- شمولیت
- فروری 21، 2012
- پیغامات
- 1,281
- ری ایکشن اسکور
- 3,232
- پوائنٹ
- 396
بہن کی فریاد
اس میرے دیس میں
خون میں ڈوبی ہوئی
کتنی لاشیں پڑی ہیں
اپنی بے نور آنکھوں سے تکتے ہوئے
جیسے کہتی ہوں
"بھائیوں کو کیا ہوگیا"
ان کی غیرت نجانے کہاں سوگئی
اپنی ماؤں کی آہوں پہ
کچھ نہ ہوا
اپنی بہنوں کی چیخوں کو بھی نہ سنا
سرحدوں کے پرے
نعرے لگتے رہے
دعوے ہوتے رہے
دشمنوں کے بنے گیت بجتے رہے
فلمیں چلتی رہیں ۔۔۔۔۔آہیں ان کے تلے
یونہی دبتی رہیں
مائیں کٹتی رہیں ۔۔۔۔۔بہنیں لٹتی رہیں
بچے پیڑوں پہ عریاں لتکتے رہیں
جان ننھی دیتے رہے
پھر بھی کچھ نہ ہوا۔۔۔۔۔۔اب تک کچھ نہ ہوا
ہے اب قاسموں کی کمی
طارقوں کی کمی
ایوبی کی کمی
کتنے بھائی میرے
ان میں قاسم نہیں
کوئی طارق نہیں
پھر بھی مجھے ہے امید یہ
إِذَا جَآءَ نَصْرُ ٱللَّهِ وَٱلْفَتْحُ ﴿
نسرین فاطمہ