• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ذرا اس سوال کا جواب تو دو ! (اللہ کی رحمت کو موت نہیں ،لہذا نبی کریم زندہ ہیں )

شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
السلام علیکم !
آپ کے سوال کی سمجھ نہیں آ رہی ہے ؟ کیا کہنا چاہ رہے ہیں آ پ ؟
ابهی تک ہم یہاں اسی جگہ پر رکے ہوے ہیں ۔ سوال واضح ہی نہیں تو کیا جواب دیا جائے؟ اور کیوں دیا جائے ؟
 
شمولیت
دسمبر 31، 2017
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
23
السلام علیکم!
آیت نمبر 22 سورہ القمر کی ہے۔ آیت 57 العنکبوت کی ہے ۔ آیت 8 سورہ الانبیاء کی ہے ۔ آیت 144 سورہ آل عمران کی ہے۔ اور آیت 34 سورہ الانبیاء کی ہے۔
 

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
جواب دو
آپ سے التماس ہے کہ اپنا مؤقف واضح الفاظ میں بیان کریں ! نیز محترم محمدرضوان مغل صاحب کی طرف سے دی گئیں آیات پر بھی غور کریں ، شکریہ !
 

Muhammad mushtaq

مبتدی
شمولیت
اپریل 14، 2018
پیغامات
10
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
5
السلام علیکم!


تفصیل سے جواب تو اہل علم ہی دے سکتے ہیں مگر آپ تب تک اس پر غور کریں۔


(54) سورۃ القمر (مکی، آیات 55)
وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلـذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِـرٍ (22)
اور البتہ ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لیے آسان کر دیا ہے پھر ہے کوئی کہ سمجھے۔

(29) سورۃ العنکبوت (مکی، آیات 69)
كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ ۖ ثُـمَّ اِلَيْنَا تُرْجَعُوْنَ (57)
ہر جاندار موت کا مزہ چکھنے والا ہے، پھر ہمارے ہی پاس پھر کر آؤ گے۔

21) سورۃ الانبیاء (مکی، آیات 112)
وَمَا جَعَلْنَاهُـمْ جَسَدًا لَّا يَاْكُلُوْنَ الطَّعَامَ وَمَا كَانُـوْا خَالِـدِيْنَ (8)
اور ہم نے ان کے (رسولوں) ایسے بدن بھی نہیں بنائے تھے کہ وہ کھانا نہ کھائیں اور نہ وہ ہمیشہ رہنے والے تھے۔

(3) سورۃ آل عمران (مدنی، آیات 200)
وَمَا مُحَمَّدٌ اِلَّا رَسُوْلٌ ۚ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِـهِ الرُّسُلُ ۚ اَفَاِنْ مَّاتَ اَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُـمْ عَلٰٓى اَعْقَابِكُمْ ۚ وَمَنْ يَّنْقَلِبْ عَلٰى عَقِبَيْهِ فَلَنْ يَّضُرَّ اللّـٰهَ شَيْئًا ۗ وَسَيَجْزِى اللّـٰهُ الشَّاكِرِيْنَ (144)
اور محمد تو ایک رسول ہے، اس سے پہلے بہت رسول گزرے، پھر کیا اگر وہ فوت ہوجائیں یا قتل (شہید) کر دئیے جائیں تو تم الٹے پاؤں پھر جاؤ گے، اور جو کوئی الٹے پاؤں پھر جائے گا تو اللہ کا کچھ بھی نہیں بگاڑے گا اور اللہ شکر گزاروں کو ثواب دے گا۔

(21) سورۃ الانبیاء (مکی، آیات 112)
وَمَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِّنْ قَبْلِكَ الْخُلْـدَ ۖ اَفَاِنْ مِّتَّ فَهُـمُ الْخَالِـدُوْنَ (34)
اور ہم نے تجھ سے پہلے کسی آدمی کو ہمیشہ کے لیے زندہ رہنے نہیں دیا، پھر کیا اگر تو وفات پا گیا تو وہ رہ جائیں گے۔


یہاں پر اللہ خود نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لئیے لفظ موت فرما رہا ہے اگر یہ کفر ہوتا تو اللہ ایسے نہ فرماتے۔
اللہ نے قرآن میں جب فرما دیا کھ آپؐ رحمت دوجھاں ھیں۔ اور اللہ کی رحمت کو موت نھیں۔ رحمت اللہ کی صفت ھے۔ان میں سے کسی ایک بات کا منکر کافر ھو جا تا ھے۔ اب یھ بتاؤ کھ ایک آیت کو غلط ثابت کرنے کے لیے تم دوسری آیات کا سھا را کیوں لے رھے ھو؟؟؟؟ اور اس آیت کو غلط ثابت کرکے تم خود کافر نھیں بن جاؤگے؟؟؟؟
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
اللہ نے قرآن میں جب فرما دیا کھ آپؐ رحمت دوجھاں ھیں۔ اور اللہ کی رحمت کو موت نھیں۔ رحمت اللہ کی صفت ھے۔ان میں سے کسی ایک بات کا منکر کافر ھو جا تا ھے۔ اب یھ بتاؤ کھ ایک آیت کو غلط ثابت کرنے کے لیے تم دوسری آیات کا سھا را کیوں لے رھے ھو؟؟؟؟ اور اس آیت کو غلط ثابت کرکے تم خود کافر نھیں بن جاؤگے؟؟؟؟
"دین اسلام" قرآن کی کسی ایک آیت کا نام نہیں بلکہ بالترتیب مکمل قرآن مجید+صحیح احادیث+ سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم+ سیرت صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم (بالخصوص خلفاءے راشد) کے مجموعہ کا نام ہے۔ یعنی کسی بھی موضوع پر تمام متعلقہ آیات، تمام متعلقہ صحیح احادیث کا مطالعہ کیجءے اور پھر یہ دیکھءے کہ سیرت رسول ص اور سیرت صحابہ میں ان آیات و احادیث کی کیا تفہیم ملتی ہے تب ہی آپ دین کی صحیح منشا کو پاسکیں گے۔ ورنہ اس طرح کی کٹ ہجتی سے گمراہ ہونے کا قوی امکان ہوتا ہے۔ اللہ ہم سب کو دین کا صحیح مفہوم قرآن و سنت کے مجموعہ سے سیکھنے کی توفیق دے آمین
 

shad_saf

رکن
شمولیت
جولائی 08، 2014
پیغامات
23
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
52
اللہ کی تلوار بھی کبھی ٹوٹ سکتی ہے کیا؟خالد بن ولید بھی زندہ ہیں؟
اللہ کی صداقت بھی کبھی مر سکتی ہے کیا؟ابو بکر صدیق بھی زندہ ھیں؟
ایسی بہت سی مثالیں دی جا سکتی ہیں۔

Sent from my VCR-I0 using Tapatalk
 
شمولیت
دسمبر 31، 2017
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
23
اللہ نے قرآن میں جب فرما دیا کھ آپؐ رحمت دوجھاں ھیں
بے شک
اور اللہ کی رحمت کو موت نھیں۔
بے شک اللہ کی رحمت کبھی نہیں ختم ہو گی۔
رحمت اللہ کی صفت ھے۔ا
محترم بے شک رحمت اللہ کی صفت ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم بھی اللہ کی رحمت ہیں۔ تو پھر یہ بتائیے کہ آپ نبی محترم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اللہ کی صفت سمجھتے ہیں کہ مخلوق؟
۔ان میں سے کسی ایک بات کا منکر کافر ھو جا تا ھے۔
اوپر والے سوال کا جواب دیں پتہ چلے کہ آپ خود کتنے پانی میں ہیں۔

اب یھ بتاؤ کھ ایک آیت کو غلط ثابت کرنے کے لیے تم دوسری آیات کا سھا را کیوں لے رھے ھو؟؟؟؟
اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے۔ اللہ جانتا ہے کہ میں کسی آیت کو غلط نہیں کہ رہا بلکہ میں تو تمام آیات کو سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ اور آپ ہیں کہ اپنی بات کو درست ثابت کرنے لئیے دوسری آیات کو غلط کہہ رہے ہیں چاہے آپ کی نیت ایسی نہ ہوں مگر نتیجہ ایسا ہی نکل رہا ہے۔ کیونکہ آپ نے جو آیت کا مطلب لیا ہے اس سے تو دوسری آیات متصادم ہیں۔( جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ۔ قرآن پاک اللہ کا کلام ہے اس میں کوئی تضاد نہیں۔

اور اس آیت کو غلط ثابت کرکے تم خود کافر نھیں بن جاؤگے؟؟؟؟
جیسا کہ میں نے کہا کہ میں کسی آیت کو غلط نہیں کہہ رہا اور نہ ہی مجھ میں اتنی ہمت ہے۔

محترم آپ نے قرآن کس سے سیکھا ہے؟

کسی سے بھی سیکھا ہو مگر کوئی بڑے سے بڑا مولانا آپ کو اتنا قرآن نہیں سمجھا سکتا جتنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے سیکھا تھا کیونکہ ان کو کسی اور نے نہیں بلکہ خود صاحب قرآن صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے سکھایا تھا۔ آپ بخاری شریف میں وفات النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے باب میں ان کے خطبہ کے الفاظ ملاحظہ فرمائیے اور پھر سوچیے کہ آپ کا کافر کہنے کا فتوی کہاں کہاں پہنچ رہا ہے۔ اور خود امام بخاری نے بھی باب کا نام وفات النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم رکھا ہے آپ کا امام بخاری کے بارے کیا خیال ہے؟
 

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
اللہ نے قرآن میں جب فرما دیا کھ آپؐ رحمت دوجھاں ھیں۔ اور اللہ کی رحمت کو موت نھیں۔ رحمت اللہ کی صفت ھے۔ان میں سے کسی ایک بات کا منکر کافر ھو جا تا ھے۔ اب یھ بتاؤ کھ ایک آیت کو غلط ثابت کرنے کے لیے تم دوسری آیات کا سھا را کیوں لے رھے ھو؟؟؟؟ اور اس آیت کو غلط ثابت کرکے تم خود کافر نھیں بن جاؤگے؟؟؟؟
قرآن مجید کو سیاق و سباق سے کاٹ کر سمجھنے میں( معذرت کے ساتھ) کیا ضلالتیں پنہا ں ہیں وہ آپ کی باتوں سے پوری طرح واضح ہے ۔ مختصر مگر جامع آپ سے فقظ ان آیات کا مفہوم سمجھنے کا متمنی ہوں۔

أَفَمَنْ حَقَّ عَلَيْهِ كَلِمَةُ الْعَذَابِ أَفَأَنتَ تُنقِذُ مَن فِي النَّارِ ﴿١٩﴾

(اے نبیﷺ) اُس شخص کو کون بچا سکتا ہے جس پر عذاب کا فیصلہ چسپاں ہو چکا ہو؟ کیا تم اُسے بچا سکتے ہو جو آگ میں گر چکا ہو؟
قرآن، سورۃ الزمر ، آیت نمبر 19
سوال:- نبیﷺ کی رحمت کہاں ہے ؟

إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُم مَّيِّتُونَ ﴿٣٠﴾
(اے نبیﷺ)تمہیں بھی مرنا ہے اور اِن لوگوں کو بھی مرنا ہے۔
قرآن، سورۃ الزمر، آیت نمبر 30
سوال:- اس آیت میں مخاطبین کون ہیں ؟

كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ
ۖ ثُمَّ إِلَيْنَا تُرْجَعُونَ ﴿٥٧﴾
ہر متنفس کو موت کا مزا چکھنا ہے، پھر تم سب ہماری طرف ہی پلٹا کر لائے جاؤ گے۔​
قرآن، سورۃ العنکبوت، آیت نمبر 57
سوال:- اس آیت کا کیا مطلب ہے ؟
 

khalil rana

رکن
شمولیت
دسمبر 05، 2015
پیغامات
218
ری ایکشن اسکور
33
پوائنٹ
52
الانبیاء احیاء فی قبورھم یصلون (الحدیث)
انبیاء زندہ ہیں قبروں میں نماز پڑھتے ہیں ۔
سوال یہ ہے کہ کیا نماز پڑھنا روح کا کام ہے یا جسم کا ؟
کیا رفع یدین روح کرتی ہے یا جسم ؟
 
شمولیت
دسمبر 31، 2017
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
23
السلام علیکم!
الانبیاء احیاء فی قبورھم یصلون (الحدیث)
انبیاء زندہ ہیں قبروں میں نماز پڑھتے ہیں ۔
سوال یہ ہے کہ کیا نماز پڑھنا روح کا کام ہے یا جسم کا ؟
کیا رفع یدین روح کرتی ہے یا جسم ؟
سوال یہ ہے کہ انبیاء کی زندگی قبر میں دنیاوی ہے یا برزخی؟

اگر تو انبیاء وفات نہیں پا سکتے تو پھر ذرا قرآن کی اس آیت کا مطلب ہی بتا دیں

آپ کو بھی فوت ہونا ہے اور ان کو بھی فوت ہونا ہے۔ سورہ الزمر ۔۔۔ آیت نمبر 30

اور ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کیوں کہا کہ :
"تم میں سے جو کوئی محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عبادت کرتا تھا تو وہ جان لے کہ محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم فوت ہو چکے ہیں اور تم میں سے جو کوئی اللہ کی عبادت کرتا تھا تو اللہ کو کبھی بھی موت نہیں آئے گی۔"


آپ بھی اپنے موقف کو قرآن اور حدیث اور صحابہ کے موقف کی روشنی میں پیش کریں انشاءاللہ جو بھی حق ہو گا قبول کیا جائے گا۔

اور جان لیجئے کہ اصل مسئلہ یہ نہیں کہ انبیاء قبروں میں زندہ ہیں یا نہیں بلکہ یہ ہے کہ انبیاء کی زندگی بلکل دنیاوی ہے یا اخروی؟
 
Top