• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شاباش نوجوانو!!!

شمولیت
نومبر 23، 2011
پیغامات
493
ری ایکشن اسکور
2,479
پوائنٹ
26
راشد صاحب ، پہلے جب اسی وزیر نے ظالمان کو حملہ آور قرار دیا تو آپ نے اس بیان سے کفر کیا ،
اور اب اسی شخص کو عادل قرار دے کر ایمان لے آئے ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟؟؟ :)
 
شمولیت
اپریل 23، 2011
پیغامات
79
ری ایکشن اسکور
329
پوائنٹ
79
آنکھ جو دیکھتی ہے لب پہ آ سکتا نہیں
محو حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی

میں تو ان سارے بیانات کے روشنی میں اس فیصلے پر پہنچا ہوں کہ اس وقت منافقت دلوں میں گھر کر گئی ہے اور ہم جھوٹے ہوتے ہوئے بھی اپنے آپ کو سچا اور جس کی غلامی قبول کی ہوئی ہے اس کے جھوٹ کے عیاں ہونے کے باوجود بھی اس کی حمایت ہماری فطرت بن چکا ہے۔اگر ملالہ ہماری بہن ہے تو سادہ سوال ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کن کی بہن ہے؟اگر ملالہ کا خون اتنا قیمتی ہے کہ زخمی ہونے پر اس قدر افسوس اور عالمی دنیا سے فون پر رابطے اور تو جامعہ حفصہ میں شہید ہونے والی کون اور ان کو شہید کرنے والے کون؟کراچی میں دن دیہاڑے دم توڑتی روحوں کے مجرم کون؟ اور ان سے ہمارا رشتہ کیا؟
میڈیا کو ملالہ کا ایک ظلم نظر آیا باقی امریکی دہشت گردی نظر نہیں آئی؟کیا ویسی ہی کوریج دی گئی ہے اسے؟سوات ،شمالی وزیرستان،بلوچستان میں خون کی بہتی ہوئی ندیاں میڈیاں کے دلوں پر اثر نہیں کرتا؟
خدا رار اپنے دشمن کو پہچانو!اسلام کی تعلیمات کو پہچانو!آزادی اور غلامی کے مفہوم کو نئے سرے سے ازبر کرو،غیرت،حمیت اور عزم مصصم کا مفہوم ہی سمجھ لو
حافظ صاحب آزادی اور غلامی کا نیا مفہوم آشکار کرانے کا بہت شکریہ۔ لیکن یہ سمجھ نہیں آئی کہ آپ غیرت، حمیت اور عزم مصمم کا مفہوم میڈیا کو سمجھانا چاہ رہے ہیں یا ’ہم‘ کو ۔ جہاں تک ’ہم‘ کا تعلق ہے تویقیناً عافیہ صدیقی ہماری بہن ہیں اسی طرح ملالہ کو بھی ہم اپنی بہن سمجھتے ہیں۔ جامعہ حفصہ میں شہید ہونے والی اور کراچی میں دم توڑتی روحوں پر بھی ہم نوحہ کناں ہیں تو ملالہ کے لہو لہان ہونے پر بھی۔ جہاں تک میڈیا کاتعلق ہے کہ میڈیا کو ملالہ کا ایک ظلم نظر آیا باقی امریکی دہشت گردی نظر نہیں آئی؟
تو ہم اس کی بھی کسی طور حمایت نہیں کرتے۔
فورم پر ملالہ پر حملے کی مذمت کرنے والےتقریباً تمام لوگ عافیہ صدیقی پر ظلم کی بھی مخالفت کرتے ہیں۔ امریکی دہشت گردی پر بھی تنقید کرتے ہیں۔ لیکن نہ جانے یہ کیوں سمجھ لیا گیا ہے کہ جو بندہ ملالہ پر حملے کی مذمت کرتا ہے اس کو غیرت و حمیت کا مفہوم نئے سرے سے ازبر کرنا چاہیے۔
 

راجا

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 19، 2011
پیغامات
733
ری ایکشن اسکور
2,574
پوائنٹ
211
فورم پر ملالہ پر حملے کی مذمت کرنے والےتقریباً تمام لوگ عافیہ صدیقی پر ظلم کی بھی مخالفت کرتے ہیں۔ امریکی دہشت گردی پر بھی تنقید کرتے ہیں۔ لیکن نہ جانے یہ کیوں سمجھ لیا گیا ہے کہ جو بندہ ملالہ پر حملے کی مذمت کرتا ہے اس کو غیرت و حمیت کا مفہوم نئے سرے سے ازبر کرنا چاہیے۔
متفق۔۔
اور جو ملالہ پر حملے کی مذمت نہیں کر رہے ہیں، انہیں بھی یہ سمجھنا چاہئے کہ اگر وہ ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہیں تو ملالہ والے واقعے کی تو زیادہ شدت سے مذمت کرنی چاہئے۔
کیونکہ درحقیقت دونوں قسم کے واقعات میں مر تو مسلمان ہی رہے ہیں۔
امریکی ڈرونز ہوں تو قبائلی مسلمان۔
اور طالبان ہوں تو پاکستانی فوجی یا عام پاکستانی عوام۔
 
شمولیت
نومبر 23، 2011
پیغامات
493
ری ایکشن اسکور
2,479
پوائنٹ
26
میں ایک بات جانا ہوں کہ

ملالہ کے مسئلے پر ظالمان کو بہت سے بلا فیس وکیل دستیاب ہوگئے ہیں جو غیر دانستہ طور پر یا تو ملالہ کی غلطیوں کی مذمت یا ملالہ کی مظلومیت کی مذمت یا پھر اس خاص مسئلے سے غیر منسلک معاملات کی مذمت میں ہی اپنی توانائیاں کھپا رہے ہیں
 
شمولیت
نومبر 23، 2011
پیغامات
493
ری ایکشن اسکور
2,479
پوائنٹ
26
السلام علیکم
میں نے اس موضوع پر جو کہنا تھا ، سو کہہ دیا ، اللہ خوب جانتا ہے سچ کیا اور جھوٹ کیا!!!
باقی ملالہ اور اس کے قاتل کا معاملہ اللہ کے سپرد۔۔۔۔۔۔۔قیامت کے دن تو بہت سے معمہ حل ہونے ہیں یہ بھی سہی!

میں نے اپنی رائے کا اظہار کر دیا ، اور میں نے کوشش کی ، میں اس مسئلہ میں پورے انصاف کے ساتھ موقف پیش کروں اور کسی بھی قسم کے جھوٹ کی آمیزش سے بچوں۔۔۔۔اب کسی کو برا لگا ہوگا، کسی کو پسند آیا ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔

جن کو برا لگا ،
انکو صرف اتنا کہوں گا کہ بھائی میں ایک مسلمان ہوں اور مسلمانوں کے لئے کثرت کے ساتھ وسعت رکھتا ہوں ، اور میں نے کوشش کی ، میں اس مسئلہ میں پورے انصاف کے ساتھ موقف پیش کروں اور کسی بھی قسم کے جھوٹ کی آمیزش سے بچوں،،،،،اور اللہ میرے ارادے سے خوب واقف تھا۔
میں ان تمام بھائیوں سے دلی معافی چاہتا ہوں ، جن کو میری رائے سے برا محسوس ہوا یا جن کے ساتھ میں دوران گفتگو کچھ سختی کر گیا۔
امید ہے سب بھائی ، اپنے دلوں میں سے میرے بارے بغض و کینہ رفع کر دیں گے، کیوں کہ میں تو کر دیا ہے۔ جزاک اللہ خیرا۔
اور وہ بھائی ، جو میری رائے سے متفق ہوئے اور میرے موقف کی پذیرائی کی، میں
انکا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
آپ بھائیوں کے بغیر میں شاید اپنے موقف کو پوری طرح پیش نہ کر پاتا ، کیوں کہ کئی موقعوں پر آپ کی مدد نے مجھے کافی رہنمائی دی۔
اللہ آپ سے راضی ہو !
آخر میں وہ بھائی جو اوپر والوں دونوں قسم کے بھائیوں میں نہیں تھے یا جو میری یا طرفین کی اصلاح کے لئے محنت کرتے نظر آئے ۔۔
اللہ انکا یہ کار خیر قبول فرمائے اور انکو بہترین بدلہ عطا فرمائے ۔۔۔ آمین

اللہ ہمیں معاف فرمائے اور خاتمہ بالایمان فرمائے اور جنت الفردوس میں یکجا کر دے۔ آمین

وسلام ::: عبداللہ عبدل​
 
Top