• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک تمثیل اور خائب و خاسر لوگ

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اِنَّ اللہَ لَا يَسْتَحْىٖٓ اَنْ يَّضْرِبَ مَثَلًا مَّا بَعُوْضَۃً فَـمَا فَوْقَہَا۝۰ۭ فَاَمَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا فَيَعْلَمُوْنَ اَنَّہُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّہِمْ۝۰ۚ وَاَمَّا الَّذِيْنَ كَفَرُوْا فَيَقُوْلُوْنَ مَاذَآ اَرَادَ اللہُ بِہٰذَا مَثَلًا۝۰ۘ يُضِلُّ بِہٖ كَثِيْرًا۝۰ۙ وَّيَہْدِىْ بِہٖ كَثِيْرًا۝۰ۭ وَمَا يُضِلُّ بِہٖٓ اِلَّا الْفٰسِقِيْنَ۝۲۶ۙ الَّذِيْنَ يَنْقُضُوْنَ عَہْدَ اللہِ مِنْۢ بَعْدِ مِيْثَاقِہٖ ۝۰۠ وَيَقْطَعُوْنَ مَآ اَمَرَ اللہُ بِہٖٓ اَنْ يُّوْصَلَ وَيُفْسِدُوْنَ فِى الْاَرْضِ۝۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ ھُمُ الْخٰسِرُوْنَ۝۲۷
بے شک خدا مچھر کی یا اس سے اوپر شے کی مثال بیان کرنے سے نہیں شرماتا۔ پھر وہ جو ایمان دار ہیں جانتے ہیں کہ وہ ان کے رب کی طرف سے ٹھیک ہے لیکن جو کافر ہیں سوکہتے ہیں کہ اللہ کو ایسی مثال کی کیا غرض تھی؟ بہتیروں کو اس سے گمراہ کرتا اور بہتیروں کو اس سے ہدایت کرتا ہے اور صرف فاسق(بدکار نافرمان) لوگوں کو ہی اس سے گمراہ کرتا ہے۔۱؎(۲۶) جو خدا کا عہد پکا باندھنے کے بعد توڑدیتے ہیں اور جس کے جوڑنے کا حکم اللہ نے دیا ہے اس کو توڑتے ہیں اور ملک میں فساد مچاتے ہیں۔ وہی نقصان اٹھانے والے ہیں۔(۲۷)
جنت کا ذکر کرکے یہ فرمایا ہے کہ یہ نعمتیں جو بیان کی گئی ہیں، ان کی حقیقت اصل کے مقابلہ میں ایک حقیر مچھر سے بھی کم ہے مگر یہ کور باطن لوگ جنت کے لذائذ کو سن کر معترض ہوتے ہیں اور یہ نہیں سوچتے کہ یہی چیزیں تو ہم چاہتے ہیں مگر وہ لوگ جو اہل حق وصداقت ہیں وہ جانتے ہیں کہ یہ سب کچھ ہمارے سمجھانے کے لیے ہے ورنہ جنت کے کوائف نہایت لطیف، پاکیزہ اور بالااز حواس ہیں۔ سورہ مدثر میں اہل جہنم کا ذکر کر کے بالکل انھیں کلمات کو دہرایا ہے کہ یہ لوگ یہ چیزیں جہنم کے متعلق سن کر کہتے ۔ ماذا اراد اللّٰہ بھٰذا مثلاً۔ جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ تمثیل سے مراد جنت ودوزخ کے کوائف کی تمثیل ہے ورنہ سارے قرآن میں خدا تعالیٰ نے کہیں مچھر کا ذکر نہیں کیا اور ربط آیات کا تقاضا بھی یہی ہے کہ اس کے یہی معنی لیے جائیں۔ واللہ اعلم۔


خائب۱؎ وخاسر لوگ
فلاح وسعادت کی راہ ایمان وعمل کی راہ ہے ۔ وہ جوفاسق ہیں اللہ کی حدود کی پروا نہیں کرتے ۔ ان کے لیے خسارہ ہے۔ نہ دنیا میں وہ کامیابی کی زندگی بسرکرسکتے ہیں اور نہ آخر ت میں ان کا کوئی حصہ ہے۔ منافق کی تین علامتیں ہیں:

(الف) نقض عہد یعنی خدا کے بنائے ہوئے اور بندھے ہوئے قوانین کا توڑنا۔

(ب) علائق ضرورت سے قطع تعلق۔ یعنی ان تمام رشتوں سے تغافل جو انسانی فلاح وبہبود کے لیے از بس ضروری ہیں۔

(ج) فساد فی الارض۔

ظاہر ہے کہ جولوگ رب فاطر کے بتائے ہوئے قوانین کا خیال نہیں رکھتے۔ جو اپنوں سے دشمنوں کا سا سلوک کرتے ہیںجو ساری زمین میں فتنہ وفساد کی آگ کو روشن رکھتے ہیں۔ ان سے کون بھلائی کرے گا اور وہ کس طرح ایک سعادت مند انسان کی زندگی بسر کرسکیں گے۔


حل لغات
{یَنْقُضُوْنَ}مضارع معلوم۔ مصدر نقض۔ توڑنا۔ قطع کرنا۔{اَلْخَاسِرُوْنَ} گھاٹے میں رہنے والے۔ جمع خاسر۔
 
Top