1-میرا سوال
میں نے لکھا تھا کہ
اہل حدیث، بریلوی اور دیوبندی سب کے لئے قابل قبول نظریہ
بے شک دو انسانوں کا اللہ بھی ایک ہو پیغمبر بھی ایک ہو، کلمہ بھی ایک ہو دین بھی ایک ہو اور اسلام بھی ایک ہو مگر پھر بھی ان میں سے ایک کافر یا گمراہ یا مشرک ہو سکتا ہے اور دوسرا مسلمان ہو سکتا ہے
بھائی
@aziz khan سے گزارش ہے کہ اس متفقہ نظریہ پر کوئی اعتراض ہو تو بتائیں تاکہ آگے بات جاری رہ سکے
2-عزیز خان کا جواب
اس پر بھائی
@aziz khan نے اس نظریہ کو قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ
آپ کا اوپر لکھا ھوا نظریہ جو دوبارہ کوٹ بھی کیا ہے وہ واقعی متفقہ ھے لو اور بتاؤ محترم عبد ہ بھائی
3-عزیز خان کا اصل سوال
اب بھائی عزیز خان کے اس سوال کی طرف آتے ہیں جس کی وجہ سے یہ موضوع انہوں نے شروع کیا تھا انکا سوال تھا کہ
کوئی بھائی مجھے بتائیں کہ ھم مسلمان؛ کیوں فرقے بازی میں لگے ہوئے ہیں جب ھم سب کا اللہ ایک ہے قرآن مجید ایک پیغمبر ایک اسلام ایک کلمہ ایک دین ایک ھے پھر ھم کیوں فرقوں و میں ںبٹے ہوئے ہیں بریلوی کہتے ہیں اہلحدیث کفر ھے اہلحدیث کہتے ہیں دیوبندی کافر ہیں اخیر کیوں کیا ھم َ سب ایک نہیں ھو سکتے اور وہ کون ھے جو ھم سب کو ایک ھو نے نہیں دیتا؟
4-عزیز خان کے اصل سوال کا جواب
بھائی عزیز خان آپ نے اوپر خود ہی جو نظریہ قبول کیا ہوا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ بے شک دو انسانوں کا اللہ بھی ایک ہو پیغمبر بھی ایک ہو، کلمہ بھی ایک ہو دین بھی ایک ہو اور اسلام بھی ایک ہو مگر پھر بھی ان میں سے ایک کافر یا گمراہ یا مشرک ہو سکتا ہے اور دوسرا مسلمان ہو سکتا ہے
اب آپ کے اوپر سوال کا جواب تو آپ نے خود ہی ایک نظریہ قبول کر کے دے دیا ہے تو ہم اس بارے میں کیا کہ سکتے ہیں
5-مزید اشکال
اھم بات یہ ھے کے اگر ھم کیسی کو اسلام کہ دعوت دی تو وہ آگے سے یہ بولے کہ ٹھیک ہے میں مسلمان ھو تا ھوں پر میں کونسا اسلام قبول کروں بریلوی اہلحدیث یا دیوبند میں کیا جواب دوں اوسکو :
بھائی اگر کوئی یورپ میں اسلام قبول کر رہا ہو اور وہ پہلے آپ سے بولے کہ میں مسلمان ہوتا ہوں پر میں کونسا اسلام قبول کروں مرزائی کا یا لاہوری گروپ کا یا پھر سنی مسلمانوں کا یا شیعہ مسلمانوں کا تو آپ اسکو جو جواب دیں گے وہی جواب اوپر اشکال کے وقت بھی دے دیں جزاک اللہ خیرا