• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترمہ نسرین فاطمہ صاحبہ ٭

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
محترمہ نسرین فاطمہ صاحبہ کا انٹرویو
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اُمید کرتے ہیں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ آپ کو اور آپ کی فیملی کو اپنے حفظ وامان میں رکھے اور آپ کی ہر جائز خواہش کو پورا کرے آمین اور آپ سب کی زندگی میں آنے والے ہر دُکھ و پریشانی کو خوشیوں میں بدل دے آمین۔
انسان اپنے اعلی اخلاق اور کردار سے معاشرے میں اپنا مقام بناتا ہے۔اس کی یہی خوبی اسے دوسروں سے ممتاز کرتی ہے۔انھی خوبیوں سے مزین ہماری بہن نسرین فاطمہ صاحبہ بھی ہیں۔دینی تحریک اور علمانہ جدو جہد رکھنے والی ہماری بہن محدث فورم کی اہم رکن ہیں۔شگفتہ مزاج ، عمدہ اور تعمیری سوچ کی مالکہ ہیں۔اللہ تعالی انھیں ترقی کی منازل نصیب فرمائیں۔آمین
ان کی شخصیت کے مزید پہلوؤں کو جاننے کے لیے ان کا انٹرویو پیش کیا جا رہا ہے۔
1۔آپ کا مکمل نام ، اور آپ کی رہائش؟
2۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ، ؟مزید اپنی دینی تعلیم کا سفر کیسے اور کہاں سے شروع کیا، اور کیا آپ کو اس دوران کسی مشکل کا سامنا ہوا؟
3۔کیا آپ کسی پیشہ سے وابستہ ہیں؟
4۔عمرکتنی ہے ؟
5۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟
6۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالکہ ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟
7۔انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئیں ؟ اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان کیسے پیدا ہوا ؟
8۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟
9۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتی ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟
10آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟
11۔وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟
12۔کس چیز سے خوف زدہ ہو جاتی ہیں؟
13۔مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتی ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟
14۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتی ہیں ؟
15. اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتی ہیں؟
16۔محدث فورم پر پہلا دن کیسا تھا ؟؟ آغاز میں کیسی مشکلات سامنے آئیں؟
17محدث فورم کے وہ کون سے رکن ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئیں اور آپ کو ان رکن سے دینی فائدہ حاصل ہوا؟ ارکان خواتین میں سے کسی بہن کا بھی تذکرہ کیجئے۔
18مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتی ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو محدث فورم سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟
19۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟
20۔زندگی کے اتنے ادوار گزار لینے کا بعد زندگی سے کیا سیکھا؟؟
21۔دین اسلام کی ترقی و بلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتی ہیں؟؟
22۔نوجوان طبقے کے لیے وہ چند ضروری باتیں کون سی ہوں گی ، جن سے وہ راہ راست اختیار کر سکیں؟؟
23۔کم عمر اور نوجوان لڑکیوں کے لیے کیا نصیحت کریں گی؟
24۔شرعی حدود میں رہتے ہوئے خاتون خانہ نیک اعمال اور درجات کیسے حاصل کرے؟ اس حوالے سے آپ کا طرز عمل کیا ہے؟
25۔جب گھر ، شوہر ، بچے ، رشتہ داریاں متاثر ہو رہی ہوں ، تو آپ کی ترجیح کیا ہوتی ہے؟
26۔ایک آئیڈیل عورت ، بیوی کیا ہوتی ہے؟ اور ایک آئیڈیل شوہر ؟
27۔کامیاب شادی کا مطلب ذہنی ہم آہنگی ، سمجھوتہ یا مزاج کی مطابقت ہے ، یا کچھ اور ؟
28۔خواتین میں پائے جانے والی کونسی ایسی برائی ہے ، جس پر قابو پانے کے لیے سرگرم عمل رہنا چاہتی ہیں؟
29۔گھریلو امور میں کس کام میں ماہر ہیں ، کوکنگ ، سلائی کڑھائی ، سیٹنگ یا کیا ؟
30۔اسلامی طرز فکر کے تحت بحیثیت والدہ بچوں کی تربیت میں کیا کردار ہے؟
31۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت بھاتی ہے؟؟
32۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔
33۔دین اسلام پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ اور ان رکاوٹوں کا سدباب کس طرح کیا؟
34۔امر بالمعروف و نھی عن المنکر کا فرئضہ بحیثیت عورت کس طرح انجام دیتی ہیں ؟
35۔دین کے معاملے پر کس شخصیت پر رشک آتا ہے؟
36۔امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتی ہیں؟
37۔آپ کھانے میں کیا پسند کرتی ہیں؟؟اور خود کھانا بنانا کیسا لگتا ہے؟؟
38۔ کیا آپ کا تعلق دین دار گھرانے سے ہے ؟
39۔ ایسے افعال ، جن کو سرانجام دینے کے لیے لمبی زندگی کی دعا مانگتی ہوں؟
40۔ آپ کو غصہ کتنا آتا ہے اور اُس صورت میں کیا کرتی ہیں؟
41۔اصلاح احوال اور اسلامی تعلیم کے حوالے سے جس مدرسہ کی بنیاد رکھی ، اس کے بارے کچھ بتائیں۔
42۔ادارہ محدث کے کاموں میں پہلے سے اب تک عملی طور پر شامل ہیں یا نہیں؟
43۔ بطورِ سینئر رکن ، محدث فورم کے اراکین کے لیے کوئی پیغام دینا چاہئیں گی؟
نوٹ
( تمام اراکین سے بصد احترام گزارش ہے کہ جب تک اوپر پیش کیے گئے سوال مکمل نہ ہوجائیں مزید کوئی سوال جواب یا تأثرات کا اظہار ( سوائے ریٹنگ کے ) نہ کریں ۔ تاکہ انٹرویو میں ایک تسلسل برقرار رہے ۔
اگر کسی رکن سے اس سلسلے میں تسامح ہوا تو ان کے پیغامات حذف کردیے جائیں گے ۔ منجانب : انٹرویو پینل )
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

امید ہے سب بہن بھائی خیریت سے ہونگے

ہر دورمیں وہی لوگ بڑی قدر وقیمت کے مالک رہے جنھوں نے اپنے آپ کوکتاب وسنت میں مہارت و اسلام کی اشاعت کے لئے وقف کیا اور پھر مادیت کے اس دور میں دینی علوم سے روشناس کرانے والے بن گئے یہ صرف ان ہی لوگوں کا کام ہے جن پر رب کی خصوصی نظر ہو ورنہ ہر شخص کو یہ سعادت اور فضیلت حاصل نہیں ہوتی
آج جب دعا بہن کی انٹر ویو کال موصول ہوئی تو بہت عجیب سا لگا کہاں میں اور کہاں میری حیثیت فورم کے اتنے نامور اور چمکتے دمکتے ستاروں کے درمیاں اتنی کم علم کم فہم اور قابلیت کے لحاظ سے کوئی حیثیت نہیں کوئی خاندانی بیک گراؤنڈ نہیں کاانٹرویو کیسا لگے گا۔



ااپنے عیبوں پر نگاہ کر اپنے دل کو پاک کر
کیا ہو اگر خلق میں تو پارسا مشہور ہے



بس اسے انٹرویو کی بجائے تعارف ہی سمجھئے گا کیونکہ جب سے میں محدث فورم پہ آئی میں نے اپنا تعارف نہیں کرا یا تھا

اصل نام نسرین فاطمہ ہے البتہ گھر میں پیار سے گڑیا کہتے ہیں بقول امی محترمہ کے ما شاءاللہ سات بھائیوں کے بعد بہت دعاؤں سےجب میں اس دنیا میں آئی تو بہت خوشیاں منائی گئیں کئی دنوں تک گھر میں مہمان نوازی اور دعوتوں کاسلسلہ چلا۔ابو جو ایکسپورٹ و امپورٹ کا کام کرتے تھے انھوں نے کافی عرصہ کام چھوڑے رکھا مجھ سے کھیلنے کے لئے ۔غرض بہت لاڈ اور پیار سے پرورش ہوئی میرے بعد بھی دو بھائی اس دنیا میں آئے مگر ابھی صرف سات بھائی موجود ہیں اللہ انھیں ایمان وصحت کی دولت کے ساتھ تا دیر حیات رکھے۔
۔عزیز واقارب کا تعلق انڈیا بھوپال سے ہے یہاں والدین کے علاوہ کوئی خونی رشتہ دار نہیں تھا البتہ والدین کا تعلق دیو بندی مسلک سے تھا مگرابو کو مطالعہ کا شوق و حق کی جستجو رہی اکثر سعید آباد آنا جانا ہوتا وہاں محترم جناب بدیع الدین راشدی کی کوئی محفل میسر آئی تو 1985 میں مسلک اہل حدیث اختیار کیا اور ہم جب سے شعور میں آئے خود کو اہل حدیث پایا ۔

رہائش حیدرآباد اٹوبھان روڈ پہ ہے قریب ہی میکہ اور سسرال دونوں ہیں الحمد اللہ ۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ،
ابتدائی تعلیم ناظرہ قرآن پاک کی اپنی والدہ محترمہ سے حاصل کی ،گھر میں ہی امی نے مدرسہ کھولا ہوا تھا جہاں سو سے زیادہ بچے پڑھتے تھے اور یہ مدرسہ صبح و شام دو ٹائم لگتا، ہم سب بہن بھائیوں نے ناظرہ اپنی والدہ محترمہ سے پڑھا،مجھے یاد نہیں میں نے کب قرآن پاک مکمل کیا مگر بقول امی کے میری عمر اس وقت چار ساڑھے چار سال تھی جہاں جاتی لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز ہوتی اور کانوں میں یہ آواز آتی کہ اس بچی کی عمر دیکھو اور اس کا قرآن پڑھنا دیکھو،امی ابو خوشی سے پھولے نہیں سماتے ۔

5 سال کی عمر میں انگلش میڈیم اسکول میں ون کلاس میں داخل ہوئی پرائمری کے بعد سینٹ میری ہائی اسکول میں آئی جو اپنے دور میں بہترین اسکول تھا اور اب بھی ہے پرائمری میں ہر کلاس میں ٹاپ کیا اور سیونتھ کلاس میں اسکالر شپ کے امتحان میں فرسٹ کلاس پوزیشن حاصل کی تو نقد انعام پایا بہت خوشی ہوئی ابو ہر سال میری کامیابی پر دعوت کا اہتمام کرتے ۔
حافظہ اتنا اچھا تھا کہ میٹرک کی میتھس اور فزکس کی بکس ازبر تھیں اور یہ تک یاد رہتا تھا کہ کون سا سوال کونسے پیج پہ ہے اور سوال لکھتے ہی جواب ذہن میں آجاتا،اس طرح میٹرک میں حیدرآباد بورڈ سے تھرڈ پوزیشن حاصل کی اسکول لائف میں ہر قسم کے گیمز میں بھی بڑھ چڑھ کہ حصہ لیتی ۔اسکول کی بیسٹ ایتھیلیٹ تھی غرض کامیابی اور خوشیوں کا ایک سنہرا دور تھا جو رب تعالٰی کا مجھ پہ خاص انعام اور بڑا احسان ہے ۔
جب اسی اسکول کے نزرتھ کالج میں فرسٹ ائیر پری میڈیکل میں ایڈمیشن ہوا تو کالج کی لائف کو بھر پور انجوائے کیا مگر زیادہ عرصہ نہیں ہوا تھا کہ ابو شدید بیمار ہوگئے اور صرف پندرہ دن کے قلیل عرصے میں وہ ہمیں داغ مفارقت دے گئے جس سے زندگی کا رخ ہی چینج ہو گیا اور ذہنی طور پر ڈسٹرب رہنے کی وجہ سے انٹر میں صرف بی گریڈ میں پاس ہوئی ۔ ساتھ ہی CSS کی تیاری بھی شروع کی مگر اسی سال گھر والوں نے شادی کردی میں اپنی تعلیم کو خیرباد کہنا نہیں چاہتی تھی اور سسرال والے پڑھانا نہیں چاہتے تھے آخر رونا دھونا دیکھ کر شوہر نے
سندھ یونیورسٹی میں ایڈمیشن کروادیا اور گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ بی ایس سی آنرز میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور ساتھ ہی ہومیو پیتھک کالج میں بھی شام کی کلاسز اٹینڈ کرتی اور اس طرح جب ایم ایس سی جیو لوجی میں فرسٹ کلاس سیکنڈ پوزیشن حاصل کی تو ساتھ ہی ہومیو کورس بھی مکمل ہوا پریکٹس کے دوران ہی ایک سال کا الیکٹرو ہومیو میں ڈپلومہ بھی کرلیا ۔ گرلز کالج سے جاب کی آفر ہوئی مگر ۔۔۔۔۔۔۔ ساس کی طرف سے نہ شوہر کی طرف اجازت ملی اب سوچتی ہوں بہتر ہی ہوا میرے حق میں ۔
اسکول لائف میں گرمیوں کی چھٹیوں میں چھوٹے موٹے کورس بھی کئے انٹریرڈیکوریشن ، فلاور میکنگ ، پلاسٹر آف پیرس سے اشیاء بنانا ،
سلائی کٹنگ اور کڑھائیاں ہر قسم کی امی سے سیکھیں ،بھی اور ان میں مہارت بھی حاصل کی الحمد اللہ ۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
مزید اپنی دینی تعلیم کا سفر کیسے اور کہاں سے شروع کیا، اور کیا آپ کو اس دوران کسی مشکل کا سامنا ہوا؟


دینی تعلیم تو سوائے ناظرہ قرآن پاک کے کچھ حاصل نہ کی سوائے گھر میں جو ابو ہمیں وعظ و نصیحت کرتے جو حاصل کیا اپنے والدین سے کیا لیکن لاڈ پیا ر کی وجہ سے مجھے کبھی انھوں نے یہ نہیں کہا " آپ نے یہ کیوں نہیں کیا ' یا " آپ نے یہ کیوں کیا " کوئی روک ٹوک تھی نہ پابندی لہذا توجہ لباس کی طرف زیادہ رہتی مطالعہ صرف کہانیوں کی کتابوں کا کرتی تھی بعد میں اخبار جہاں پاکیزہ اور ایسے ہی فضول رسالوں کی طرف توجہ ہوئی البتہ شاعری سے شغف رہا اور مصحفی بہادر شاہ ظفر میر تقی میر ناصر کاظمی اور غالب کو بہت پڑھا۔
پھر ابو کے انتقال کے بعد جب دل نرم ہو گیا اور دنیا ویران لگنے لگی تو اسلامی جمیعت طالبات کی چند لڑکیوں سے کالج میں ہی ملاقات ہوئی اور انھوں نے مولانا مودودی کی کچھ پمفلٹ دئیے اور ایک کتاب دینیات دی جسے پڑھ کہ سوچوں کے زاویہ بدلے اور باقائدہ میں ان کے درس قرآن کے پروگرام اٹینڈ کرنے لگی ورنہ اس سے پہلے جو کالج کا ماحول تھا مہینے میں دو سے تین دفعہ کسی نہ کسی نام سے میوزک کی محفلیں منعقد ہوتیں کالج کی اوپری عمارت میں عیسائی نن رہائش پذیر تھے اور ان کے اعلٰی اخلاق سے میں اتنی متاثر تھی کہ صبح جب مجھے بڑے بھائی تازہ پھولوں کا گلدستہ گھر میں سجانے کے لئے لاکر دیتے تو میں گھر میں سجانے کی بجائے سسٹر زینیڈا کو لاکر دے دیتی اسلامی جمیعت کی طالبات پر پابندی تھی وہ کالج میں کوئی پروگرام نہیں کر سکتی تھیں لہذا میں ان سے ملنے ان کے گھر جاتی پردہ میں بالکل نہیں کرتی تھی لیکن انھیں دیکھ کر پردہ کرنا شروع کیا اور یکدم زندگی تبدیل ہوگئی چھوٹی موٹی تحریرات جمیعت کے ماہانہ رسالے میں شائع ہونے لگیں تو ایک سال میں ناظمہ نشر و اشاعت کی ذمہ داری بھی سنبھال لی اب نہ فیشن کی پرواہ نہ اپنی پرواہ بس یہیں سے تبدیلی کا آغاز ہوا اور دینی تربیت کی ابتدا ۔
اسلامی کتابیں وجرائد پڑھنے کا شوق ہوا نمازپر پابند ی بچپن سے کی پھر کچھ عرصہ مزید جمیعت اور جماعت اسلامی کے ساتھ کام کیا مگر اپنے اور ان کے عقائد میں واضح فرق محسوس ہونے پہ کسی حد تک کنارہ کشی اختیار کی اور یونیورسٹی سے فراغت کے صرف دو سال بعد ہی حیدرآباد میں مدرسہ تعلیم القرآن و الحدیث کا افتتاح ہوا تو مجھے میرے بھائی نے درس نظامی کا فارم لادیا کہ آپ چاہو تو ایڈمیشن لے لو مجھے گھر سے اجازت مل گئی اور میں پہلے ایک اور پھر دوسرے بچے کے ہمراہ مدرسہ کی پہلی اسٹوڈنٹ بن گئی چھوٹے بچوں کے ساتھ مشکلات بھی بہت آئیں کئی دفعہ دل چاہ کہ چھوڑ دوں مگر ضمیر نے ایسا نہ کرنے دیا کیونکہ ذمہ داریاں خود اکیلی نے اٹھائیں کوئی ملازمہ کوئی ہیلپر نہیں تھا خیر اللہ کا شکر ہے کہ مدرسہ میں بھی ہر سال پوزیشن حاصل کی اور مطالعہ کو وسیع کیا اور بہت کچھ سیکھا ،
مارچ میں مدرسہ کو خیر باد کہا شوہر کے حکم پہ نا گزیر وجوہات کی بنا پہ جب صرف دو ماہ رہ گئے تھے مدرسہ سے سند ملنے میں۔ مگر کچھ عالموں سے رابطہ تھا جن سے میں نے رہا گیا کورس گھر میں پڑھا ،اور اب بھی پڑھ رہی ہوں طالب علمی کی زندگی گزارنا بہت پسند ہے ۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
۔کیا آپ کسی پیشہ سے وابستہ ہیں؟
میں آٹھوں پہر گھریلو امور کی نگراں ہوں یہی میرا پیشہ یہی میری ڈیوٹی ہے البتہ اپنی تعلیم کو پیشے کے طورپہ نہیں اپنایا،گھر میں ہی ہومیو کلینک ہے جہاں ضرورت مند آتے ہیں اور اللہ ا نھیں شفاء دیتا ہے اپنی فیس یا دوا کے میں نے کبھی بھی کسی مریض سے پیسے نہیں لئے جب کوئی پیسے دینے کی کوشش کرتا ہے تو ان سے چارجز دعاؤں کی صورت دینے کی گزارش کرتی ہوں ۔
۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟
جی شادی تو انٹر میں ہی ہو گئی تھی عبیداللہ لاکھو صاحب سے ،جو پیشے کے لحاظ سے سول انجینئر ہیں اور اٹو کیڈ اینڈ اسٹیمیٹس اسپیشلسٹ ہیں کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ میں سترہ گریڈ کے آفیسر ہیں اس کے علاوہ پرائیویٹ پروجیکٹس پہ بھی کام کرتے ہیں الحمد اللہ ۔
اللہ رب العالمین کا احسان ہے اللہ نے دو بچے عطا فرمائے ایک بیٹی راؤدہ اور ایک بیٹا محمد عبداللہ ہے۔میری بیٹی بھی اس لحاظ سے خوش قسمت ہے کہ اس کے بابا کی کوئی بہن نہیں اس کے دادا کی کوئی بہن نہیں لہذا وہ کئی نسلوں کے بعد پیدا ہونے والی خوش نصیب بچی ہے ما شا ء اللہ اس کی دادی اس سے بہت خوش ہیں ۔
وہ آٹھویں سال میں ہے ابھی پرائمری میں ہے ہمارا ارادہ اسے پیشہ ور تعلیم کی بجائے ہومیو پیتھک اور درس نظامی پڑھانے کا ارادہ ہے
محمد عبداللہ نے گھر میں ہی قرآن مجید مکمل کیا اور اسے گھر میں ہی حفظ کروا رہی ہوں البتہ سبق سنانے کے لئے حافظ صاحب کے پاس بھیجتی ہوں تاکہ تلفظ میں کو تاہی نہ ہو اسے نیورو سرجن بنانے کا ارادہ ہےاللہ کی توفیق سے ان شاءاللہ ۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالکہ ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟


اپنےمزاج کے بارے میں خود بتانا تومشکل ہے بقول گھر والوں کے ٹھنڈا مزاج ہے غصہ بالکل نہیں آتا اور اگر آئے تو خاموشی اختیار کر لیتی ہوں شوہر اس نعمت متبرکہ سے شاکی ہوجاتے ہیں ۔ بہت بولتی ہوں مگر بحث و مباحثہ سے دور رہتی ہوں تصدیق کے لئے آپ دیکھ سکتی ہیں کہ جو بھی بحث و مباحثے والے تھریڈ ہیں ان میں حاضری کے باوجود کمنٹ دینے سے پرہیز کیا ہے شائد میری نیچر ایسی ہے کہ نہ میں کسی کو نیچاد کھا سکتی نہ کسی کا دل توڑ سکتی ۔
جن خواتین کی سب سے لڑائی رہتی ہو وہ بھی مجھ سے خوش ہیں سب سے اہم بات کہ میری ساس کو کبھی کوئی نہیں بھاتا ان کے منہ سے کبھی کسی کی تعریف نہیں سنی مگر وہ محفل یا گھر میں اپنے بیٹوں کے مقابلے میرے قصیدے پڑھتی ہیں ماشاء اللہ ۔
اللهم اجعلني خيرا مما يظنون
لیکن طبیعت کے لحاظ سے خوش مزاج ہونے کے باوجود تنہائی میسر ہوتے ہی روتی بہت ہوں اکثر کسی کا درد محسوس کر کے اور کبھی اپنی کوتاہی پہ ۔میں اس بات پہ بھی رو جاتی ہوں جب بچوں کو پڑھنے کا کہوں اور وہ ٹال دیں ہا ہا ہا یعنی اتنی معمولی بات پہ۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟
میں اجتماعیت پسند ہوں ہم اپنے گھر میں سب بہن بھائی مل کر کھانا کھاتے تھے کہانیاں سناتے مل کر کھیلتے کبھی نہیں لڑتے تھے مگر سسرال میں ایسا ماحول نہیں ملا جس کی وجہ سے طبیعت میں زود حسی آگئی ہے اور اکثر تنہا ہوتی ہوں تو بس مطالعے سے طبیعت کو بہلاتی ہوں یا ذکر اذکار میں مشغول رہتی ہوں پسند اجتماعیت کو ہی کرتی ہوں ۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
۔انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئیں ؟ اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان کیسے پیدا ہوا ؟
کمپیوٹر کا شارٹ کورس تو میٹرک کے بعد ہی کر لیا تھا مگر بزی اتنی رہی کہ پھر اس کی طرف توجہ ہی نہ دی ، میں گھر میں نیٹ کےخلاف تھی شوہر نیٹ کاکام آفس میں ہی کر لیتے تھے ،لوگوں سے اس کے منفی اور مثبت دونوں پہلوؤں کے متعلق سن رکھا تھا لہذا میں نیٹ کو نا پسند کرتی تھی میرا خیال یہ تھا کہ نیٹ وہ ذریعہ ہے جو ہماری ذہنی گمراہی کا سبب بن سکتا ہے اور اب جب اللہ نے اپنے رستے کی جانب ہدایت دے ہی دی ہے تو بگاڑ کے تمام دروازوں کو مقفل ہی رہنا چاہیے​

رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً ۚ إِنَّكَ أَنتَ ٱلْوَهَّابُ ﴿٨﴾

مدرسہ میں درس کی تیاری اور علمی مواد کے حصول کے لئے نیٹ کنیکشن 2010 میں لے ہی لیا پھر ایک دن میرے ٹیچر محترم بشیر احمد عسکری صاحب نے میرے شوہر سے کہا کہ نسرین کو کہو وہ صراط الھدیٰ پہ کام کرے پھر انھوں نے ہی میری آئی ڈی بنادی میں پھر بھی اس طرف مائل نہ ہوئی کبھی کبھار چکر لگا لیتی پھر وہیں کلیم حیدر بھائی کا میسج ملا اور مجھے محدث فورم پہ دعوت دی جہاں مجھے رجسٹریشن میں کافی مشکل ہوئی وہاں بھی انھوں نے آئی ڈی بنادی چنانچہ یہاں مجھے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا ہوگیا جہاں مجھے ایک ہی وقت میں حا لات حاضرہ سے لیکر ہر قسم کے علمی دینی واصلاحی اور تعمیری سوچ کے حامل مضامین سے مستفید ہونے کا موقع میسر ہوا اور یہیں مجھے اپنی چھوٹی موٹی تحریرات لکھنے اور براہ راست ہمت افزائی کا موقع بھی ملا ورنہ کبھی کبھار مجلہ دعوت اہل حدیث میں کوئی تحریر آجاتی تھی یا کبھی کبھار مقامی اخبارات میں بھی طلبہ کی سر گرمیوں پہ رپورٹ ارسال کرتی تھی نیز جمیعت میں ناظمہ نشرو اشاعت کے تحت بھی جو کچھ لکھا اس کا فوری رد عمل نہیں ملتا تھا​
بھیجوں میں افسانہ اور چھپے نہ اخبار میں​
میری خودی کو بھلا یہ کب گوارا تھا​
اپنی شاعری کی اشاعت کو نکالوں اخبار​
یہ خرچہ طباعت کا بھرنے کو کہاں یارا تھا​
مگر اس فورم پہ آکر اس سے سیکھا بھی بہت اور شاعری ،ہومیو ، اور ادبی تحریرات کو بھی پذیرائی حاصل ہوئی الحمد اللہ ۔​
اور اب سوچ ہے کہ​
خودی میں گم ہے خدائی تلاش کر اے غافل​
یہی فورم تیرے لئے ہے اب صلاح کار کی راہ​
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
۔8۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟
ویسے تو بہت سے ایسے کام ہیں جنھیں کر کے قلبی مسرت حاصل ہوتی ہے مگر تدبر کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت ومطالعہ سے جو سکون و طمانیت محسوس ہوتی ہے اسے الفاظ کے پیرائے میں بیان کرنا ممکن نہیں ،کام کاج کے دوران بھی موبائل پہ کسی قاری کی تلاوت کو لگا کر رکھتی ہوں ۔

۔9۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتی ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟
فرصت کے اوقات بہت کم میسر آتے ہیں اور جب میسر آجائیں تو گھر کی ڈیکوریٹنگ یا سلائی وغیرہ پہ سرف کرتی ہوں البتہ پریشان کن لمحات قرآن کی تلاوت اور دعاؤں میں گزارتی ہوں ،اور الحمد اللہ پریشانی کے اوقات کو اللہ خوشیوں کے لمحات میں تبدیل فرما دیتا ہے ۔
روز مرہ کے مشاغل کوئی خاص نہیں سارے کام خود کرتی ہوں بازار سے ریڈی میڈ کھانا کبھی نہیں منگواتی ۔
میں فجر سے پہلے اٹھتی ہوں نماز وذکر ازکار کے بعد تفسیر پڑھتی ہوں پھر 7 بجے ناشہ بنا کے سب کو کھلا پلا کہ اسکول بھیجتی ہوں اور میں گھر کے ضروری کام نمٹا کر اپنا لیپ ٹاپ کھول کے فورم پہ آجاتی ہوں پھر 11 بجے کے بعد دوپہر کے کھانے کی تیاری میں مشغول ہوجاتی ہوں ،دوپہر کے کھانے ونماز کے بعد مدرسہ کے لئے کچھ مطالعہ کرتی ہوں اور ساتھ ساتھ گھر کے کام بھی کرتی جاتی ہوں پھر 4 بجے مدرسہ جاتی ہوں وہاں سے 7 بجے آتی ہوں تو پھر رات کا کھانا بنانا اور اپنے بچوں کو پڑھانا نیز عبد اللہ سے ایک پارہ اور سبق سننا 10 بجے تک بچوں کو سلا کر لکھنے لکھانے کا کام کرتی ہوں اس مصروفیات کے دوران بھی بچوں اور شوہر کے درمیان توجہ رہتی ہے

اگر شوہر فارغ ہوں تو اپنی بہت سی مصروفیات کو بالائے طاق رکھ دیتی ہوں یہی سادی سی زندگی ہے میری ۔چھٹی والے دن بچوں کے کہنے پہ امی سے ملنے چلی جاتی ہوں ۔

آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟
میری زندگی کا مقصد صرف رضائے الہٰی کا حصول ہے اور اسی حصول مقصد کی خاطر بہت سی خواہشات سے منہ موڑ لیتی ہوں بہت سے لوگوں کی زیادتیاں اور کڑوی باتیں بھی برداشت کر لیتی ہوں تاکہ یہ سب میرے حق میں آخرت میں دلیل بن جائیں اور میری قبر کو روشن کرنے کا آخروی ذریعہ بن جائیں ان شاء اللہ


تمھیں کیا خبر میرے دوستوں ،کہ کدھر سے ہے کون حملہ کش

میری فکر میرے شعور پر،میرے ذوق میرے شعار پر،
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
11۔11وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟
بہت زیادہ علم حاصل کرنا اور کرتے رہنا یہ سب سے بڑی خواہش ہے اور یہ کہ حافظہ بن جاؤں

دینی شعور آجانے کے بعد یہ خواہش زبردست طریقے سے دل میں پیدا ہوئی کہ میں قرآن مجید کو حفظ کروں اور یہ خواہش دن بدن بڑھتی ہی جا رہی ہے مگر اب تک دنیاوی امور میں ہی گرفتار ہوں افسوس بھی ہوتا ہے کہ اتنا اچھا حافظہ ہونے کے باوجود حفظ سے محروم ہوں بحرحال زندگی رہی تو بچوں کی ذمہ داریاں کم ہونے پہ پہلا کام حفظ القرآن کرنا ہے ان شاء اللہ ،

اگر آخری خواہش پوچھیں گے تو آخری خواہش یہ ہے کہ مدینۃ النبی میں مدفن ہو۔
 
Top