• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا مقام و مرتبہ

شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
20180914_170735.png


صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا مقام و مرتبہ

(2) انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
لوگ کہتے ہیں کہ عثمان اور علی رضی اللہ عنہما سے محبت مومن کے دل میں جمع نہیں ہوسکتی مگر یہ جھوٹ کہتے ہیں، بحمد اللہ ہمارے دلوں میں اللہ تعالیٰ نے دونوں کی محبت جمع کردی ہے.

[کتاب الشریعہ :4/1770]
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
قال أنس بن مالك: قالوا: «إن حب عثمان وعلي لا يجتمعان في قلب مؤمن وكذبوا , قد جمع الله عز وجل حبهما بحمد الله في قلوبنا»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
لوگ کہتے ہیں کہ عثمان اور علی رضی اللہ عنہما سے محبت مومن کے دل میں جمع نہیں ہوسکتی مگر یہ جھوٹ کہتے ہیں، بحمد اللہ ہمارے دلوں میں اللہ تعالیٰ نے دونوں کی محبت جمع کردی ہے.

[کتاب الشریعہ :4/1770]
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
20180915_134813.png


صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا مقام و مرتبہ
أبو بردہ رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے آسمان کو دیکھا تو فرمایا : ستارے آسمان کے لئے امن کا باعث ہیں، جب ستارے ختم ہوجائیں گے تو آسمان کو وہ چیز آ لے گی جس کا وعدہ کیا گیا ہے (وہ ٹوٹ پھوٹ جائے گا) اور میں اپنے صحابہ کے لئے امن کا سبب ہوں جب میں چلا جاؤں گا تو انہیں وہ چیز آ لے گی جس کا انہیں وعدہ دیا گیا ہے (فتن و ارتداد اور اختلاف القلوب) اور میرے صحابہ میری امت کے لئے باعث امن ہیں جب صحابہ جائیں گے تو میری امت کو وہ چیز آ گھیرے گی جس کا اس سے وعدہ کیا گیا ہے (فسادات و منکرات اور فتن).
[صحیح مسلم : 2531]
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
20180917_133724.png

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا مقام و مرتبہ
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ایک زمانہ آئے گا کہ اہل اسلام کی جماعتیں جہاد کریں گی تو ان سے پوچھا جائے گا کہ کیا تمہارے ساتھ رسول اللہ ﷺ کا کوئی صحابی بھی ہے؟ وہ کہیں گے کہ ہاں ہیں۔ تب ان کی فتح ہو گی۔ پھر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ مسلمانوں کی جماعتیں جہاد کریں گی اور اس موقع پر یہ پوچھا جائے گا کہ یہاں رسول اللہ ﷺ کے صحابی کی صحبت اٹھانے والے (تابعی) بھی موجود ہیں؟ جواب ہو گا کہ ہاں ہیں اور ان کے ذریعہ فتح کی دعا مانگی جائے گی، اس کے بعد ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ مسلمانوں کی جماعتیں جہاد کریں گی اور اس وقت سوال اٹھے گا کہ کیا یہاں کوئی بزرگ ایسے ہیں جو رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کے شاگردوں میں سے کسی بزرگ کی صحبت میں رہے ہوں؟ جواب ہو گا کہ ہاں ہیں، تو ان کے ذریعہ فتح کی دعا مانگی جائے گی پھر ان کی فتح ہو گی۔
[صحیح بخاری :3649]
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
20180919_105355.png



محمد اللہ کے رسول ہیں اور وہ لوگ جو اس کے ساتھ ہیں کافروں پر بہت سخت ہیں، آپس میں نہایت رحم دل ہیں، تو انھیں اس حال میں دیکھے گا کہ رکوع کرنے والے ہیں، سجدے کرنے والے ہیں، اپنے رب کا فضل اور (اس کی) رضا ڈھونڈتے ہیں، ان کی شناخت ان کے چہروں میں (موجود) ہے، سجدے کرنے کے اثر سے۔ یہ ان کا وصف تورات میں ہے اور انجیل میں ان کا وصف اس کھیتی کی طرح ہے جس نے اپنی کونپل نکالی، پھر اسے مضبوط کیا، پھر وہ موٹی ہوئی، پھر اپنے تنے پر سیدھی کھڑی ہوگئی، کاشت کرنے والوں کو خوش کرتی ہے، تاکہ وہ ان کے ذریعے کافروں کو غصہ دلائے، اللہ نے ان لوگوں سے جو ان میں سے ایمان لائے اور انھوں نے نیک اعمال کیے بڑی بخشش اور بہت بڑے اجر کا وعدہ کیا ہے۔
[سورہ فتح:29]
 
Last edited by a moderator:
Top