• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایسی عورت کو کیا کرنا چاہیئے ؟

mrs.kamal

مبتدی
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
4
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
3
ہمارے ایک درینہ عزیز اپنے ایک ذاتی مسئلے میں بضد ہیں کہ جب تک اہلِ علم سے رائے نہیں مل جاتی وہ اپنی بات پر قائم رہتے ہوئے اپنا عمل جاری رکھیں گے ۔ ہر چند ہم اپنے تئیں جو کچھ علم میں تھا گوش گزار کر چکے ہیں مگر وہ تاحال بضد ہیں اور ان کی ضد کی وجہ سے ہمارے خیال میں ایک گناہ ہو رہا ہے جس کا انہیں احساس نہیں ہے ۔ بہرحال مسئلہ بیان کئے دیتے ہیں تاکہ آپ حضرات اس پر بحوالہ دلائل کے ساتھ جواب عنایت فرما دیں۔

موصوف کی ہمشیرہ جو ایک شادی شدہ خاتون ہیں اپنے میکے سے اِس لیے اپنے شوہر کے گھر نہیں جا رہی ہیں کیونکہ اُن کے والدین ضعیف ہیں اور ضیعف والدین کی خدمت ان پر فرض ہے ۔ کیونکہ حدیث میں آیا ہے کہ انسان پر سب سے ذیادہ حق اس کی والدہ کا ہے پھر والدہ کا ہے پھر والدہ کا ہے پھر والد کا ہے اور ایک دوسری حدیث میں ہے کہ انسان اور اس کی سب آل اولاد سب اسکے باپ کی ہے لہذا وہ بھی اپنی ہمشیرہ کے موقف کی تائید کرتے ہیں۔ والدین بھی یہی کہتے ہیں کہ اگر تم شوہر کے ساتھ گئیں تو ہم تمہں معاف نہیں کریں گے اور زندگی بھر تم سے کوئی تعلق نہیں رکھیں گے۔

دوسری طرف شوہر کا کہنا یہ ہے کہ شادی کے بعد عورت کا فرض اپنے شوہر کی خدمت کرنا اور شوہر کے ساتھ رہنا ہے ناکہ والدین کے ساتھ رہنا ۔ اور شادی کے بعد عورت کا اپنے شوہر سے ان وجوہات کی بنیاد پر دور رہنا ناجائز ہے ۔

اس مسئلے میں آپ سے مدلل رائے چاہیے کہ
کون سا فریق حق پر ہے؟
اور اس عورت پر کس کی اطاعت واجب ہے والدین کی یا شوہر کی؟
اگر شوہر کی بات مان کر والدین کو ناراض کردے تو کیا حکم لگے گا ؟
اگر والدین کی مان کر شوہر کو ناراض کردے تو کیا حکم لگے گا؟
برائے مہربانی جواب دے دیں
 

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
موصوف کی ہمشیرہ جو ایک شادی شدہ خاتون ہیں اپنے میکے سے اِس لیے اپنے شوہر کے گھر نہیں جا رہی ہیں کیونکہ اُن کے والدین ضعیف ہیں اور ضیعف والدین کی خدمت ان پر فرض ہے ۔
ہائلائٹ کردہ جملے کا مطلب "شوہر کے گھر نا جانے والی خاتون کے والدین"؟
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,567
پوائنٹ
791
السلام علیکم ؛
آپکی اس سوال کی دوسری پوسٹ پر اس کا جواب دیا گیا ہے ، وہاں دیکھ کر قابل وضاحت بات کے بارے مزید سوال کر سکتے ہیں؛
 
Last edited:

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
جی
مجھے تفصیلی جواب مل گیا ہے
آپ کی رائے بھی مل جائے تو اور اچھاہے
باجی شیخ اسحاق سلفی نے آپ کے بنائے ہوئے دوسرے تھریڈ میں اس کا جواب دے دیا ہے، میں نے جملے کی وضاحت اس لیے کی تھی تاکہ کسی پڑھنے والے کیلیے سوال میں کوئی ابہام نہ رہے۔
 
Top