محمد علی جواد
سینئر رکن
- شمولیت
- جولائی 18، 2012
- پیغامات
- 1,986
- ری ایکشن اسکور
- 1,553
- پوائنٹ
- 304
شکریہ معلومات کا - معجم البلدان امام شہاب الدین ابی عبدللہ الرومی البغدادی کی مشہور کتاب ہے جس میں سرزمین حجاز و عراق کے جدول و جغرافیہ تفصیلاً بیان ہوے ہیں- لیکن ان کی اس کتاب کے اکثر حصّے کتاب 'البلدان یعقوبی' سے ماخوز ہیں- اس کے مصنف احمد بن ابی یعقوب مسلکی طور پر غالی شیعہ تھے- دوسرے یہ کہ قدیم مورخ ابو الفرج بن قدامہ بن جعفر متوفی (٢٩٠ھ) کا زمانہ امام شہاب الدین سے ٣٠٠ سال پہلے کا ہے - امام شہاب الدین ابی عبدللہ الرومی البغدادی کا زمانہ ٥٥٠ ہجری سے ٦٢٦ ہجری کے درمیان ہے -حواب بصرہ کے راستے کا ایک نخلستان ہے۔ حواب بنت کلب بن وبرہ کی طرف منسوب ہونے کی وجہ سے اس جگہ کا نام حواب مشہور ہو گیا (معجم البلدان: جلد2 صفحہ 314، لمؤلف: ياقوت بن عبد الله الحموي الرومي البغدادي شهاب الدين أبو عبد اللہ۔بحوالہ عبد اللہ ابن سبا، صدر اسلام میں اسکی فتنہ انگیزیاں اور ان کے اثرات، مولف: سلیمان بن حمد العودہ)
کتاب کے بارہ میں:
"كتاب معجم البلدان, موسوعة شهيرة للأديب والشاعر الشيخ الإمام شهاب الدين أبو عبد الله ياقوت بن عبد الله الحموي الرومي البغدادي .كتبها بين أعوام 1220 و 1224 میلادیۃ۔
ابو الفرج بن قدامہ بن جعفر اسلام لانے سے پہلے عیسائی تھے - المکقی باللہ عباسی کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا - سر زمیں حجاز ، بغداد و عراق کے تھانہ راستوں اور فاصلوں کا کتاب "الخراج سنعتہ الکتبہ میں تفصیلاً بیان ہے -
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ امام شہاب الدین ابی عبدللہ الرومی البغدادی نے مدینہ و مکہ سے عراق و اطراف کے جن علاقوں منازل اور جدولوں کا تفصیلاً ذکر کیا ہے - اس سے یہ پتا چلتا ہے کہ حضرت حسین رضی الله عنہ کو ماہ صفرکی ٢١-٢٢ تاریخ کو نینوا کے مقام پر شہید کیا گیا تھا- یہی بات المشہور تاریخ طبری (جلد ٦ صفحہ ٢٢٣) میں مذکور ہے - کہ حضرت حسین رضی الله عنہ کو کوفیوں نے ماہ صفر میں بوقت پچپن سال کی عمرمیں نینوا (کربلا میں نہیں) کے مقام پر بے دردی سے شہید کر دیا تھا -(واللہ اعلم)-