کلیم حیدر
ناظم خاص
- شمولیت
- فروری 14، 2011
- پیغامات
- 9,747
- ری ایکشن اسکور
- 26,381
- پوائنٹ
- 995
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
99 جے ماڈل ٹاؤن لاہور مجلس التحقیق الاسلامی، بروز اتوار 6 اپریل2014 بوقت دو بجے دوپہر ایک پروگرام منعقد کیا گیا، جس کا مقصد آنے والوں مہمانوں کو ادارہ محدث کے آنلائن جاری پراجیکٹس کی تفصیل بتانا اور پھر آئندہ کے منصوبہ جات سے آگاہی دینا تھا۔
پروگرام کا آغاز قاری محمد مصطفیٰ راسخ (انچارج محدث ٹیم) صاحب کی تلاوت اور ابتدائی کلمات سے ہوا۔ اس کے بعد نگران اعلیٰ (محدث پراجیکٹس) محترم جناب حافظ انس نضر مدنی صاحب نے تمام پراجیکٹس کا علم کے ساتھ کتنا او رکیسا تعلق ہے؟ اور علم کے پھیلاؤ میں ادارہ محدث کیا کیا خدمات سرانجام دے رہا ہے؟ اس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تمام حاضرین کو ادارہ محدث کی طرف سے کیے جانے والے ان عظیم منصوبوں (جن کا مقصد سوائے اللہ کی رضا کے کچھ بھی نہیں) پر شانہ بشانہ چلنے کا کہا، تاکہ جب ہم سب مل کر ایک ٹیم کی طرح ایک ہی پلیٹ فارم پر سرتوڑ کوشش کریں گے تو ان شاءاللہ وہ دن دور نہیں جب قرآن وسنت کی وہ تعلیم جو منہج سلف پر ہے، گھر گھر روشنی ڈالے ہوئے ہوگی۔ ان شاءاللہ
آخر میں کراچی سے آئے ہوئے ہمارے معزز مہمان محترم شاکر اعوان ( جو کہ دینی جذبہ کے ساتھ پُرخلوص محدث کے تمام پراجیکٹس کی تکنیکی نگرانی کررہے ہیں) صاحب نے تکنیکی تعارف پیش کیا۔جس کے بعد مجلس برخواست کردی گئی۔
نوٹ:
پروگرام کاروائی کی تصاویر اس لنک پر دیکھی جاسکتی ہیں۔
تعارفی پروگرام آن لائن محدث پراجیکٹس