• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عید میلاد

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
16448_744269885658669_4840288849379762638_n.jpg


کیا یہ ہے مقدس مقامات کی اہمیت روضہ رسول ﷺ بنا کہ کاٹ کر کھا جاؤ بریلویت زندہ باد

اگر کوئی غیر مسلم یہ کام کرے تو ؟

کہاں مر گئے مسلمانوں پہ کفر اور گستاخ کا فتوی لگانے والے؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,476
پوائنٹ
964
ہم نے الحمد اللہ آپ کے ہر اعتراض کا جواب دیا ہے۔اور آخر میں عرض ہے
نثار تیری چہل پہل پر ہزار عیدیں ربیع اول
سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیں
دیکھیں ہم تارکین کو کچھ نہیں کہتے بلکہ بحث مانعین سے ہے۔
؟؟
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
ابولھب نےجشن ولادت منایا ليكن مشن رسالت پر پتھر مارے.
ابوبکر رضی الله عنه نے جشن نھیں منایا ليكن مشن رسالت کو کندھے پراٹھایا
تجھےابولھب پسند
مجھےابوبکر پسند
تجھےجشن پسند
مجھےمشن پسند
تجھےناچنا پسند
مجھےاتباع پسند
توحلوا کھا کر عاشق رسول...
میں جان دےکر محب رسول.
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
ایک مسجد کے باہر کوئی شخص کھڑا ہو جائے اور زور زور سے چلانا شروع ہو جائے،
یہ مسجد ہے، یہ مسجد ہے، یہ مسجد ہے۔
میں آج منوا کے چھوڑوں گا،یہ مسجد ہے، تمہیں ماننا پڑے گا یہ مسجد ہے۔
لوگ کہیں گے حضرت کیا ہو گیا آپ کو؟
کسی نے انکار کیا ہے مسجد کا؟
اس کا مینار بتا رہا ہے یہ مسجد ہے،
گبند بتا رہا ہے یہ مسجد ہے،
محراب بتا رہا ہے یہ مسجد ہے،
اس کی ایک ایک چیز بتا رہی ہے یہ مسجد ہے،
تم نے زور لگانا ہے تو اس بات پہ لگاؤ کہ اس کی عظمت یہ ہے۔
تم نے زور لگانا ہے تو اس بات پہ لگاؤ کہ جو اسے بنائے الله اسے جنت میں گھر دیتا ہے۔
تم نے زور لگانا ہے تو اس بات پہ لگاؤ کہ اس میں با وضو آتے ہیں، اس میں اعتکاف کی نیت سے آتے ہیں۔
تم نے زور لگانا ہے تو اس بات پہ لگاؤ کہ اس میں ایک الله کو پکارا جاتا ہے ، غیر الله کو پکارنے کی نفی کی جاتی ہے۔
یہ کیا زور لگانا شروع ہو گئے کہ مسجد ہے، مسجد ہے۔
جب کوئی انکار کرنے والا ہے ہی نہیں تو تمہارا زور لگانا کیسا؟
.
میلاد ہے، ولادت ہے، بے شک ہے۔
کس نے انکار کیا آقا صلی الله علیہ وسلم کی ولادت با سعادت کا؟
کس نے انکار کیا آقا صلی الله علیہ وسلم کے میلاد مبارک کا؟
مجھے دنیا سے کوئی ایسا کافر لا کے دکھاؤ جو آقا صلی الله علیہ وسلم کی ولادت کا انکار کرے، آقا صلی الله علیہ وسلم کے میلاد کا انکار کرے۔۔
تم نے زور لگانا ہے تو اس بات پر لگاؤ کہ آقا کریم صلی الله علیہ وسلم کا اٹھنا ایسے تھا، آقا کا بیٹھنا ایسے تھا۔
تم نے زور لگانا ہے تو اس بات پر لگاؤ کہ آقا کا چلنا ایسے تھا،
آقا کا کھانا ایسے تھا،
آقا کا پینا ایسے تھا،
آقا کا اوڑھنا ایسے تھا۔
تم نے زور لگانا ہے تو اس بات پر لگاؤ کہ آقا کی غمی ایسے تھی،
آقا کی خوشی ایسے تھی،
آقا کی معیشت ایسے تھی،
آقا کی تجارت ایسے تھی،
آقا کا حسن سلوک ایسے تھا،
آقا کا مزاج ایسے تھا۔
تم نے زور لگانا ہے تو اس بات پر لگاؤ کہ آقا کی صلح ایسے تھی،
آقا کی جنگ ایسی تھی،
آقا کی عبادت ایسی تھی،
آقا کی تلاوت ایسی تھی،
آقا کی دعائیں ایسی تھی،
ادائیں ایسی تھیں، وفائیں ایسی تھی۔۔!!
.
پھر میلاد مناؤ تو آقا صلی الله علیہ وسلم کے مبارک طریقوں اور اداؤں سے انحراف کی جرات ہی نہ رہے۔
طرزِ صحابہ پر میلاد مناؤ تو اپنی ایجاد کردہ خرافات کے حوالے قرآن و حدیث سے ڈھونڈنے کا حوصلہ ہی نہ کر سکو۔
پھر نہ کسی بریلوی کو وضاحت کی ضرورت پڑے اور نہ کسی وہابی اور دیو بندی کو فتوٰی دینے کا تکلف کرنا پڑے۔
اگر ہم مرکزِ عالم ، رحمۃ للعالمین صلی الله علیہ وسلم کے گرد یکجا ہو جائیں تو پھر کون سپر پاور ہے جو ہم مسلمانوں کو میلی آنکھ دکھا سکے۔
اسی درد کو بیان کرتے کرتے علامہ اقبال تھک گئے کہ،
منفعت ایک ہے اس قوم کی نقصان بھی ایک
ایک ہی سب کا نبی دین بھی ایمان بھی ایک
حرم پاک بھی ، اللہ بھی قرآن بھی ایک
کچھ بڑی بات تھی ہوتے جو مسلمان بھی ایک
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
میلاد النبی کی خوشیاں منانے والوں کے خلاف سعودی مفتیٰ اعظم کا فتویٰ
ریاض (ایک طرف تو ہمارے ہاں رسول کریم ﷺ کی دنیا میں آمد کی خوشی میں عید میلاد النبیﷺ منانے کی بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں اور گلیوں بازاروں کو دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے لیکن دوسری طرف سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز الشیخ کی طرف سے عید میلاد النبیﷺ منانے کو بدعت اور کار گناہ قرار دے دیا گیا ہے۔
امام ترکی بن عبداللہ مسجد ریاض میں خطبہ جمعہ سے خطاب کے دوران انہوں نے فرمایا کہ، ” یہ ایک بدعت ہے جو آپﷺ اور صحابہ کے دور سے تین صدیاں بعد دین میں داخل ہوئی“۔

انہوں نے فرمایا کہ رسول خدا ﷺ کی سچی محبت یہ ہے کہ ہم ان کے نقش قدم پر چلیں اور سنت پر عمل کریں جبکہ عید میلاد النبیﷺ منانے کی تلقین کرنے والوں کو بھی انہوں نے گنہگار اور گمراہ قرار دیا۔
بشکریہ پاکستان اخبار
 
Top