• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیخ عبدالحنان سامرودی کے لئے دعائے صحت

ahmad.deen2

مبتدی
شمولیت
فروری 11، 2012
پیغامات
2
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
0
بھائی آپ سب سے پہلے ابو بکر غازی پوری صاحب کی دروغ گوئی، خیانت، بددیانتی اور تہمتوں کا تذکرہ کریں اس کے ایک الگ ٹیگ شروع کریں لیکن یاد رہے: کہ حوالے ایسے ہوں جو آپ کے استعمال کردہ تنقیدی الفاظ کے مفہوم کے عین مطابق ہو ، پھر معلوم ہوگا کہ کون کیا گل کھلا رہا ہے ، بات صرف میری اور آپ کے بیچ رہے گی ۔ شکریہ
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
بھائی آپ سب سے پہلے ابو بکر غازی پوری صاحب کی دروغ گوئی، خیانت، بددیانتی اور تہمتوں کا تذکرہ کریں اس کے ایک الگ ٹیگ شروع کریں لیکن یاد رہے: کہ حوالے ایسے ہوں جو آپ کے استعمال کردہ تنقیدی الفاظ کے مفہوم کے عین مطابق ہو ، پھر معلوم ہوگا کہ کون کیا گل کھلا رہا ہے ، بات صرف میری اور آپ کے بیچ رہے گی ۔ شکریہ
محترم ملاحظہ فرمائیں:
الحدیث شمارہ ٨٤، صفحہ١٥، ابوبکر غازیپوری کی خیانتیں حصہ اول
الحدیث شمارہ ٨٥، صفحہ١٢، ابوبکر غازیپوری کی خیانتیں حصہ دوم
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
شیخ عبدالحنان سامرودی حفظہ اللہ، اللہ کے فضل وکرم سے مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں بس اس حادثے میں انکا ایک گردہ ناکارہ ہوگیا ہے۔ پچھلے دنوں ہمارے علاقے میں تشریف لائے گاڑی خود ڈرائیو کررہے تھے۔الحمداللہ
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمتہ اللہ!
عبدالحنان سامرودی حفظہ اللہ پر قاتلانہ حملے کی وجوہات چونکہ غالب گمان اور اندازے پر مشتمل تھیں اس لئے درست ثابت نہیں ہوئیں قابل بھروسہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ حملہ سنی تحریک کے بجائے اہل تشیع کی جانب سے ہوا تھا۔حدیبیہ اخبار کے حوالے سے درست تفصیلات پیش خدمت ہے۔

فرقہ پرستوں کا قاتلانہ حملہ تین گولیاں جسم سے آرپار
مولانا عبدالحنان سامرودی کی کراماتی صحتیابی
محض آٹھ دن میں بستر سے اٹھ کھڑے ہوئے

٧ فروری کو گورنمنٹ اسکول میں معمول کے مطابق پڑھا رہے تھے موبائل فون سنتے ہوئے کلاس سے باہر نکلے تو ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنادیا
دو گولیاں پیٹ اور ایک ران سے آرپار ہوئیں اسکول طلباء اور اسٹاف نے فوری عباسی ہسپتال پہنچایا جہاں جماعتی رہنما علماء اور عوام بھی پہنچ گئے
خون کی بارہ بوتلیں چڑھائی گئیں آپریشن کر کے ایک گردہ نکالنا پڑا، واقعہ کی رات بہتر علاج کے لئے آغا خان منتقل کردیا تھا
شدید زخموں کے باوجود آٹھویں دن بستر سے اٹھنا، نویں دن گھر منتقل ہونا اور گیارہویں دن اپنی گاڑی خود ڈرائیو کرنا کرامت معلوم ہوتی ہے

کراچی (حدیبیہ نیوز)جماعت اہل حدیث کے ممتاز عالم دین مفتی، مدرس اور رہنما مولانا عبدالحنان سامرودی قاتلانہ حملے میں ٣ گولیاں جسم سے آرپار ہونے کے باوجود بحمداللہ محفوظ رہے تفصیلات کے مطابق مولانا سامرودی جو کہ کراچی کیمبرج گورنمنٹ اسکول میں ٹیچر بھی ہیں مورخہ ٧ فروری کو معمول کے مطابق اپنے اسکول میں پڑھا رہے تھے۔ پیریڈ کے اختتام پر موبائل فون سنتے ہوئے کلاس روم سے باہر آئے تو گھات میں بیٹھے ہوئے دو نوجوانوں نے ان پر فائرنگ کی دو گولیاں ان کے پیٹ میں جسم سے آرپار ہوگئیں اور ایک ران سے آرپار ہوئی ملزمان کے دیگر تین فائر خطا ہوئے اور وہ گھبراہٹ کے عالم میں بھاگ گئے اسکول کے طلباء اور اسٹاف انہیں فوری طور پر گاڑی میں ڈال کر قریبی عباسی ہسپتال لے گئے جہاں جماعت کے متعدد رہنماء علمائے کرام اور عوام الناس کی بڑی تعداد بھی اطلاع ملنے پر جمع ہوگئی۔ فوری طور پر انہیں آپریشن تھیٹر میں لے جایا گیا ان کی حالت تشویش ناک تھی خون بہت زیادہ بہہ چکا تھا اس موقع پر اہل توحید کے فرزندوں نے ایک درجن سے زائد خون کی بوتلیں اسی وقت مہیا کیں۔ بحمداللہ سامرودی صاحب کا آپریشن کامیاب رہا البتہ ایک گردہ مکمل طور پر ناکارہ ہونے کے باعث نکال دیا گیا۔کامیاب آپریشن کے بعد اہل جماعت کے باہمی مشورے سے انہیں بہتر نگرانی کے لئے آغا خان ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انکی دیکھ بھال اور سیکورٹی کی ذمہ داری جماعت السنہ کے کارکنان نے ادا کرنے کی سعادت حاصل کی۔ مولانا عبدالحنان سامرودی کی جو ابتدائی تشویشناک حالت تھی اسے دیکھتے ہوئے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ سامرودی صاحب محض آٹھویں دن بستر سے اٹھ جائیں گے اور نویں دن ہسپتال کو خیر باد کہہ کر گھر منتقل ہوجائیں گے اور گیارہویں دین اپنی گاڑی خود ڈرائیو کرنا شروع کردیں گے۔ اولیاء اللہ کی کرامتوں کا تو کسی کو انکار نہیں اتنی جلدی صحت یابی کسی کرامت سے کم نہیں۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
ماشاءاللہ بھائی آپ نے بہت پیاری بات کردی ہے۔اللہ آپ کو جزاء خیر دے واقع ہی اس بات کی بڑی شدت سے ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔اب وہ وقت نہیں رہا اب ماشاءاللہ اہلحدیث بہت بڑی اکثریت بن چکے ہیں سنجیدگی سے یہ سوچنا ہوگاکہ لوگ جوق در جوق حق سے متاثر ہوکر سلفی ہو رہے ہیں تو ان کے تحفظ کا بھی کچھ کیا جائے۔بے شک ہمارےدشمن تو پورے پاکستان میں ہیں لیکن کراچی میں انہیں بدمعاش تنظیموں کی سرپرستی حاصل ہے۔اس بارے میں سب بھائیوں کو رائے دینی چاہیے کے کیا کرنا چاہیے۔
الحمد اللہ قرآن وسنت کے بے باک ترجمان فضیلۃ الشیخ مولانا عبدالحنان سامرودی حفظہ اللہ تعالیٰ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے تناظر میں مساجد و مدارس اور علماء کو لاحق خطرات کے تدارک کے سلسلے میں غوروخوض اور لائحے عمل سے آگاہ کرنے کے لئے ایک کنونشن بنام بیداری فرزندان توحید کنوشن جماعتہ السنہ کراچی ڈویژن کے زیر انتظام بروز اتوار ٢٦ فروری ٢٠١٢ بعد نماز ظہر بمقام نقیس لان امتیاز اسٹور کے برابر میں مین اسٹاپ ناظم آباد نمبر٧ منعقد کیا گیا۔ اس مقصد کے لئے چھپوائے گئے اشتہار پر درج تھا: مسئلہ کسی ایک تنظیم اور مخصوص افراد کا نہیں بلکہ ہر اس جماعت اور ہر اس فرد کا ہے جو معاشرے کو توحید و سنت کی خوشبو سے معطر اور شرک و بدعات کی غلاظت سے پاک کرنا چاہتا ہے اسی لئے کنونشن میں تمام جماعتوں کےقائدین اور ممتاز علمائے کرام کو خطاب کی دعوت دی گئی ہے۔
 
Top