• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صرف وحیدالزماں ہی کیوں؟؟؟ ایک تحقیق۔

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

طالب نور

رکن مجلس شوریٰ
شمولیت
اپریل 04، 2011
پیغامات
361
ری ایکشن اسکور
2,311
پوائنٹ
220
کلیم بھائی کیاآپ چیک کرسکتے ہیں کہ آیا یہاں رح کا لکھا جانا اس فورم والوں کی سازش ہے یا کوئی اور بات ہے؟
ماشاء اللہ کیا بات کی ہے جناب! وہاں ہی اسکین بھی موجود ہے۔۔۔!!! اسے ہی ملاحظہ فرما لیں۔
 
شمولیت
اپریل 21، 2011
پیغامات
36
ری ایکشن اسکور
147
پوائنٹ
71
بھائی میں تو اسکین دیکھ چکا ہوں لیکن جن لوگوں کے عقل و بصارت پر مہر ہے ان کے لئے لکھا تھا کہ شاید اللہ انھیں ہدایت دے دے۔
 
sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
سہج صاحب مولوی تقی عثمانی نے کیا لکھا ہے "تقلید کی شرعی حیثیت میں"۔
کئی بار میرے اہلحدیث بھائی اس بات کو ثابت کر چکے ہیں کہ مقلد اپنے امام کے قول کو صحیح حدیث پر ترجیح دیتا ہے۔اور یہ میں نے عملی طور پر بھی دیکھا ہے۔
السلام علیکم ارسلان صاحب تقلید کی سرعی حیثیت میں جو کچھ لکھا ھے وہ درست ھے یا غلط یہاں یہ بات ھوہی نہیں رہی اسلئے جناب ادھر ادھر سے مسائل سمیٹ کر وقت ضایع نہ کریں ۔

نا نا نا نا نا اب صحیح احادیث پیش کرو آپ مجھے کسی بھی اہلحدیث عالم کا قول و فعل صحیح حدیث کے بر عکس دکھا دیں میں اس عالم کی بات کو چھوڑ کر صحیح حدیث پر عمل کروں گا ان شاءاللہ۔
یہ بات میں پہلے بھی کہہ چکا تھا۔
چلیں آپ ی یہ خواھش بھی ان شاء اللہ پوری کریں گے حضور ۔
صحیح حدیثیں پیش کریں گے آپ کے سامنے جن پر نا آپ عمل کرتے ہیں اور ناں ہی باقی ۔ ٹھیک ۔۔۔۔ کیا خیال ھے یہیں پیش کریں یا کسی الگ تھریڈ میں ؟

آپ کی بات سے ایسا لگ رہا تھا جیسے آپ کو گالیاں دی گئی ہیں سو میں نے ایسا لکھ دیا۔چلو اس سے یہ تو آپ نے مانا کہ آپ کو گالیاں نہیں دی گئیں۔
چلیں مان لیتا ھوں کہ آپ کو لگا تھا کہ میں نے کہا ھے کہ مجھے گالیاں دی گئیں ۔ ٹھیک ھے ؟ لیکن خیال رہے میری جانب سے آپ یا دوسرے غیر مقلدین کے بارے میں جوکچھ لکھا ھوا ھے یا آئندہ لکھا جائے گا اسے بھی " گالیاں " نہ سمجھ لینا ۔ ٹھیک

سوال یہ ھے کہ اگر آپ کے ہاتھ میں ایک گلاس ھو فرحت بخش شربت سے بھرا اور آپ اسے مزے لے لے کر پینا چاھتے ہیں اور پینے سے پہلے آپ کی نظر پڑتی ھے شربت میں ڈوبی ایک عدد چیونٹی پر ۔ تو جناب مجھے یہ بتانا پسند فرمائیں گے کہ آپ اس بھرے ھوئے شربت کے گلاس کو پھینک دیں گے یا چیونٹی کو نکال کر پھینکیں گے ؟ اگر شربت کا گلاس پھینکیں گے تو کس دلیل سے ؟ اگر چیونٹی کو نکالیں گے تو کس دلیل سے ؟ اور چیونٹی کو نکال کر شربت پی لیں گے تو کس دلیل سے؟قرآن دیکھیں گے یا حدیث ؟ یاپھر کسی غیر مقلد مفتی کی تقلید کریں گے ؟
جناب ارسلان صاحب آپ سے یہ عام فہم سوال پوچھ لیا تھا جسے آپ بھینس کے دودھ کی طرح ڈکار گئے ہیں ۔ ارے ارے ۔ بھائی صاحب ناراض نہ ھونا ۔ بس ایسے ہی بھینس کا نام یاد آگیا کیونکہ اسکا نام بھی کسی حدیث میں نہیں ھے ناں پھر بھی غیر مقلدین جو صحیح حدیث کے ھوتے ھوئے عالم کی بات نہیں مانتے ، وہ کسی بھی چیز کو اسلئے حلال حرام کرلیتے ہیں کہ اسکا زکر حدیث میں نہیں ؟ جیسا کہ بھینس ۔ چلیں چھوڑئے بھائی آپ کیا پیش کریں گے بھینس کے اور اسکے دودھ دہی کے حلال ھونے کی حدیث ۔ آپ صرف چیونٹی کے بارے میں کیا گیا جو سوال ھے اس کی ہی حدیث دکھادیجئے ۔ مجھ جاھل کا منہ بند کرنے کے لئے کیا آپ اتنا چھوٹا سا کام نہیں کرسکتے ۔؟

شکریہ
 
sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
بھائی میں تو اسکین دیکھ چکا ہوں لیکن جن لوگوں کے عقل و بصارت پر مہر ہے ان کے لئے لکھا تھا کہ شاید اللہ انھیں ہدایت دے دے۔
جی حضور شاید اشارہ میری جانب ھے ؟؟؟ اللہ تعلٰی سب کو ہدایت عطاء فرمائے ، انہیں بھی جو وحید الزمان کو شیعہ کہتے بلکہ ثابت کرتے ہیں اور انہیں بھی جو اسی شیعہ بندے کو شیعہ کہتے بھی ہیں اور اسے رحمۃ اللہ بھی کہتے ہیں ۔
اور یہ بھی یاد کروانا پڑتا ھے تمام دوستوں کو بار بار کہ اس تھریڈ کا موضوع ھے ""صرف وحیدالزماں ہی کیوں؟؟؟ ایک تحقیق۔"" ۔ اور اہلحدیثوں کی طرف سے ببانگ دھل وحید الزمان کو کافر قرار دیا گیا ھے یعنی شیعہ ۔ اور اس موضوع کے مطابق اصل عقلی نقلی دلائل یہی دکھانے کو پیش کئے گئے ہیں کہ وحید الزمان اہلحدیثوں کا اکابر نہیں تھا اور ناں ہی ھے ، وحید الزمان ایک شیعہ مرتد تھا ۔ اور یہ ثابت کون کر رہا ھے ؟ اہلحدیث ؟ یا حنفی ۔؟

اگر یہ تھریڈ میں نے بنایا ھوتا اور یہ ثابت کر رہا ھوتا کہ ہم حنفی لوگ وحید الزمان کو شیعہ مانتے ہیں اور اسے اپنے اکابرین میں شمار نہیں کرتے وہ ایسا تھا وہ ویسا تھا ۔۔وغیرہ وغیرہ ۔ تو پھر آپ لوگ یہ کہتے اچھے لگتے تھے کہ آپ کیا بات کرتے ہیں آپ کے حنفی علماء تو اس وحید الزمان کی بڑی عزت کرتے ہیں اور اسے رحمۃ اللہ لکھتے ہیں ۔ تو بات سمجھ میں آتی تھی ۔ لیکن اہل سنت والجماعت حنفی دیوبند کی کتاب میں اگر وحید الزمان کو رح لکھ دیا گیا ھے تو اس سے یہ کہاں ثابت ھوتا ھے کہ آپ غیر مقلدین بھی اسے رحمۃ اللہ علیہ لکھتے رہیں؟ اور اسے مرتد کہنے پر "زیادتیاں" یاد آجائیں ؟ بھلا میں نے یا کسی اور حنفی بھائی نے کہیں یہ کہا ھے کہ آپ لوگوں نے وحید الزمان کو شیعہ لکھ کر زیادتی کردی ھے ؟ جسے زیادتی لگی اسے وحید الزمان سے ہمدردی ھے ۔ جسے دیوبندی کتاب میں رح لکھا نظر آگیا اور اسے جواز بناتے ہیں اسے وحید الزمان سے محبت ھے ۔

یہ یاد رکھنا چاھئے جناب کہ وحید الزمان سے اہلحدیث جان چھڑا رہے ہیں مقلدین نہیں ۔ اہلحدیث ذمہ دار ہیں وحید الزمان کے ایک ایک کفریہ عبارت کے ۔ اب آپ کو اعتراض شروع ھوجائے گا کہ اہلحدیث کیوں ذمہ دار ھونے لگے ؟ ہم تو کتابیں اور مراسلے لکھ لکھ کر ہانپ اور کانپ گئے ہیں کہ وحید الزمان ہمارا اکابر نہیں ، وحید الزمان اہلحدیث نہیں وہ شیعہ تھا ، وغیرہ وغیرہ ۔ تو جناب آپ کو یا ان لوگوں کو جو وحید الزمان کے خلاف کتابیں لکھ رہے ہیں یا مراسلے کتنے سال پہلے مولوم ھوا تھا کہ وحید الزمان شیعہ ھوگیا ھے ؟ اور لگتا ھے کہ نوے فیصد اہلحدیثوں کو معلوم ہی نہیں کہ وحید الزمان شیعہ ھوگیا تھا اہلحدیثوں کو چھوڑ کر ۔ وہ بیچارے آج تک وحید الزمان کو ہی اپنا اکابر مانے بیٹھے ہیں ۔ اور جو وحید الزمان کو شیعہ کہہ رہے ہیں وہ بھی محتاج ہیں اہل سنت والجماعت حنفی دیوبند کے ، کہ انہوں نے بھی اپنی کتاب میں وحید الزمان کو شیعہ لکھا ھوا ھے ۔ اور کہیں محتاج ہیں اس صورت میں کہ اسے رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں ۔ اور جب بتایا جائے کہ جناب وحید الزمان کو آپ نے رحمۃ اللہ علیہ کیوں کہا وہ تو شیعہ مرتد تھا ؟ تو پھر بھی محتاجوں کو مقلدین کی لکھی کتابوں کا ہی سہارہ لینا پڑجاتا ھے کہ دیکھو فلاں کتاب میں رح لکھا ھوا ھے ۔ سبحان اللہ بھئی سبحان اللہ ۔ کیا بات ھے اہلحدیثوں کی کہ وہ ہر ہر سوال کے جواب میں مقلدین کی کتابوں کے محتاج ہیں ۔وحید الزمان کو شیعہ کہنے میں بھی، صحابہ کا گستاخ کہنے میں بھی ، اور رحمۃ اللہ علیہ کہنے میں بھی ۔ یہ ھوتی ھے اہلحدیثیت ؟ مجھے تو شرم آرہی ھے یہ سب کچھ دیکھ کر ۔ کہ کوئی بات اہلحدیثوں کی ایسی ھے ہی نہیں جس میں اہل سنت والجماعت حنفی دیوبند کو تبرہ کا نشانہ نا بنایا جاتا ھو۔ وحید الزمان جو اپنی کتابوں میں لکھ لکھ کر مرگیا کہ اہلحدیث کا یہ عقیدہ اور وہ عقیدہ ،،،،اہلحدیثوں کے نذدیک ۔۔۔۔۔اور مقلدین ایسے اور ویسے ۔۔۔۔غرض اس کی ہر کتاب میں ہر ترجمہ میں ایسا بے شمار مواد موجود ھے کہ کسی بھی خالی الزہن مسلمان ، مسلمان چھوڑ کسی یہودی یا ھندو کو بھی پڑھوا لیا جائے تو وہ بھی ہی کہے گا کہ وحید الزمان اہلحدیثوں کا عالم ھے ۔ اور یہاں یہ حال ھے کہ کوئی اسے شیعہ کہتا ھے اور کوئی اسے رحمۃ اللہ علیہ کہتا ھے ۔

میں آپ لوگوں کو روک نہیں رہا کہ وحید الزمان کو شیعہ نہ کہو یا اسے رحمۃ اللہ علیہ نہ کہو ۔ میں صرف یہ سوال کرتا ھوں کہ اگر وہ شیعہ تھا تو رحمۃ اللہ علیہ کیوں کہا ؟ اور اگر رحمۃ اللہ علیہ کہنا درست ھے تو پھر یہ جھوٹ کیوں بولتے ہو کہ وحید الزمان شیعہ ھوگیا تھا ؟ اور برائے مہربانی اپنا یعنی اہل حدیثوں کا موقف بتائیں صرف۔ مقلدین کو ان کے حال پر فلحال چھوڑ دیجئے ۔ یعنی آپ کے اکابرین میں شامل کوئی شخص شیعہ ھوجائے تو اسمیں مقلدین کا تو کوئی قصور نہیں ھے نا؟ تو آپ لوگ اگر اب وحید الزمان کو شیعہ کہتے ہیں تو پھر اپنے گھر سے ہی ثابت کریں اور اس پر قائم ھوکر دکھادیں کہ وحید الزمان شیعہ تھا اور وہ اہلحدیثوں میں نقب لگایا کرتا تھا غلیظ عقائد داخل کرکے ۔

شکریہ

والسلام
 
sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
چونکہ آپ مقلد امام ابوحنیفہ ہیں ماشاء اللہ اور آپ کا سب سے پیارہ عمل یہی ھے آپ کے نذدیک کہ اہل حدیثوں پر برستے رہو برستے رہو اور بس برستے رہو ۔ چلیں موضوع سے ھٹ کر ایک سوال آپ سے انتہائی چھوٹا اتنا چھوٹا جتنی ایک چیونٹی ۔
سوال یہ ھے کہ اگر آپ کے ہاتھ میں ایک گلاس ھو فرحت بخش شربت سے بھرا اور آپ اسے مزے لے لے کر پینا چاھتے ہیں اور پینے سے پہلے آپ کی نظر پڑتی ھے شربت میں ڈوبی ایک عدد چیونٹی پر ۔ تو جناب مجھے یہ بتانا پسند فرمائیں گے کہ آپ اس بھرے ھوئے شربت کے گلاس کو پھینک دیں گے یا چیونٹی کو نکال کر پھینکیں گے ؟ اگر شربت کا گلاس پھینکیں گے تو امام ابوحنیفہ کے کس قول سے ؟ اگر چیونٹی کو نکالیں گے تو امام ابوحنیفہ کے کس قول سے ؟ اور چیونٹی کو نکال کر شربت پی لیں گے تو امام ابوحنیفہ کے کس قول سے ؟ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کا فرمان دیکھیں گے یا عمل ، یاپھر کسی۔۔۔۔مقلد مفتی کی تقلید کریں گے ؟۔
السلام علیکم
آسان اور عام فہم جواب یہ ھے کہ اگر مجھے یہ مسئلہ درپیش ھو یا صرف اس مسئلہ کا حل سمجھنا مقصود ھوتو میں کسی بھی اہل سنت والجماعت حنفی عالم یا مفتی سے پوچھ لوں گا کیونکہ مجھے یقین ھے کہ عالم صاحب یا مفتی صاحب فقہ حنفی کی روشنی میں ہی حل بتائیں گے اور فقہ حنفی کا ہر وہ مسئلہ جو قرآن و حدیث میں موجود نہیں اس کو قرآن و حدیث کی ہی روشنی میں حل کیا گیا ھے ۔ اور اسی بات پر یقین رکھتے ھوئے میں مفتی یا عالم سے دلیل بھی نہیں مانگوں گا ۔ جیسے بھینس کے دودھ اور مکھن اور دہی کے حلال ھونے کو کوئی بھی اہل حدیث قرآن اور حدیث سے دلیل صاف اور واضع الفاظ میں نہیں دکھا سکتا ۔ صرف امتی اہل علم افراد کسی نا کسی حدیث یا آیت سے استنباط کرتے ہیں اور حلال ھونے کا فتوٰی دیتے ہیں اور کیا مقلد اور کیا غیر مقلد سب مزے لے لے کر بھینس کے دودھ سے استفادہ حاصل کرتے ہیں ۔ ٹھیک

اب آپ سے بھی درخواست ھے انتہائی ادب و احترام سے کہ مجھے اس بیچاری چیونٹی ، جو شربت کے گلاس میں کئی گھنٹوں سے ڈوبی ھوئی ھے ۔ اسے نکالنے کی یا شربت پھینکنے کی کو دلیل قرآن و حدیث سے پیش کردیجئے جس میں صاف صاف لکھا ھوا ھو کہ چیونٹی کو نکال کر پھینک دو اور شربت پی سکتے ھو یا پھر یہ کہ شربت ناپاک یا بیماری کا گھر بن گیا ھے اسے اب نہیں پی سکتے ، دکھا دیجئے ۔ اور یہ یاد رکھئے گا کہ آپ صرف قرآن اور حدیث کی بات مانتے ہیں امتیوں کے اقوال یا ان کے قیاسات نہیں ۔

امید ھے عام فہم انداز میں اور میری طرح چند سطروں میں ہی حدیث یا قرآن کی آیت کا ترجمہ ہی پیش کردیا جائے گا ۔

شکریہ

والسلام
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم ارسلان صاحب تقلید کی سرعی حیثیت میں جو کچھ لکھا ھے وہ درست ھے یا غلط یہاں یہ بات ھوہی نہیں رہی اسلئے جناب ادھر ادھر سے مسائل سمیٹ کر وقت ضایع نہ کریں ۔
وقت تو واقعی ضایع نہیں کرنا چاہیے خصوصا اس شخص سے بحث کر کے جو اپنے آپ کو خود جاہل کہہ رہا ہے۔
چلیں آپ ی یہ خواھش بھی ان شاء اللہ پوری کریں گے حضور ۔
صحیح حدیثیں پیش کریں گے آپ کے سامنے جن پر نا آپ عمل کرتے ہیں اور ناں ہی باقی ۔ ٹھیک ۔۔۔۔ کیا خیال ھے یہیں پیش کریں یا کسی الگ تھریڈ میں ؟
جدھر آپ کا دل کرے جناب۔
اب نے یہی دیکھنا ہے نا کہ ایک اہلحدیث صحیح حدیث کے ہوتے ہوئے صحیح حدیث کو مانتا ہے یا اپنے اہلحدیث عالم کے قول کو ترجیح دیتا ہے۔بخاری اور مسلم کی حدیث کے علاوہ کسی اور حدیث کی کتاب سے ھدیث لکھو تو سند ضرور لکھنا۔
چلیں مان لیتا ھوں کہ آپ کو لگا تھا کہ میں نے کہا ھے کہ مجھے گالیاں دی گئیں ۔ ٹھیک ھے ؟ لیکن خیال رہے میری جانب سے آپ یا دوسرے غیر مقلدین کے بارے میں جوکچھ لکھا ھوا ھے یا آئندہ لکھا جائے گا اسے بھی " گالیاں " نہ سمجھ لینا ۔ ٹھیک
کسی اہلحدیث کو گالیاں لکھو گے تو گالیاں ہی سمجھوں گا محبت کا اظہار تو نہیں سمجھوں گا۔
جناب ارسلان صاحب آپ سے یہ عام فہم سوال پوچھ لیا تھا جسے آپ بھینس کے دودھ کی طرح ڈکار گئے ہیں ۔ ارے ارے ۔ بھائی صاحب ناراض نہ ھونا ۔ بس ایسے ہی بھینس کا نام یاد آگیا کیونکہ اسکا نام بھی کسی حدیث میں نہیں ھے ناں پھر بھی غیر مقلدین جو صحیح حدیث کے ھوتے ھوئے عالم کی بات نہیں مانتے ، وہ کسی بھی چیز کو اسلئے حلال حرام کرلیتے ہیں کہ اسکا زکر حدیث میں نہیں ؟ جیسا کہ بھینس ۔ چلیں چھوڑئے بھائی آپ کیا پیش کریں گے بھینس کے اور اسکے دودھ دہی کے حلال ھونے کی حدیث ۔ آپ صرف چیونٹی کے بارے میں کیا گیا جو سوال ھے اس کی ہی حدیث دکھادیجئے ۔ مجھ جاھل کا منہ بند کرنے کے لئے کیا آپ اتنا چھوٹا سا کام نہیں کرسکتے ۔؟

شکریہ
سہج صاحب مجھے طنز و تنقید کا نشانہ بنانا ہے تو ایسے ہی بنا لو خوامخواہ ایسے سوال نہ کرو جو میری سمجھ میں ہی نہ آئیں۔حرا بہن اس کا جواب دے چکی ہیں اگر جناب کو ہضم نہیں ہوا تو میں کیا کر سکتا ہوں۔
 
طالب نور

رکن مجلس شوریٰ
شمولیت
اپریل 04، 2011
پیغامات
361
ری ایکشن اسکور
2,311
پوائنٹ
220
سہج نےلکھا:
یہ یاد رکھنا چاھئے جناب کہ وحید الزمان سے اہلحدیث جان چھڑا رہے ہیں مقلدین نہیں۔
کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ محض بولتے جانا چاہے جو بات کریں اس کا سر ہو نہ پاوں اور یہ بھی سب کو معلوم ہے کہ جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے۔ لیکن کم از کم اتنا تو معلوم ہو گیا کہ سہج صاحب بھی تسلیم کر گئے کہ وحید الزماں سے اہل حدیث جان چھڑا رہے ہیں۔ نیز یہ تسلیم کیا کہ بقول سہج صاحب مقلدین وحید الزماں سے جان نہیں چھڑاتے۔ جناب من! جب آپ مقلدین وحید الزماں سے جان نہیں چھڑاتے نیز اپنی کتب میں اس کی تعریف کرتے ہیں، اسے علمائے حدیث میں شمار کرتے ہیں، اسے رحمۃ اللہ علیہ بھی لکھتے ہیں اس کے ترجمہ کو پسند بھی کرتے ہیں اس کی شرھ کو بھی چھپوا چکے ہیں اور اس کارنامے کو علمائے اہلسنت کی تصنیفی خدمات میں شمار کرتے ہیں تو اس کے حوالے مقلدین پر پیش ہونے چائیں کیونکہ بقول آپ اہل حدیث تو وحید الزماں سے جان چھڑاتے ہیں مقلدین نہیں۔
یہ تو تھی بات سہج صاحب کی اس بات سے متعلق بطور الزام کہ مقلدین وحیدالزماں سے جان نہیں چھڑاتے۔ ورنہ حقیقت یہ ہے کہ میرے مضمون "وحید الزماں کی شخصیت، ایک جائزہ" میں تٍفصیل کے ساتھ موجود ہے کہ مقلدین نے کس طرح وحید الزماں کو شیعہ قرار دے کر جان چھڑا رکھی ہے۔ جس کا جواب دینے کی بجائے سہج صاحب بے پر کی ہانکے جا رہے ہیں۔
سہج نے لکھا:
اور جو وحید الزمان کو شیعہ کہہ رہے ہیں وہ بھی محتاج ہیں اہل سنت والجماعت حنفی دیوبند کے ، کہ انہوں نے بھی اپنی کتاب میں وحید الزمان کو شیعہ لکھا ھوا ھے ۔ اور کہیں محتاج ہیں اس صورت میں کہ اسے رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں ۔
چہ چہ چہ! ظاہر ہے جس بندے کو خود اقرار ہے کہ وہ جاہل ہے تو اسے علمی بات سمجھ بھی کہاں سے آئے گی؟ میرا مضمون ہی ملاحظہ فرما لیتے تو پتا چل جاتا کہ پہلے تحقیق کے ساتھ بات کو پیش کیا گیا ہے اور بعد میں بطور حجت اور الزام مقلدین کے حوالہ جات بھی پیش کر دیے گئے ہیں۔
سہج نے لکھا:
میں صرف یہ سوال کرتا ھوں کہ اگر وہ شیعہ تھا تو رحمۃ اللہ علیہ کیوں کہا ؟ اور اگر رحمۃ اللہ علیہ کہنا درست ھے تو پھر یہ جھوٹ کیوں بولتے ہو کہ وحید الزمان شیعہ ھوگیا تھا ؟ اور برائے مہربانی اپنا یعنی اہل حدیثوں کا موقف بتائیں صرف۔ مقلدین کو ان کے حال پر فلحال چھوڑ دیجئے ۔
نہ بھئی نہ کوئی ان مقلدین سے ان کے بارے میں سوال نہ کرے۔۔۔ ان مقلدین کی کتب میں جو مرضی ہو وہ کوئی نہ دیکھے۔ انہیں تو بس اہل حدیث پر اعتراض کرنا ہے چاہے وہ اعتراض ان پر ہی بنتا ہو۔ انہیں کچھ نہ کہو۔ ان کی پول نہ کھولو۔ چہ چہ چہ۔ ترس آتا ہے آپ جیسے لوگوں پر جو سب کچھ سامنے دیکھنے کے باوجود کبوتر کی طرح آنکھیں بند کیے رکھنا چاہتے ہیں۔
ان لوگوں کو اس بات کا بڑا غصہ ہے کہ جو اعتراض یہ بے چارے اہل حدیث پر بڑا زوردار سمجھ کر کرتے تھے وہ ان کے گلے میں کیوں آن پڑا؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہود کی تسلیم شدہ کتاب سے رجم کا وہ مسئلہ نکال دکھایا تھا جسے وہ چھپانا چاہتے تھے۔ وہ تحریف شدہ کتاب جسے یہود تسلیم کرتے تھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے خلاف بطور دلیل استعمال کی۔
آج جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے پیروکار نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اس سنت پر عمل کرتے ہوئے ان مخالفین کو وہ حوالہ جات نکال دکھاتے ہیں جنہیں یہ چھپانا چاہتے ہیں تو ان کو بڑی تکلیف ہوتی ہے۔ یہود کو تو بات سمجھ آ گئی تھی انہوں نے بھی یہ بے تکا اعتراض نہیں کیا تھا کہ آپ کیا ہماری تحریف شدہ کتاب کے محتاج ہیں۔ مگر چونکہ وہ علم رکھتے تھے اور یہ خود منہ سے تسلیم کرتے ہیں کہ یہ جاہل ہیں اس لئے انہیں بات سمجھ میں نہیں آتی۔ بس یہ چاہتے ہیں کہ ان کی جاہلانہ باتوں کے جواب میں ان کو کوئی کچھ نہ کہے۔
سہج صاحب نے لکھا:
آپ کے اکابرین میں شامل کوئی شخص شیعہ ھوجائے تو اسمیں مقلدین کا تو کوئی قصور نہیں ھے نا؟
بھئی اگر آپ کی مشہور فقہ حنفی کی کتب کی شروحات لکھنے والا، آپ کے علمائے حدیث میں شامل کوئی شخص پہلے غیر مقلد اور بعد میں شیعہ ہو جائے تو اس میں بھی اہل حدیث کا کوئی قصور نہین ہے نا۔
سہج صاحب نے لکھا:
آپ لوگ اگر اب وحید الزمان کو شیعہ کہتے ہیں تو پھر اپنے گھر سے ہی ثابت کریں اور اس پر قائم ھوکر دکھادیں کہ وحید الزمان شیعہ تھا اور وہ اہلحدیثوں میں نقب لگایا کرتا تھا غلیظ عقائد داخل کرکے ۔
آنکھیں اگر بند کر لی جائین تو سورج بھی نظر نہیں آتا۔ جناب آپ کی یہ بات تجاہل عارفانہ ہے یا آپ واقعی مسلسل اپنی جہالت میں ہی ڈوبا رہنا چاہتے ہیں۔ شاہد نزیر بھائی اور میرے، دونوں مضامین میں اہل حدیث علماء سے ہی اس بات کا ثبوت پیش کیا گیا ہے اور بطور حجت و الزام اس بات کو خود آپ کے علماء و اکابرین سے بھی ثابت کر دیا گیا ہے جسے آپ چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ اللہ ہی سے ہدایت کا سوال ہے، آمین یا رب العالمین۔
 
sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
سہج نےلکھا:

کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ محض بولتے جانا چاہے جو بات کریں اس کا سر ہو نہ پاوں اور یہ بھی سب کو معلوم ہے کہ جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے۔ لیکن کم از کم اتنا تو معلوم ہو گیا کہ سہج صاحب بھی تسلیم کر گئے کہ وحید الزماں سے اہل حدیث جان چھڑا رہے ہیں۔ نیز یہ تسلیم کیا کہ بقول سہج صاحب مقلدین وحید الزماں سے جان نہیں چھڑاتے۔ جناب من! جب آپ مقلدین وحید الزماں سے جان نہیں چھڑاتے نیز اپنی کتب میں اس کی تعریف کرتے ہیں، اسے علمائے حدیث میں شمار کرتے ہیں، اسے رحمۃ اللہ علیہ بھی لکھتے ہیں اس کے ترجمہ کو پسند بھی کرتے ہیں اس کی شرھ کو بھی چھپوا چکے ہیں اور اس کارنامے کو علمائے اہلسنت کی تصنیفی خدمات میں شمار کرتے ہیں تو اس کے حوالے مقلدین پر پیش ہونے چائیں کیونکہ بقول آپ اہل حدیث تو وحید الزماں سے جان چھڑاتے ہیں مقلدین نہیں۔
یہ تو تھی بات سہج صاحب کی اس بات سے متعلق بطور الزام کہ مقلدین وحیدالزماں سے جان نہیں چھڑاتے۔ ورنہ حقیقت یہ ہے کہ میرے مضمون "وحید الزماں کی شخصیت، ایک جائزہ" میں تٍفصیل کے ساتھ موجود ہے کہ مقلدین نے کس طرح وحید الزماں کو شیعہ قرار دے کر جان چھڑا رکھی ہے۔ جس کا جواب دینے کی بجائے سہج صاحب بے پر کی ہانکے جا رہے ہیں۔
سہج نے لکھا:

چہ چہ چہ! ظاہر ہے جس بندے کو خود اقرار ہے کہ وہ جاہل ہے تو اسے علمی بات سمجھ بھی کہاں سے آئے گی؟ میرا مضمون ہی ملاحظہ فرما لیتے تو پتا چل جاتا کہ پہلے تحقیق کے ساتھ بات کو پیش کیا گیا ہے اور بعد میں بطور حجت اور الزام مقلدین کے حوالہ جات بھی پیش کر دیے گئے ہیں۔
سہج نے لکھا:

نہ بھئی نہ کوئی ان مقلدین سے ان کے بارے میں سوال نہ کرے۔۔۔ ان مقلدین کی کتب میں جو مرضی ہو وہ کوئی نہ دیکھے۔ انہیں تو بس اہل حدیث پر اعتراض کرنا ہے چاہے وہ اعتراض ان پر ہی بنتا ہو۔ انہیں کچھ نہ کہو۔ ان کی پول نہ کھولو۔ چہ چہ چہ۔ ترس آتا ہے آپ جیسے لوگوں پر جو سب کچھ سامنے دیکھنے کے باوجود کبوتر کی طرح آنکھیں بند کیے رکھنا چاہتے ہیں۔
ان لوگوں کو اس بات کا بڑا غصہ ہے کہ جو اعتراض یہ بے چارے اہل حدیث پر بڑا زوردار سمجھ کر کرتے تھے وہ ان کے گلے میں کیوں آن پڑا؟
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہود کی تسلیم شدہ کتاب سے رجم کا وہ مسئلہ نکال دکھایا تھا جسے وہ چھپانا چاہتے تھے۔ وہ تحریف شدہ کتاب جسے یہود تسلیم کرتے تھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے خلاف بطور دلیل استعمال کی۔
آج جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے پیروکار نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اس سنت پر عمل کرتے ہوئے ان مخالفین کو وہ حوالہ جات نکال دکھاتے ہیں جنہیں یہ چھپانا چاہتے ہیں تو ان کو بڑی تکلیف ہوتی ہے۔ یہود کو تو بات سمجھ آ گئی تھی انہوں نے بھی یہ بے تکا اعتراض نہیں کیا تھا کہ آپ کیا ہماری تحریف شدہ کتاب کے محتاج ہیں۔ مگر چونکہ وہ علم رکھتے تھے اور یہ خود منہ سے تسلیم کرتے ہیں کہ یہ جاہل ہیں اس لئے انہیں بات سمجھ میں نہیں آتی۔ بس یہ چاہتے ہیں کہ ان کی جاہلانہ باتوں کے جواب میں ان کو کوئی کچھ نہ کہے۔
سہج صاحب نے لکھا:

بھئی اگر آپ کی مشہور فقہ حنفی کی کتب کی شروحات لکھنے والا، آپ کے علمائے حدیث میں شامل کوئی شخص پہلے غیر مقلد اور بعد میں شیعہ ہو جائے تو اس میں بھی اہل حدیث کا کوئی قصور نہین ہے نا۔
سہج صاحب نے لکھا:

آنکھیں اگر بند کر لی جائین تو سورج بھی نظر نہیں آتا۔ جناب آپ کی یہ بات تجاہل عارفانہ ہے یا آپ واقعی مسلسل اپنی جہالت میں ہی ڈوبا رہنا چاہتے ہیں۔ شاہد نزیر بھائی اور میرے، دونوں مضامین میں اہل حدیث علماء سے ہی اس بات کا ثبوت پیش کیا گیا ہے اور بطور حجت و الزام اس بات کو خود آپ کے علماء و اکابرین سے بھی ثابت کر دیا گیا ہے جسے آپ چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ اللہ ہی سے ہدایت کا سوال ہے، آمین یا رب العالمین۔
سبحان اللہ

سرخ رنگ میں جو کچھ لکھا ھے یہ ھے اہل حدیث صاحب علم کا جواب جو انہوں نے مجھ جاھل کو جواب دیا ھے ۔۔غیر جاھل اہل حدیث ایسے ہیں تو جاھل اہل حدیث کا کیا حال ھوگا ۔؟
چلیں اب آگے چلتے ہیں

جی ہاں واقعی کچھ لوگوں کی عادت ھوتی ھے کہ وہ بس بے سر و پا باتیں لکھتے ہیں باتوں سے باتیں نکال کر ۔ اور جھوٹ کے بھی پاؤں نہیں ھوتے جناب ۔ اور اس جھوٹ کے تو واقعی پاؤں نہیں ہیں کہ "اہل حدیثوں کا وحید الزمان سے کوئی تعلق نہیں " میں نے عرض کیا تھا کچھ اپنے مراسلے میں جسے آپ نے کوٹ کر کے جوابی باتیں لکھی ہیں ۔ کیا نہیں دیکھا ؟ چلیں میں دکھاتا ھوں آپ کو۔

وحید الزمان جو اپنی کتابوں میں لکھ لکھ کر مرگیا کہ اہلحدیث کا یہ عقیدہ اور وہ عقیدہ ،،،،اہلحدیثوں کے نذدیک ۔۔۔۔۔اور مقلدین ایسے اور ویسے ۔۔۔۔غرض اس کی ہر کتاب میں ہر ترجمہ میں ایسا بے شمار مواد موجود ھے کہ کسی بھی خالی الزہن مسلمان ، مسلمان چھوڑ کسی یہودی یا ھندو کو بھی پڑھوا لیا جائے تو وہ بھی ہی کہے گا کہ وحید الزمان اہلحدیثوں کا عالم ھے ۔ اور یہاں یہ حال ھے کہ کوئی اسے شیعہ کہتا ھے اور کوئی اسے رحمۃ اللہ علیہ کہتا ھے اب آپ یہ بتادیجئے حضور کیا کہیں گے اس بارے میں کہ جسے آپ شیعہ کہتے ہیں وہ اپنی چال ڈھال ، طور طریقوں اور لکھائی سے صرف آپ جیسا اہل حدیث دکھتا ھے ۔ اس کے ترجمہ آپ کو قبول ہیں اور اہل حدیثیت کے دور کی کتابیں بھی قبول ہیں ، ہاں جب وحید الزمان ہتھے سے اکھڑ گیا تھا تو پھر جو چند کتابیں لکھیں ، انہیں آپ لوگ نہیں مانتے اور وحید الزمان کو شیعہ کہنے لگ پڑے۔ بس اتنی سی بات ھے جناب طالب نور صاحب ۔ جسکا آسان اور عام فہم جواب تو یہ ھوسکتا تھا کہ "ہاں وحید الزمان پہلے ہمارا اہل حدیث بھائی تھا لیکن دماغ کی خرابی کی وجہ سے اور مقلدین پر تبرہ بازی کی نحوست کی وجہ سے شیعہ ھوگیا ۔ اور اب وہ اہل حدیثوں کا بندہ نہیں رہا " ۔ لیکن آپ کی بھی عادت وہی ھے کہ میں نہ مانوں ۔

ارے جناب اگر آپ وحید الزمان کو سچ مچ نہیں مانتے تو میرا آپ سے مطالبہ ہے کہ لگائیےوحید الزمان شیعہ پرکفر کا فتویٰ۔کیا کفر ، شرک اور گمراہی کے فتوے آپ لوگوں نے علمائے دیوبند ہی کے لیے سنبھال کر رکھے ہیں؟ ۔ کیا وجہ ہے کہ آج تک آپ لوگوں نے متفقہ طور پر وحید الزمان شیعہ پر کفر اور شرک اور گمراہی کا کوئی فتویٰ نہیں لگایا؟۔ اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی اشتہار ، پمفلٹ یا کوئی کتابچہ تقسیم کیا ۔ کیا یہ اس بات کی دلیل نہیں کہ آپ وحید الزمان کو مانتے ہیں۔
ان مسائل کو مانتے ہیں ۔جو وحیدی نے لکھے۔
ان کتابوں کو مانتے ہیں ۔ جو وحیدی نے لکھیں ؟
لیکن
اعتراف نہیں کرتے۔اور ناں ہی بتاتے ہیں کہ کون کون سی کتاب کو مانتے ہیں اور کون سی کتاب کو نہیں۔

والسلام

حسین
 
طالب نور

رکن مجلس شوریٰ
شمولیت
اپریل 04، 2011
پیغامات
361
ری ایکشن اسکور
2,311
پوائنٹ
220
سہج نے لکھا:
وحید الزمان جو اپنی کتابوں میں لکھ لکھ کر مرگیا کہ اہلحدیث کا یہ عقیدہ اور وہ عقیدہ ،،،،اہلحدیثوں کے نذدیک ۔۔۔۔۔اور مقلدین ایسے اور ویسے ۔۔۔۔غرض اس کی ہر کتاب میں ہر ترجمہ میں ایسا بے شمار مواد موجود ھے کہ کسی بھی خالی الزہن مسلمان ، مسلمان چھوڑ کسی یہودی یا ھندو کو بھی پڑھوا لیا جائے تو وہ بھی ہی کہے گا کہ وحید الزمان اہلحدیثوں کا عالم ھے ۔ اور یہاں یہ حال ھے کہ کوئی اسے شیعہ کہتا ھے اور کوئی اسے رحمۃ اللہ علیہ کہتا ھے
جی کئی ایک دیوبندی علماء اسے شیعہ، رافضی کہتے ہیں اور کئی ایک رحمۃ اللہ علیہ بھی کہتے ہیں۔
سہج صاحب نے لکھا:
جسے آپ شیعہ کہتے ہیں وہ اپنی چال ڈھال ، طور طریقوں اور لکھائی سے صرف آپ جیسا اہل حدیث دکھتا ھے ۔
نہ جانے یہ آپ کی آنکھوں کا قصور ہے یا آپ کے ان علماء و اکابرین کی جنہوں نے اس کے غیر مقلد ہونے سے بھی انکار کرتے ہوئے اسے شیعہ تسلیم کر رکھا ہے۔
سہج نے لکھا:
اس کے ترجمہ آپ کو قبول ہیں اور اہل حدیثیت کے دور کی کتابیں بھی قبول ہیں۔
یہ ترجمے آپ کے بڑوں کے بھی پسند کردہ ہیں اور اس کا حدیث و لغت حدیث پر موجود کام کی، آپ کے امام المحدثین اس حد تک تعریف و توصیف پر مجبور ہیں کہ اس کا بعد میں شیعہ ہونا جاننے کے باوجود اس کی شخصیت کو عظیم مانتے ہیں۔
ہاں جب وحید الزمان ہتھے سے اکھڑ گیا تھا تو پھر جو چند کتابیں لکھیں ، انہیں آپ لوگ نہیں مانتے اور وحید الزمان کو شیعہ کہنے لگ پڑے۔
الحمد للہ، یہ تو آپ نے بھی مان لیا کہ وحید الزماں ہتھے سے اکھڑ گیا اور جب اس کے کتاب و سنت کے صریح خلاف عقائد و نظریات سامنے آئے تو اہل حدیث نے صاف اس سے بری ہونے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ وہ شیعہ ہو گیا۔ اللہ کی شان دیکھئے جو بات ہم مضمون کے ذریعے ثابت کرنا چاہتے تھے اپنی تمام تر بے سر و پا باتوں کے خود سہج صاحب کو بھی تسلیم کرنا پڑی۔
سہج صاحب نے لکھا:
ارے جناب اگر آپ وحید الزمان کو سچ مچ نہیں مانتے تو میرا آپ سے مطالبہ ہے کہ لگائیےوحید الزمان شیعہ پرکفر کا فتویٰ۔کیا کفر ، شرک اور گمراہی کے فتوے آپ لوگوں نے علمائے دیوبند ہی کے لیے سنبھال کر رکھے ہیں؟
میں نے وحید الزماں سے متعلق علمائے اہل حدیث کا مئوقف پیش کر دیا ہے جسے آخر آپ کو بھی ماننا پڑ رہا ہے۔ اب رہا آپ کا الزام کے کیا کفر، شرک اور گمراہی کے فتوے آپ لوگوں نے علمائے دیوبند کے لئے ہی سنبھال رکھیں ہیں تو عرض ہے کہ آپ اپنے دعوے کے مطابق کسی واحد دیوبندی عالم کے خلاف ہمارے کسی معتبر عالم کا فتویٰ پیش کریں پھر ہم سے مطالبہ کریں۔ تکفیر معین کے مطالبہ کے لئے مثال بھی تکفیر معین کی دیجئے گا۔
کیا وجہ ہے کہ آج تک آپ لوگوں نے متفقہ طور پر وحید الزمان شیعہ پر کفر اور شرک اور گمراہی کا کوئی فتویٰ نہیں لگایا؟
علامہ شبلی نعمانی کے متعلق ابوبکر غازی پوری دیوبندی نے لکھا:
"بعض مسائل میں جب انہوں نے علماء امت سے اختلاف کیا تو علماء دیوبند نے ان پر سخت نکیر فرمائی، کیا یہ دینی اور علمی خیانت نہیں کہ علامہ شبلی کو دیوبندی علماء میں شمار کر کے علماء دیوبند پر اعتراضات کئے گئے۔"(آئینہ غیر مقلدیت:ص٤٠۔٤١)
یاد رہے کہ پیر مشتاق علی شاہ دیوبندی نے علامہ شبلی نعمانی اور ان کی کتاب کو اپنی کتاب "علمائے اہلسنت کی تصنیفی خدمات کی ایک جھلک(ص٦٧) پر پیش کر رکھا ہے۔
کیا وجہ ہے کہ علمائے دیوبند نے متفقہ طور پر علامہ شبلی نعمانی پر کفر، شرک اور گمراہی کا کوئی فتویٰ نہیں لگایا؟ اس کے باوجود صرف علامہ شبلی پر چونکہ دیوبندی علماء نے نکیر کر رکھی ہے اس لئے ان کو دیوبندی علماء کی تعریفات کے باوجود ان میں شمار کرنا دینی و علمی خیانت قرار پایا۔
وحیدالزماں کے حوالے سے سہج صاحب کے بالخصوص اور دیوبندی علماء کے بالعموم من گھڑت مطالبے اور اصول اپنی اسی تسلیم شدہ دینی و علمی خیانت کا مظہر ہیں۔
ایک اور چیز انصاف پسند حضرات نوٹ کریں کہ ہم نے جتنے حوالے وحید الزماں کی اہل حدیث سے بیزاری اور اہل حدیث کی وحید الزماں سے بیزاری و نکیر پر پیش کر رکھے ہیں ان کے مقابلے میں یہ حضرات اتنے حوالے شبلی نعمانی کے خلاف علمائے دیوبند کے ہرگز پیش نہین کر سکتے لیکن اس کے باوجود شبلی نعمانی کے حوالے ان پر پیش کرنا علمی و دینی خیانت اور وحیدالزماں کواتنے دلائل دیکھنے کے باوجود بھی اہل حدیث پر پیش کرناعین دیانت و ثواب سمجھے بیٹھے ہیں۔ نہ جانے یہ لینے اور دینے کے علیحدہ پیمانے ان حضرات نے کہاں سے اخذ کیے ہیں۔۔۔؟لینے اور دینے کے الگ پیمانےمشہور تو یہودیوں کے بارے میں ہیں، واللہ اعلم۔
سہج نے لکھا:
اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی اشتہار ، پمفلٹ یا کوئی کتابچہ تقسیم کیا ۔ کیا یہ اس بات کی دلیل نہیں کہ آپ وحید الزمان کو مانتے ہیں۔
جن جن لوگوں کے خلاف دیوبندی علماء نے کوئی اشتہار، پمفلٹ یا کوئی کتابچہ تقسیم نہیں کیا ،کیا آپ ان سب کی ذمہ داری لینے پر راضی ہیں۔۔۔؟
یہ بات آپ کے علماء میں سے کس نے لکھ رکھی ہے کہ جن جن لوگوں کے خلاف اس مسلک کے علماء کوئی اشتہار، پمفلٹ یا کوئی کتابچہ تسلیم نہ کریں ، وہ اس کو مانتے ہیں چاہے اس سے بری ہونے کا اعلان کریں اس کے عقائد کو گمراہانہ تسلیم کریں اور خلاف کتاب و سنت کہیں کیونکہ آپ جیسے اپنے منہ سے منظور شدہ جاہل کی بات اور اصول کی تو علمی میدان میں کوئی وقعت نہیں۔ والسلام۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top