• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قادیان کا گلا دیوبندیوں سے

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
تحذیر الناس میں میری معلومات کے مطابق ایک روایت پر بحث ہو رہی ہے جس کے ظاہری مفہوم سے ختم نبوت کی نفی ہوتی ہے (اس کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ نے سات زمینوں میں انسانوں جیسی اور مخلوقات بھی پیدا فرمائی ہیں اور ان میں تمام انبیاء بھی انسانوں کی طرح موجود ہیں حتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی) اور اسی وجہ سے اسے صحیح تسلیم نہیں کیا جاتا۔
نانوتوی رح نے اس کے ضمن میں ختم نبوت کا مفہوم بیان کیا ہے۔ اور یہاں "بالفرض" کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔
اگر قادیانی اس سے اپنے مطلب کا معنی اخذ کرتے ہیں تو یہ ان کا دجل ہے نہ کہ نانوتوی رح کی غلطی۔
 
Top