• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حنفیوں کے لیے لمحہ فکریہ

sufi

رکن
شمولیت
جون 25، 2012
پیغامات
196
ری ایکشن اسکور
310
پوائنٹ
63
aik dosry ko taanay denay aur koosnay se bahtar hai k appas k umhaat ikhtilaafi mozooaat main se ksi aik par sair hasil guftago ki jaye, jo ksi natijay tak rah numayi main madadgar sabit ho. Ye kiaa mahol hai k jahan ye faraz kar lia giya hai k fariq e mukhalif ki har har baat se ikhtelaaf kiya jaye. Aise rawaye ki hosla shikni karni hogi agar hum taamiri andaaz main apne ikhtilaafat ki haqeeqat janna chahte hain
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
نصیحتی الفاظ کو شرم وحیا پر محمول کرنے والے ہماری بھائی کنعان صاحب ہیں۔۔۔ اور کنعان صاحب نے یہ بھی لکھا کہ اگر کوئی مجھے اس طرح کہتا تو میرے لیے شرم کا مقام ہوتا لیکن آپ کےلیے نہیں۔۔۔

گفتگو کے دوران مفتی صاحب کی عجیب وغریب باتوں کی طوالت جب دیکھی۔ اور پھر جواب نہ دینے کے طرح طرح کےبہانے جب سامنے آنے لگے تو میری طرف سے کچھ ایسے الفاظ لکھے گئے۔۔ جو مجھے نہیں لکھنے چاہیے تھے۔۔ جس کا مجھے شدت سے احساس بھی ہے۔۔ اب ضروری نہیں کہ اس احساس کو فورم پر بھی پھینکا جائے۔۔۔
یہ ایسی سیٹ نہیں جس پر مفت کے مفتی جلوہ گر ہوں۔
ایک بھائی کو یہ الفاظ درست نہیں لگے اور انہوں نے اس انداز میں ٹوک دیا
آپ کی اس طرح کی باتیں مجھے اچھی نہیں لگیں ۔ مہربانی فر ما کر اس طرح کی باتوں سے پرہیز کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے
ان کا ٹوکنا ہی تھا۔۔۔ موصوف ان الفاظ پر سوار ہوگئے اور کہنا شروع کردیا کہ
ہو سکتا ھے کوئی ایسا پیغام میرے لئے بھی لکھ دے تو میرے لئے شرم کا مقام ہو گا جو آپ کے لئے نہیں۔
موصوف بھائی کے نصیحتی الفاظ کو کس انداز میں لے رہے ہیں؟۔۔۔ قارئین خود ہی دیکھ لیں۔۔۔ اور جب ناصح کا جواب آیا
جناب ہم سب بھائی ہیں ایک دوسرے کو نصیحت کرنا تضحیک نہیں ہے اس لئے اس طرح کی باتوں سے گریز کریں ۔
1۔ مفتی کنعان صاحب ’’ گریز کریں ‘‘ آپ کو آرڈر نہیں لگتا ؟ اگر میں نے کہہ دیا تھا کہ ’’ آپ کو معلوم ہے وغیرہ‘‘ تو آپ کو آرڈر سا لگا اور اس پر آپ نے مجھے بےوقوف تک کہا ۔ تو ’’ گریز کریں‘‘ کے الفاظ بھی اسی قبیل سے ہیں۔۔ چلیں وہ میری بےوقوفی تھی تو یہ بےقوفی تو نہیں ہے۔۔ اس پر عمل کرلینا۔
2۔ ہمارے بھائی بھی یہ تسلیم کرچکے ہیں کہ جس بات کو انہوں نے ہائی لائٹ کیا ۔۔وہ ایز اے نصحیت تھی نہ کہ شرم وحیا کا مقام بتانے کی۔۔۔لیکن موصوف کنعان صاحب کو کیا تکلیف ہوئی۔۔الزام کے ساتھ شرم دلانے کی بات کرنے لگے۔۔موصوف کی اس طرح کی جانے والی باتوں پر میں نے لکھا تھا کہ
میری نظر میں آپ کی ایک پوسٹ ہے۔ تلاش کرکے پھر اس پر کچھ اس طرح لکھتا ہوں اور پھر آپ کے جواب کا انتظار کرونگا۔ ان شاءاللہ
جس کا جواب موصوف کی طرف سے یوں موصول ہوا
میرے لئے شرم کا مقام ہو گا
آئے ہم موصوف کے بدلتے پینتروں میں سے پینتیرا آپ کے سامنے رکھتے ہیں اور موصوف سے گزارش کرتے ہیں کہ وقت کے ساتھ پینتیرے بدلنے سے شرمیلا مقام حاصل نہیں ہوتا ؟

موصوف کی عادت ہے کہ اپنے ہر مراسلےمیں ’’ السلام علیکم ‘‘ لکھتے ہیں۔۔ انہی سے ایک تھریڈ قائم ہوا ’’ بیس پینس کا اسلام حقیقت یا الزام؟ ‘‘ جس پر موصوف کی غزنوی نامی بھائی سے گفتگو ہوئی۔ جب غزنوی بھائی نے یوں سوال کیا کہ
اسلام کو جاننے کےلیے ہم مسلمانوں کو دیکھ کر اسلام کا تصور باندھا جاتا ہے یا نہیں؟ یا دوسرے لفظوں میں ہمارے اخلاق، رویے، سلوک ، معاملات اور رہن سہن کا اثر کافر لیتے ہیں یا نہیں ؟
تو موصوف کا جواب دیکھیں
مجھے آپ میں ایسا کوئی اثر نظر نہیں آیا آپ کافروں پر کیا بات کر رہے ہیں اس اثر پر ہم دور نہیں جاتے اسی دھاگہ میں آپکے ٣ مراسلے ہیں آپ ثابت کر دیں کہ آپ نے کسی میں بھی سلام کیا ہو یا سلام کا جواب دیا ہو؟
غزنوی بھائی کے سلام کا جواب نہ دینے پر موصوف نے غزنوی کے سوال کا انطباق اسی پر ہی کردیا۔۔۔یعنی موصوف اس فعل کو بہت برا سمجھ رہے تھے۔۔اور کہہ دیا جس کا مفہوم یہ ہے کہ آپ جب سلام کا جواب نہیں لکھ رہے تو کافر کیسے متاثر ہونگے؟
قارئین یہاں پر دیکھیں موصوف سلام کا جواب نہ لکھنے پر کتنے سیخ پا ہوئے۔۔۔۔ اب دیکھتے ہیں اسی سلام لکھنے کے بارے موصوف کی اپنی وضاحت

یوزر ’’ Dua ‘‘ کی طرف سے ایک تھریڈ قائم ہوا ’’ ''دعائیہ کلمات" سے متعلق ایک وضاحت ‘‘ جس کے جواب میں موصوف نے کچھ یوں ارشاد فرمایا
جب خط یا مراسلہ میں کوئی السلام علیکم لکھتا ھے تو جسے اس پر جواب دینا ہوتا ھے وہ السلام علیکم کو پڑھ کے اپنے دل میں وعلیکم السلام کے دعائیہ کلمات بھی ادا کرتا ھے اور پھر جب وہ اپنے خط کی ابتدا کرے گا تو وہ السلام علیکم سے ہی کرے گا، مگر یہاں اکثر ممبران کسی کے جواب میں اپنے مراسلہ کی ابتدا وعلیکم السلام سے کرتے ہیں جو درست نہیں۔
اگر ہم کہیں کے
اگر یہی بات ہوتی ہے تو پھر موصوف نے ایک وقت میں غزنوی صاحب کو کیوں مطعون کیا تھا ؟ کیا غزنوی صاحب دل میں یا جب آپ کی پوسٹ میں لکھے گئے سلام کو پڑھتے ہونگے تو وعلیکم السلام نہیں کہتے ہونگے؟ آپ کا یوں کہنا ’’مگر یہاں اکثر ممبران کسی کے جواب میں اپنے مراسلہ کی ابتدا وعلیکم السلام سے کرتے ہیں جو درست نہیں‘‘ جب وعلیکم السلام لکھنا آپ کے ہاں درست ہی نہیں تو پھر غزنوی صاحب کو رگیدنے کا کیا فائدہ موصوف حاصل کرنا چاہتے تھے ؟ ایک ہی بات پر وقت کے ساتھ مختلف مؤقف ایجاد کرتے رہنا کیا ثابت کرتا ہے؟ دو باتیں ہیں
1۔ یا آپ کی پہلی بات غلط یا یہ بات غلط
2۔ اگر دونوں درست ہیں تو
1۔ جواب سے بھاگنے کی خاطر آپ نے ٹوٹکا لگایا یا
2۔ وقت کے ساتھ بدلتے رہنا آپ کو اچھا لگتا ہے۔۔۔۔
یہاں پر کنعان صاحب آپ کے ہی الفاظ میں جواب دے رہا ہوں کہ
اس طرح کی حرکت کرنے پر ہمارے لیے شرم کا مقام ہوتا ہے شاید آپ کے لئے نہیں۔​
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
جزاکم اللہ خیرا
آپ کی تمام باتیں درست ہیں۔۔۔ لیکن بھائی کیا کریں۔۔ جب وہابی کریلا جیسے تھریڈ نظر میں آتے ہیں اور پھر کہا جاتا ہے کہ آپ تو سیکڑوں آثار الصحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے منکر ہیں۔اور خبیث الحدیث کے لقب دیے جاتے ہیں (اور پتہ نہیں کیا کچھ۔۔جس کو بیان بھی نہیں کیا جاسکتا) تو ہمارا دل بھی کڑھتا ہے۔۔۔ ہمیں بھی تکلیف ہوتی ہے۔۔
یہ تمام الفاظ آپ ہی نے نہیں تمام قارئیں نے بھی پڑھے ہیں۔۔۔
لیکن کبھی آپ نےدیکھا ہمارا ردعمل کیا اس طرح کا ہوتا ہے۔۔۔
تو مفتی صاحب اسی بات بارے ذرا مفتی کنعان صاحب کو بھی سمجھا دیں۔۔
پرانی کہاوت ہے کیچڑ میں پتھر پھینکیں گے تو چھینٹیں دامن پر بھی آئیں گی۔۔۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے کہ۔
المسلم من سلم المسلمون من لسانہ ویدہ
مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔

یہ غور طلب بات ہے۔۔۔ کہ حقیقی مسلمان وہ ہے کہ جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرا مسلمان محفوظ ہیں۔۔۔ نہ زبان سے تکلیف دے اور نہ ہی ہاتھ سے ایسا وقت ہوسکتا کہ جب ایک انسان سوچ وبچار کے بعد بولے گا غور وفکر کرے گا اللہ تعالٰی کے اس فرمان میں بھی اس طرف اشارہ ہے۔

مَّا يَلْفِظُ مِن قَوْلٍ إِلَّا لَدَيْهِ رَقِيبٌ عَتِيدٌ
(انسان) منھ سے کوئی لفﻆ نکال نہیں پاتا مگر کہ اس کے پاس نگہبان تیار ہے۔

وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَـٰفِظِينَ كِرَامًا كَـٰتِبِينَ یقیناً تم پر نگہبان عزت والے لکھنے والے مقرر ہیں۔

اللہ کے اس فرمان سے معلوم ہونا چاہئے کہ جو کچھ ہم کہتے ہیں ان تمام باتوں کو نوٹ کیا جارہا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں متنبہ کیا جارہا ہے کہ جو کچھ ہم بولیں بہت غور وفکر کے بعد بولیں کیونکہ جو ہم بولیں گے اُس کا حساب بھی دینا پڑے گا اس وجہ سے مومن ہمیشہ سوچ سمجھ کر بولتا ہے اور اپنی زبان کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔۔۔

لہذا ضروری ہے کہ زبان کی حفاظت کی جائے جس سے دنیا اور آخرت میں کامیابی نصیب ہو۔۔۔ بس کامیابی کا راز یہ زبان کی حفاظت ہے۔۔۔

ہماری دنیا اور آخرت کی فلاح وکامیابی نرم مزاجی میں پنہاں ہے جس کو شریعت اسلامیہ نے واضح طور پر ہماری تربیت کے لئے بیان کیا ہے۔۔۔
ٱذْهَبَآ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُۥ طَغَىٰ فَقُولَا لَهُۥ قَوْلًا لَّيِّنًا لَّعَلَّهُۥ يَتَذَكَّرُ أَوْ يَخْشَىٰ
تم دونوں فرعون کے پاس جاؤ اس نے بڑی سرکشی کی ہے اسے نرمی سے سمجھاؤ کہ شاید وہ سمجھ لے یا ڈر جائے۔

اس آیت کے مفہوم پر غور فرمائیں کہ ہمیں نرمی اختیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے اس کا نتیجہ یہ بتایا گیا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ سامنے والا آپ کی نرمی کی وجہ سے آپ کی بات کو تسلیم کرلے۔۔۔ اسی عمل کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے فرمان میں یوں بیان کیا ہے۔۔۔

عن ابی موسی قال کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اذا بعث احدا من اصحابہ فی بعض امرہ قال بشروا ولا تنفروا ویسروا ولا تعسرواسیدنا ابوموسٰی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کو جب اپنے کسی کام کے لئے بھیجتے تو انہیں فرماتے۔۔۔ خوشخبری دینے والا بننا، نفرت نہ دلانا، آسانی کرنا، تنگی اور مشقت میں نہ ڈالنا۔

یعنی نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کرام کو نرمی اختیار کرنے کا حکم دیا کرتے تھے اس کہ وجہ یہ تھی کہ نرم مزاجی میں انتہائی خیر ہے۔۔۔
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
چلیے اللہ کا شکر ہے اس گرم بازاری کی وجہ سے کچھ غلط فہمیاں دور ہوئیں اور اس کریلے کی وجہ سے کڑواہٹ آگئی تھی اور کریلا نیم چڑھا والی بات ہوگئی تھی وہ ختم ہوئی اللہ تعالیٰ سب کی حفاظت فرمائے اور شیطانی مکروفریب سے ہم سب کی حفاظت فرمائے
فقط والسلام اللہ حافظ
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
السلام علیکم
اس کریلے کی وجہ سے کڑواہٹ آگئی تھی
فقط والسلام اللہ حافظ
عابد بھائی!۔۔۔ یار کریلے پر تو رحم کھائیں۔۔۔ ابتسامۃ
ویسے عرب کریلا زیادہ شوق سے نہیں کھاتے۔۔۔
آئندہ درخواست ہے کریلے کے غیرضروری استعمال سے گریز کیا جائے۔۔۔
شکریہ۔۔۔
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
عابد بھائی!۔۔۔ یار کریلے پر تو رحم کھائیں۔۔۔ ابتسامۃ
ویسے عرب کریلا زیادہ شوق سے نہیں کھاتے۔۔۔
آئندہ درخواست ہے کریلے کے غیرضروری استعمال سے گریز کیا جائے۔۔۔
شکریہ۔۔۔
السلام علیکم
بھائی جان اگر کریلے پر رحم کھائیں تو ہم کھائیں گے کیا
مگر آپ عرب میں سے نہیں پاکستانی ہیں ذرا شوق فرمائیں
بھائی میں کریلا استعمال نہیں کرتا کھاتا ہوں کریلے کواستعمال تو کسی دوسرے مفتی صاحب نے کیا تھا اسی وجہ سے ذائقہ بگڑ گیا تھا
جزاک اللہ خیراً
 
شمولیت
جنوری 19، 2013
پیغامات
301
ری ایکشن اسکور
571
پوائنٹ
86
موضوع کہاں سے کہاں پہنچ گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسی لئے سب صرف موضوع کے متعلق جواب دیا کریں ورنہ ھر موضوع میں یہی حال ہو گا ۔
 
شمولیت
اپریل 06، 2013
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
346
پوائنٹ
90
بالکل بیکار کام میں وقت ضائع ہورہا ہے میں تو سمجھا تھا کہ کچھ فائدہ والی بات سامنے آئیگی
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
بالکل بیکار کام میں وقت ضائع ہورہا ہے میں تو سمجھا تھا کہ کچھ فائدہ والی بات سامنے آئیگی
تو بھائی شرم والی کیا بات ہے۔۔ آپ ہی کام اور مفید والی بات کرلیں۔۔۔ پہلی پوسٹ میں امام ابوحنیفہ کے حوالے سے ایک قول پیش کیا گیا ہے۔۔ آپ کے ہم مسلک اس کو رد کرچکے ہیں۔۔ جب ہم نے رد کی دلیل طلب کی تو کوئی جواب نہیں آیا۔۔۔ اس لیے آپ اس رد کی دلیل ہی پیش فرمادیں۔۔۔ کام کی بات بھی ہوجائے گی۔۔ اور تھریڈ بھی مفید ہوجائے گا۔۔ کیا خیال ہے پھر ہم انتظار کریں ؟
 
شمولیت
اپریل 06، 2013
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
346
پوائنٹ
90
تو بھائی شرم والی کیا بات ہے۔۔ آپ ہی کام اور مفید والی بات کرلیں۔۔۔ پہلی پوسٹ میں امام ابوحنیفہ کے حوالے سے ایک قول پیش کیا گیا ہے۔۔ آپ کے ہم مسلک اس کو رد کرچکے ہیں۔۔ جب ہم نے رد کی دلیل طلب کی تو کوئی جواب نہیں آیا۔۔۔ اس لیے آپ اس رد کی دلیل ہی پیش فرمادیں۔۔۔ کام کی بات بھی ہوجائے گی۔۔ اور تھریڈ بھی مفید ہوجائے گا۔۔ کیا خیال ہے پھر ہم انتظار کریں ؟
گڈ مسلم صاحب آپکو معلوم ہی ہوگا بلکہ اگر آپ پرانے مخطوطات کا مطالعہ کریں تو اس میں حرکات موجود نہیں ہوتیں۔
آپ میری اس بات سے اتفاق رکھتے ہیں یا اگر کوئی اعتراض ہے واضح فرمادیں
 
Top