• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تحقیق عدی بن حاتم ؓ کی تفسیر اتَّخَذُوا أَحْبَارَهُمْ کے بارے میں

شمولیت
اگست 02، 2018
پیغامات
69
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
22
السلام وعلیکم ورحمۃ اللہ وبراکۃ
مجھے سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کی تفسیر اتَّخَذُوا أَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَانَهُمْ أَرْبَابًا مِّن دُونِ اللَّهِ صحیح سند کے ساتھ چاہئے۔ کیا یہ تفسیر ثابت ہے۔ سنن ترمذی کی جو سند ہے وہ ضعیف ہے۔
کوئی بھائی اس بارے میں بتا دیں؟
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
السلام وعلیکم ورحمۃ اللہ وبراکۃ
مجھے سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کی تفسیر اتَّخَذُوا أَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَانَهُمْ أَرْبَابًا مِّن دُونِ اللَّهِ صحیح سند کے ساتھ چاہئے۔ کیا یہ تفسیر ثابت ہے۔ سنن ترمذی کی جو سند ہے وہ ضعیف ہے۔
کوئی بھائی اس بارے میں بتا دیں؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سنن الترمذی میں مکمل حدیث یوں ہے :
امام ترمذی فرماتے ہیں :
حدثنا الحسين بن يزيد الكوفي، حدثنا عبد السلام بن حرب، عن غطيف بن اعين، عن مصعب بن سعد، عن عدي بن حاتم، قال:‏‏‏‏ اتيت النبي صلى الله عليه وسلم وفي عنقي صليب من ذهب، ‏‏‏‏‏‏فقال:‏‏‏‏ " يا عدي، ‏‏‏‏‏‏اطرح عنك هذا الوثن، ‏‏‏‏‏‏وسمعته يقرا في سورة براءة اتخذوا احبارهم ورهبانهم اربابا من دون الله سورة التوبة آية 31، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ " اما إنهم لم يكونوا يعبدونهم، ‏‏‏‏‏‏ولكنهم كانوا إذا احلوا لهم شيئا استحلوه وإذا حرموا عليهم شيئا حرموه "، ‏‏‏‏‏‏قال ابو عيسى:‏‏‏‏ هذا حديث غريب، ‏‏‏‏‏‏لا نعرفه إلا من حديث عبد السلام بن حرب، ‏‏‏‏‏‏وغطيف بن اعين ليس بمعروف في الحديث.
سیدنا عدی بن حاتم رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، میری گردن میں سونے کی صلیب لٹک رہی تھی، آپ نے فرمایا: ”عدی! اس بت کو نکال کر پھینک دو، میں نے آپ کو سورۃ برأۃ کی آیت: «اتخذوا أحبارهم ورهبانهم أربابا من دون الله» ”انہوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے عالموں اور راہبوں کو معبود بنا لیا ہے“ (التوبہ: ۲۵)،
پڑھتے ہوئے سنا۔ آپ نے فرمایا: ”وہ لوگ ان کی عبادت نہ کرتے تھے، لیکن جب وہ لوگ کسی چیز کو حلال کہہ دیتے تھے تو وہ لوگ اسے حلال جان لیتے تھے، اور جب وہ لوگ ان کے لیے کسی چیز کو حرام ٹھہرا دیتے تو وہ لوگ اسے حرام جان لیتے تھے“ ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے، ۲- ہم اسے صرف عبدالسلام بن حرب کی روایت ہی سے جانتے ہیں، ۳- غطیف بن اعین حدیث میں معروف نہیں ہیں۔

سنن الترمذی 3095 (سند میں غطیف ضعیف راوی ہیں، لیکن شواہد کی بنا پر یہ حدیث حسن لغیرہ ہے)​
اسی لیئے علامہ ناصر الدین الالبانیؒ نے اسے "حسن " کے درجہ میں مانا ہے؛
قال الشيخ الألباني: حسن
نیز دیکھئے (صحیح الفقیہ و المتفقہ ص304)
https://archive.org/stream/waq35819/35819#page/n
303
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
سنن الترمذی کے علاوہ یہ حدیث درج ذیل کتب میں بھی موجود ہے :

والطبري (التوبة:31) والطبراني في الكبير (17/92/218-219) والبيهقي في الكبرى (20137) والخطيب في الفقيه والمتفقه (2/66-67) والسهمي في تاريخ جرجان (1162) الطبقات الکبریٰ لابن سعد 1/651 ) وعبد بن حميد وابن المنذر وابن أبي حاتم وأبي الشيخ وابن مردويه.​
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top