• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رئیس ندوی کی علمی تحقیق کا ایک شاہکار

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
اوریہ تھریڈ "اہل حدیث ایک نئے تناظرمیں"دوتین گھنٹوں کی محنت کا نتیجہ تھی۔ اب انشاء اللہ وقت ملاتوذرامزید تفصیل سے لکھاجائے گا۔
اس بات کا تو ہم پہلے ہی اعتراف کر چکے ہیں کہ آپ اس قسم سے ہیں جو سزا بھگتنے کے باوجود بھی باز آنے والے نہیں۔ بس یہ ذہن میں رکھیں کہ یہ دو تین گھنٹے اتنے بھاری پڑے ہیں تو مزید بھی ذرا حسب اوقات مطلب جتنا بوجھ اٹھا سکتے ہیں اتنی ہی محنت کیجیے گا ۔

اورآپ حضرات کچھ کم کرتے ہیں۔ دائودراز صاحب بخاری کا ترجمہ کرتے ہیں اورترجمہ میں ہی تحریف کرتے ہیں۔ کوئی صاحب تفسیر ابن کثیر کا ترجمہ کرتے ہیں اورترجمہ میں مسلکی روش کو شامل کرتے ہوئے ابن کثیر کی بجائے اپنی ترجمانی شروع کردیتے ہیں۔ کسی صاحب کو جوش اٹھتاہے تو امام نووی کی کتاب ریاض الصالحین میں زیارت قبر کے بجائے زیارت مسجد کی تحریف کرڈالیتے ہیں اورآپ حضرات کے کارنامے تواتنے ہیں کہ اس کو ایک دوتھریڈ میں مکمل بیان بھی نہیں کیاجاسکتا۔اگرکبھی وقت اورموقع ملاتوآپ کے شیوخ حدیث اورفضیلۃ الشیوخ کی کارگزاری کی داستان سنائوں گا۔
بہرحال باتیں بہت ہوگئیں اگرموضوع کے تعلق سے کچھ باتیں کرنی ہیں توکیجئے ورنہ خود کو بھی اورمجھے بھی آرام دیجئے والسلام
جی ہمیں اعتراف ہے کہ کمی و کوتاہی سے کوئی بھی پاک نہیں ہے البتہ اغلوطات میں آپ کے ہم پلہ نہ ہیں اور نہ ہی ہوسکتے ہیں کیونکہ قرآن وسنت کی نصوص کی تحریف لفظی و معنوی کی جو تربیت آپ کو دی جاتی ہے وہ مضمون سرے سے ہمارے نصاب میں شامل ہی نہیں ہے ۔ تحریف نصوص پر بہت ساری کتب چھپ چکی ہیں ذرا ان کو اٹھا کر دیکھیں کہ آپ حضرات کی محنتیں کتنا رنگ لائی ہیں کہ بزرگوں کی خدمات تحریفیہ کے بیان کے لیے مستقل کتب تصنیف کرنے کی ضرورت پیش آگئی ہے ۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
کفایت اللہ صاحب نے جب تاحال اس موضوع کو ختم نہیں کیاہے توان کی باتوں کاجواب کیسے دیناشروع کردیں۔
ویسے کفایت اللہ صاحب سے کہئے کہ وہ جلد اس موضوع کو "جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"سے "تمت"تک پہنچائیں۔
جمشید صاحب میں آپ کا بے حدشکرگذار ہوں کہ آپ مناقشہ کے وقت میرے ساتھ کم ازکم یہ انصاف ضرور کرتے ہیں کہ مجھے اطمینان سے جواب دینے کی مہلت دیتے ہیں ، اور میرے خیال سے میں نے بھی اب تک آپ کی کسی بھی تحریر کو قبل از اختتام نہیں چھیڑا ہے ، ایک بار غلط فہمی میں آگر میں نے قبل ازوقت جواب دینا شروع کیا تھا لیکن آپ کی شکایت پر میں نے نہ صرف جواب دینا روک دیا بلکہ آپ کے سامنے معذرت بھی پیش کردی تھی ۔
میں یہ نہیں کہتا کہ اس فورم پر ایسا کوئی قانون ہے کہ دوسرے کی تحریر مکمل ہونے سے قبل جواب نہ دیا جائے لیکن جب آپ کا اور ہمارا اس طرزعمل پر اتفاق ہے تو کم از کم ہمارے بیچ ایسا ہی ہونا چاہئے۔


جہاں تک حالیہ تھریڈ میں تاخیر کا مسئلہ ہے تومضمون مکمل ہونے کی قریب ہی تھا کہ میرے سامنے کچھ دوسرے مباحث آگئے اور میرا ذہن وہاں سے ہٹ گیا ۔
اس کے علاوہ کل سے میری بلڈنگ میں نیٹ کی سروس بھی بند تھی ، مزید یہ کہ میں ایک آفس سے جڑا ہوں اور اس کے کاموں کی ذمہ داری بھی سر پر رہتی ہے۔

بہرحال میں آج یا کل تک میں ان شاء اللہ اپنا جواب مکمل کرلیتاہوں اس کے بعد آپ اطمینان سے جواب دے سکتے ہیں ۔
بارک اللہ فیک۔
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
کفایت اللہ صاحب!
جلدبازی میری جانب سے قطعانہیں ہے۔آپ کوجیسے سہولت ہوویسے ہی جواب دیں۔
یہ عجلت کسی اورجانب سے ہورہی ہے۔ اسی سلسلہ میں ،میں نے کہاتھاکہ اگرجواب کی عجلت ہے توپہلے تھریڈ کو مکمل کرلینے دیجئے اس کےبعد جواب کا مطالبہ کیجئے۔
 
Top