• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قادیانیت نما سلفیت

ابن کثیر

مبتدی
شمولیت
جولائی 19، 2011
پیغامات
7
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
0
السلام علیکم ورحمۃ اللہ

مے نے آج ایک بہترین مضمون پوسٹ کیا تھا لیکن ایسا لگا کے بھائی عامر نے پسند نہیں کیا۔۔۔

اگر اس پوست میں کچھ غیر شرعی بات تھی تو ڈیلیٹ کی درخواست کرنے سے پہلے وضاحت تو کرنی تھی ۔۔

امید ہے کے آپ اپنے تحفظات یہاں پیش کریں گے تاکہ ہم کو بھی معلوم ہو کہ اس مضمون میں کیا غلطیاں تھیں

جزاکم اللہ خیرا
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
مے نے آج ایک بہترین مضمون پوسٹ کیا تھا لیکن ایسا لگا کے بھائی عامر نے پسند نہیں کیا۔۔۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ

کیا آپ میری بات کر رہیں ہے؟
 
عامر

رکن
شمولیت
مئی 31، 2011
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
826
پوائنٹ
86
وعلیکم السلام،

پہلی بات آپکی پوسٹ کیوں ڈیلیٹ ہوی اسکا جواب انتظامیہ دیگی انشآاللہ۔ میرے اختیار میں یہ آپشن نہیں ہے غلط فہمی دور فر ما لیں۔

آپ نے جس پوسٹ کو بہترین کہا ہے جو کہ ایک نا انصافی ہے ایک طرف تو آپ علماے کرام کو (اللہ کی پناہ) ان کیٹیگری میں پہنچانے کی جسارت کی ہے جسکے تعلق سے آپکو مکمل معلومات نہیں ہے۔

کیا آپ نے قادیانیت کو پڑھا ہے کبھی؟

جس چیز کو وجہ بناکر آپ نے ان علماے کرام کی تعلق سے لکھا ہے کیا آپ جانتے ہیں اسکے کیا شروط ہیں؟

اگر آپ کم از کم منہج السلف صالحین کو ہی پڑھ لیتے تو شاید یہ پوسٹ نہیں کرتے۔

اللہ آپ پر حق اور باطل کو واضح کرے آمین یا رب العالمین!
 
ابن کثیر

مبتدی
شمولیت
جولائی 19، 2011
پیغامات
7
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
0
السلام علیکم
سبسے بہلے انتظامیہ سے گزارش ہے کے وہ مضون کو ان-ڈیلیٹ کریں تاکہ قارئین اس بحث کو سمجھ سکے۔

دوسری بات یہ کہ عرض مترجم میں وضاحت کر دی گئی ہے کہ یہ مضمون فقط ان نام نہاد درباری سلفیوں کے متعلق لکھا گیا ہے جو حقیقی سلفیت میں کالی بھیڑوں کی حیثیت رکھتے ہیں ناکہ مطلق سلفیت یا عام سلفی علماء کے متعلق۔

اس مضمون میں قادیانت کے جو عقائد نقل کئے گئے ہیں کیا وہ انکے عقائد نہیں ہیں؟ ان عقائد کا جو دور حاضر کے علماء کے ساتھ جو موازنہ کیا گیا ہے کیا وہ صحیح نہیں ہے؟ اور اسکے علاوہ قادیانیت کی تخلیق کی جو وجوہات ذکر کی گئی ہیں اور دور حاضر کے نام نہاد سلفی علماء کے مرجئہ عقائد کی تخلیق کی وجوہات ہیں کیا یہ دونوں یکساں نہیں ہے؟
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

ازراہ کرم! اپنا کچھ تعارف کرا دیجئے تاکہ علم ہو سکے کہ کس ریسرچ کی بناء پر آپ نے سلفیوں کی مختلف قسمیں (نام نہاد درباری، حقیقی، مطلق اور عام وغیرہ) بیان کی ہیں اور کچھ پر قادیانی یا کالی بھیڑیں ہونے کا فتویٰ لگا رہے ہیں؟!!

ان نام نہاد درباری، حقیقی، مطلق اور عام سلفیوں میں سے کچھ کا اور خاص طور پر ان کے سرغنوں کا نام بتا دیں تاکہ آپ کی بات سمجھنے میں آسانی ہو۔

اہل علم جانتے ہیں کہ خوارج اور مرجئہ دو غلو (افراط وتفریط) کا شکار گمراہ فرقے تھے۔ خارجی مرتکب الکبیرۃ کو خالد مخلد فی النار سمجھتے تھے، جبکہ مرجئہ کے نزدیک عمل ایمان میں شامل ہی نہیں تھا لہٰذا نیکی اور گناہ (خواہ وہ کبیرہ ہی کیوں نہ ہو) سے نفس ایمان کو کوئی فرق نہیں پڑتا تھا جبکہ اہل السنۃ والجماعۃ معتدل تھے۔
آپ نے نام نہاد درباری سلفیوں کو آپ نے مرجئہ عقائد کا حامل قرار دیا ہے، تو حقیقی، مطلق اور عام سلفی لوگ آپ کے نزدیک کس عقیدے کے حامل ہیں اہل سنت والجماعت کے یا خارجی؟؟!!

اللہ تعالیٰ ہماری اصلاح فرمائیں!
 
ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
دوسری بات یہ کہ عرض مترجم میں وضاحت کر دی گئی ہے کہ یہ مضمون فقط ان نام نہاد درباری سلفیوں کے متعلق لکھا گیا ہے جو حقیقی سلفیت میں کالی بھیڑوں کی حیثیت رکھتے ہیں ناکہ مطلق سلفیت یا عام سلفی علماء کے متعلق۔
انس صاحب کا یہ سوال درست ہے کہ آپ پہلے ان نام نہاد درباری سلفیوں اور حقیقی سلفیوں کے ناموں کی نشاندہی کریں پھر آپ کے بارے تعین ہو گا کہ آپ خود بھی سلفی ہیں یا نہیں؟
 
اہل سلف

مبتدی
شمولیت
جولائی 04، 2011
پیغامات
33
ری ایکشن اسکور
143
پوائنٹ
0
ابن کثیر صاحب !
خدارا کاپی پیسٹ قسم کی سلفیت پھیلانے سے گریز کریں۔۔
اگر آپ خود اپنی سلفیت پر نادم ہیں، احساس کمتری کا شکار ہیں تو اس کا علاج کسی عالم دین سے کروائیں فورم پر سوچے سمجھے بغیر نہ شیئر کرتے پھریں۔۔
 
ابن کثیر

مبتدی
شمولیت
جولائی 19، 2011
پیغامات
7
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
0
آپ نے نام نہاد درباری سلفیوں کو آپ نے مرجئہ عقائد کا حامل قرار دیا ہے، تو حقیقی، مطلق اور عام سلفی لوگ آپ کے نزدیک کس عقیدے کے حامل ہیں اہل سنت والجماعت کے یا خارجی؟؟!!
اہل سنت والجماعت

انس صاحب کا یہ سوال درست ہے کہ آپ پہلے ان نام نہاد درباری سلفیوں اور حقیقی سلفیوں کے ناموں کی نشاندہی کریں پھر آپ کے بارے تعین ہو گا کہ آپ خود بھی سلفی ہیں یا نہیں؟
کیا یہ بھی اصول ہے کہ جن علماء آپ سمجھتے ہیں علماء۔۔۔ آگر میں انکی مخالفت یا موافقت کروں تو اس سے پتا چلے گا کے میں سلفی ہوں یا نہیں؟

خدارا کاپی پیسٹ قسم کی سلفیت پھیلانے سے گریز کریں۔۔
اگر آپ خود اپنی سلفیت پر نادم ہیں، احساس کمتری کا شکار ہیں تو اس کا علاج کسی عالم دین سے کروائیں فورم پر سوچے سمجھے بغیر نہ شیئر کرتے پھریں۔۔

سلفی کون ہوتا ہے؟ جو رفع یدین کرتا ہے؟ یا فلان یا علان کو اچھا عالم سمجتا ہے؟ یا جو اصول اہل سنت کے مطابق چلتا ہے جو ہمارے اسلاف نے آپنے کتب میں ذکر کیا ہے؟

تو آگر آپ کو معلوم کرنا ہے کے کوئی سلفی ہے یا نہیں۔۔۔ میرے باتوں سے جانے کہ کیا وہ اصول اہل سنت کے مخالف ہے کیا نہیں۔۔ نہ کہ میں یہ یا وہ عالم کے بارے مے کیا بولتا ہوں۔۔۔

خدارا کاپی پیسٹ قسم کی سلفیت پھیلانے سے گریز کریں۔۔
اگر آپ خود اپنی سلفیت پر نادم ہیں، احساس کمتری کا شکار ہیں تو اس کا علاج کسی عالم دین سے کروائیں فورم پر سوچے سمجھے بغیر نہ شیئر کرتے پھریں۔۔
دوسروں کو بورے انداز سے بات کرنا اور نیچے گرانا اور نامے پکارنا سلف کا اخلاق نہیں ۔ حجت کہ ساتہ بحث کرئے
 
Top