• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تفسیر میزان القرآن

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
السلام علیکم !!
نہایت ادب و احترام سے عرض ہے کہ اسی پوسٹ میں ایک بھائ نے یہ فرمایا تھا کہ میں قرآن مجید کی تفسیر کے لیے ابن کثیر کی تفسیر پڑھنے کو ترجحیح دیتا ہوں۔ میرے بھائی! نزولِ قرآن اور ابن کثیر کے وقت کے درمیان کتنا فاصلہ ہے یہ بھی دیکھ لیں۔ اور بعض حضرات نہایت آسانی سے یہ فرما دیتے ہیں کہ فلاں کے افکار و نظریات اہلِ سنت والجماعت سے متصادم لگتے ہیں، فلاں منکرحدیث لگتا ہے وغیرہ وغیرہ۔ تو میرے بھائی نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جن لوگوں نے قرآن و سنت کی تعلیمات کو صرف اور صرف اپنی جاگیر سمجھ لیا ہے اور کوئی جب اس کی تفسیر یا تشریح حدیث سے ہٹ کر کرتا ہے تو اس پر فورََا یہی فتوے لگا دیئے جاتے ہیں۔ حالانکہ قرآن مجید تو نہایت آسان الفاظ میں نہایت آسان زبان میں نازل ہوا ہے جو کہ اکثریتِ انسانیت کی سمجھ کے لیے کافی ہے۔اس لیے سب سے پہلے تو سوال اٹھتا ہے کہ تفسیر کی کیا ضرورت ہے، صرف قرآن مجید کا ترجمہ ہی کافی ہے۔ کچھ حضرات یہ فرماتے ہیں کہ یہ ان لوگوں کی سمجھ کے لیے ہے جو کہ اس سطح پر نہیں ہیں کہ قرآن کو سمجھ سکیں تو پھر یہ نری تقلید ہوئی کہ بس صرف تفسیر ابن کثیر ہی پڑھنی ہے اور باقی کوئی تفسیر نہیں پڑھنی۔ بعض حضرات اس طرح کے شرک میں اس حد تک پڑھ گئے ہیں کہ بخاری و مسلم کو بھی قرآن مجید کی سطح پر لے آئے ہیں (نعوذ باللہ) ۔ حالانکہ اللہ کی کتاب میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے کیونکہ یہ اللہ کی نازل کردہ ہےجبکہ صحیح بخاری و مسلم انسانوں کی تحقیق کردہ کتابیں ہیں ، اس کے علاوہ کوئی بھی تفسیر ہو، وہ انسان کی تحریر کردہ ہی ہے، کوئی ضمانت نہیں ہے کہ صرف وہی تفسیر پڑھ کر ہی انسان رہنمائی حاصل کر سکے، اگر ایسا ہوتا تو اللہ کے رسولﷺخود کوئی تفسیر ضرور چھوڑ کر جاتے ، یا پھر کوئی جلیل القدار صحابی ضرور ایسا کرتے۔ قرآن مجید کی پہلی تفسیرشاید ابان بن تغلب نے کی تھی جو کہ ابھی موجود نہیں ہے اور وہ تابعی تھے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ صحابہ نے قرآن مجید کی تفسیر و تشریح کو اپنے اعمال تک محدود رکھا اور لوگوں کو اپنے اپنے نقطہ نظر بتائے جو کہ مطابقت نہیں رکھتے تھے۔ اللہ نے انسان سے وعدہ کیا ہے کہ قرآن مجید ہی رہنمائی دے گا، اس لیے جو حضرات یہ کہتے ہیں کہ فلاں شخص منکر حدیث ہے اور اس نے قرآن کی تفسیر کی ہے تو پہلے وہ ذرا یہ وضاحت کریں کہ تفسیر ابن کثیر کی گنجائش کہاں سے نکلتی ہے، اور کیا قرآن و حدیث صرف آپ لوگوں کی جاگیر ہے جس پر کوئی اور اپنے نقطہ نظر کا اظہار (نہایت سنجیدگی سے گستاخی کی نیت کے بغیر) نہیں کرسکتا؟ کیا غیر مسلموں نے قرآن مجید کے تراجم نہیں کئے؟ جو کہ لاکھوں لوگوں کی رہنمائی کا باعث بنے۔ جارج سیل کا 1734 عیسوی کا ترجمہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں جس کو پڑھ کر نہ جانے کتنے غیر مسلم راہ ہدایت پر آئے ہوں گے۔۔۔۔ کیا جارج سیل اہلِ سنت والجماعت سے تعلق رکھتا تھا؟؟؟؟ کیا موجودہ دو رمیں حدیث کے ایک بہت بڑے عالم ڈاکٹر جوناتھن براؤن کو کسی اہل سنت نے مسلمان کیا تھا ؟؟؟ کیا وہ خود اہل سنت والجماعت سے تعلق رکھتے ہیں ؟؟؟ کیا اہل سنت والجماعت سے تعلق رکھنا ضروری ہے؟؟؟
مجھے عربی نہیں آتی میں کیا کروں ؟ قرآن کو کیسے سمجھوں اور عربی زبان بہت مشکل ہے
 
T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !

مکرمی و محترمی !

آپ کو اتنا کچھ لکھنے کی اس لیے نوبت آئی کیونکہ غالباً آپ نےادارہ ٔطلوعِ اسلام یا بلاغ القرآن کے لٹریچر کا مطالعہ نہیں کیا ۔ ورنہ آپ دیکھتے کہ ان دونوں اداروں کا دعویٰ یہی رہا ہے کہ اس زمین پر دین کا تنہا ماخذ صرف قرآن مجید ہے، سنت و حدیث کوئی شرعی حیثیت نہیں رکھتے ۔ لیکن آپ حیران ہونگے کہ ان کے نظریات میں بھی بہت فرق ہے حالانکہ دعویٰ دونوں کا ایک ہی ہے کہ ہم قرآن مجید کی تفسیر صرف قرآن مجید سے ہی کرتے ہیں۔اگر قرآن مجید نے دین کےتمام اصول کے ساتھ ساتھ جزئیات بھی متعین کر دی تھیں تو ان کے نظریات میں اتنا تضاد کیوں واقع ہوا ؟
رہی بات اہلِ سنت والجماعت کی تفاسیر کی تو ان میں اختلاف دراصل فروعیات و جزئیات میں واقع ہوا ہے جن سے اصول ِ دین پر کوئی اثر نہیں پڑتا ۔ آپ خود جناب رحمت اللہ طارق صاحب، غلام احمد پرویز صاحب اور ادارہ بلاغ القرآن کی تفاسیر کا تقابلی مطالعہ کر لیں، حقیقت آپ پر واضح ہو جائے گی۔ان شا ء اللہ تعالٰی !
تفسیر ِقرآن
کا حق ہر اس شخص کو ہے جو قرآن ، سنت ، حدیث ، فقہ ، تاریخ وغیرہ میں گہری بصیرت رکھتا ہو اس کے لیے اہلِ سنت والجماعت سے اس کا تعلق ہونا ضروری نہیں مگر دین کی وہ مسلمہ تعبیر جو اہلِ سنت والجماعت نے سمجھی ،سیکھی اور بتائی ہے اسے بھی کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ صحیح بخاری و صحیح مسلم کو میں بھی قرآن مجید کے ہم پلہ نہیں سمجھتا لیکن ان کتابوں میں جو دین کے بہت سے پہلوؤں کی شرح ،تفسیر اور وضاحت بیان ہوئی ہے اس کو بھی عجمی سازشکہہ کر ٹالا نہیں جا سکتا ۔

اس ضمن میں یہ بات بھی ہمیشہ ذہن نشین رہنی چاہیے کہ ہمیں قرآن بواسطہ ذاتِ مصطفٰی ﷺ ملا ہے لہذا قرآن و ذاتِ مصطفٰیﷺ لازم و ملزوم ہیں۔
 
saeedimranx2

رکن
شمولیت
مارچ 07، 2017
پیغامات
177
ری ایکشن اسکور
16
پوائنٹ
71
السلام علیکم! میرے بھائی مسئلہ یہ نہیں ہے کہ کوئی قرآن مجید کی تفسیر کیسے کرتا ہے اور کس طرح کرتا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ اس شخص کو ایسے لتاڑا جاتا ہے جیسے اُسے دوزخ میں جانے کا شوق تھا اس لیے اس نے یہ تفسیر یوں کر ڈالی ۔ بھائی صاحب میں نہایت وثوق سے یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ اہل سنت والجماعت کے بہت سارے مفسرین بھی دیکھ لیں ان کی تفاسیر میں بھی بہت سارے ایسے نکتے موجود ہیں جنہیں کوئی بھی اہلسنت والجماعت کی سوچ نہیں مان سکتا ۔ اور بسا اوقات یہ بات کہہ کر سر سے اتارنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ انہوں نے ضعیف روایات پیش کی ہیں اب ہمارا کام ہے کہ ان کی تحقیق کریں۔ بھائی ضعیف روایت یا موضوع روایت پیش کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے۔ جب دین کے ضروری احکامات کے بارے میں صحیح احادیث وافر مقدار میں موجود ہیں تو بقایا معاملات کو کریدنے کی کیا ضرورت ہے؟؟ اگر کوئی قرآن مجید کی تفسیر کرتا ہے تو کرنے دیں، غلام احمد پرویز یا ایسے لوگوں نے کتنوں کو متاثر کر لیا ہے؟ کیا قرآن مجید کی ایسی تاویل کا سلسلہ اسی دور میں آغاز ہوا ہے؟؟؟ گزرنے والی صدیوں میں کئی ایسے فتنے آئے اور گزر گئے اور قرآن مجید وہیں کا وہیں ہے جس مقام پر اِسے اللہ نے رکھا ہے۔ آج کل کے دور میں تو لاکھوں لوگ قرآن مجید سے متاثر ہو کر ہی مسلمان ہوتے ہیں۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔۔۔تو بھائی علمی جواب دیں نا پھر!!! قرآن و حدیث میں ہر بات کا علمی جواب موجود ہے۔
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
لگتا ہےآپ نے میری بات کو پڑھا نہیں ہے ۔ خیر یہ لے لیں :
’ علمی جواب ‘
اب آپ چاہیں تو اس ’ علمی جواب ‘ کا ’ علمی رد ‘ کردیں ۔
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
لگتا ہےآپ نے میری بات کو پڑھا نہیں ہے ۔ خیر یہ لے لیں :
’ علمی جواب ‘
اب آپ چاہیں تو اس ’ علمی جواب ‘ کا ’ علمی رد ‘ کردیں ۔
ابتسامہ
 
T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
السلام علیکم! میرے بھائی مسئلہ یہ نہیں ہے کہ کوئی قرآن مجید کی تفسیر کیسے کرتا ہے اور کس طرح کرتا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ اس شخص کو ایسے لتاڑا جاتا ہے جیسے اُسے دوزخ میں جانے کا شوق تھا اس لیے اس نے یہ تفسیر یوں کر ڈالی ۔ بھائی صاحب میں نہایت وثوق سے یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ اہل سنت والجماعت کے بہت سارے مفسرین بھی دیکھ لیں ان کی تفاسیر میں بھی بہت سارے ایسے نکتے موجود ہیں جنہیں کوئی بھی اہلسنت والجماعت کی سوچ نہیں مان سکتا ۔ اور بسا اوقات یہ بات کہہ کر سر سے اتارنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ انہوں نے ضعیف روایات پیش کی ہیں اب ہمارا کام ہے کہ ان کی تحقیق کریں۔ بھائی ضعیف روایت یا موضوع روایت پیش کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے۔ جب دین کے ضروری احکامات کے بارے میں صحیح احادیث وافر مقدار میں موجود ہیں تو بقایا معاملات کو کریدنے کی کیا ضرورت ہے؟؟ اگر کوئی قرآن مجید کی تفسیر کرتا ہے تو کرنے دیں، غلام احمد پرویز یا ایسے لوگوں نے کتنوں کو متاثر کر لیا ہے؟ کیا قرآن مجید کی ایسی تاویل کا سلسلہ اسی دور میں آغاز ہوا ہے؟؟؟ گزرنے والی صدیوں میں کئی ایسے فتنے آئے اور گزر گئے اور قرآن مجید وہیں کا وہیں ہے جس مقام پر اِسے اللہ نے رکھا ہے۔ آج کل کے دور میں تو لاکھوں لوگ قرآن مجید سے متاثر ہو کر ہی مسلمان ہوتے ہیں۔
میں آپ کی بات سے متفق ہوں کہ ہمیں کسی کو پورے وثوق و ایقان کے ساتھ منکرِ حدیث نہیں کہنا چاہیے بلکہ اس کے اختلافی نظریات پر اچھے اور سلجھے ہوئے اسلوب میں تنقید کرنی چاہیے اور کسی کو جہنمی کہنے کا تو کسی کو کوئی حق نہیں۔
 
شمولیت
جون 11، 2015
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
79
السلام علیکم !!
نہایت ادب و احترام سے عرض ہے کہ اسی پوسٹ میں ایک بھائ نے یہ فرمایا تھا کہ میں قرآن مجید کی تفسیر کے لیے ابن کثیر کی تفسیر پڑھنے کو ترجحیح دیتا ہوں۔ میرے بھائی! نزولِ قرآن اور ابن کثیر کے وقت کے درمیان کتنا فاصلہ ہے یہ بھی دیکھ لیں۔ اور بعض حضرات نہایت آسانی سے یہ فرما دیتے ہیں کہ فلاں کے افکار و نظریات اہلِ سنت والجماعت سے متصادم لگتے ہیں، فلاں منکرحدیث لگتا ہے وغیرہ وغیرہ۔ تو میرے بھائی نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جن لوگوں نے قرآن و سنت کی تعلیمات کو صرف اور صرف اپنی جاگیر سمجھ لیا ہے اور کوئی جب اس کی تفسیر یا تشریح حدیث سے ہٹ کر کرتا ہے تو اس پر فورََا یہی فتوے لگا دیئے جاتے ہیں۔ حالانکہ قرآن مجید تو نہایت آسان الفاظ میں نہایت آسان زبان میں نازل ہوا ہے جو کہ اکثریتِ انسانیت کی سمجھ کے لیے کافی ہے۔اس لیے سب سے پہلے تو سوال اٹھتا ہے کہ تفسیر کی کیا ضرورت ہے، صرف قرآن مجید کا ترجمہ ہی کافی ہے۔ کچھ حضرات یہ فرماتے ہیں کہ یہ ان لوگوں کی سمجھ کے لیے ہے جو کہ اس سطح پر نہیں ہیں کہ قرآن کو سمجھ سکیں تو پھر یہ نری تقلید ہوئی کہ بس صرف تفسیر ابن کثیر ہی پڑھنی ہے اور باقی کوئی تفسیر نہیں پڑھنی۔ بعض حضرات اس طرح کے شرک میں اس حد تک پڑھ گئے ہیں کہ بخاری و مسلم کو بھی قرآن مجید کی سطح پر لے آئے ہیں (نعوذ باللہ) ۔ حالانکہ اللہ کی کتاب میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے کیونکہ یہ اللہ کی نازل کردہ ہےجبکہ صحیح بخاری و مسلم انسانوں کی تحقیق کردہ کتابیں ہیں ، اس کے علاوہ کوئی بھی تفسیر ہو، وہ انسان کی تحریر کردہ ہی ہے، کوئی ضمانت نہیں ہے کہ صرف وہی تفسیر پڑھ کر ہی انسان رہنمائی حاصل کر سکے، اگر ایسا ہوتا تو اللہ کے رسولﷺخود کوئی تفسیر ضرور چھوڑ کر جاتے ، یا پھر کوئی جلیل القدار صحابی ضرور ایسا کرتے۔ قرآن مجید کی پہلی تفسیرشاید ابان بن تغلب نے کی تھی جو کہ ابھی موجود نہیں ہے اور وہ تابعی تھے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ صحابہ نے قرآن مجید کی تفسیر و تشریح کو اپنے اعمال تک محدود رکھا اور لوگوں کو اپنے اپنے نقطہ نظر بتائے جو کہ مطابقت نہیں رکھتے تھے۔ اللہ نے انسان سے وعدہ کیا ہے کہ قرآن مجید ہی رہنمائی دے گا، اس لیے جو حضرات یہ کہتے ہیں کہ فلاں شخص منکر حدیث ہے اور اس نے قرآن کی تفسیر کی ہے تو پہلے وہ ذرا یہ وضاحت کریں کہ تفسیر ابن کثیر کی گنجائش کہاں سے نکلتی ہے، اور کیا قرآن و حدیث صرف آپ لوگوں کی جاگیر ہے جس پر کوئی اور اپنے نقطہ نظر کا اظہار (نہایت سنجیدگی سے گستاخی کی نیت کے بغیر) نہیں کرسکتا؟ کیا غیر مسلموں نے قرآن مجید کے تراجم نہیں کئے؟ جو کہ لاکھوں لوگوں کی رہنمائی کا باعث بنے۔ جارج سیل کا 1734 عیسوی کا ترجمہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں جس کو پڑھ کر نہ جانے کتنے غیر مسلم راہ ہدایت پر آئے ہوں گے۔۔۔۔ کیا جارج سیل اہلِ سنت والجماعت سے تعلق رکھتا تھا؟؟؟؟ کیا موجودہ دو رمیں حدیث کے ایک بہت بڑے عالم ڈاکٹر جوناتھن براؤن کو کسی اہل سنت نے مسلمان کیا تھا ؟؟؟ کیا وہ خود اہل سنت والجماعت سے تعلق رکھتے ہیں ؟؟؟ کیا اہل سنت والجماعت سے تعلق رکھنا ضروری ہے؟؟؟
السلام علیکم!
جواب درست دیا آپ نے ۔۔۔یہی میں کہنا چہتا ہوں کہ۔ کتاب لاریب ایک ، نبی ایک،اللہ ایک دین ایک اسلام ایک ۔ لیکن ہم سب الگ الگ وجہ یہ کہ ہم نے قرآن مجید کی اہمیت کو ہی نہیں جانا سب اپنے اپنے علمائ کی جانب جھکے ہوئے ہیں۔ ۔ ۔ قرآن کے واضح احکمات تک کا انکار کرتے چلے جا رہے ہیں اور اپنے آپ کو مومن کہتے ہیں۔۔۔۔شکریہ بھائی ۔
قرآن کو سمجھنے کے لئے لازم ہے قرآن کی ہی آیات سے تفسیر لی جائے نہ کہ کسی کے قیاس و گمان یا سوچ کی طرف جایا جائے۔شکریہ
 
محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
السلام علیکم!
جواب درست دیا آپ نے ۔۔۔یہی میں کہنا چہتا ہوں کہ۔ کتاب لاریب ایک ، نبی ایک،اللہ ایک دین ایک اسلام ایک ۔ لیکن ہم سب الگ الگ وجہ یہ کہ ہم نے قرآن مجید کی اہمیت کو ہی نہیں جانا سب اپنے اپنے علمائ کی جانب جھکے ہوئے ہیں۔ ۔ ۔ قرآن کے واضح احکمات تک کا انکار کرتے چلے جا رہے ہیں اور اپنے آپ کو مومن کہتے ہیں۔۔۔۔شکریہ بھائی ۔
قرآن کو سمجھنے کے لئے لازم ہے قرآن کی ہی آیات سے تفسیر لی جائے نہ کہ کسی کے قیاس و گمان یا سوچ کی طرف جایا جائے۔شکریہ
کوئی ایسی تفسیر بتائیں جس میں آپ کی بیان کردہ خوبیاں پائی جاتی ہوں تاکہ ہم اس سے استفادہ کرنا شروع کریں
 
شمولیت
جون 11، 2015
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
79
کوئی ایسی تفسیر بتائیں جس میں آپ کی بیان کردہ خوبیاں پائی جاتی ہوں تاکہ ہم اس سے استفادہ کرنا شروع کریں
السلام علیکم!
قرآن مجید سب سے پہلی کتاب ہے جو امانیات کی مکمل و تفسیر کی کتاب ہے ۔۔۔۔۔اس کو پڑھیں شائید آپ کو کچھ علم مل جائے جیسا کہ۔۔جادو نہیں جیسا بنالیاگیا ہے! عیسیٰ علیہ السلام وفات پا چکے اب ان کا نزول نہیں! کسی وفات پائے ہوئے کو ہم نہیں پکار سکتے ! نبی نور نہیں بلکہ بشر تھے انسان تھے ! جنت و دوزخ اللہ تعالیٰ نے بنائی ہوئ ہے! ابلیس فرشتوں میں سے نہیں تھا جنوں میں سے تھا! ہاروت ماروت فرشتے نہیں تھے شیطان انسانوں میں سے تھے ! آدم علیہ السلام کی دعا مغفرت نبی کریم ﷺ کے وسیلہ سے نہیں ہوئی تھے! اللہ تعالیٰ نے شیطان کو پیدا کیا لیکن حسد،برائی،غرور،زنا کرنا،گالی دینا،اور اس قسم کی جو بھی برائی ہے وہ اللہ تعالیٰ نے پیدا نہیں کی بلکہ اس کو پیدا کرنے والا ابلیس شیطان ہے۔کسی وفات پائے ہوئے نبی،ولی،شہید،نیک کو وسیلہ نہیں بنایا جا سکتا یہ شرک بلکہ شرک اکبر ہے۔۔۔۔
برزخ صرف ایک آڑ ہے اس کو عالم کہنا گمراہی ہے ۔
مطلب جن باتوں کا جواب قرآن مجید صاف اور مفصل دے تو اس کے مقابل کسی تفسیر کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ لاریب کتاب صرف ایک واحد قرآن مجید ہے ۔۔۔۔اس کے بعد ہم باقی کتابوں کی طرف رجوع کر سکتے ہیں۔ صحیح بخاری،مسلم، وغیرہ کی طرف شکریہ۔
 
شمولیت
جون 11، 2015
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
79
مجھے عربی نہیں آتی میں کیا کروں ؟ قرآن کو کیسے سمجھوں اور عربی زبان بہت مشکل ہے
السلام علیکم!
عربی زبان آپ کو نہیں آتی یہ معجزہ ہے اللہ تعالیٰ کا کہ آج 2017 میں آپ کے پاس کوئی بھی پیغمبر خود تشریف نہیں لائے اور کوئی فرشتہ نازل نہیں ہوا یا اللہ تعالیٰ خود تشریف لا کر آپ کو یا مجھے یہ بتانے نہیں آیا کہ یہ قرآن مجید میرا کلام ہے اس پر ایمان لائو۔
بلکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں سے کام لے کر اس کا آسان بنایا اور اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو آزمائش کے لئے یہ قرآن سب کے پاس بھیج دیا پھہنچا دیا ہے ۔ ۔ ۔ عربی سب قرآن مجید کی ایک ہی ہے اراب تک لیکن ترجمہ میں کہیں کہیں گڑبڑ ہے یہ بھی اللہ تعالیٰ کی آزمائش ہے ۔۔۔لوگوں کو آزمانے کے لئے کہ کیا یہ واقع قرآن مجید کی آیات پر ایمان لاتے ہیں؟ ۔ ۔ ۔ جب تک کوئی مومن نہیں ہو سکتا جب کہ اس قرآن مجید کو فیصلہ کی کتاب نہ مانے یہاں حال یہ ہے کہ زبان سے اقرار سب کرتے ہیں کہ واحد کتاب یہی لاریب ہے اور فیصلہ والی ہے لیکن باقی کتابوں جو لاریب نہیں ان کوسامنے رکھ کر اس لاریب کتاب کے معنی اور مفہوم نکلاتے ہیں یہ ہے منافقت۔۔۔شکریہ
 
Top