• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عزاداری امام حسین (ع) کی شرعی حیثیت

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
اگر بغیر ٹاپک ایک تھریڈ میں بات کرنے کی اجازت ہے تو ٹاپک سیٹ کرنےکی اجازت ہی نہیں ہونی چاھیے - ایک تھریڈ میں جومرضی سوال پوچھ لو- کیا یے صحیح ھوگا?
جی آپ کی بات بالکل درست ہے۔ ہم اپنے تمام بھائیوں سے گزارش کرتے ہیں کہ ازراہ کرم صبر کا دامن نہ ہاتھ سے چھوڑیں۔ اور جس تعلق سے دھاگا بنایا گیا ہے اس پر کوئی علمی مواد پیش کر سکتے ہوں تو پیش کریں۔ اگر خود نہ جانتے ہوں تو علمائے کرام سے رابطہ کریں، گوگلنگ کریں، کتابوں میں چھانیں اور حق بات کی وضاحت کریں۔ کسی بھی گروہ کے بارے بدزبانی، یا موضوع سے ہٹ کر کاپی پیسٹنگ سے ہنگامہ کیا جا سکتا ہے کوئی مثبت کام نہیں ہو سکتا۔ ہمیں اپنے ساتھ دیگر بھائیوں کی بھی اصلاح کرنی ہے، یہ مقصد پیش نظر رکھیں۔ جزاکم اللہ خیرا۔
 

فقہ جعفری

مبتدی
شمولیت
اگست 23، 2011
پیغامات
35
ری ایکشن اسکور
199
پوائنٹ
0
سپاہ محمد، اگر ماتم کرنا قرآن سے ثابت ہے اور اتنا اہم مسئلہ ہے تو کیا آنحضرت ﷺ نے بذات خود کبھی ماتم کیا؟ حضرت علیؓ نے بذات خود کبھی ماتم کیا؟ ہم تو آنحضرت ﷺ اور حضرت علیؓ کی سنت پر چلیں گے۔ اگر تو انہوں نے بذات خود کبھی ماتم کیا ہو تو ہم بھی کریں گے، لیکن اگر انہوں نے نہ ایسا نہیں کیا اور یقیناً نہیں کیا تو پھر یہ سب ڈرامہ بازی آپ لوگوں کی خود تخلیق کردہ ہے۔ یہ نہ تو سنت رسول ﷺ ہے اور نہ ہی سنت علیؓ۔

اس کے برعکس آپ کی مستند کتابوں میں ماتم داری کے بارے میں کیا فرمایا گیا ہے دیہان سے سنیں۔

ام حکیم بنتِ حارث بن حشام جو عکرمہ بن ابو جہل کے نکاح میں تھیں، نے عرض کی کہ وہ نیکی جس کے بارے میں اللہ نے حکم دیا ہے کہ اس میں ہم آپ ﷺ کی نافرمانی نہ کریں، وہ کیا ہے؟ آنحضرت ﷺ نے فرمایا وہ یہ ہے کہ تم اپنے رخساروں پر طمانچے نہ مارو، اپنے منہ نہ نوچو، اپنے بال نہ گھنسوٹو، اپنے گریبان چاک نہ کرو، اپنے کپڑے کالے نہ رنگو‘‘۔ (ترجمہ قرآن مقبول حسین دہلوی، سورۃ ممتھنہ، آخری آیات)

آنحضرت ﷺ کے پاس عورتیں بیت کیلئے آئیں اور ان کو آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اچھی باتوں میں میری نافرمانی مت کرو۔ انہوں نے پوچھا کہ وہ کون سی اچھی باتیں ہیں جن کا ﷲ ہمیں حکم کرنا چاہتا ہے کہ جس میں ہم آپ ﷺ کی نافرمانی نہ کریں؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اپنے منہ مت نوچو، اپنے منہ پر طمانچے مت مارو، اپنے بال مت نوچو، اپنے گریبان مت چاک کرو اور سیاہ لباس مت پہنو۔ (تفسیر قمی، سورۃ ممتھنہ)
 
Top