• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خانہء کعبہ کے متعلق

زبیراحمد

مبتدی
شمولیت
دسمبر 31، 2011
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
19
پوائنٹ
0
خانہءکعبہ ایک ایسی منفردجگہ ہے کہ جس کے اوپرسے پرندے کاگزرکبھی نہیں ہوایہاں تک کہ کوئی ہوائی جہازبھی اس کے اوپرسے نہیں گزراہے۔اپنی سمت کے باعث چانداورسورج بھی اس کے اوپربراجمان نہیں ہوئے۔جدیدسائنس کے مطابق کعبہ زمین کے مرکزپرواقع ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
ہوائی جہاز کی بات تو سمجھ میں آتی ہے، لیکن پرندے والی بات کچھ سمجھ نہ آی، کیا سچ میں ایسا ہوتا ہے؟؟؟ یا یہ عوام الناس کی ایک اور نئی بات ہے.. ؟؟؟؟
کیا اس کی کوئی شرعی دلیل یا کوئی دنیاوی دلیل ہے آپ کے پاس؟؟
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
خانہءکعبہ ایک ایسی منفردجگہ ہے کہ جس کے اوپرسے پرندے کاگزرکبھی نہیں ہوا
میرے خیال سے یہ بات کچھ درست نہیں ہے۔ یہ ویڈیو دیکھئے:

[video=youtube;AM0YIuLoppU]http://www.youtube.com/watch?v=AM0YIuLoppU[/video]
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
خانہءکعبہ ایک ایسی منفردجگہ ہے کہ جس کے اوپرسے پرندے کاگزرکبھی نہیں ہوایہاں تک کہ کوئی ہوائی جہازبھی اس کے اوپرسے نہیں گزراہے۔اپنی سمت کے باعث چانداورسورج بھی اس کے اوپربراجمان نہیں ہوئے۔جدیدسائنس کے مطابق کعبہ زمین کے مرکزپرواقع ہے۔
خانہ کعبہ کے اوپر ہر وقت پرندے اڑتے رہتے ہیں۔ یہ عام مشاہدے کی بات ہے، میں نے خود کتنی مرتبہ دیکھا ہے۔

کیا کسی کے اوپر سے کوئی شے نہ گزرے یہ کوئی فضیلت کی بات ہے؟؟؟
کیا خانہ کعبہ کے اوپر بادل، ستارے اور آسمان بھی نہیں؟؟؟

یہ تو ایسی بات ہے جیسے نبی کریمﷺ کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے، کہ آپﷺ کا سایہ نہیں تھا، اور خیال کیا جاتا ہے کہ سایہ نہ ہونا کوئی فضیلت کی بات ہے، (حالانکہ ہر شے کا سایہ ہونا قرآن کریم کی صریح نص سے ثابت ہے۔)

کسی شے کے بارے میں اس قسم کے خود ساختہ فضائل بنانا صحیح نہیں، اللہ تعالیٰ اور نبی کریمﷺ نے جو فضائل بیان کر دئیے ہیں کیا وہ نا کافی ہیں؟؟؟
 
Top