• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیخ محمد صالح المنجد (الاسلام سوال جواب ویب سائٹ والے)- ایک قطبی!؟

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
اسلام علیکم،
تمام علماء سے گذارش ہے کہ اس مسئلے پر خاص توجہ دیں۔
شیخ محمد صالح المنجد پر چند علماء کی جرح موجود ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کے فتووں سے دور رہو کیونکہ یہ قطبی ہیں اور بعض نے تو انہیں قطبیوں کا "مفتی اعظم" قرار دیا ہے۔
حالانکہ شیخ کے فتاوی میں آج تک ایسی کوئی ایک بات بھی نہیں پائی گئی جو خلاف شریعت ہو یا جس میں مستند علماء کے حوالے موجود نا ہوں، تو پھر ان علماء نے ان کو قطبی کس بناء پر قرار دیتے ہیں۔
شیخ نے اپنے بعض رسائل میں سید قطب اور اس کے بھائی کی کافی تعریفیں کیں ہیں اور لوگوں کو ان کی کتب کا مطالعہ کرنے کی تلقین بھی کی ہے، اور یہ بھی فرمایا ہے میں نے ان کی کتب سے کافی فائدہ حاصل کیا ہے۔
تو کیا صرف یہ تعریف شیخ کو قطبی بنانے کے لیے کافی ہے؟؟

ان پر چند لوگوں کی جرح درج ذیل ہے:

١۔ مصطفی جورج نے شیخ احمد النجمی سے پوچھا: "صالح المنجد کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟" تو شیخ نے جواب دیا: "جو کچھ ہمارے پاس پہنچا ہے اس کے مطابق وہ اخوان المسلمین کے مذھب کے قریب ہیں"
حوالہ: مصطفی جورج کا بلاگ
(گویا نہ کوئی دلیل نہ کوئی حوالہ، بس جو کچھ ہمارے پس پہنچا ہے اسی کو آنکھیں بند کر کے مان لو، سبحان اللہ)

٢۔ شیخ عبید الجابری سے صالح المنجد کے بارے میں ہوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ ایک قطبی ہے۔
حوالہ: Shaykh Ubayd al-Jabiree about Saalih al-Munajjid the guy with the infamous islamqa site - YouTube

٣۔ شیخ یحیی الہجوری نے کہا کہ ہمارے شیخ، مقبل بن ہادی نے فرمایا کہ صالح المند سروری ہے۔
حوالہ: A list of some of those refuted by shaykh Yahya Al Hajuri [الأرشيف] - شبكة العلوم السلفية

٤۔ شیخ ربیع بن ہادی نے شیخ المنجد کو قطبیوں کا سردار قرار دیا ہے
حوالہ: SalafiTalk.Net - About Saalih al-Munajjid...

تو تمام علماء سے گذارش ہے کہ سچ واضح کریں۔

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جو شخص اپنے بھائی کی غیر موجودگی میں اس کا دفاع کرتا ہے، تو اللہ اس شخص کا اس دنیا اور آخرت میں دفاع کرے گا" (صحیح الجامع: ٦٥٧٥)

والسلام
 
Last edited:

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
ہم جس دنیا میں رہتے ہیں اس ایک دوسرے کے افکار سے کسی قدر متاثر ہوتے ہیں۔ پاکستان ہی کی مثال لے لیں کہ بعض اہل حدیث علماء مولانا مودوی رحمہ اللہ پر شدید نقد کرتے ہیں، بعض ان کی تعریف کرتے ہیں اور بعض ان پر نقد بھی کرتے ہیں اور ان کی تعریف بھی کرتے ہیں وغیرہ ذلک۔ جہاں تک میں سمجھا ہوں کسی بھی شخص کا سو فی صد کلام باطل نہیں ہوتا ہے۔ پس سید قطب شہید ہوں یا کوئی اور، ان کے کلام میں حق اور باطل، خیر اور شر دونوں موجود ہوتے ہیں اگرچہ یہ فیصلہ کرنا قاری یا عالم کا کام ہوتا ہے کہ کسی کے کلام میں خیر کا پہلو غالب ہے یا شر کا۔
پس کسی شخصیت کے بارے بعض اوقات اہل علم میں اس بارے اختلاف ہوجاتا ہے کہ اس میں خیر کا پہلو غالب ہے یا شر کا پہلو۔ جو خیر کے پہلو کو غالب سجھتے ہیں، وہ شر کے منکر نہیں ہوتے ہیں لیکن غالب پہلو کا اعتبار کرتے ہوئے اس شخصیت کے بارے مجموعی طور ایک اچھا حکم لگا دیتے ہیں اور جو شر کا پہلو غالب سمجھتے ہیں‘ وہ اس شخص میں کسی خیر کے منکر نہیں ہوتے لیکن شر کے پہلو کو غالب سمجھنے کے سبب سے شر کا حکم لگا دیتے ہیں۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کی مثال لے لیں کہ بعض سلفی اہل علم نے ان پر شدید نقد کی ہے جبکہ اکثر سلفی اہل علم ان کے مداح ہیں۔ پس سید قطب شہید یا اس قسم کی دیگر شخصیات کے بارے سلفی اہل علم کا اختلاف سلفی نوجوانوں کو اس طرف نہ لے جائیں کہ وہ اپنے علما ہی سے سلفیت کی نفی کرنا شروع کر دیں۔ اس طریق کار سے جو تشدد جنم لے گا اس سے سلفیت میں دھڑے بازی، گروپنگ، اور تقسیم در تقسیم شروع ہو جائے اور اس سے بحثیت مجموعی سلفیت کو بہت نقصان پہنچے گا۔ اور یہ وہی بات ہو جائے کہ کافر کافر فلاں کافر اور جو نہ مانے وہ بھی کافر۔ پس اگر ایک سلفی عالم دین کے نزدیک ایک شخص گمراہ ہے تو اس سلفی عالم دین کو یہ نہیں کرنا چاہیے کہ جو دوسرا سلفی عالم دین اسی شخص کو گمراہ نہیں سمجھ رہا تو وہ پہلا سلفی عالم دین اس دوسرے سلفی عالم دین کو بھی گمراہ یا سلفیت سے خارج کرنا شروع کر دے۔ ہمارے خیال میں یہ متشددانہ رویہ سلفیت کو تباہ کر سکتا ہے۔
شیخ صالح المنجد حفظہ اللہ تعالی کی بہت دینی خدمات ہیں۔ ان کی جس رائے سے ہمیں اتفاق نہ ہو اس کا رد کریں یا اس سے عدم اتفاق کا اظہار کریں لیکن ان کسی رائے سے اختلاف کے سبب سے ان کو سلفیت سے باہر یا اندر کرنے کی تحرک چلانا میرے خیال میں مذموم مقصد ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
جزاکم اللہ خیرا
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
آپ اس ویب سائٹ کے ان فتاوی سے استفادہ کریں جو شیخ بن باز ، شیخ ابن عثمین و دیگر شیوخ کے حوالہ سے ہوں۔ اور یا پھر اس ویب سائٹ پر موجود حوالہ جات کو کتب سے ڈائرکٹ تلاش کر لیا کریں!!
اور یہ سلفی ٹالک اور سلفی پبلشرز والے بھی کچھ عجیب و غریب قسم کے لوگ ہیں!! ان کو بھی بس مختلف علماء و داعیان پر شیوخ سے کسی بھی طرح کوئی کلام کروانا اور پھر اس کی تشہیر کرنے سے فرصت نہیں!!
 
رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
اسلام علیکم،
اگر اس فتوے کا ترجمہ کر کے میں نیچے آپ کے نام کے ساتھ باقی فتوی کمیٹی کے نام بھی لکھ دوں، جیسا کہ اردو فتوی ویب سائٹ میں ہے۔ تو کیا اس کی اجازت ہے؟؟
 
ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,114
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376

یہ اچھی تفصیل ہے ،اس پر ہم سب کوکاربند ہونا چاہئے ۔ہر کسی سےدلائل کے ساتھ اختلاف کرنا یہی منھج درست ہے ۔
 
ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,114
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
آپ اس ویب سائٹ کے ان فتاوی سے استفادہ کریں جو شیخ بن باز ، شیخ ابن عثمین و دیگر شیوخ کے حوالہ سے ہوں۔ اور یا پھر اس ویب سائٹ پر موجود حوالہ جات کو کتب سے ڈائرکٹ تلاش کر لیا کریں!!
اور یہ سلفی ٹالک اور سلفی پبلشرز والے بھی کچھ عجیب و غریب قسم کے لوگ ہیں!! ان کو بھی بس مختلف علماء و داعیان پر شیوخ سے کسی بھی طرح کوئی کلام کروانا اور پھر اس کی تشہیر کرنے سے فرصت نہیں!!
یعنی جو فتوی قران وحدئث کے موافق ہے وہ لے لیں ،
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
دراصل بعض لوگ شیخ صالح المنجد کی وجہ سے اس ویب سائٹ کو قابل اعتبار نہیں سمجھتے،تو اس صورت میں مذکورہ طریقہ کار سے اس ویب سائٹ سے بلا کسی شک و شبہ کے مستفید ہو ا جا سکتا ہے!!
یہ ویب سائٹ بہت مفید ہے، اور اسے سراسر صرف نظر کر دینا میں مناسب نہیں سمجھتا!!
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
جزاک اللہ خیرا، میرے خیال سے شیخ صالح المنجد سے بھی اس بارے میں رابطہ کرنا چاہیے۔ اگر اہل علم میں سے کوئی یہ کام کرے تو زیادہ بہتر ہے!!
السلام علیکم ،
کیا کسی کا ان سے رابطہ ہوا؟ اور یہ بھی بتائیں کہ قطبی کسے کہتے ہیں؟

آج مجلس کی گفتگو کے دوران مجھے سننے میں آیا کہ شیخ صالح سعودی عرب سے نکال دیئے گئے ہیں۔نیز یہ کہ ان کی کچھ باتوں سے اختلاف کی بنا پر حکومت کے رویئے میں شدت آئی ہے۔جیسے کہ انھوں نے ایک سوال پر کہا کہ سونامی کی وجہ ’’ عیسائی برادری ‘‘ تھی۔۔۔
بہرحال ان کی ویب سائٹ پر ان کے متعلق درج ذیل معلومات ملیں ہیں۔
http://islamqa.info/ur/about
رضا میاں کیا اس حوالے آپ کچھ معلومات مہیا کر سکتے ہیں؟
اگرچہ بعض اوقات مخالفین کی جانب سے ایسے الزامات بھی لگائے جاتے ہیں۔۔۔واللہ اعلم !
 
رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
شیخ وصی اللہ عباس الہندی المکی حفظہ اللہ سے ہم نے اس بارے میں بات کی تھی۔ آپ سے ہوئی باتوں میں سے چند نیچے بیان کرتا ہوں:

سائل: یا شیخ بعض لوگ ہر وہ شخص جو ان کی مخالفت کرے اس کو قطبی اور اخوانی کہتے پھرتے ہیں۔۔۔۔ اور انہوں نے ہر دوسرے داعی پر اپنا ہاتھ صاف کر دیا ہے اور شاید ہی کوئی بچا ہو جس پر انہوں نے کلام نہ کیا ہو۔ حتی کہ شیخ صالح المنجد کو بھی انہوں نے اخوانی اور قطبی کہا ہے اور وہ بھی صرف اس لئے کہ انہوں نے سید قطب کا حوالہ اپنے کسی فتوی میں دیا یا اس کی تعریف کر دی (نہ اس لئے کہ ان کے عقائد میں کوئی کمی و بیشی تھی)۔ بلکہ شیخ المنجد تو خود اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ان کی کتب میں خیر کی باتیں بھی ہیں اور شر کی باتیں بھی ہیں۔ لیکن یہ لوگ ان کو پھر بھی قطبی کہتے ہیں (اور ان کی کتب و فتاوی سے پرہیز کرنے کی تلقین کرتے ہیں) بلکہ بعض علماء نے بھی ان کو ترک کرنے کی تلقین کی ہے۔ آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟

شیخ وصی اللہ: نہیں یہ غلط بات ہے۔ صالح المنجد؟

سائل: جی جی شیخ، وہ اور بہت سے دوسرے لوگ بھی!

شیخ وصی اللہ: نہیں۔۔ میں ان کو سلفی عقیدہ پر سمجھتا ہوں، وہ بہت اچھے انسان ہیں۔ ان سے مستفید ہوا جا سکتا ہے۔ وہ یقینا سلفی العقیدہ ہیں۔ محض کوئی عبارت نقل کردینے یا چند غلطیاں کرنے سے کوئی سلفیت سے خارج نہیں ہو جاتا۔ اور ہم سید قطب کی کتب کو شائع کرنے کی اجازت نہیں دیتے کیونکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر کتاب میں کچھ اچھی باتیں ہوتی ہیں اور دنیاء میں کوئی ایسی کتاب نہیں جس میں ایک لائن جتنی اچھائی بھی نہ ہو۔ لیکن ہاں اس میں شر غالب ہے اس لئے ہم ان کو بائیکاٹ کرتے ہیں اور ان کی خلاف نصیحت کرتے ہیں۔

اس کے بعد ایک لمبی گفتگو ہے۔۔ یاد رہے کہ یہ گفتگو مترجم ہے اس لئے عین گفتگو کے الفاظ نہیں ہیں۔
 
Top