ساجد بھائی،
لیں جی، آپ کے مسئلے کی کلید مل گئی۔ آخر میں قصوروار بھی آپ ہی نکلے ہیں اس سب گڑبڑ کے پیچھے۔ ابتسامہ
دراصل آپ نے پہلے ’’ساجدتاج‘‘ کے نام سے آئی ڈی بنائی تھی، جس کے درمیان میں اسپیس نہیں تھی۔
بعد میں شاید آپ پرانی آئی ڈی بھول گئے اور پھر ’’ساجد تاج‘‘ (اسپیس کے ساتھ) آئی ڈی بنا لی۔
جس کی وجہ سے پرانے دھاگے الگ ہو گئے اور نئے الگ ہو گئے۔
دونوں آئی ڈیز میں آپ کے ای میل ایڈریسز مختلف ہیں، لیکن مجھے یقین ہے کہ یہ دونوں آپ ہی کی آئی ڈیز ہیں۔ آپ درج ذیل دو پروفائلز چیک کیجئے:
ساجدتاج پروفائل
ساجد تاج پروفائل
آپ دونوں پروفائلز اور ان سے کئے گئے دھاگے اور پوسٹس کو چیک کر لیں۔ پھر کنفرم کر دیں کہ یہ دونوں آپ ہی کی آئی ڈیز ہیں تو میں ان دونوں پروفائلز کو اکٹھا کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔