• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جناب الیاس ستار صاحب حفظہ اللہ تعالی

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
الیاسی صاحب، ایک ہی پوسٹ کو بار بار کاپی پیسٹ کرتے رہنا اسپیمنگ کے زمرے میں آتا ہے اور اسی بنیاد پر بار بار آپ کی ایک جیسی پوسٹ ڈیلیٹ کی جا رہی ہے۔ ازراہ کرم، اگر آپ کے پاس کچھ اور کہنے کے لئے ہے تو کہئے، پہلی پوسٹ کو ہی کاپی پیسٹ کرنے سے گریز کریں۔
 

saghir

رکن
شمولیت
مارچ 13، 2011
پیغامات
35
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
58
الحمد للہ آج میری ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ دامانوی صاحب حفظہ اللہ سے اس موضوع پر تفصیلی گفتگوہوئی، ڈاکٹر صاحب نے جس انداز سے الیاس ستار صاحب کے متعلق بتایا اس سے اندازہ ہورہا تھا کہ الیاس ستار صاحب نے کس قسم کے رقیق حملے حدیث نبوی ﷺ پر کئے تھے، اور اس پر بضد بھی تھے نیز جو اعتراضات پیش کر رہے تھے ان کا جواب دلائل شرعی کی روشنی میں میمن صاحب نے دیئے تھے۔ لیکن الیاس صاحب بضد تھے کہ میں ان سب دلائل کا انکار کرتا ہوں بس آپ مباہلہ کریں۔ جس پر عبد القوی صاحب نے کہا کہ ہم بڑے بڑے علما کو اس موضوع پر جمع کریں گے، تو الیاس صاحب نے کہا کہ کوئی عالم میرے سامنے نہیں آتا۔۔ اور میں دو سال سے انتظار میں ہوں۔ مگر چونکہ میمن صاحب نے ان کے اعتراضات کا مدلل جواب بھی دیا تھا، لیکن الیاس صاحب نے کٹ حجتی کا ثبوت دیتے ہوئے انکار کردیا اور سپریم کورٹ میں چلنے کا کہا۔۔ بعض افراد کے سمجھانے پر انہوں کہا کہ یہ علما لکھ کر معافی نامہ مجھے دیں میں اس معاملہ سے پیچھے ہٹ جاؤنگا۔۔ چونکہ اس میں سراسر بے تکانہ بات تھی جو اعتراض انہوں نے کئے تھے، ان کا جواب دئیے جانے کے باوجود ان دلائل کا جواب دینے کے بجائے اپنی انا کا مسئلہ اور اپنی ٹانگ اونچی رکھنے پر قائم رہے، ڈاکٹر صاحب فرما رہے ہیں کہ یہ حالت میرے سے دیکھی نہیں گئی کہ اہل حق ، حق پر ہونے کے باجود اس قسم کی کیفیت پر خاموش رہیں اور مباہلہ سے پیچھے ہٹنے کا مقصد اپنی شکست مان لینا تھا۔۔ اس لئے یہ مباہلہ اس وقت ناگزیرہوگیا تھا۔۔۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
شاباش ہے محترم جناب انس نظر صاحب پر اتنی مھذبانہ جواب دیا مجھ کو حق ناحق کو بعد میں دیکھینگے لیکن اتنی بات ضرور ہے کہ جناب الیاس ستار صاحب اور ان کی ٹیم کی اخلاق آپ
لوگوں کی طرز گفتگو اور اخلاق سے ہزار درجے بہتر ہے کاش آپ لوگ بھی اخلاق حسنہ کے زیور سے آراستہ ھوتے تو حدیث کی دفاع کرتے ھوے مزہ آتا
میں آپ کو محترمہ ڈاکٹر فرحت ھاشمی صاحبہ حفظھااللہ تعالی کی ایک کتاب (حسن اخلاق ) تحفے میں ارسال کرنا چاھتا ھوں ایڈریس دیدے ورنہ خود بازار سے حاصل کرکے پڑھ لیجیے
اللھم حسن نا بحسن الاخلاق ومکارمھا
انس نضر

میں آپ کو محترمہ ڈاکٹر فرحت ھاشمی صاحبہ حفظھااللہ تعالی کی ایک کتاب (حسن اخلاق ) تحفے میں ارسال کرنا چاھتا ھوں ایڈریس دیدے ورنہ خود بازار سے حاصل کرکے پڑھ لیجیے

مفتی صاحب کتابوں سے یاد آیا،آپ کی کتابیں جن کتابوں کے آپ مصنف ہیں۔ ابھی تک میرے پاس نہیں پہنچی۔
 

الیاسی

رکن
شمولیت
فروری 28، 2012
پیغامات
425
ری ایکشن اسکور
736
پوائنٹ
86
الحمد للہ آج میری ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ دامانوی صاحب حفظہ اللہ سے اس موضوع پر تفصیلی گفتگوہوئی، ڈاکٹر صاحب نے جس انداز سے الیاس ستار صاحب کے متعلق بتایا اس سے اندازہ ہورہا تھا کہ الیاس ستار صاحب نے کس قسم کے رقیق حملے حدیث نبوی ﷺ پر کئے تھے، اور اس پر بضد بھی تھے نیز جو اعتراضات پیش کر رہے تھے ان کا جواب دلائل شرعی کی روشنی میں میمن صاحب نے دیئے تھے۔ لیکن الیاس صاحب بضد تھے کہ میں ان سب دلائل کا انکار کرتا ہوں بس آپ مباہلہ کریں۔ جس پر عبد القوی صاحب نے کہا کہ ہم بڑے بڑے علما کو اس موضوع پر جمع کریں گے، تو الیاس صاحب نے کہا کہ کوئی عالم میرے سامنے نہیں آتا۔۔ اور میں دو سال سے انتظار میں ہوں۔ مگر چونکہ میمن صاحب نے ان کے اعتراضات کا مدلل جواب بھی دیا تھا، لیکن الیاس صاحب نے کٹ حجتی کا ثبوت دیتے ہوئے انکار کردیا اور سپریم کورٹ میں چلنے کا کہا۔۔ بعض افراد کے سمجھانے پر انہوں کہا کہ یہ علما لکھ کر معافی نامہ مجھے دیں میں اس معاملہ سے پیچھے ہٹ جاؤنگا۔۔ چونکہ اس میں سراسر بے تکانہ بات تھی جو اعتراض انہوں نے کئے تھے، ان کا جواب دئیے جانے کے باوجود ان دلائل کا جواب دینے کے بجائے اپنی انا کا مسئلہ اور اپنی ٹانگ اونچی رکھنے پر قائم رہے، ڈاکٹر صاحب فرما رہے ہیں کہ یہ حالت میرے سے دیکھی نہیں گئی کہ اہل حق ، حق پر ہونے کے باجود اس قسم کی کیفیت پر خاموش رہیں اور مباہلہ سے پیچھے ہٹنے کا مقصد اپنی شکست مان لینا تھا۔۔ اس لئے یہ مباہلہ اس وقت ناگزیرہوگیاستغفراللہ یہ بات کہاں سے آئی رمضان میں بھی آپ لوگ جھوٹ اور بہتان تراشی سے باز نھیں آتے ؟ یہ معافی نامے والے بات جھوٹ بھی ہیں اور بہتان بھی ہیں اپنی ڈاکٹر صاحب سےبولو رمضان شریف میں تو جھوٹ نا بولو اگر آپ کی پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیے
 

saghir

رکن
شمولیت
مارچ 13، 2011
پیغامات
35
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
58
محترم الیاسی صاحب ! اس واقعہ کے دو مرکزی کردار جناب محمد حسین میمن صاحب اور ڈاکٹر عبد اللہ دامانوی صاحب دونوں سے میری بات ہوئی، الحمد للہ۔ اور ان دونوں نے تقریبا یہی بات کہی کہ مفتی عبد القوی کی بات پر کہ علمائے کرام کو اس مسئلہ پر عمر بن عبد العزیز مسجد میں جمع کریں گے تو الیاس صاحب کا جواب یہاں قابل بیان بھی نہیں آپ خود الیاس صاحب سے پوچھ لیں کہ انہوں نے جو کہا کہ ان مولویوں سے لکھ کے لے لو۔۔۔ والی بات کا مطلب کیا تھا؟
ہمیں بلاوجہ الیاس صاحب یا میمن صاحب کے دفاع کرنے کے بجائے دونوں کے دلائل و شواہد سن کر کوئی حکم لگانا چاہئے۔ اس پورے پوسٹ میں آپ پورے شد و مد کے ساتھ الیاس صاحب کا دفاع کررہے ہیں اگرچہ کئی دلائل اور انس نضر صاحب کی شرعِ متین کی روشنی میں مدلل باتوں کے باوجود آپ کو ’’بیل کی سینگ ہوتی ہی نہیں ‘‘ والی بات پیش کر رہے ہیں۔ ان ارید الا الاصلاح۔۔۔
 

مفتی عبداللہ

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 21، 2011
پیغامات
531
ری ایکشن اسکور
2,183
پوائنٹ
171
مباھلہ ھوچکا ہے پھر بھی محدث فورم پر لڑایئ جاری وساری ہے اور وہ بھی بلا فایدہ اب اصل موضوعات سے قاریئن کی توجہ لڑائی کی طرف ہے انتظامیہ سے گذارش ہے کہ اسطرح کی تمام موضوعات کو مقفل کرکے رمضان کی اس مبارک لمحات میں فریقین کو مشورہ دیا جاے کہ وہ خود بھی اللہ تعالی کی عبادت کرکے قاریئن کو بھی عبادت کرنے اور مفید موضوعات پڑھنے کا موقع دیں
 

الیاسی

رکن
شمولیت
فروری 28، 2012
پیغامات
425
ری ایکشن اسکور
736
پوائنٹ
86




پچپن سال قادیانی رہنے والے جناب احمد بخش چنہ صاحب جو کہ استاد محترم جناب الیاس ستار صاحب کی تبلیغ اور دعوت اور نکتے کی وجہ سے مسلما ن بناتھا یہ ان کی تاثرات ہے ان کی اپنے شعرمیں
 

الیاسی

رکن
شمولیت
فروری 28، 2012
پیغامات
425
ری ایکشن اسکور
736
پوائنٹ
86
نیتوں کا علم اللہ تعالی ک پاس ہے ہم نے تو الیاس ستار صاحب کی زندگی میں یہ دیکھا ہے کہ صبح وشام اللہ تعالی کی عبادت میں مصروف رھتا ہے قرآن شریف کی تلاوت اور قرآن مجید کآیات میں غور فکر ان کا خاص مشغلہ ہے دعوت دین اور لوگوں کو اسلام کی طرف بلانا ان کا مشن ہے ان کی خاص ٹارگٹ عیساییت قادیانیت اور بھاییت ہے مذہب کی بحث میں ان کا مقصدہار جیت نہیں بلکہ حق تک پہنچنا ہوتا ہے جھوٹ سے ان کو سخت نفرت ہے اندھی تقلید کی سخت خلاف ہے اکثر فرمایا کرتے ہیں کہ ہر بات میں تحقیق کیا کریں قرآن اور صحیح
حدیث میں دیکھیں جو کہ قرآن کی خلاف نہ ہو صبح سے لیکر رات دیر تک ان کی مصروفیت دعوت دین ہی رھتاہے بھت لمبی لمبی نمازیں پڑھتے ہیں اور اللہ تعالی سے محبت ان کا خاص
پہچان ہے
کسی پر فتوی دینے سے پہلی ان کی متعلق تحقیق اور پوری معلومات حاصل کرنا بہت ضروری ہے ایسا نہ ہو کہ ہم جذبات میں آکر کسی پر غلط فتوی دیدے
یاایہا الذین آمنوا اجتنبوا کثیر امن الظن ان بعض الظن اثم
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
پچپن سال قادیانی رہنے والے جناب احمد بخش چنہ صاحب جو کہ استاد محترم جناب الیاس ستار صاحب کی تبلیغ اور دعوت اور نکتے کی وجہ سے مسلما ن بناتھا یہ ان کی تاثرات ہے ان کی اپنے شعرمیں
اچھی بات ہے اگر کسی نے کفر چھوڑ کر اسلام قبول کیا ہے تو
میری گزارش ہے کہ اس آدمی کو کہیں اپنا نام بھی تبدیل کر لے۔ یہ نام شرکیہ ہے، اللہ کے سوا کوئی نہیں بخش سکتا۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
لِّلَّهِ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَ‌ٰتِ وَٱلْأَرْ‌ضِ ۚ يَخْلُقُ مَا يَشَآءُ ۚ يَهَبُ لِمَن يَشَآءُ إِنَـٰثًا وَيَهَبُ لِمَن يَشَآءُ ٱلذُّكُورَ‌ ﴿٤٩﴾ أَوْ يُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَ‌انًا وَإِنَـٰثًا ۖ وَيَجْعَلُ مَن يَشَآءُ عَقِيمًا ۚ إِنَّهُۥ عَلِيمٌ قَدِيرٌ‌ۭ ﴿٥٠﴾۔۔۔سورۃ الشوری
ترجمہ: آسمانوں کی اور زمین کی سلطنت اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہے، وه جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے جس کو چاہتا ہے بیٹیاں دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے بیٹے دیتا ہے (49) یا انہیں جمع کردیتا ہے بیٹے بھی اور بیٹیاں بھی اور جسے چاہے بانجھ کر دیتا ہے، وه بڑے علم واﻻ اور کامل قدرت واﻻ ہے (50)
 
Top