجوید وقراء ت پر مبنی کتب لائبریری کاقیام
جمعیۃ تحفظ القرآن والحدیث کے اجلاس
۱۹۹۸ء سے ۲۰۰۹ء تک کے دورانیے میں’جمعیۃ تحفظ القرآن والحدیث‘کے تین اجلاس منعقد ہوچکے ہیں:
پہلا اجلاس ۲۰۰۶ء میں، دوسر ا اجلاس مورخہ ۲۲؍جولائی ۲۰۰۷ء میں کلِّیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ (مرکز البدر بونگہ بلوچاں)میں استاذالقراء قاری محمد ابراہیم میرمحمدی حفظہ اللہ کے زیرسرپرستی ہوا اور تیسرا اجلاس۲؍دسمبربروز اتوار کو مادر ادارہ کلِّیۃ القرآن، جامعہ لاہورالاسلامیہ کے ہیڈ آفس ۹۹؍ جے بلاک ماڈل ٹاون لاہور میں استاذ القراء قاری محمد یحییٰ رسولنگری حفظہ اللہ کی زیر سرپرستی منعقد ہوا، جہاں ’جمعیۃ تحفظ القرآن والحدیث‘ کے ارتقاء کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل فراہم کیاگیا۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
ادارہ بحوث قرآنیہ
ڈاکٹر قاری حمزہ مدنی حفظہ اللہ (مدیر مجلس التحقیق الاسلامی ومدیرکلِّیۃ القرآن الکریم، جامعہ لاہور)کی شب و روز کاوشوں کے سبب مجلس تحقیق الاسلامی کے تحت ’ادارہ بحوث قرآنیہ‘ کا اجراء عمل میں لایا گیا ،جس میں درج ذیل حضرات اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں:
(١)قاری محمد فیاض حفظہ اللہ (٢) قاری انس مدنی حفظہ اللہ (٣)حافظ محمد مصطفی راسخ حفظہ اللہ
(٤) قاری اخترعلی ارشد حفظہ اللہ (٥) قاری محمد حسین حفظہ اللہ (٦) قاری فہد اللہ مراد حفظہ اللہ
(٧)قاری شفیق ا لرحمن حفظہ اللہ (٨)قاری محمد صفدر حفظہ اللہ (٩)قاری خالد فاروق حفظہ اللہ
(١٠) قار ی محمد عمر فاروقی حفظہ اللہ (١١) قاری عبدالوحید ساجد حفظہ اللہ
’ادارہ بحوث قرآنیہ‘ کے تحت علم قراء ات سے متعلق متعدد علمی وتحقیقی پراجیکٹ شروع کیے گئے ہیں، جن کی مکمل تفصیل ’’جمعیت تحفظ القرآن والحدیث‘ کے تیسرے اجلاس کی رپورٹ‘‘ کے ضمن میں دیکھی جا سکتی ہے۔ یہاں ان کاموں کا بالاجمال ذکر کیا جارہا ہے۔
٭ جمع کتابی کے حوالے سے ۱۶ عدد غیر متداول روایات کی طباعت کا عالمی مشروع
٭ قرآن کریم کی متعدد قراء ات میں ریکارڈنگ کا جمع صوتی کے نام سے عالمی پروگرام
٭ علم تجوید وقرا ء ت کے متنوع موضوعات پر مضامین اور عربی تحریروں کے تراجم
٭ علم تجویدو قرا ء ت پر مستقل کتب لکھوانا اور مفید کتب کے تراجم
٭ کیسٹ اور سی ڈیز لائبریری کا قیام
فضلائے کلیہ نے حجیت قراء ات وغیرہ کے حوالے سے ابھی تک کیا کاوشیں فرمائی ہیں، اس سے واقفیت کے لیے رسالہ ہذا میں’علم تجوید وقراء ات سے متعلق تفصیلی اشاریہ‘ میں ماہنامہ محدث، ماہنامہ رشد اور ماہنامہ الاحیاء میں میں شائع ہونے والے مضامین کا ایک جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح ادارہ بحوث قرآنیہ کے تحت تاحال کتب وتراجم کے سلسلہ میں کیا علمی وتحقیقی کام ہوا ہے، اس کے لیے مجلہ ہذا میں مطبوع ’جمعیۃ کے سالانہ تیسرے اجتماع کی رپورٹ‘ ملاحظہ کریں۔
 
Top