• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حدیث یزید سے متعلق شبہات کا ازالہ

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

شادان

رکن
شمولیت
دسمبر 01، 2012
پیغامات
118
ری ایکشن اسکور
131
پوائنٹ
56

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
آپ کے لئے دئے گئے لنک پر مجھے دو تحریر ملی ہے :

ایک ہے محترم حافظ زبیرعلی زئی کی ۔
اوردوسری ہے کسی ابوعمرکاشف سلفی کی۔

یہ دوسرے صاحب معلوم نہیں کون ہیں لیکن ان کی ایک بات کی داد دوں گا کہ انہوں نے یزید رضی اللہ عنہ کے دور میں شام میں ابوذر رضی اللہ عنہ کے وجود کو ثابت کرنے کے لئے شیخ زبیر کو بھی ایک قدم پیچھے چھوڑ دیا اور بجائے اس کے کہ شیخ زبیر کی دلیل کا جو میں نے رد کیا ہے اس کا دفاع کرتے موصوف نے ایک دوسری صحیح روایت پیش کردی جو ان کے بجائے میرے ہی موقف کی تائید کرتی ہے۔
اس اجمال کی تفصیل ان شاء اللہ قارئین کے لئے بڑی دلچسپ ثابت ہوگی قارئین منتطر رہیں۔

رہے محترم زبیرعلی زئی تو موصوف نے میری تحریر کا جواب نہیں دیا ہے بلکہ موصوف نے مجھ پر دس جھوٹ بولنے کا جھوٹا الزام لگایا ہے۔(ابتسامہ)
دراصل میں نے اس حدیث کو موضوع ، منقطع یا مردود یا اس کی طرف اشارہ کرنے والے اہل علم کی جو فہرست پیش کی تھی ان کی تعداد دس تھی ۔ زبیرعلی زئی صاحب نے میری تحریر کے صرف اسی حصہ کا جواب دیا ہے جو کہ میرے تیسرے جوابی سلسلہ کی تمہید کے بعد پہلی پوسٹ ہے ۔ دیکھئے : رسول اللہ ﷺ کی سنت کو بدلنے والا : یزید، یہ روایت موضوع اورمن گھڑت ہے۔ پوسٹ نمبر 2۔

پھر یہ کیسے کہا جاسکتا ہے شیخ زبیر نے ہماری تحریر کا جواب ارسال کیا ہے؟؟
آں جناب نے تو میرے مضمون کی چند ابتدائی سطروں کا جواب دیا ہے جو اصل بحث ہے ہی نہیں بلکہ اس میں تو صرف یہ بتایا گیا ہے کہ فلاں فلاں محدثین نے اس روایت کو موضوع یا منقطع یا مردود کہا ہے یا اس کی طرف اشارہ کیا ہے۔
اصل بحث یعنی یہ روایت ضعیف کیوں ہے یہ اس کے بعد ہے جس کا موصوف نے کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

رہا موصوف کا مجھ پر دس جھوٹ کا الزام تو اس کے جواب میں تو صرف اتنا کہہ دینا ہی کافی ہے قارئین میری تحریر دیکھ لیں اور اہل علم کی عدالت میں پیش کرکے سوال کریں کہ کیا انہیں جھوٹ کہا جائے گا ؟؟ اگر نہیں تو گویا کہ خود شیخ صاحب نے دس عدد جھوٹ بول کر اپنی پوزیشن واضح کردی ہے ۔
ایک الزامی بات ہے ورنہ ہم مخالف رائے رکھنے والے کو جھوٹا قرار دینے کے طرزعمل کو مضحکہ خیز سمجھتے ہیں۔ اوراس مضحکہ خیز اصول کی روشنی میں اگر ہم شیخ صاحب کے جھوٹ گنانا شروع کردیں تو نہ جانے کتنے صفحات سیاہ ہوجائیں ۔

بہرحال ان دونوں میں سے کسی ایک تحریر میں بھی میری باتوں کا جواب نہیں ہے بلکہ الگ سے کچھ اور بے بنیاد اور غیر متعلق باتیں یکجا کرنے کی غیرمحمود کوشش کی گئی ہے اور ان شاء اللہ ہم اس نئے جواب کا بھی جائزہ لیں گے ۔قارئین منتظر رہیں ۔

ساتھ میں یہ بھی واضح کردوں کہ ایک روایت کی تحقیق سے متعلق تبادلہ خیال کرتے کرتے گفتگو کا لہجہ اس قدر مسموم ہوچکا ہے کہ میں نہیں چاہوں گا محدث فورم کے صفحات کو اس سے آلودہ کروں اس لئے میں ان شاء اللہ پیش کردہ ان دونوں تحریروں کا جواب پی ڈی ایف میں ہی دے کر لنک فراہم کردوں گا۔ان شاء اللہ۔


فی الحال قارئین سے صرف اتنی گذارش ہے کہ مذکورہ دونوں تحریریں پڑھنے کے بعد دوبارہ غور سے میرا یہ مضمون پڑھیں:

ان شاء اللہ انصاف پسند قارئین بخوبی جان لین گے کہ میری تحریر کا جواب دیا جارہا ہے یا محض غصہ ، جھلاہٹ اور بدزبانی کا مظاہرہ کرکے اپنی بے بسی کا ثبوت دیا جارہاہے۔
غصہ ، جھلاہٹ اور زبان درازی قارئین کا وقت توبرباد کرسکتے ہیں لیکن دلائل کہ جگہ کبھی نہیں لے سکتے ۔
 

ریحان احمد

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2011
پیغامات
266
ری ایکشن اسکور
707
پوائنٹ
120
السلام علیکم ورحمۃ اللہ

اس موضوع پر ایک بہت ہی لمبی بحث چل نکلی ہے۔ حافظ زبیر حفظہ اللہ کا ایک علمی مقام ہے۔ لیکن میرے خیال میں حافظ صاحب کو اتنا سخت رویہ نہ رکھنا چاہیے۔ شیخ کفایت اللہ نے اختلاف کے باوجود کہیں بھی حافظ صاحب کے بارے میں سخت الفاظ کا استعمال نہیں کیا۔ اگر علماء ہی اختلاف میں اس طرح کی شدت اختیار کر لیں گے تو ایک طالب علم کیا سوچے گا۔ اگر تو اختلاف عقیدے کا ہو تو سختی کا جواز بھی بنتا ہے۔ لیکن یہاں تو بات ہی دوسری ہے۔

اللہ تعالٰی ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لئے محبت پیدا فرمائے ۔۔ آمین
 

GuJrAnWaLiAn

رکن
شمولیت
مارچ 13، 2011
پیغامات
139
ری ایکشن اسکور
298
پوائنٹ
82
ویسے شیخ زبیر علی زئِ حافظ اللہ نے لگتا ہے کافی غصے میں جواب دیا ہے ان کو حسن زن رکھنا چاہیے تھا اور جھوٹ کی بجاءے غلط فہمی بھی کہ سکتے تھے لیکن امید ہیے کے شیخ کے اس رویے اور الفا ظ کو غصہ پر ہی لیا جایے گا اور امید ہے شیخ اصل میں ایسا خیال نہ رکھتے ہوں گے جیسا کے سلف سے بھی ایسی مثا لیں ملتی ہیں۔
اللہ اعلم

اور ہاں میں نے شیخ کفایت اللہ کا پیغام عمر سلفی بھائی تک پہنچائا تھا ان کا جواب تھا کے۔

میں نے کہا تھا "ابو عمر بھا ئی آپ محدث فورم پر ہی ا کر یے رد کیوں نہیں کر دیتے شیخ کفایت اللہ نے پہلے بھی یے اعتراض کیا تھا کہ جب آپ کو معلوم ہے کے وہ انٹرنیٹ پر موجود ہیں اور محدث فورم پر ہی بحث چل رہی ہے تو ادھر ہی ا کر جواب دے دہیں ۔ کیا آپ محدث فورم پر ممبر نہیں ہو؟"


ان کا جواب
"میں محدث فورم پر ممبر نہیں ہو فل وقت، فورم جوائین کر کے بحث برائے بحث سے اچھا ہے تحریری صورت میں ایک جگہ لکھ دیا جائے، ورنہ دیگر حضرات کو بھی پوسٹ بائے پوسٹ پڑھنے میں الجھن رہے گی، نیز جو لوگ فورم پر نہیں وہ بھی استفادہ کر پائنگے۔۔"

میں نے کہ دیا کہ پھر مرضی ہے آپ کی بھا ئی۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
اور ہاں میں نے شیخ کفایت اللہ کا پیغام عمر سلفی بھائی تک پہنچائا تھا ان کا جواب تھا کے۔
یہ عمرسلفی بھائی کون ہیں اور انہوں نے کہاں مجھ پر رد کیا ہے؟؟
 

GuJrAnWaLiAn

رکن
شمولیت
مارچ 13، 2011
پیغامات
139
ری ایکشن اسکور
298
پوائنٹ
82
آپ کے لئے دئے گئے لنک پر مجھے دو تحریر ملی ہے :

ایک ہے محترم حافظ زبیرعلی زئی کی ۔
اوردوسری ہے کسی ابوعمرکاشف سلفی کی۔
یے والے عمر سلفی بھائی اور انہوں فیس بک پر یے ردود پیش کیے ہیں ان کے بارہ میں مجھے بھی زیادہ علم نہیں لیکن فیس بک کے دوستوں کی لسٹ میں ابوبکرالسلفی بھائی ان کے یونیورسٹی کے دوست ہیں تو وہ زیادہ روشنی ڈال سکیں گے۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
ایک روایت کی صحت وضعف کا اختلاف علمی دائرے سے آگے بڑھ کر رہا ہے۔ فریقین سے التماس ہے کہ اس موضوع کو یونیکوڈ کی صورت میں محدث فورم پر مزید پیش نہ کریں! البتہ اشد ضرورت ہو تو پی ڈی ایف یا کسی اور جگہ اپ لوڈ کر کے اس کا لنک یہاں پیش کیا جا سکتا ہے۔ اُمید ہے کہ شیخ زبیر علی زئی﷾ کے متعلّقین اور محترم کفایت اللہ بھائی تعاون فرمائیں گے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے علم وعمل میں برکت فرمائیں ... آمین!
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top