کلیم حیدر
ناظم خاص
- شمولیت
- فروری 14، 2011
- پیغامات
- 9,747
- ری ایکشن اسکور
- 26,381
- پوائنٹ
- 995
اپنی پوسٹ کی بہتر فارمیٹنگ کرنے کے لئے مجھے پڑھنا نہ بھولیے!
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
خوبصورتی ایک ایسی چیز ہے جوجاذب نظر ہونے کےساتھ دلکش بھی ہوتی ہے۔اورانسان کی فطرت بھی یہی ہے کہ وہ خوبصورت چیز کی طرف بہت جلد مائل ہوجانے کےساتھ اس سے مانوس بھی ہوجاتاہے۔جوبھی چیزخوبصورت ہوگی ہرآدمی کا رجحان اس طرف زیادہ ہوگا۔
علمی پوسٹ ہونے کے ساتھ اگر پوسٹ دیکھنے میں خوبصورت اور اچھی فارمیٹنگ کے ساتھ ہو تو ہربندے کے دل کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔اسی لیے تو لوگ مکتبہ دار السلام کی کتب کو زیادہ لیتے ہیں اس وجہ سے کہ ان کی کتب میں ہر وہ چیز ہوتی ہے جو قاری کے دل کو اچھی لگتی ہے اور پھر قاری کا دل بھی کرتا ہے کہ وہ اس کا مطالعہ کرے۔
ایک پوسٹ کو بہتر سے بہتر انداز میں پیش کرنے کیلئے ان بنیادی چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے:اپنی پوسٹ کو دلکش اور جاذبِ نظر بنائیے اور تمام کی توجہ کو اپنی پوسٹ کی طرف مرکوزکیجیئے! وہ کیسے؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
- مین ہینڈنگ
- سب ہینڈنگ
- عربی عبارت پر عربی ٹیگ (اور اگر ممکن ہو تو عربی عبارت ’عربی کی بورڈ‘ سے لکھنا۔)
- کوٹیشن وغیرہ کا استعمال
- خوبصورت نمبرنگ
- کلرز وغیرہ کا استعمال
سب سے پہلے مین ہینڈنگ ہوتی ہے ۔مین ہینڈنگ لگانے کیلئے آپ جس ٹیکسٹ پر مین ہینڈنگ اپلائی کرنا چاہتے ہیں اس ٹیکسٹ کو سلیکٹ کریں اور ایڈیٹر کی آپشنز میں سے ہینڈنگ1 کو کلک کردیں۔تو آپ کا سلیکٹ شدہ ٹیکسٹ اس طرح ہوجائے گا۔
مین ہینڈنگ
2۔سب ہینڈنگمین ہینڈنگ میں ٹیکسٹ کا کلر سرخ ہوجانا،سنٹر میں ہوجانا اور فونٹ سائز بڑا ہوجانے کی کمانڈز خود کار طور پر ایڈ کی گئی ہیں۔
مین ہینڈنگ کے بعد سب ہینڈنگ ہوتی ہے۔سب ہینڈنگ کو کسی بھی ٹیکسٹ پراپلائی کرنے کیلئے اس ٹیکسٹ کو سلیکٹ کریں اور ایڈیٹر کی آپشنز میں سے ہینڈنگ2 کو پریس کریں۔ایسا کرنے سے آپ کے سلیکٹ شدہ ٹیکسٹ کا فونٹ سائزباقی ٹیکسٹ سے بڑا ہوجائے گا، بلیوکلر ہونے کے ساتھ رائٹ بھی ہوجائے گا۔مثال کے طورپر اس کو دیکھیں۔
سب ہینڈنگ
3۔عربی عبارت پر عربی ٹیگ لگانا
کوئی بھی عربی عبارت ہو خواہ وہ قرآن پاک کی آیت ہو،حدیث مبارکہ ہو یا اس کےعلاوہ اور کوئی عربی جملہ وغیرہ ہو تو اولاً اسے ’عربی کی بورڈ‘ سے ٹائپ کریں اور پھر اس پر عربی فونٹ اپلائی کرنے کیلئے عبارت کو سلیکٹ کریں اور ایڈیٹر کی آپشنر میں سے عربی پر کلک کریں۔آپ کی سلیکٹ شدہ عبارت اس طرح ہوجائے گی۔السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر آپ عربی عبارت کو اردو کی بورڈ سے ٹائپ کر کے عربی کی کمانڈ دیں گے تو وہ آپ کو اس طرح دکھائی دے گی: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
4۔’نمبرنگ‘ یا ’بلٹس‘ کا استعمال
فورم کےایڈیٹر میں خودکار طورپرخوبصورت انداز میں نمبرنگ کو ایڈ کیا گیا ہے ۔جس کےلیے آپ کو پہلے جس عبارت پہ نمبرنگ لگانی ہے اس کو سلیکٹ کرتےہوئے ایڈیٹر کی آپشنرمیں سے نمبرنگ (ترتیب شدہ لسٹ) پرکلک کرنا ہوگا۔مثال کے طورپرآپ کی پوسٹ میں کچھ پوائنٹس نمبروائز ہیں ۔اورآپ اس کو خودکارنمبرنگ دینا چاہتے ہیں تو آپ ان کو سلیکٹ کریں۔اور ایڈیٹر کی اوپشنرمیں سے نمبرنگ پرکلک کردیں۔مثلاً
- کلمہ کا اقرار
- نماز
- روزہ
- حج
- زکوۃ
- روزہ
- کلمہ کا اقرار
- حج
- زکوۃ
- نماز
5۔کوٹیشن کا استعمال
یہ آپشن ہم اس وقت استعمال کرتے ہیں جب ہماری پوسٹ میں کوئی اہم بات ہوتی ہے اور ہم اس کو باقی ٹیکسٹ سے منفردرکھنا چاہتے ہیں۔تاکہ اس بات کو لوگ توجہ سے پڑھنے کے علاوہ یہ عبارت باقی عبارت سے نمایاں بھی ہو۔تو اس کےلیے جس ٹیکسٹ پر آپ نےکوٹیشن لگانی ہے اس کو سلیکٹ کریں اور ایڈیٹر کی اوپشنز میں سے منتخب کردہ ٹیکسٹ کے گرد QUOTE لگائیں کو پریس کردیں۔آپ کی عبارت اس طرح باقی ٹیکسٹ سے منفرد اور نمایاں نظر آئے گی۔
علاوہ ازیں کسی عالم یا کسی کتاب کا اقتباس دینے کیلئے ’انڈنٹ بڑھائیں‘ کی کمانڈ بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ مثلاًمحکم دلائل وبراہین سے مزین متنوع ومنفردموضوعات پرمشتمل مفت آن لائن مکتبہ
امام ابن تیمیہ نے فرمایا، امام ابن تیمیہ نے فرمایا، امام ابن تیمیہ نے فرمایا، امام ابن تیمیہ نے فرمایا، امام ابن تیمیہ نے فرمایا، امام ابن تیمیہ نے فرمایا، امام ابن تیمیہ نے فرمایا، امام ابن تیمیہ نے فرمایا، امام ابن تیمیہ نے فرمایا، امام ابن تیمیہ نے فرمایا، امام ابن تیمیہ نے فرمایا۔
6۔کلرنگ کا استعمال
پوسٹ کو خوبصورت بنانےکےلیے آپ کلروغیرہ کا استعمال بھی کرسکتے ہیں اس کےلیے آپ کو پہلے اس ٹیکسٹ کو سلیکٹ کرنا ہوگا جس پر آپ نے کلر وغیرہ دینا ہے اور پھر فورم کے ایڈیٹر کی اوپشنز میں سے جہاں اکیلا انگلش میں A لکھا ہوا ہے اس کے ساتھ ایرو پرکلک کریں اور کھلنے والے باکس سے جوکلر چاہیں اس پر کلک کریں ۔سلیکٹ شدہ ٹیکسٹ پر وہی کلر ایپلائی ہوجائے گا۔مثال کے طورپر یہ دیکھیں۔ کتاب وسنت لائبریری و محدث فورم
7۔باقی پوسٹ میں ایڈ شدہ ٹیکسٹ
باقی ٹیکسٹ کو آپ مت چھیڑیں اس کا کلر،فونٹ اور فونٹ سائز کے ساتھ پیراگراف کی سیٹنگ خودکار طورپرایڈیٹر میں ایڈکی گئی ہے ۔وہ خوداٹھالےگا۔
8۔لنک دینا
آپ کسی سائٹ ،فورم،تصویر،ویڈیو ،مضمون ،کتاب ،پوسٹ کا لنک وغیرہ یا اس کے علاوہ کسی اور چیز کا لنک دینا چاہتے ہیں ۔تو سب سے پہلے آپ اس کے متعلقہ عبارت لکھیں۔
اور پھر اس عبارت کو سلیکٹ کرتے ہوئے جس چیز کا آپ نے اس عبارت پرلنک دینا ہے اس کا ایڈریس کاپی کریں اور ایڈیٹر کی اوپشنر میں سے ربط شامل کریں پرکلک کریں اور کھلنے والے باکس کی ایڈریس بار میں اس کو پیسٹ کردیں۔آپ کالنک کامیابی سے شامل ہوجائے گا۔مثال کے طورپر یہ دیکھیں۔کتب لائبریری(مزیدتفصیل اس سائٹ سے لی جاسکتی ہیں،اس کےلے یہ فورم جوائن کریں ،یہ تصویر یہاں دیکھیں ،کتاب یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں،اس پوسٹ کو ریڈکریں وغیرہ)
9۔ویڈیوشامل کرنا
فورم میں ویڈیواپلوڈ کرنےکےلیے ویڈیو کا یوآرایل کاپی کریں اور فورم کے ایڈیٹر کی اوپشزمیں ایک بٹن ویڈیوشامل کریں کے نام سے ہے اس پر کلک کریں کھلنے والے باکس کےایڈریس بار میں کاپی شدہ یوآرایل پیسٹ کردیں۔
10۔تصویراپلوڈکرنا
کوئی تصویر اپلوڈ کرنے کےلیے سب سے پہلے آپ مطلوبہ تصویر کو یہاں اپلوڈکریں پھر یہاں سے IMG Code for Forums & Message Boardsاس عبارت کی ایڈریس بار میں جو یوآرایل ہے اس کو کاپی کرکے ایڈیٹر میں پیسٹ کردیں۔آپ کی تصویر کامیابی سے شامل ہوجائے گی۔
نوٹ
وہ تمام بنیادی چیزیں جن سے آدمی کوپوسٹ کرتے ہوئے واسطہ پڑتا رہتا ہے اس کو ڈیٹیل سے بیان کردیا گیا ہے ۔کچھ اوپشنز مزید ہیں جن کی مختصر ڈیٹیل یہ ہے ۔
اگر آپ اپنی پوسٹ میں ان باتوں کا خیال رکھیں گے تو آپ کی پوسٹ بہت خوب صورت اور قاری کے دل کو اپنی طرف مائل کرنے والی ہوجائے گی۔آپ علمی مواد کے ساتھ اگر اس طرح کی فارمیٹنگ بھی کردیتے ہیں تو پھر سونے پہ سہاگا ہوجائے گا۔مثال کے طورپراس پوسٹ کا جائزہ لیں۔ٹیکسٹ کو بولڈ کرنے کےلیے B پہ کلک کریں ۔اٹیلک کرنےکےلیے I پہ کلک کریں ۔انڈرلائن کرنے کےلیے U پہ کلک کریں۔رائٹ کرنے کےلیے دائیں جانب سے صف بندی والے بٹن پرکلک کریں۔لفٹ کرنے کےلیے بائیں جانب سے صف بندی کریں والے بٹن پرکلک کریں۔اس کےعلاوہ انڈنٹ وغیرہ کم یا زیادہ کرنے کی بھی اوپشن موجود ہے۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم سب کو جس طرح یہاں جمع ہیں جنت الفردوس میں بھی اسی طرح جمع کردے ۔آمين يارب العالمين