• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیخ الاسلام حافظ مقری اَبو عمرو عثمان الدانی﷫

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
شیوخ امام دانی﷫
آپ کی کتاب المکتفی في الوقف والإبتداء کے محقق ڈاکٹر یوسف عبدالرحمن المرعسلي نے لکھا ہے کہ آپ نے درج ذیل شیوخ سے علم قراء ت اور علم حدیث حاصل کیا۔
(١) الشیخ أبوبکر بن خلیل (٢) الشیخ أبوبکر التجبیبي
(٣) الشیخ أحمد بن الفتح بن الرسان (٤) الشیخ أحمد بن فراس المکي العبقسي
(٥) الشیخ أحمد بن محمد بن عمر المصري الجزي
(٦) الشیخ أحمد بن محمد بن بدر القاضي (٧) الشیخ علي حسن بن سلیمان أنطاکي
(٨) الشیخ أبوبکر حاتم بن عبداﷲ البزار
(٩) الشیخ علي حسن بن محمد بن إبراہیم البغدادي
(١٠) الشیخ خلف بن إبراہیم بن خاقان المصري الخاقاني
(١١) الشیخ خلف بن یحییٰ
(١٢) الشیخ أبوعثمان سعید بن عثمان بن أبوسعید القزاز
(١٣) الشیخ أبوحسن طاہر بن عبدالمنعم بن غلبون الحلبي
(١٤) الشیخ أبوالمطرف عبدالرحمن بن عثمان القشیري الزاھد
(١٥) الشیخ أبومحمد عبدالرحمن بن عمر بن محمد المعدل النحاس
(١٦) الشیخ أبومحمد عبدالرحمن بن عمر بن محمد المالکي
(١٧) الشیخ أبوالقاسم عبدالعزیز بن جعفر بن خواستي الفارسي
(١٨) الشیخ علی عبداﷲ بن أبوعبدالرحمن المصاحفي
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(١٩) الشیخ عبدالوھاب بن منیر بن حسن خشاب مصري
(٢٠) الشیخ علي عبداﷲ بن سلمۃ بن حزم الیحصبي الندلسي
(٢١) الشیخ أبوالفتح فارس بن أحمد بن موسیٰ المحصي
(٢٢) الشیخ أبو مسلم محمد بن أحمد بن علي
(٢٣) الشیخ أبوعبداﷲ محمد بن خلیفۃ
(٢٤) الشیخ محمد بن عبداﷲ بن أبوزمنین الفقیہ الإبیري
(٢٥) الشیخ أبوالفرج محمد بن عبداﷲ النجاد
(٢٦) الشیخ علی محمد بن عبدالواحد البغدادي
(٢٧) الشیخ أبوالفرج محمد بن یوسف بن محمد أموی الأندلسی قرطبي المعروف بالنجاد
(٢٨) الشیخ یونس بن عبداﷲ القاضي۔ رحمہم اﷲ تعالیٰ
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
تلامذہ اِمام دانی ﷫
(١) أبوالحسن بن الورش
(٢) أبوإسحاق إبراہیم بن علي الفیسولي
(٣) أبوالقاسم أحمد بن عبدالملک بن موسیٰ بن أبوحمزہ المرسي
(٤) أحمد بن عثمان بن سعید (ولدہ)
(٥) أبوعبداﷲ أحمد بن محمد بن عبداﷲ بن عبدالرحمن بن عثمان خولاني
(٦) حسین بن علی مبشر
(٧) خلف بن إبراہیم طلیطلي
(٨) خلف بن محمد أنصاري
(٩) أبوالقاسم شیخ بن نمارۃ
(١٠) عبدالحق بن أبومروان بن ثلج أندلسي
(١١) عبدالملک بن عبدالقدوس
(١٢) أبوبکر عمران بن أحمد فصیح
(١٣) أبوعبداﷲ محمد بن إبراہیم بن إلیاس العمی
(١٤) محمد بن أحمد بن مسعود داني
(١٥) أبوعبداﷲ محمد بن عیسیٰ بن فرج تجیبي مغامي طلیطلي
(١٦) أبوبکر محمد بن مخرج
(١٧) أبوعبداﷲ محمد بن یحییٰ بن مراحم أنصاري خزرجي طلیطلي
(١٨) أبوداؤد بن سلیمان بن نجاح أموي۔ مؤلف کتب کثیرۃ
(١٩) أبوداؤد مخرج
(٢٠) أبوالحسن یحییٰ بن إبراہیم بن أبوزید الواني المرسي المعروف ابن بیاز کتاب النبذ (ہٰکذا فی التیسیر)
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
آپ کی تصانیف
٭ امام ذہبی﷫ فرماتے ہیں :
آپ ایک سو بیس (۱۲۰) کتابوں کے مصنف ہیں۔ آپ نے تفسیر، معانی، طرق اور اعراب پربہت اچھی کتابیں تصنیف فرمائیں۔ اس کے علاوہ آپ نے قراء ات، رسم، تجوید اور الوقف والابتداء وغیرہ پر بہت اعلیٰ پائے کی کتب لکھیں۔
’المکتفي‘ کے محقق ڈاکٹر یوسف عبدالرحمن نے آپ کی جن تصانیف کے نام ذکر کیے ہیں وہ یہ ہیں:
(١) ’اختلاف القراء‘ تین جلدوں میں ہے۔ بعض نے اس کا نام ’رسالۃ في اختلاف القراء‘ ذکر کیاہے۔
(٢) اختلاف القراء في الیاء ات ایک جلد ہے۔ (٣) الادغام الکبیر في قرائۃ القرآن
(٤) الأرجوزۃ في أصول السنۃ (٥) الإشارہ بلطیف العبارۃ
(٦) الاقتصاد في رسم المصاحف (٧) الاقتصاد في القراء ات السبع
(٨) الاکتفاء في الوقف والابتداء (٩) الإمالات
(١٠) الإمالۃ (١١) الاھتداء في الوقف الابتداء
(١٢) إیجاد البیان في قراء ۃ ورش عن نافع (١٣) الإیضاح في الھمزتین
(١٤) البیان في عداي القرآن (١٥) التحدید في ضاعۃ الاتقان والتجوید
(١٦) التقریب (١٧) التعریف في القراء ات
(١٨) التلخیص في قراء ۃ ورش (١٩) التعریف في القراء ات الشواذ
(٢٠) التہذیب في القراء ت (٢١) التمہید الاختلاف قراء ۃ نافع
(٢٢) جامع البیان في عداي القرآن (٢٣) التنبیہ علی النقط الشکل
(٢٤) الراء ت الورش (٢٥) التیسیر في القراء ت السبع
(٢٦) رسالۃ في رسم المصحف (٢٧) ذیل المقنع في معرفۃ رسم المصاحف
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(٢٨) شرح قصیدۃ الخاقاني في التجوید (٢٩) رسالۃ الظاء ات في القرآن الکریم
(٣٠) الفتح الإمامۃ أبوعمر بن العلاء (٣١) رسالۃ في خلاف القراء
(٣٢) الفتن الملاحم (٣٣) رسالۃ في القراء ت
(٣٤) الفتن (٣٥) طبقات القراء أخبارھم
(٣٦) الفرق بین الضاد الظاء في کتاب اﷲ (٣٧) قراء ۃ ابن کثیر
(٣٨) إمالات الراء ات لورش
(٣٩) اللوامع في القراء ت (٤٠) المعتوی في القراء ات الشواذ
(٤١) المحکم في نقط المصاحف (٤٢) مختصر مرسوم المصحف
(٤٣) مذاہب القراء في الھمزتین (٤٤) مفردات القراء السبعۃ
(٤٥) مفردۃ یعقوب في القراء ۃ (٤٦) الموضح في الفتح الإمالۃ
(٤٧) الموضح في القراء ۃ (٤٨) الموضح المذاھب القراء ۃ
(٤٩) النقط (٥٠) ورود حرف الظاء خاصۃ في کتاب اﷲ
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(٥١) الوقف علی کلابلی (٥٢) الوقف التام
(٥٣) مسألۃ عن تأویل الاستثناء السعداء الأشقیاء (٥٤) الیاء ات
(٥٥) تذکرۃ الحافظ تراجم القراء السبعۃ و اجتماعھم واتفاقھم في حروف الاختلاف
(٥٦) الأرجوزۃ المنبۃ علیٰ أسماء القراء الرواۃ أصول القراء
(٥٧) فھرسۃ شیوخہ (ویقال لھا أیضاً فوائد أبي عمرو الداني)
(٥٨) التنبیہ علی مذہب أبوعمر بن العلاء في الامامۃ الفتح بالعل
(٥٩) جامع البیان فی القراء ت السبع طرقھا المشھورۃ الغریبۃ
(٦٠) تبصرہ المبتدي و تذکرۃ المنتھی في القراء ات
(٦١) رسالۃ في البیان مذھب أبویعقوب الأزرق
(٦٢) التلخیص الأصول قراء ۃ نافع بن عبدالرحمن
(٦٣) المقنع في معرفۃ رسم خطوط مصاحف أھل الأمصار نقطھا
(٦٤) المکتفی في الوقف والابتداء أیضا وقف التام الوقف الکافي الحسن في کتاب اﷲ
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
تصانیف دانی﷫ کی مقبولیت
امام ابوعمرو عثمان بن سعید دانی﷫ کی تین مشہور کتابوں کو اللہ تعالیٰ نے یہ شر ف عطاء کیا ہے کہ ان تینوں کتابوں کو امام شاطبی﷫ نے نظم کیا اور وہ تقریباً پوری دنیا کے مدارس میں پڑھی اور پڑھائی جاتی ہیں۔
(١) آپ کی کتاب ’التیسیر‘ کو علامہ شاطبی﷫نے منظوم کیا۔ علامہ شاطبی﷫ اس کو یوں بیان فرماتے ہیں:
وفي یسرھا التیسیر رمت اختصارہ
فأجبت بعون اﷲ منہ مؤملا​
’’ اور اس قصیدے کے آسان معانی میں، میں نے کتاب تیسیر کے اختصار کا ارادہ کیا۔ پس اللہ تعالیٰ کی مدد سے اس قصیدے نے اس کتاب سے اپنی آرزو کا پھل حاصل کرلیا۔‘‘
پھر لکھتے ہیں:
وألفافھا زادت بنشر فوائد
فلفت حیاء وجھہا أن تفضلا​
’’ اور اس قصیدے کے مضامین میں بہت سے ایسے ہیںجو علمی فوائد میں تیسیر پر بڑھ گئے۔ لیکن ان فوائد نے شرم کی وجہ سے اپنا چہرہ چھپایا ہوا ہے کہ کہیں اس قصیدے کو (تیسیر پر) فضیلت نہ دی جائے۔‘‘
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
یعنی میں نے تیسیر کے مسائل کا اختصار تو کیا ہی ہے ضمناً اشارتی رنگ میں بہت سے علمی نکات بھی شامل کردیئے ہیں۔ اشاراتی طرز بیان اس لیے کہ یہ قصیدہ تیسیر پر فضیلت حاصل نہیں کرنا چاہتا۔
وسمیتھا حرز الأماني تیمناً
ووجہ التھاني فاھنہ متقبلا​
’’میں نے برکت کے حصول کے لیے اس قصیدے کا نام حرز الامانی ووجہ التہانی رکھا۔ پس تو اس کو مبارکباد کہہ کیونکہ وہ مقبول ہے۔‘‘
(٢) ’عقیلۃ أتراب القصائد‘ مصاحف عثمانیہ کے رسم میں امام دانی﷫ کی کتاب ’مقنع‘ کا اختصارہے۔
(٣) ’ناظمۃ الزھر في علم الفواصل‘ اس میں بھی علامہ دانی﷫ کی ’کتاب البیان في عد آي القرآن‘ کا اختصار ہے۔
علامہ دانی﷫ کی تیسیر کے ساتھ علامہ جزریa نے تین قراء کی قراء ات کا اضافہ کیا اور دس قراء کی قراء ات کو ایک جگہ جمع کرکے اس کا نام ’تحبیر التیسیر‘ رکھا۔
جیسا کہ علامہ جزری﷫ الدرۃ میں فرماتے ہیں:
کما ھو في تحبیر تیسیر سبعھا
فأسأل ربي أن یمن فتکملا​
’’جس طرح کہ سبعہ قراء ات کی کتاب التیسیر کے تکملہ میں قراء ت ثلاثہ کی کتاب تحبیر میں ہے، میں اپنے رب سے دعا کرتا ہوں کہ وہ احسان فرمائے کہ یہ قصیدہ مکمل ہو۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
یعنی یہ قراء اتِ ثلاثہ میں نے اپنی تصنیف ’تحبیر التیسیر‘ کے مطابق نظم کی ہیں۔ تحبیر التیسیر، علامہ جزری﷫ کی وہ شہرہ آفاق تصنیف ہے جس میں موصوف نے قراء اتِ ثلاثہ کو نثر میں لکھا ہے اور ایک طرح سے یہ علامہ دانی﷫ کی کتاب ’التیسیر‘ کا تکملہ ہے جو سبعہ قراء ات پرنثر میں علامہ دانی﷫کی مشہور تصنیف ہے اور مستند مانی جاتی ہے۔اس طرز پر علامہ جزری﷫ نے تین قراء توں کو مرتب کیا اور کتاب کا مذکورہ نام تجویز کیا۔ تحبیر بمعنی تزیین، گویا جزری﷫ کی کتاب سے دانی﷫کی تیسیر کو تزیین حاصل ہوئی۔ اور نظم میں یہ کتاب ’الدرۃ المضیئۃ في القرائات الثلاث‘ تصنیف فرمائی یہ گویا شاطبیہ کا تکملہ ہے اور نظم کا قافیہ و وزن شاطبیہ ہی کا اختصار فرمایا ہے۔ ’تحبیر التیسیر‘ مدتوں سے مخطوط شکل میں چلی آرہی تھی۔ الشیخ عبدالفتاح القاضي اور الشیخ محمد الصّادق قمحاوي کی تعلیق و تصحیح سے مزین ہو کر الحمد ﷲ مصر میں چھپ گئی ہے۔(بحوالہ الدراري شرح الدرۃ المضیئۃ امام القراء حضرۃ قاری اظہاراحمد التھانوی﷫)
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
اسناد امام دانی ﷫
امام دانی﷫ کی اسناد کو پڑھنے سے پہلے ان چند سطور کو اچھی طرح پڑھ لیں۔
ہر روایۃ میں دو دو عنوان آئیں گے پہلا روایتی سند کا اور دوسرا تلاوتی کا۔ سب سے پہلا نام علامہ دانی﷫ کے شیخ کا ہوگا اور آخری نام امام کا ہوگا اور یہ بھی یاد رہے کہ امام کے شاگرد کو راوی اور راوی کے شاگرد کو طریق اور کسی کو طرق کہتے ہیں پس تلاوتی سند میں جو نام سب سے پہلا ہو اس کو دانی﷫ کا شیخ سمجھیں اور جو نام راوی مثلاً سیدنا قالون﷫ کے نام سے پہلے ہو اس کو اس روایت کا طریق تصور کریں گے۔
 
Top