• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سِول سوسائٹی، پاکستان اور اسلام

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74

چونکہ سول سوسائٹی والوں کو اسلامی نظریات اور دینی اَقدار سے کدہے، اس لیے وہ روز افزوں دہشت گردی کو مغرب کی عینک سے دیکھتے ہیں۔ وہ اس پر تو دھیان نہیں دیتے کہ اس دہشت گردی کے اسباب میں مغرب کے پالتو غنڈے اسرائیل کی فلسطین میں خونریز دہشت گردی، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے افغانستان پر ظالمانہ حملے اور پاکستان، یمن، صومالیہ وغیرہ پر ڈرون حملے سرفہرست ہیں،۔''3



فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

اس ميں کوئ شک نہيں کہ کشمير اور فلسطين سميت دنيا کے دیگر عالمی تنازعات کے نتيجے ميں بے شمار انسانی جانوں کا زياں ہو چکا ہے۔۔ ليکن کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں کہ اگر امريکہ تمام فريقین پر ان کی مرضی اور اتفاق راۓ کے بغير کوئ حل مسلط کرنے کی کوشش کرے تو اس صورت میں پائيدار اور طويل المدت امن کا خواب پورا ہو سکتا ہے؟

کيا آپ يہ دليل دينا چاہ رہے ہيں کہ چونکہ کئ دہائيوں پرانے فلسطين کے تنازعہ ميں بے گناہ افراد ہلاک ہوۓ ہيں اس لیے ان دہشت گردوں اور خود ساختہ آزادی کے متوالوں کی کاروائياں اس بنياد پر جائز ہيں کہ ان ميں اس حوالے سے شديد غم وغصہ پايا جاتا ہے؟

اس میں کوئ شک نہیں کہ فلسطين کے مسلۓ اور اس کے نتيجے میں بے گناہ انسانی جانوں کے ہلاکت امريکہ سميت تمام عالمی برادری کے ليے ايک لمحہ فکريہ ہے۔ ليکن اس مسلۓ کے حوالے سے بھی امريکی حکومت تشدد کی محرک يا وجہ نہيں بلکہ تنازعے کو حل کرانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ ہم تمام متعلقہ فريقين کے مابين کدورتيں ختم کرا کر خطے ميں پائيدار امن کے ليے ہر ممکن کوشش کر رہے ہيں۔ اس حوالے سے ہماری پوزيشن اور نقطہ نظر کو بے شمار عرب ممالک کی حمايت بھی حاصل ہے۔

ميں يہ بھی واضح کر دوں کہ امريکی حکومت اسرائيل سميت دنيا کی کسی بھی ملک کی فوج يا اس کی جانب سے کسی قسم کی عسکری کاروائ کی ذمہ دار نہيں ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

 
Top