محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,786
- پوائنٹ
- 1,069
سعودی مفتی نے بوفے کیخلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے غیر شرعی قرار دیدیا
اسلام ٹائمز: فتویٰ پر مفتی منیب الرحمان کہتے ہیں کہ بوفے کے تمام معاملات دو فریقین پر واضح ہیں اور شر کا باعث نہیں جبکہ پاکستان میں شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی اس فتویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اس سے زیادہ اہم معاملات ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔سعودی مفتی نے بوفے کیخلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے غیر شرعی قرار دیدیا اسلام ٹائمز۔ سعودی مفتی مفتی صالح الفوزان نے بوفے کے خلاف فتویٰ جاری کر دیا جبکہ مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ بوفے عین اسلامی ہے، بوفے کے تمام معاملات دو فریقین پر واضح ہیں اور شر باعث نہیں۔ سعودی مفتی نے سرکاری ٹی وی پر فتویٰ جاری کرتے ہوئے بوفے کو غیرشرعی قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کھانے کی مقدار کا تعین کیے بغیر پیسے دے کر جتنا چاہے کھانا غیر اسلامی ہے اس لیے مسلمان ایسی جگہوں سے دور رہیں۔ فتویٰ پر مفتی منیب کہتے ہیں بوفے کے تمام معاملات دو فریقین پر واضح ہیں اور شر کا باعث نہیں۔ پاکستان میں شہریوں کی بڑٰی تعداد نے بھی اس فتویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں اس سے زیادہ اہم معاملات ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی سعودی مفتی کے تازہ فتوے پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔