• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فرشتے اور جن؟

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
747
ری ایکشن اسکور
128
پوائنٹ
108
اور جب تیرے رب نے فرشتوں سے کہا کہ میں زمین میں خلیفہ بنانے واﻻ ہوں، تو انہوں نے کہا ایسے شخص کو کیوں پیدا کرتا ہے جو زمین میں فساد کرے اور خون بہائے؟ اور ہم تیری تسبیح، حمد اور پاکیزگی بیان کرنے والے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا، جو میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے۔ (30) بقرہ
السلام علیکم
اس آیت کے تحت ذہن میں کچھ اشکالات ہیں ۔ برائے مہربانی ان کے جواب دیکر تشفی فرمائیں
1-فرشتےحکم ربی پر اعتراض کرسکتے ہیں۔
2-کیا ان کو علم تھا انسان زمین میں جا کر فساد کر ے گا اور خون بہائے گا۔
3-کیا فرشتوں میں سوچنے سمجھنے کی از خود صلاحیت موجود ہے ۔
4- کیا ان میں قوت فیصلہ بھی ہے ۔
5-ابلیس جو کہ ایک جن تھا اور فرشتوں کے ساتھ تھا کیا اس کے علاوہ جن بھی آسمانوں میں جاتے رہتے ہیں۔

6۔ جنوں کو جو شہاب ثاقب مارا جاتا ہے تو کیا ان کی پہنچ اس آسمان تک ہے جہاں عرش الہی ہے۔
7- اگر جن فرشتوں کو دیکھ سکتے ہیں تو ان کا ایمان بالغیب کیسے ہوگا۔
8۔شیطان کو قیامت تک کی مہلت ملی ہے تو کیا ہر جن روز قیامت تک زندہ رہے گا۔
9۔ کیا ایسے بھی جنوں کی موجودگی ممکن ہوسکتی ہے جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تھا اور مسلمان ہوئے تھے ۔ ان کے لئے دین کے احکام ہماری طرح ہیں۔

10۔روز محشر ان کو بھی حساب دینا ہے۔
@اسحاق سلفی
@خضر حیات
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
1-فرشتےحکم ربی پر اعتراض کرسکتے ہیں۔
انہوں نے اعتراض نہیں کیا تھا، تعجب کے طور پر پوچھا تھا۔ قرآن کریم کے الفاظ ہیں "ا تجعل فیہا من یفسد فیہا" یعنی "کیا آپ دنیا میں ایسے شخص کو بنا رہے ہیں جو اس میں فساد پیدا کرے گا؟"
2-کیا ان کو علم تھا انسان زمین میں جا کر فساد کر ے گا اور خون بہائے گا۔
قرآن کریم نے یہاں صرف اتنا بتایا ہے "انی جاعل فی الارض خلیفۃ" (میں زمین میں خلیفہ بنانے والا ہوں)۔ دوسرے مقامات پر دوسرے الفاظ ہیں جیسے "انی خالق بشرا من طین" (میں ایک شخص بنانے والا ہوں مٹی سے) ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پوری بات ہمیں معلوم نہیں ہے۔ ممکن ہے کہ انہیں اور تفصیل بتائی گئی ہو۔
لیکن ہمیں وہ کچھ بتایا گیا جس کا ہمیں فائدہ ہے۔
3-کیا فرشتوں میں سوچنے سمجھنے کی از خود صلاحیت موجود ہے ۔
جی موجود ہے۔ وہ کام وہ کرتے ہیں جو اللہ پاک ان کے ذمے لگا دیں لیکن اس کی وجہ یہ نہیں کہ وہ سوجھ بوجھ نہیں رکھتے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان میں قوت شہویہ اور قوت غضبانیہ نہیں ہے۔ انہیں دلچسپی صرف اللہ تعالی کے حکم سے ہوتی ہے اور وہ اکتاتے نہیں ہیں۔
4- کیا ان میں قوت فیصلہ بھی ہے ۔
جی یہ قوت ہے۔ اختیار نہیں ہے۔
5-ابلیس جو کہ ایک جن تھا اور فرشتوں کے ساتھ تھا کیا اس کے علاوہ جن بھی آسمانوں میں جاتے رہتے ہیں۔
سورہ جن پڑھیے۔ فرشتے پہلے آسمانوں پر جاتے تھے لیکن پھر انہیں وک دیا گیا اور ان پر شہاب ثاقب مسلط کر دیے گئے۔
6۔ جنوں کو جو شہاب ثاقب مارا جاتا ہے تو کیا ان کی پہنچ اس آسمان تک ہے جہاں عرش الہی ہے۔
یہ ضروری نہیں۔ بس آسمان تک ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ ان کی پہنچ کرہ ارض کے فضائی غلاف کے آخر تک ہو لیکن ان کی صلاحیتیں ایسی ہوں کہ وہاں سے وہ آگے فرشتوں کی بات سن سکتے ہوں۔ اس لیے اب انہیں وہاں تک بھی رسائی نہ دی جاتی ہو۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارا سننا اور ہے اور فرشتوں کا اور۔ ہم ہوا کی لہروں سے سنتے ہیں اور خلاء میں صرف کانوں سے نہیں سن سکتے۔ وہاں جا کر ہمیں خصوصی انتظامات کرنے پڑتے ہیں۔ لیکن فرشتے وہیں رہتے ہیں اور سنتے اور بولتے بھی ہیں۔
7- اگر جن فرشتوں کو دیکھ سکتے ہیں تو ان کا ایمان بالغیب کیسے ہوگا۔
ہر مخلوق کا ایمان اس کے حساب سے ہے۔ اس کے علاوہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے بھی بدر وغیرہ میں فرشتے دیکھے تھے لیکن ان کا ایمان بالغیب پھر بھی باقی رہا۔
غیب کی چیزیں مختلف ہیں۔ بعض چیزیں بعض اوقات دکھا دی جاتی ہیں اور بعض چیزیں کبھی کوئی نہیں دیکھ سکتا۔ جیسے فرشتے یا عذاب قبر بعض اوقات دکھا دیا جاتا ہے لیکن جنت و دوزخ کوئی نہیں دیکھ سکتا۔
8۔شیطان کو قیامت تک کی مہلت ملی ہے تو کیا ہر جن روز قیامت تک زندہ رہے گا۔
نہیں۔
9۔ کیا ایسے بھی جنوں کی موجودگی ممکن ہوسکتی ہے جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تھا اور مسلمان ہوئے تھے ۔ ان کے لئے دین کے احکام ہماری طرح ہیں۔
ممکن ہے۔ ان کی عمریں ہزاروں سال میں ہوتی ہیں۔
ان کے لیے دین کے احکام کیا ہیں، اس کا مجھے علم نہیں۔
 
Last edited:

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
747
ری ایکشن اسکور
128
پوائنٹ
108
اتنے سارے سوالوں کے جواب لکھنے کے لیے وقت چاہیے ، جو کہ نہیں ہے ۔
جن اور شیاطین کی دنیا نامی ایک کتاب ہے ، اس کا مطالعہ کیا جاسکتا ہے ۔
السلام علیکم
آپ کا بہت شکریہ
آپ کے نشان کر دہ لنک پر مطلوبہ کتا ب موجود نہیں ہے ۔ شاید ہٹادی گئی ہے۔
 
نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
747
ری ایکشن اسکور
128
پوائنٹ
108
شمولیت
جنوری 27، 2015
پیغامات
381
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
94
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
2-کیا ان کو علم تھا انسان زمین میں جا کر فساد کر ے گا اور خون بہائے گا۔
جن انسانوں سے پہلے پیدا کئے گئے ہیں شاید فرشتوں نے جنوں کے حالات کو دیکھ کر ایسا کہا ہو،اور یہ بھی ہو سکتا ہیں کہ انہوں نے لوح محفوظ میں لکھا ہوا پڑا ہو۔ (اللہ اعلم)
5-ابلیس جو کہ ایک جن تھا اور فرشتوں کے ساتھ تھا کیا اس کے علاوہ جن بھی آسمانوں میں جاتے رہتے ہیں۔
ابلیس حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش سے پہلے فرشتوں کے ساتھ تھا،پھر آدم علیہ السلام کو سجدہ نہ کرنے کی وجہ سے فرشتوں سے الگ کر دیا گیا پھر آدم علیہ السلام کے ساتھ اسے بھی زمین پر بھیج دیا گیا اب اس کا عرش پانی پر ہے اب نہ تو وہ آسمان پر جا سکتا ہے اور نہ ہی دوسرے جن جا سکتے ہیں۔(اللہ اعلم)
6۔ جنوں کو جو شہاب ثاقب مارا جاتا ہے تو کیا ان کی پہنچ اس آسمان تک ہے جہاں عرش الہی ہے۔
شہاب ثاقب صرف پہلے آسمان پر ہیں اور عرش الہی ساتوں آسمانوں کے اوپر ہے، اور ہر آسمان میں دروازے ہیں جن پر فرشتے پہرا دیتے ہیں، جن آسمان پر نہیں جاسکتے ہاں وہ آسمان دنیا تک جانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن نیچے سے ہی بھگا دیئے جاتے ہیں۔(اللہ اعلم)
7- اگر جن فرشتوں کو دیکھ سکتے ہیں تو ان کا ایمان بالغیب کیسے ہوگا۔
جنوں کا فرشتوں کی باتوں کو سننے کا ذکر ہے دیکھنے کا نہیں۔

8۔شیطان کو قیامت تک کی مہلت ملی ہے تو کیا ہر جن روز قیامت تک زندہ رہے گا۔
صرف ابلیس کو قیامت تک مہلت ملنے کا ذکر ہے باقی جنوں کا نہیں۔

10۔روز محشر ان کو بھی حساب دینا ہے۔
ہاں جنوں کا بھی حساب ہوگا۔
(اللہ اعلم)
 
نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
747
ری ایکشن اسکور
128
پوائنٹ
108
جن انسانوں سے پہلے پیدا کئے گئے ہیں شاید فرشتوں نے جنوں کے حالات کو دیکھ کر ایسا کہا ہو،اور یہ بھی ہو سکتا ہیں کہ انہوں نے لوح محفوظ میں لکھا ہوا پڑا ہو۔
جن آتشی مخلوق اور انسان مٹی ، کیا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں فرشتے قیاس بھی کرتے ہیں۔
ابلیس حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش سے پہلے فرشتوں کے ساتھ تھا،پھر آدم علیہ السلام کو سجدہ نہ کرنے کی وجہ سے فرشتوں سے الگ کر دیا گیا پھر آدم علیہ السلام کے ساتھ اسے بھی زمین پر بھیج دیا گیا اب اس کا عرش پانی پر ہے اب نہ تو وہ آسمان پر جا سکتا ہے اور نہ ہی دوسرے جن جا سکتے ہیں۔
جنوں کا فرشتوں کی باتوں کو سننے کا ذکر ہے دیکھنے کا نہیں۔
دونوں بیانات ایک دوسرے کی نفی کر رہے ہیں۔ جو فرشتوں کا استاد تھا وہ ان کو دیکھ نہیں سکتا تھا۔
 
Top