makki pakistani
سینئر رکن
- شمولیت
- مئی 25، 2011
- پیغامات
- 1,323
- ری ایکشن اسکور
- 3,040
- پوائنٹ
- 282
سعودی عرب کے شہر ریاض کی مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران ہونے والے بم دھماکے کی شدید
الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ سینیٹر پروفیسر ساجد میر
لاہور(22 مئی2015) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے سعودی عرب کے شہر ریاض کی مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ دھماکہ سعودی عرب کی سلامتی کے خلاف ہونے والی سازشوں کی کڑی ہے ۔ اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ سعودی عرب کو داخلی طور پر کمزور کرنے والی قوتوں کا مقابلہ کریں گے۔ پاکستان کو فوری طور پاک فوج سعودی عرب روانہ کی جائے۔ سعودی عرب میں خلفشار پیدا کرنے والے دراصل حرمین شریفین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ملک بھر میں دفاع حرمین تحریک چلائے گی، سعودی عرب کی سلامتی کے خلاف ہونے والے سازشوں کے بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اب مزید انتظار کی بجائے فوری طور پر فوج سعودی عرب روانہ کرے۔ سعودی عرب پاکستان کا محسن ملک ہے مشکل کی گھڑی میں ہمیں انہیں تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے