- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,584
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
16-بَاب النَّذْرِ فِي الْمَعْصِيَةِ
۱۶ -باب: نافرمانی ( گناہ ) کی نذر ماننے کا بیان
2124- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي سَهْلٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ،عَنْ عَمِّهِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ؛ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: " لا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ، وَلا نَذْرَ فِيمَا لا يَمْلِكُ ابْنُ آدَمَ "۔
* تخريج: م/النذر ۳ (۱۶۴۱)، د/الأیمان ۲۸ (۳۳۱۶)، ن/الأیمان ۳۰ (۳۸۴۳)، ۴۱ (۳۸۸۰)، (تحفۃ الأشرف: ۱۰۸۸۴، ۱۰۸۸۸)، وقد أخرجہ: حم (۴/۴۲۹، ۴۳۴) (صحیح)
۲۱۲۴- عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: '' معصیت (گناہ) میں نذر نہیں ہے ،اور نہ اس میں نذرہے جس کا آدمی مالک نہ ہو'' ۱؎ ۔
وضاحت ۱؎ : مثلاً دوسرے کے غلام آزاد کرنے کی نذر کرے ۔
2125- حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ الْمِصْرِيُّ أَبُو طَاهِرٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَنْبَأَنَا يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ: "لانَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ، وَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ "۔
* تخريج: د/الأیمان ۲۲ (۳۲۹۰، ۳۲۹۱)، ت/الایمان ۲ (۱۵۲۴)، ن/الأیمان ۴۰ (۳۸۶۵)، (تحفۃ الأشراف: ۱۷۷۷۰)، وقد أخرجہ: خ/الأیمان ۲۸ (۶۶۹۶)، ۳۱ (۶۷۰۰)، ط/النذور۴ (۸)، حم (۶/۳۶، ۴۱، ۲۲۴)، دي/النذور ۳ (۲۳۸۳) (صحیح)
۲۱۲۵- ام المو منین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: '' معصیت (گناہ) میں نذر نہیں ہے، اور ایسی نذر کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے '' ۔
2126- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِاللَّهِ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِالْمَلِكِ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ؛ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: "مَنْ نَذَرَ أَنْ يُطِيعَ اللَّهَ فَلْيُطِعْهُ، وَمَنْ نَذَرَ أَنْ يَعْصِيَ اللَّهَ فَلا يَعْصِهِ "۔
* تخريج: خ/الإیمان والنذور ۲۸ (۶۶۹۶)، ۳۱ (۶۷۰۰)، د/الإیمان والنذور ۲۲ (۳۲۸۹)، ت/النذور الإیمان ۲ (۱۵۲۶)، ن/الإیمان والنذور ۲۶ (۳۸۳۷)، ۲۷ (۳۸۳۸، ۳۸۳۹)، (تحفۃ الأشراف: ۱۷۴۵۸)، وقد أخرجہ: ط/النذور (۸)، حم (۶/۳۶، ۴۱، ۲۲۴، دي/النذور ۳ (۲۳۸۳) (صحیح)
۲۱۲۶- ام المو منین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: '' جس نے اللہ تعالی کی اطاعت کی نذر مانی ہو وہ اس کی اطاعت کرے، اور جس نے اللہ تعالی کی نافرمانی کی نذر مانی ہو تو وہ اس کی نافرمانی نہ کرے'' ۱؎ ۔
وضاحت ۱؎ : آیت کریمہ: {يُوفُونَ بِالنَّذْرِ } [ سورة الإنسان : 7] سے مراد یہی اطاعت کی نذرہے ، طبری نے باسناد صحیح قتادہ سے آیت کریمہ : {يُوفُونَ بِالنَّذْرِ } کی تفسیر نقل کی ہے کہ اگلے لوگ صوم، صلاۃ، زکاۃ، حج و عمرہ اور فرائض کی نذر کرتے تھے، تو اللہ تعالی نے ان کو ابرار کہا ، اور احمد ، ابوداود نے عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ''نذر صرف وہی ہے جس سے اللہ تعالی کی رضامندی مطلوب ہو '' ۔