• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فورم پر جنگل کا قانون چلتا ہے؟؟

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
السلام علیکم۔
میں کوئی لمبی چھوڑی شکایت لے کر نہیں آیا، بس عرض اتنی ہے کہ کل میں نے بڑی محنت سے ایک پوسٹ "طاغوت کے تعاون سے جہاد کی شرعی حیثیت از امین اللہ پشاوری حفظہ اللہ "سے لگائی تھی اور اس میں کوئی ایسی بات نہیں تھی کہ وہ فورم قوانین کے زد میں آتی۔۔۔۔
میری وہ پوسٹ کیوں ڈلیٹ کی گئی؟
کیا جب امین اللہ صاحب حفظہ اللہ کا روشن چہرہ سامنے آیا تو لوگوں کو گھبراہٹ ہوئی؟
مجھے انفورم کیئے بغیر میری ساری محنت پر پانی پھیر دیا، کیوں؟؟

مجھے بس وجہ بتا دیں ، میں دوبارہ اس فورم پر آنے اور پوسٹ کرنے کی جرات نہیں کروں گا۔
جزاک اللہ خیرا
 

qureshi

رکن
شمولیت
جنوری 08، 2012
پیغامات
236
ری ایکشن اسکور
392
پوائنٹ
88
السلام علیکم۔
میں کوئی لمبی چھوڑی شکایت لے کر نہیں آیا، بس عرض اتنی ہے کہ کل میں نے بڑی محنت سے ایک پوسٹ "طاغوت کے تعاون سے جہاد کی شرعی حیثیت از امین اللہ پشاوری حفظہ اللہ "سے لگائی تھی اور اس میں کوئی ایسی بات نہیں تھی کہ وہ فورم قوانین کے زد میں آتی۔۔۔۔
میری وہ پوسٹ کیوں ڈلیٹ کی گئی؟
کیا جب امین اللہ صاحب حفظہ اللہ کا روشن چہرہ سامنے آیا تو لوگوں کو گھبراہٹ ہوئی؟
مجھے انفورم کیئے بغیر میری ساری محنت پر پانی پھیر دیا، کیوں؟؟

مجھے بس وجہ بتا دیں ، میں دوبارہ اس فورم پر آنے اور پوسٹ کرنے کی جرات نہیں کروں گا۔
جزاک اللہ خیرا
بھائی اس فورم پر صرف انتظامیہ کے مزاج کے مطابق بات کرے۔اگر آپ نے کہیں اور لنک لگایا تو اس سے ناظرین کا آگاہ کر دے۔یہاں ڈیلیٹ والا کام عام سی بات ہے۔
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,010
پوائنٹ
289
فورم پر جنگل کا قانون چلتا ہے؟؟

مجھے بس وجہ بتا دیں ، میں دوبارہ اس فورم پر آنے اور پوسٹ کرنے کی جرات نہیں کروں گا۔
وجہ جانے بغیر بھی اگر آپ ابھی سے اپنے قول کے پابند ہو جائیں تو کیا ہی اچھی بات ہوگی! :)
جس رکن کو مہذب لہجے میں اپنی شکایت پیش کرنا نہ آئے اسے اپنے پسندیدہ مقام پر ہی رہنا شاید اس کی صحت کے لیے بہتر ہو۔
 

Rashid Yaqoob Salafi

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 12، 2011
پیغامات
140
ری ایکشن اسکور
509
پوائنٹ
114
ویسے شکایت میں کوئی "غیرمہذبیت" نظر تو نہیں آئی. اگر بھائی کی پوسٹ کو ڈیلیٹ کیا گیا ہے تو شکایت کرنا ان کا حق ہے.
امین اللہ پشاوری حفظہ اللہ ایک مستند عالم دین ہیں، اور ہیں بھی نیوٹرل .ان کی بات ضرور عام قاری تک پہنچنی چاہیے. تا کہ تصویر کے دونوں رخ واضح ہو جائیں.
 
شمولیت
نومبر 23، 2011
پیغامات
493
ری ایکشن اسکور
2,479
پوائنٹ
26
و علیکم سلام۔
عجیب ۔۔۔
بجائے کہ فورم انتظامیہ شکایت کا جواب دے، لوگوں نے رکن پر جرح شروع کر دی ہے۔۔
شاکر بھائی اور انس بھائی یہ کیا چکر ہے؟
میں نے خود یہ پوسٹ دیکھی تھی جو کہ "دعوت و جہاد " سیکشن میں موجود تھی مگر اب وہاں پر نہیں ہے۔۔۔
پلیز اس مسئلے کو حل کیجئے، فورم کے امور بارے آپ ہی وضاحت کر سکتے ہیں ۔۔۔
جزاک اللہ خیرا

القول السدید نے لکھا:
مجھے بس وجہ بتا دیں ، میں دوبارہ اس فورم پر آنے اور پوسٹ کرنے کی جرات نہیں کروں گا۔
جزاک اللہ خیرا
ارے بھائی ، آپ پریشان نہ ہوں ، پہلے حقائق جان لیں ، پھر کسی اقدام بارے فیصلہ کرنا۔۔۔ ویسے جیسا یہ مسئلہ بنا ہے ، ایسا ہونا بڑا حیران کن ہے۔ کیونکہ میں اس فورم پر کافی عرصے سے ہوں مگر میں نے اس فورم کی انتظامیہ جیسی فراخ دلی کہیں نہیں دیکھی۔۔ بہر حال مجھے امید شاکر بھائی یا انس بھائی اس بارے ضرور آپ کے معاون ہوں گے۔

اللہ تمام بھائیوں کے احوال درست فرمائے۔ آمین
 
شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
السلام علیکم

باذوق :::
وجہ جانے بغیر بھی اگر آپ ابھی سے اپنے قول کے پابند ہو جائیں تو کیا ہی اچھی بات ہوگی!
جس رکن کو مہذب لہجے میں اپنی شکایت پیش کرنا نہ آئے اسے اپنے پسندیدہ مقام پر ہی رہنا شاید اس کی صحت کے لیے بہتر ہو۔
محترم ، جب کسی کی محنت پر پانی پھیر دیا جائے اور اسے وجہ بھی نہ بتائی جائے ۔۔۔۔یہ مہذب حرکت ہے نا؟؟؟


ویسے نام کی درستگی آپ بھی فرما لیں ، آپ باذوق نہیں بے ذوق زیادہ محسوس ہو رہے ہیں، کیونکہ یہ سوال ، شکایت یا مسئلہ جن لوگوں کے مطلقہ ہے ، انکو موقع دینے کی بجائے اپنا ذوق پیش کرنا شروع کر دیا ہے۔۔

برائے کرم فورم انتظامیہ میری شکایت پر کچھ تو کہے، ۔۔۔

میں نے وہ پوسٹ صرف اسی فورم پر بڑی محنت سے پوسٹ کی تھی، مگر مجھے اپنی پوسٹ اور محنت ،دونوں سے محروم کر دیا گیا اور اب کہا جا رہا ہے "اف" بھی نہ کہوں۔۔
 

طارق بن زیاد

مشہور رکن
شمولیت
اگست 04، 2011
پیغامات
324
ری ایکشن اسکور
1,719
پوائنٹ
139
وعلیکم السلام سدید بھائی جان
مجھے آپکو یہاں دیکھ کر کافی خوشی ہوئی۔
میں آپ کا تہہ دل سے خیر مقدم کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ آئندہ بھی یہاں اپنے معلوماتی تھریڈس لگائینگے ان شاء اللہ۔
رہی بات آپ کے تھریڈ کو آپ کو بتائے بخیر ڈیلیٹ کرنے کی تو یہ مجھے نا معقول لگی آپ کو پہلے بتانا چاہئے تھا۔کہ کیوں ڈیلیٹ کیا جارہا ہے۔
دوسری بات یہ کہ آپنے یہ تھریڈ ہی ایسے نام سے بنایا ہے کہ ہر ممبر کو یہی بات سمجھ آرہی ہے کہ اب یہاں جنگ ہونے والی ہے۔اور اوپر سے قریشی بھائی جان بھی اس بات کو ہوا دے رہے ہیں - ہمیں ایسی باتوں سے پرہیز کرنا چاہئے ہوا دینے کہ بجائے اسے سلجھانے کی کوشش کرنا چاہئے۔

اگر میری بات سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں ان سے معافی چاہتا ہوں۔اور انتظامیہ سے گذارش کرتا ہوں کہ ہمارے نئے بھائی کی مشکل حل کریں۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
السلام علیکم۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میری وہ پوسٹ کیوں ڈلیٹ کی گئی؟
محترم بھائی حال ہی میں انتظامیہ کی طرف سے قوانین میں یوں اضافہ کیا گیا ہے
’’ محدث فورم سوشل نیٹ ورکنگ کا ایک دینی پلیٹ فارم ہے جس کا اصل مقصود دعوت و تبلیغ کی خاطر جدید ذرائع ابلاغ کے ایک میڈیم کے طور استعمال کرنا ہے۔ فورم کے عمومی شرکاء عام مسلمان یا طلبۃ العلم ہوتے ہیں لہذا یہاں مسالک، فرق، جماعتوں اور شخصیات کی تکفیر سے متعلقہ مضامین یا تھریڈ لگانے کی ہر گز اجازت نہیں ہے کیونکہ تکفیر کا اصل پلیٹ فارم دار الافتاء ہیں اور اس کے اصل اہل راسخون فی العلم ہیں۔ ‘‘
اس نئے قانون کی وجہ سے تکفیر پر مبنی وہ پوسٹ جن پر فریقین نے بحث ومباحثہ نہ کیا ہوگا وہ فورم سے نامنظور کی جارہی ہیں۔ آپ کی درج بالا پوسٹ بھی اسی وجہ سےموڈریشن کاحصہ بن چکی ہے۔ اور انتظامیہ از سر نو ان تمام پوسٹ کا جائزہ لیتے ہوئے جو پوسٹ اس لائق ہونگی کہ ان کو دوبارہ منظر عام پر لایا جائے تو ان شاءاللہ ضرور اس پر عمل ہوگا۔

اس کےلیے آپ کو صبر کا دامن پکڑنا ہوگا۔ والسلام
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top