• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حلب کے مظلوم مسلمان ۔۔۔۔۔۔اور ۔۔۔

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
شام میں رهنے والا دنیا کا سب سے بڑا دهشت گرد بچه




13962608_944309415694666_2960253846402745127_n (1).jpg


قتل طفلاں کی منادی ہورہی ہے شہر میں
ماں!مجھے مثل موسی تو بہادے نہر میں
 

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74
روس وامریکہ : ایک ہی سکے کے دو رخ :



16816 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

اپنی کمزور دليل کو تقويت دينے کے ليے جذباتيت اور مبالغہ آرائ کا استعمال تو سمجھ ميں آتا ہے، تاہم بعض راۓ دہندگان اور تجزيہ نگاروں کی جانب سے واضح حقائق اور شواہد کو يکسر نظرانداز کر دينا يقيینی طور پر حيران کن امر ہے۔

يہ دعوی حقائق کے منافی ہے کہ داعش کے خلاف امريکی فضائ حملے اور کاروائياں يا تو محض دکھاوا ہيں يا دانستہ ناکافی ہيں۔

حقائق کو درست تناظر ميں سمجھنے کے ليے داعش کے خلاف امريکی قيادت ميں جاری عالمی کوششوں کا مختصر جائزہ اور اس کے نتيجے ميں اس دہشت گرد تنظيم کی صلاحيتوں ميں کمی کے ضمن ميں کچھ اعداد وشمار پيش ہيں۔

اب تک امريکہ اور اس کے اتحاديوں کی جانب سے داعش کے محفوظ ٹھکانوں پر مجموعی طور پر 14093 حملے کيے جا چکے ہيں جن ميں سے 9411 عراق ميں اور 4682 شام ميں کيے گۓ ہيں۔ ان حملوں کے نتيجے ميں 21501 داعش کے ٹھکانے تباہ کيے جا چکے ہيں۔ صرف امريکہ کی جانب سے آٹھ ہزار سے زائد فضائ حملے کيے گۓ ہيں۔ سال 2015 کے اختتام تک داعش کے قريب بيس ہزار جنگجو ہلاک ہو چکے ہيں۔

صرف دسمبر 2015 ميں داعش کے 2500 جنگجو ہلاک ہوۓ۔ جنوری 2016 تک امريکہ نے فضائ بمباری کی مد ميں چھ اعشاريہ 2 بلين ڈالرز کے وسائل فراہم کيے۔ جون 2015 ميں داعش کے خلاف جاری مہم ميں امريکہ کا روزانہ خرچہ قريب نو اعشاريہ ايک ملين ڈالرز تھا جو جنوری 2016 ميں بڑھ کر گيارہ اعشاريہ پانچ ملين ڈالرز تک پہنچ گيا۔

جن ممالک نے داعش کے خلاف فضائ بمباری کی مہم ميں امريکہ کا ساتھ ديا ہے، ان کی تفصيل پيش ہے۔

عراق ميں

آسٹريليا، بيلجيم، کينيڈا، ڈنمارک، فرانس، جارڈن، ہالينڈ اور برطانيہ

شام ميں

آسٹريليا، بحرين، کينيڈا، فرانس، جارڈن، ہالينڈ، سعودی عرب، ترکی، يو اے ای اور برطانيہ

اپريل 2016 تک امريکہ اور اس کے اتحاديوں نے عراق اور شام ميں قريب 105695 فضائ پروازيں کی ہيں۔

ان کاوشوں کے نتيجے ميں داعش نے عراق ميں چاليس فيصد علاقہ کھو ديا ہے جس ميں تکرت اور رمادی جيسے اہم شہريوں کے علاوہ سنجار اور بيجی کی آ‏ئل ريفائنری بھی شامل ہيں۔

قريب 95 فيصد آبادی تکرت ميں واپس آ چکی ہے۔ اسی طرح شام ميں داعش تل ابيض، تشرين، الھول اور کوبانی سميت دس فيصد علاقہ کھو چکی ہے۔ کوبانی ميں چھ ماہ تک جاری لڑائ کے دوران قريب چھ ہزار سے زا‏ئد داعش کے جنگجو ہلاک ہوۓ۔

مئ 2015 کے بعد سے داعش ان پے در پے ناکاميوں کی بدولت ابھی تک کوئ بڑا محاذ کھولنے ميں ناکام رہی ہے۔

داعش کی صفوں ميں غير ملکی جنگجوؤں کی شموليت کا عمل پہلے کے مقابلے ميں کافی سست روی کا شکار ہے۔ مئ 2014 کے وسط تک داعش کے پاس قريب 31500 غير ملکی جنگجو تھے۔ سال 2016 کے آغاز تک يہ تعداد کم ہو کر 25000 ہزار تک رہ گئ ہے۔ ان غیر ملکی جنگجوؤں ميں سو سے زائد ممالک کے شہری شامل ہيں۔ غير ملکی جنگجوؤں کے نيٹ ورک کو توڑنے کے ليے جو کاوشيں کی گئ ہيں ان کے نتيجے ميں ايف بی آئ نے 30 مختلف کيسوں کے ضمن ميں تفتيش کا عمل شروع کر رکھا ہے ۔

امريکی وزيرخارجہ جان کيری نے حال ہی ميں داعش کے خلاف اتحاديوں کی بڑھتی ہوئ کاميابيوں کو اجاگر کيا ہے۔

"داعش کی جانب سے مشرق وسطی کے باہر دہشت گرد کاروائياں کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کا خود ساختہ خلافت کا خواب ان کی آنکھوں کے سامنے چکنا چور ہو رہا ہے۔ ہر روز ان کے زير اثر علاقوں ميں کمی آ رہی ہے، تنظيم کے ليڈر اپنے انجام کو پہنچ رہے ہيں، ان کے مالی وسائل ميں کمی آ رہی ہے اور ان کے جنگجو ان کا ساتھ چھوڑ کر بھاگ رہے ہيں"۔


 

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

اس حوالے سے کوئ ابہام نہيں ہونا چاہيے کہ شام ميں جاری خانہ جنگی اور انسانی جانوں کے زياں کی کل ذمہ داری شام کی حکومت پر عائد ہوتی ہے جو تمام عالمی قواعد وضوابط کو بالاۓ طاق رکھ کر بدستور اپنے لوگوں پر حملے جاری رکھے ہوۓ ہے۔

شام ميں موجودہ صورتحال کے حوالے سے آپ جتنے بھی حقائق کو توڑ مروڑ کر پيش کريں، اس حقيقت سے انکار ممکن نہيں ہے کہ شام ميں تشدد کا محرک اسد اور اس کی حکومت کا اپنی عوام پر جاری ظلم ہے۔

ہم اسد کی حکومت اور اس کے حمايتوں سے مطالبہ کر رہے ہيں کہ وہ حزب مخالف کے زير اثر علاقوں، خاص طور پر حلب ميں بمباری کو فوری طور پر روکيں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں 2165، 2254 اور 2258 کے عين مطابق عام شہريوں کے حصار اور ان پر قدغنوں کو فوری طور پر ختم کريں۔ وقت آ گيا ہے کہ اسد اور اس کے حمايتی اپنی مروجہ ذمہ داريوں کو پورا کريں اور شام ميں تنازعے کے پرامن حل کے ليے عالمی براداری کے اس اعتماد پر پورا اتريں جو تشدد کے خاتمے کے ليے فريقين سے منسوب ہيں۔

جہاں تک اس تنازعے کے حوالے سے امريکی کردار کا سوال ہے تو ہماری جانب سے اس معاملے کے پرامن حل کے ليے تمام فريقين پر اشتراک عمل کے ليے زور ديا گيا ہے۔ علاوہ ازيں ہم اس حقيقت کو بھی اجاگر کر رہے ہيں کہ اس ضمن ميں پائيدار اقدامات نا اٹھانے کی صورت ميں جو ممکنہ صورت حال سامنے آ سکتی ہے اس ميں شام ميں پرتشدد واقعات ميں اضافہ خطے کے ديگر ممالک پر بھی اثرانداز ہو سکتا ہے جن میں ہمارے اہم ترين اتحادی اور شراکت دار بھی شامل ہيں

اس حوالے سے کوئ ابہام يہ غلط فہمی نہيں ہونی چاہيے کہ زمين پر پيش آنے والے واقعات کے تسلسل نا تو امريکی اختيار ميں ہيں اور نا ہی يہ امريکہ کے زير نگرانی ہو رہے ہيں۔ بلکہ حقيقت تو يہ ہے کہ خطے اور ملک کے مستقبل کے ضمن ميں فيصلوں کے ليے فريقین پر کسی قسم کے مبينہ اثر اور اس ضمن ميں الزامات کے برعکس ہم براہرست فريق بھی نہيں ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
شام جل رہا ہے


یہ مسلم ممالک کے حکمران کیا سمجھتے ہیں ان سے اس بارے میں سوال نہ ہوگا؟؟؟
اور انہیں یوں ہی جنت مل جاۓگی؟؟؟


شیئر کرکے دنیا کو بتائيں حلب میں بشار اور روسیا کس قدر اندوہناک اور جشم فلک کو رولا دینے والے مظالم ڈھاۓ جارہے ہیں ؟؟

اور کس دلیل پر یہ سزائیں دی جارہی ہے ان معصوم بچوں کو ؟

یہ پوری دنیا کیوں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ؟؟؟

ایسی کونسی بات ہے جس کے سبب بشار اور روس سے نہ کوئی مسلم ملک سوال تک کر سکتاہے اور نہ ہی وہ انسانیت کے ٹھیکدار؟؟؟


 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
کب تک مسلمان حکمران سوتے رہیں گے ؟؟؟؟

دل روتا ہے یہ سب دیکھ کر


اس, معصوم بچے کا کیا قصور

یا اللہ سوریہ شام کے مسلمانوں کی مدد فرما اور بشار جیسے ملعون حکمران اور اس کے اتحادیوں کو تباہ وبرباد کر دے ........

آمین یا رب العالمین


ویڈیو


لنک


https://www.facebook.com/islamicvideosportal/videos/vb.906367352784335/1109467282474340/?type=2&theater


 
Top