• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
شمولیت
دسمبر 01، 2016
پیغامات
141
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
71

کر رہا ہوں حمد تیری تو جلالِ شان ہے
اے خدا تو اپنے بندوں پر بڑا رحمان ہے

اے خدا تیری خدائی سب پہ ہے سائہ فگن
خالقِ کونین ہے تو، خالقِ انسان ہے

حمد تیری ہی لبوں پر صبح ہو کہ شام ہو
عیب سے تو پاک ہے تیری صفت سبحان ہے

رہ نمائی کے لیے پیغامبر آتے رہے
آخری قرآن بھی مولیٰ تیرا فیضان ہے

بحر و پروت، باغ و صحراء، مظہر و قدرت تیری
چل رہا ہے نظم عالم تیرا ہی فرمان ہے

تونے مجھ کو عقل و دانش سے نوازا اے خدا
دیکھ کر جلوے تیرے سارا جہاں حیران ہے

حق ہے تو اور حق تیرا ہر فیصلہ ہے بالقیں
تو ہی یا رب حق و باطل کے لیے فرقان ہے

میں ہوں ناظرؔ اے خدا مجھ کو بنا اپنا حبیب
بِن تیرے یہ زندگی بھی مجھ سے اب انجان ہے
 
Top