• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سنن نسائی

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
53-بَاب السُّجُودِ فِي الْفَرِيضَةِ
۵۳-باب: فرض صلاتوں میں سجدہ تلاوت کا بیان​


969- أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ، عَنْ سُلَيْمٍ - وَهُوَ ابْنُ أَخْضَرَ - عَنْ التَّيْمِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي بَكْرُ بْنُ عَبْدِاللَّهِ الْمُزَنِيُّ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ أَبِي هُرَيْرَةَ صَلاةَ الْعِشَاءِ - يَعْنِي: الْعَتَمَةَ - فَقَرَأَ سُورَةَ { إِذَا السَّمَائُ انْشَقَّتْ }، فَسَجَدَ فِيهَا، فَلَمَّا فَرَغَ قُلْتُ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ! هَذِهِ -يَعْنِي: سَجْدَةً - مَا كُنَّا نَسْجُدُهَا؟ قَالَ: سَجَدَ بِهَا أَبُوالْقَاسِمِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا خَلْفَهُ، فَلاَ أَزَالُ أَسْجُدُ بِهَا حَتَّى أَلْقَى أَبَا الْقَاسِمِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ۔
* تخريج: خ/الأذان ۱۰۰ (۷۶۶) ، ۱۰۱ (۷۶۸) ، سجود القرآن ۱۱ (۱۰۷۸) ، م/المساجد ۲۰ (۵۷۸) ، د/ال صلاۃ ۳۳۱ (۱۴۰۷، ۱۴۰۸) ، (تحفۃ الأشراف: ۱۴۶۴۹) ، حم۲/۲۲۹، ۴۵۶، ۴۵۹ (صحیح)
۹۶۹- ابو رافع کہتے ہیں کہ میں نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے عشاء یعنی عتمہ کی صلاۃ پڑھی، تو انہوں نے سورہ { اذا السماء انشقت} پڑھی، اور اس میں سجدہ کیا، تو میں نے کہا: ابوہریرہ! اِسے تو ہم کبھی نہیں کرتے تھے ، انہوں نے کہا: اسے ابو القاسم صلی الله علیہ وسلم نے کیا ہے، اور میں آپ کے پیچھے تھا، میں یہ سجدہ برابر کرتا رہوں گا یہاں تک کہ ابو القاسم صلی الله علیہ وسلم سے جا ملوں۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
54-بَاب قِرَائَةِ النَّهَارِ
۵۴-باب: دن کی صلاتوں میں قرأت کا بیان​


970- أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ رَقَبَةَ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ: قَالَ أَبُوهُرَيْرَةَ: كُلُّ صَلاةٍ يُقْرَأُ فِيهَا، فَمَا أَسْمَعَنَا رَسُولَ اللَّهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْمَعْنَاكُمْ، وَمَا أَخْفَاهَا أَخْفَيْنَا مِنْكُمْ۔
* تخريج: وقد أخرجہ: تفرد بہ النسائي، (تحفۃ الأشراف: ۱۴۱۷۷) ، حم۲/۲۵۸، ۲۷۳، ۲۸۵، ۳۰۱، ۳۴۳، ۳۴۸، ۴۱۱ (صحیح)
۹۷۰- عطاء کہتے ہیں کہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ہر صلاۃ میں قرأت کی جاتی ہے تو جسے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے ہمیں سنایا ہم تمہیں سنا رہے ہیں، اور جسے آپ نے ہم سے چھپا یا ہم بھی تم سے چھپا رہے ہیں۔


971- أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِالأَعْلَى، قَالَ: أَنْبَأَنَا خَالِدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَائٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: فِي كُلِّ صَلاةٍ قِرَائَةٌ، فَمَا أَسْمَعَنَا رَسُولَ اللَّهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْمَعْنَاكُمْ، وَمَا أَخْفَاهَا أَخْفَيْنَا مِنْكُمْ۔
* تخريج: خ/الأذان ۱۰۴ (۷۷۲) ، م/ال صلاۃ ۱۱ (۳۹۶) ، (تحفۃ الأشراف: ۱۴۱۹۰) ، حم۲/۲۷۳، ۲۸۵، ۳۴۸، ۴۸۷ (صحیح)
۹۷۱- ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہر صلاۃ میں قرأت ہے، تو جسے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے ہمیں سنایا ہم تمہیں سنا رہے ہیں، اور جسے آپ نے ہم سے چھپایا ہم تم سے چھپا رہے ہیں ۱؎۔
وضاحت ۱؎: یعنی جس میں آپ نے جہر سے قرأت کی ہم بھی اس میں جہر سے قرأت کرتے ہیں، اور جس میں آپ نے سرّی قرأت کی اس میں ہم بھی سرّی قرأت کرتے ہیں۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
55-الْقِرَائَةُ فِي الظُّهْرِ
۵۵-باب: ظہر میں قرأت کا بیان​


972- أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ صُدْرَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْبَرِيدِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ الْبَرَائِ قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي خَلْفَ النَّبِيِّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ، فَنَسْمَعُ مِنْهُ الآيَةَ بَعْدَ الآيَاتِ، مِنْ سُورَةِ لُقْمَانَ وَالذَّارِيَاتِ۔
* تخريج: ق/الإقامۃ ۸ (۸۳۰) ، (تحفۃ الأشراف: ۱۸۹۱) (ضعیف الإسناد)
(اس کے راوی '' ابو اسحاق '' مختلط ہو گئے تھے، نیز مدلس بھی ہیں، اور عنعنہ سے روایت کیے ہوئے ہیں)
۹۷۲- براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کے پیچھے ظہر پڑھتے تھے، تو ہم آپ سے سورہ لقمان اور سورہ والذَّاریات کی ایک آدھ آیت کئی آیتوں کے بعد سن لیتے تھے ۱؎۔
وضاحت ۱؎: یعنی آپ سری قرأت کرتے تھے لیکن کبھی کبھی کوئی آیت زور سے بھی پڑھ دیا کرتے تھے، اس سے معلوم ہوا کہ سری صلاتوں میں کبھی کبھی کوئی آیت جہر سے پڑھ دینے میں کوئی حرج نہیں۔


973- أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُجَاعٍ الْمَرُّوذِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ عُبَيْدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا بَكْرِ بْنَ النَّضْرِ، قَالَ: كُنَّا بِالطَّفِّ عِنْدَ أَنَسٍ، فَصَلَّى بِهِمْ الظُّهْرَ، فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ: إِنِّي صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولَ اللَّهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ، فَقَرَأَ لَنَا بِهَاتَيْنِ السُّورَتَيْنِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ بِـ{سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى} وَ { هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ}۔
* تخريج: تفرد بہ النسائي، (تحفۃ الأشراف: ۱۷۱۴) (ضعیف الإسناد)
(اس کے راوی ''ابو بکر بن نضر'' مجہول الحال ہیں)
۹۷۳-عبداللہ بن عبید کہتے ہیں کہ میں نے ابو بکر بن نضر کو کہتے سنا کہ ہم طف ۱؎ میں انس رضی اللہ عنہ کے پاس تھے تو انہوں نے لوگوں کو ظہر پڑھائی ، جب وہ فارغ ہوئے تو کہنے لگے کہ میں نے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے ساتھ ظہر پڑھی، تو آپ نے (ظہر کی) دونوں رکعتوں میں یہی دونوں سورتیں یعنی {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى} اور {هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ}پڑھی۔
وضاحت ۱؎: کوفہ کے قریب ایک جگہ کا نام ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
56-تَطْوِيلُ الْقِيَامِ فِي الرَّكْعَةِ الأُولَى مِنْ صَلاةِ الظُّهْرِ
۵۶-باب: ظہر کی پہلی رکعت میں لمبا قیام کرنے کا بیان​


974- أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ قَزَعَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: لَقَدْ كَانَتْ صَلاةُ الظُّهْرِ تُقَامُ، فَيَذْهَبُ الذَّاهِبُ إِلَى الْبَقِيعِ، فَيَقْضِي حَاجَتَهُ، ثُمَّ يَتَوَضَّأُ، ثُمَّ يَجِيئُ وَ رَسُولَ اللَّهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الرَّكْعَةِ الأُولَى، يُطَوِّلُهَا۔
* تخريج: م/ال صلاۃ ۳۴ (۴۵۴) ، ق/الإقامۃ ۷ (۸۲۵) ، (تحفۃ الأشراف: ۴۲۸۲) ، حم۳/۳۵ (صحیح)
۹۷۴- ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ صلاۃ ظہر کھڑی کی جاتی تھی، پھر جانے والا بقیع جاتا اور اپنی حاجت پوری کرتا، پھر وضو کرتا اور واپس آتا، اور رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم پہلی رکعت میں ہوتے، (کیونکہ) آپ اسے خوب لمبی کرتے تھے۔


975- أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ دُرُسْتَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ - وَهُوَ الْقَنَّادُ - قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ أَنَّ عَبْدَاللَّهِ بْنَ أَبِي قَتَادَةَ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ النَّبِيِّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: كَانَ يُصَلِّي بِنَا الظُّهْرَ، فَيَقْرَأُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ يُسْمِعُنَا الآيَةَ كَذَلِكَ، وَكَانَ يُطِيلُ الرَّكْعَةَ فِي صَلاةِ الظُّهْرِ، وَالرَّكْعَةَ الأُولَى، يَعْنِي فِي صَلاةِ الصُّبْحِ۔
* تخريج: خ/الأذان ۹۶ (۷۵۹) ، ۹۷ (۷۶۲) مختصراً، ۱۰۷ (۷۷۶) مطولاً، ۱۰۹ (۷۷۷) ، ۱۱۰ (۷۷۹) ، م/ال صلاۃ ۳۴ (۴۵۱) ، د/ال صلاۃ ۱۲۹ (۷۹۸، ۷۹۹) ، ق/الإقامۃ ۸ (۸۲۹) ، (تحفۃ الأشراف: ۱۲۱۰۸) ، حم۴/۳۸۳، و ۵/۲۹۵، ۲۹۷، ۳۰۰، ۳۰۱، ۳۰۵، ۳۰۷، ۳۰۸، ۳۰۹، ۳۱۰، ۳۱۱، دي/ال صلاۃ ۶۳ (۱۳۲۸، ۱۳۲۹، ۱۳۳۰) (صحیح)
۹۷۵- ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کہتے ہیں کہ آپ ہمیں ظہر پڑھاتے تھے تو آپ پہلی دونوں رکعتوں میں قرأت کرتے، اور یونہی کبھی ایک آدھ آیت ہمیں سنا دیتے، اور ظہر اور فجر کی پہلی رکعت بہ نسبت دوسری رکعت کے لمبی کرتے تھے ۱؎۔
وضاحت ۱؎: تاکہ لوگ پہلی رکعت کی فضیلت سے محروم نہ ہونے پائیں۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
57-بَاب إِسْمَاعِ الإِمَامِ الآيَةَ فِي الظُّهْرِ
۵۷-باب: ظہر میں امام کا ایک آدھ آیت بلند آواز سے پڑھ کر سنا دینے کا بیان​


976- أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ خَالِدِ بْنِ مُسْلِمٍ - يُعْرَفُ بِابْنِ أَبِي جَمِيلٍ الدِّمَشْقِيِّ - قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِاللَّهِ بْنِ سَمَاعَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُاللَّهِ بْنُ أَبِي قَتَادَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ بِأُمِّ الْقُرْآنِ، وَسُورَتَيْنِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ مِنْ صَلاةِ الظُّهْرِ وَصَلاةِ الْعَصْرِ، وَيُسْمِعُنَا الآيَةَ أَحْيَانًا، وَكَانَ يُطِيلُ فِي الرَّكْعَةِ الأُولَى۔
* تخريج: انظر ما قبلہ (صحیح)
۹۷۶- ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم ظہر وعصر میں پہلی دونوں رکعتوں میں سورہ فاتحہ اور دو سورتیں پڑھتے تھے، اور کبھی کبھار ہمیں ایک آدھ آیت سنا دیتے، اور پہلی رکعت میں دوسری رکعت کے بہ نسبت قرأت لمبی کرتے تھے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
58-تَقْصِيرُ الْقِيَامِ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ مِنْ الظُّهْرِ
۵۸-باب: ظہر کی دوسری رکعت میں (پہلی رکعت کی بہ نسبت) قیام مختصر کرنے کا بیان​


977- أَخْبَرَنَا عُبَيْدُاللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ يَحْيَى ابْنِ أَبِي كَثِيرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُاللَّهِ بْنُ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ قَالَ: كَانَ رَسُولَ اللَّهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ بِنَا فِي الرَّكْعَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ مِنْ صَلاةِ الظُّهْرِ، وَيُسْمِعُنَا الآيَةَ أَحْيَانًا، وَيُطَوِّلُ فِي الأُولَى، وَيُقَصِّرُ فِي الثَّانِيَةِ، وَكَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ فِي صَلاةِ الصُّبْحِ، يُطَوِّلُ فِي الأُولَى وَيُقَصِّرُ فِي الثَّانِيَةِ، وَكَانَ يَقْرَأُ بِنَا فِي الرَّكْعَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ مِنْ صَلاةِ الْعَصْرِ، يُطَوِّلُ الأُولَى وَيُقَصِّرُ الثَّانِيَةَ۔
* تخريج: انظرحدیث رقم: ۹۷۵ (صحیح)
۹۷۷- ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم ہم پر ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں قرأت کرتے، اور کبھی کبھار آپ ہمیں ایک آدھ آیت سنا دیتے ، پہلی رکعت میں لمبی قرأت کرتے اور دوسری رکعت میں اس سے کم، اور فجر میں بھی ایسے ہی کرتے تھے پہلی میں لمبی قرأت کرتے اور دوسری میں اس سے کم کرتے، اور عصر میں بھی پہلی دونوں رکعتوں میں ہم پر قرأت کرتے، پہلی میں لمبی کرتے اور دوسری میں اس سے کم۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
59-الْقِرَائَةُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ مِنْ صَلاةِ الظُّهْرِ
۵۹-باب: صلاۃ ظہر کی پہلی دونوں رکعتوں کی قرأت کا بیان​


978- أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَانَ رَسُولَ اللَّهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَسُورَتَيْنِ، وَفِي الأُخْرَيَيْنِ بِأُمِّ الْقُرْآنِ، وَكَانَ يُسْمِعُنَا الآيَةَ أَحْيَانًا، وَكَانَ يُطِيلُ أَوَّلَ رَكْعَةٍ مِنْ صَلاةِ الظُّهْرِ۔
* تخريج: انظرحدیث رقم: ۹۷۵ (صحیح)
۹۷۸- ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم ظہر اور عصر کی پہلی دونوں رکعتوں میں سورہ فاتحہ اور ایک ایک سورت پڑھتے تھے، اور آخری دونوں رکعتوں میں صرف سورہ ٔ فاتحہ پڑھتے، اور کبھی کبھار ہمیں ایک آدھ آیت سنا دیتے تھے، اور ظہر کی پہلی رکعت لمبی کرتے تھے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
60-الْقِرَائَةُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ مِنْ صَلاةِ الْعَصْرِ
۶۰-باب: عصر کی پہلی دونوں رکعتوں کی قرأت کا بیان​


979- أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ حَجَّاجٍ الصَّوَّافِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولَ اللَّهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَتَيْنِ، وَيُسْمِعُنَا الآيَةَ أَحْيَانًا، وَكَانَ يُطِيلُ الرَّكْعَةَ الأُولَى فِي الظُّهْرِ وَيُقَصِّرُ فِي الثَّانِيَةِ، وَكَذَلِكَ فِي الصُّبْحِ۔
* تخريج: انظرحدیث رقم: ۹۷۵ (صحیح)
۹۷۹- ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم ظہر اور عصر کی پہلی دونوں رکعتوں میں سورہ فاتحہ اور ایک ایک سورت پڑھتے تھے ، اور کبھی کبھار ہمیں ایک آدھ آیت سنا دیتے، اور ظہر میں پہلی رکعت لمبی کرتے، اور دوسری رکعت (پہلی کی بہ نسبت) مختصر کرتے تھے ، نیز فجر میں بھی ایسا ہی کرتے۔


980- أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ بِـ {السَّمَائِ ذَاتِ الْبُرُوجِ} وَ { السَّمَائِ وَالطَّارِقِ } وَنَحْوِهِمَا۔
* تخريج: د/ال صلاۃ ۱۳۱ (۸۰۵) ، ت/ال صلاۃ ۱۱۳ (۳۰۷) ، (تحفۃ الأشراف: ۲۱۴۷) ، حم۵/۱۰۳، ۱۰۶، ۱۰۸، دي/ال صلاۃ ۶۲ (۱۳۲۷) (صحیح)
۹۸۰- جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم ظہر اور عصر میں { والسماء ذات البروج } اور {والسماء والطارق } اور اسی جیسی سورتیں پڑھتے تھے۔


981- أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ { وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى} وَفِي الْعَصْرِ نَحْوَ ذَلِكَ، وَفِي الصُّبْحِ بِأَطْوَلَ مِنْ ذَلِكَ۔
* تخريج: م/ال صلاۃ ۳۵ (۴۵۹) ، المساجد ۳۳ (۶۱۸) ، د/ال صلاۃ ۱۳۱ (۸۰۶) ، ق/ال صلاۃ ۳ (۶۷۳) ، (تحفۃ الأشراف: ۲۱۷۹، ۲۱۸۵) ، حم۵/۸۶، ۸۸، ۱۰۱، ۱۰۶، ۱۰۸ (صحیح)
۹۸۱- جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم ظہر میں { واللیل اذا یغشی } پڑھتے تھے، اور عصر میں اسی جیسی سورت پڑھتے، اور صبح میں اس سے زیادہ لمبی سورت پڑھتے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
61-تَخْفِيفُ الْقِيَامِ وَالْقِرَائَةِ
۶۱-باب: قیام اور قرأت کو ہلکا کرنے کا بیان​


982- أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْعَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، فَقَالَ: صَلَّيْتُمْ؟ قُلْنَا: نَعَمْ، قَالَ: يَا جَارِيَةُ هَلُمِّي لِي وَضُوئًا، مَا صَلَّيْتُ وَرَائَ إِمَامٍ أَشْبَهَ صَلاةً بِ رَسُولَ اللَّهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِمَامِكُمْ هَذَا، قَالَ زَيْدٌ: وَكَانَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِالْعَزِيزِ يُتِمُّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ، وَيُخَفِّفُ الْقِيَامَ وَالْقُعُودَ۔
* تخريج: تفرد بہ النسائي، (تحفۃ الأشراف: ۸۴۰) ، حم ۳/۱۶۲، ۱۶۳، ۲۵۴، ۲۵۵، ۲۵۹ (صحیح)
(آگے آنے والی حدیث سے تقویت پاکر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے)
۹۸۲- زید بن اسلم کہتے ہیں کہ ہم انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہوں نے پوچھا: تم لوگوں نے صلاۃ پڑھ لی؟ ہم نے کہا: ہاں! تو انہوں نے کہا: بیٹی! میرے لئے وضو کا پانی لاؤ، میں نے کسی امام کے پیچھے صلاۃ نہیں پڑھی جس کی صلاۃ تمہارے اس امام ۱؎ کی صلاۃ سے بڑھ کر رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کی صلاۃ سے مشابہت رکھتی ہو ، زید کہتے ہیں: عمر بن عبدالعزیز رکوع اور سجدے مکمل کرتے اور قیام وقعود ہلکا کرتے تھے۔
وضاحت ۱؎: اس سے مراد خلیفہ راشد عمر بن عبدالعزیز ہیں۔


983- أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِاللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنْ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِاللَّهِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: مَا صَلَّيْتُ وَرَائَ أَحَدٍ أَشْبَهَ صَلاةً بِ رَسُولَ اللَّهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فُلانٍ، قَالَ سُلَيْمَانُ: كَانَ يُطِيلُ الرَّكْعَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ مِنْ الظُّهْرِ، وَيُخَفِّفُ الأُخْرَيَيْنِ، وَيُخَفِّفُ الْعَصْرَ، وَيَقْرَأُ فِي الْمَغْرِبِ بِقِصَارِ الْمُفَصَّلِ، وَيَقْرَأُ فِي الْعِشَاءِ بِوَسَطِ الْمُفَصَّلِ، وَيَقْرَأُ فِي الصُّبْحِ بِطُوَلِ الْمُفَصَّلِ۔
* تخريج: ق/الإقامۃ ۷ (۸۲۷) ، (تحفۃ الأشراف: ۱۳۴۸۴) ، حم۲/۳۰۰، ۳۲۹، ۳۳۰، ۵۳۲ (صحیح)
۹۸۳- ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے کسی کے پیچھے ایسی صلاۃ نہیں پڑھی جو فلاں ۱؎ کی صلاۃ سے بڑھ کر رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کی صلاۃ کے مشابہ ہو ، سلیمان کہتے ہیں: وہ ظہر کی پہلی دو رکعتیں لمبی کرتے اور آخری دونوں رکعتیں ہلکی کرتے، اور عصر کو ہلکی کرتے ، اور مغرب میں قصارِ مفصل پڑھتے تھے، اور عشاء میں وساطِ مفصل پڑھتے تھے، اور فجر میں طوالِ مفصل پڑھتے تھے۔
وضاحت ۱؎: فلان سے مراد عمرو بن سلمہ رضی اللہ عنہ ہیں۔
وضاحت ۲؎: مفصل قرآن کا آخری ساتواں حصہ ہے جس کی ابتداء صحیح قول کی بنا پر سورہ (قٓ) سے ہوتی ہے، مفصل کی تین قسمیں ہیں طوال مفصل وساطِ مفصل ، قصارِ مفصل سورہ (ق ٓ) یا سورہ (حجرات) سے لے کر (عم یتسألون) یا سورہ (بروج) تک طوالِ مفصل ہے، اور وساطِ مفصل سورہ (عم یتسألون) سے یا سورہ (بروج) سے لے کر (والضحیٰ) یا سورہ (لم یکن) تک ہے، اور قصار مفصل (والضحیٰ) یا (لم یکن) سے لے کر اخیر قرآن تک ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
62-بَاب الْقِرَائَةِ فِي الْمَغْرِبِ بِقِصَارِ الْمُفَصَّلِ
۶۲-باب: مغرب میں قصار مفصل پڑھنے کا بیان​


984- أَخْبَرَنَا عُبَيْدُاللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِاللَّهِ بْنِ الأَشَجِّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: مَا صَلَّيْتُ وَرَائَ أَحَدٍ أَشْبَهَ صَلاةً بِ رَسُولَ اللَّهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فُلانٍ، فَصَلَّيْنَا وَرَائَ ذَلِكَ الإِنْسَانِ، وَكَانَ يُطِيلُ الأُولَيَيْنِ مِنْ الظُّهْرِ، وَيُخَفِّفُ فِي الأُخْرَيَيْنِ، وَيُخَفِّفُ فِي الْعَصْرِ، وَيَقْرَأُ فِي الْمَغْرِبِ بِقِصَارِ الْمُفَصَّلِ، وَيَقْرَأُ فِي الْعِشَاءِ بِـ {الشَّمْسِ وَضُحَاهَا} وَأَشْبَاهِهَا، وَيَقْرَأُ فِي الصُّبْحِ بِسُورَتَيْنِ طَوِيلَتَيْنِ۔
* تخريج: انظرما قبلہ (صحیح)
۹۸۴- ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے فلاں سے بڑھ کر کسی کے پیچھے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کی صلاۃ سے مشابہ صلاۃ نہیں پڑھی (سلیمان کہتے ہیں) ہم نے اس شخص کے پیچھے صلاۃ پڑھی، وہ ظہر کی پہلی دونوں رکعتیں لمبی کرتے تھے، اور آخری دونوں (رکعتیں) ہلکی کرتے، اور عصر بھی ہلکی کرتے، اور مغرب میں قصار مفصل پڑھتے، اور عشاء میں {والشمس وضحاہا} اور اسی طرح کی سورتیں پڑھتے ، اور فجر میں دو لمبی دو سورتیں پڑھتے۔
 
Top