• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم انس نضر صاحب ( منتظم اعلی )

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
انس بھائی باقی سوالوں کا جواب تو آپ ہی دے سکتے ہیں!
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم


4- یہ سوال عام ہے اور کوئی بھی جواب دے سکتا ہے،
یہ کسی اسلامی موضوع پر پی ایچ ڈی کرنے سے کیا مراد ہے؟
اس میں کیا کچھ شامل ہوتا ہے اور
کیا کچھ کریں تو پی ایچ ڈی کہلاتی ہے؟
ڈاکٹر آف فلاسفی (پی ایچ ڈی)

ماسٹر کے لئے جیسے ایک وقت میں کسی بھی ایک مضمون کا انتخاب کرنا ہوتا ھے، چاہیں تو ایک مضمون کے بعد دوسرے میں پھر تیسرے میں ۔۔۔۔۔ ماسٹرز کر سکتے ہیں۔ مگر پی ایچ ڈی پر آپ جس مضمون کا انتخاب کر رہے ہیں اس میں ریسرچ کرنا ھے جیسے سپیشلائز۔ یوں سمجھیں کہ ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر چاہے تو جسم کے کسی ایک حصہ پر سپیشلائز کر سکتا ھے۔

ماسٹر ڈگری پروگراموں میں زیادہ تر دو سال کی تعلیم کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے بعد ماسٹرز ان فلاسفی (ایم فل) کیا جا سکتا ہے۔ ایم فل کی تکمیل پر ڈاکٹر آف فلاسفی (پی ایچ ڈی) کی ڈگری کا حصول کیا جا سکتا ہے۔

یونیورسٹی میں لیکچرر کے لئے "ایم فل" اسسٹنٹ پروفیسر کے لئے "پی ایچ ڈی" کو لازم قرار دے دیا گیا۔
جنوری 2015 سے ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں لیکچررز کی بھرتی کیلئے بنیادی تعلیم ایم فل جبکہ جنوری 2016 سے اسسٹنٹ پروفیسرز کی بھرتی کیلئے پی ایچ ڈی کو لازمی قرار دیدیا گیا، ایچ ای سی کی جانب سے ملک بھر کی جامعات کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا، ایچ ای سی کی جانب سے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جنوری 2015 سے ملک بھر کی جامعات میں لیکچررز کی بھرتی کیلئے بنیادی تعلیم ایم اے کے بجائے ایم فل ہو گی جبکہ جنوری 2016 سے اسسٹنٹ پروفیسر کی بھرتی کیلئے بنیادی تعلیم ایم فل کے بجائے پی ایچ ڈی ہو گی۔ ذرائع کے مطابق اسوقت لیکچرار کا عہدہ گریڈ 18 جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر کا عہدہ گریڈ 19 کا ہے۔ قبل ازیں لیکچرار گریڈ 17 اور اسسٹنٹ پروفیسر گریڈ 18 میں ہوتا تھا، ایچ ای سی نے ایک گریڈ بڑھا دیا تھا۔ ح

یونیورسٹی آف دی پنجاب سے ایم فل اور پی ایچ ڈی پر کونسے مضامین ہیں یہاں سے چیک کریں۔ ح - ح

پروفیسرڈاکٹر مجاہد کامران، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی
نئے علم کی تخلیق یونیورسٹیوں کا بنیادی کام ہے۔ موجودہ انتظامیہ نے گزشتہ پانچ سالوں میں پی ایچ ڈی پروگرام میں انقلابی اصلاحات متعارف کرائی ہیں جس کی بدولت سال 2012ء میں پاکستان کی کسی بھی یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک سال میں 206 پی ایچ ڈیز پیدا کئے ہیں جن میں 85 خواتین اور 121 مرد شامل ہیں۔ ح

لاہور ہائی کورٹ نے ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کے لئے این ٹی ایس ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی۔
لاہور ہائی کورٹ نے ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے کے لئے گریجویٹ اسیسمنٹ ٹیسٹ (GAT) کی شرط ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ 11 مارچ 2014 کو عدالت کی طرف سے جاری کردہ احکامات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کو داخلوں کے لئے این ٹی ایس کی حیثیت کا تعین کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ح

امید ھے آپکے سوال پر اتنی معلومات کافی رہے گی۔

والسلام
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم ،
کنعان بھائی !

4- یہ سوال عام ہے اور کوئی بھی جواب دے سکتا ہے، یہ کسی اسلامی موضوع پر پی ایچ ڈی کرنے سے کیا مراد ہے؟ اس میں کیا کچھ شامل ہوتا ہے اور کیا کچھ کریں تو پی ایچ ڈی کہلاتی ہے؟
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
جزاک اللہ خیرا کنعان بھائی کافی معلومات پتہ چلیں اس پوسٹ سے لیکن اس حد تک تو مجھے بھی پتہ تھا کہ کسی دوسرے مضمون میں پی ایچ ڈی کرنا کسے کہتے ہیں، میں یہ جاننا چاہ رہا تھا کہ اسلامی موضوع پر پی ایچ ڈی کیسے ہو گی؟ وہ علماء جنہوں نے پی ایچ ڈی نہیں کی مگر جید علماء میں شمار ہوتے ہیں ان کی ریسرچ یا پڑھائی وغیرہ پی ایچ ڈی جیسی نہیں ہوتی؟ اگر ہوتی ہے تو وہ ڈاکٹر کیوں نہیں کہلواتے؟ الغرض کس قسم کی تعلیمات انسان کو اس موضوع میں پی ایچ ڈی کی ڈگری دلاتی ہیں؟
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

دینی مدارس پر تعلیم کے حوالہ سے جہاں تک مجھے یاد پڑتا ھے کہ جامعہ ڈگری پر اسے کوئی فوقیت حاصل نہیں تھی مگر شائد ضیا الحق کی حکومت میں اس دینی مدارس کی جامعہ ڈگری کو پنجاب یونیورسٹی کی ڈگری کا درجہ دیا گیا تھا کہ انہیں سرکاری جاب دی جائیں۔

دینی مدارس میں کونسے مضامین پڑھائے جاتے ہیں اور اس پر ان کے درجے کیا ہیں، عالم، مفتی و محدث وغیرہ پر کونسے علوم و مضامین پڑھنے پڑھتے ہیں اس پر تو یہاں سے فارغ ہونے والے ہی پوری معلومات دے سکتے ہیں مجھے اس پر کوئی علم نہیں۔ اس بات پر اندازہ ھے کہ یہاں سے فارغ طالب علم انہی مدارس میں اساتذہ لگ سکتے ہیں اس پر بہتر معلومات کوئی فاضل آپ کو یہاں فراہم کر سکتا ھے۔

میں اسلامی یونیورسٹی، مدینہ نبویہ کے کلیہ الشریعہ (جس میں فقہ، اُصول فقہ، قانون وقضاء اور وراثت کی سپیشلائزیشن ہوتی ہے) سے بدرجۂ امتیاز (CGPA: 4.67/5.00) فاضل ہوں۔ کلیہ (بی ایس آنرز) کو کہتے ہیں۔

بی کام

ایم اے اسلامیات

"تفسیر" میں پنجاب یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ہے۔

علاوہ ازیں حفظ، تجوید، قراءاتِ سبعہ وعشرہ (صغریٰ وکبریٰ) ، وفاق (عالمیہ)

علماء کا خادم ایک طالب علم ہوں۔

مدینہ یونیورسٹی کی اہم بات یہ ہے کہ ہر سبجیکٹ کو پڑھانے کیلئے اسی کا متخصص، اپنے موضوع کا ماہر پی ایچ ڈی ڈاکٹر استاد ہوتا ہے۔

انس

دینی تعلیم میں تو فاضل درس نظامی ہوں جو کہ وفاق المدارس السلفیہ سے ہے۔

میٹرک سائنس کے ساتھ کی۔

پھر پری انجینیئرنگ کے ساتھ ایف ایس سی کی۔

پھر ڈبل میتھ کے ساتھ گریجویشن کی

اور دنیاوی تعلیم میں پنجاب یونیورسٹی سے عربی اور سیاسیات میں ایم اے کیا ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب یونیورسٹی ہی سے علوم اسلامیہ میں پی ایچ ڈی مکمل کی ہے۔

تخصص اصول فقہ میں ہے۔ قرآن مجید کے بعد زیادہ تر مطالعہ اور رغبت اسی علم کی طرف رہی ہے۔

اس کے بعد مارچ 2012 سے مئی 2012 تک یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ علوم اسلامیہ میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر جاب کی۔

اگست 2012 سے تاحال کامساٹس لاہور میں ہوں۔

ابوالحسن علوی

اسلامیات میں ماسٹر کے بعد کالج میں لیکچرر اور اسلامک سٹڈیر پر کسی جزو میں پی ایچ ڈی کرنے سے یونیورسٹی میں لیکچرر، اسسٹنٹ پروفیسر وغیرہ کی جاب کر سکتے ہیں، تعلیم پر عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ تجربہ کے تحت یہ پوسٹ ڈائریکٹر تک جاتی ھے۔ اگر فنانس ھے تو اپنا سکول و کالج کھول سکتے ہیں۔ اسے عالم نہیں کہتے، عالم پر شائد دینی مدارس میں ابتداء سے ہی دینی تعلیم حاصل کرنے سے جامعہ کورس جو شائد 8 سال کا ھے اسے مکمل کرنے پر شائد عالم کا درجہ ملتا ھے۔ یہ ایک اندازہ ھے اس پر کوئی بھی بھائی آپکے سوال کے مطابق جواب دے سکتا ھے۔

والسلام
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم ،
پنجاب یونیورسٹی میں اسلامک سٹڈیز کے تین طرح کے پروگرامز ہیں۔جو ترتیب وار کرنے سے پی یچ ڈی ان اسلامک سٹڈیز کی جا سکتی ہے۔
یہ لنک ہے ، اس سے آپ کی معلومات میں اضافہ ہو سکتا ہے کہ اس میں کیا کیا پڑھایا جاتا ہے ، اور طریقہ کار بھی۔
زیادہ مفصل معلومات یہاں سے فارغ ہونے والے طالب علم ہی دیں سکتے ہیں۔
ایم اے اسلامیات معلومات۔
 

جواد

رکن
شمولیت
اپریل 16، 2011
پیغامات
43
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
42
استاذ محترم انس صاحب کا انٹرویو کئی اعتبارات سے انفرادیت لیے ہوئے ہے۔ بہت لطف آیا پڑھ کر۔
استاذ محترم سے میراث پڑھتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کا ادراک ہوا، ان کے پیریڈ میں ہماری بہت سے شرارتوں کے باوجود
ان کا وقار، متانت، سنجیدگی اور علم پر گرفتقائم رہتی۔
ایک دفعہ سخت گرمیوں میں انہیں تنکا لگا برف کا گولہ کھاتے دیکھا تو بڑی حیرانی ہوئی، کچھ اور قریب ہوئے تو ان کے اس طرح کچھ اور غیرمتکلفانہ رویے جان کر بڑی خوشی ہوئی۔عام طور پر بعض اہل علم کئی معاملات میں تکلف سے کام لیتے ہیں، لیکن شیخ کی سادگی اور بے تکلفی(تمام تر جدتوں کے ساتھ) اچھی لگی۔ اللہ رب العزت آپ کا وقار بلند فرمائے۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
انس بھائی میرے بھی چند سوال ہیں۔
1- آپ نے کبھی کوئی کتاب تصنیف کی ہے یا کرنے کا ارادہ ہے؟ کون سی؟
2- چونکہ آپ نے فقہ میں تخصص کیا ہے، تو اصول الفقہ کی کون سی کتاب آپ تجویز کریں گے جو آپ کے نزدیک اس موضوع پر بہترین اور تفصیلی کتاب ہے؟ اگر ایک سے زیادہ ہیں تو بیان کر دیں۔
3- علم قراءات القرآن پر کچھ بہترین کتب تجویز کریں۔
4- یہ سوال عام ہے اور کوئی بھی جواب دے سکتا ہے، یہ کسی اسلامی موضوع پر پی ایچ ڈی کرنے سے کیا مراد ہے؟ اس میں کیا کچھ شامل ہوتا ہے اور کیا کچھ کریں تو پی ایچ ڈی کہلاتی ہے؟
1۔ وراثت پر تقریباً چھ سات سال پہلے ایک کتاب لکھی تھی۔ اب تو بتاتے ہوئے شرم آنی لگی ہے۔ ابھی تک اسے مکمل نہیں کر سکا۔ تفسیر قرآن کے حوالے سے لکھنے کی بہت خواہش ہے۔ اللہ تعالیٰ کوئی ایسا کام لے لیں جو مرنے کے بعد صدقہ جاریہ ہو۔
2۔ کسی علم کے متعلق بہترین کتاب کا فیصلہ کرنا بہت مشکل کام ہے۔ یہ ہر صاحب علم کے ذوق پر ہے کہ اسے کون سی کتاب پسند آتی ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ کوئی ایک کتاب ایسی نہیں ہوتی جس میں کسی علم سے متعلقہ تمام باتیں آجائیں، کتابیں ایک دوسرے کو مکمل کرتی ہیں۔ ذاتی طور پر مجھے روضۃ الناظر وجنۃ المناظر، ارشاد الفحول اور الوجیز فی اصول الفقہ (عبد الكريم زيدان) پسند ہیں۔ شائد اس لئے کہ مجھے ان سے کچھ زیادہ مستفید ہونے کا موقع ملا ہے۔ تفصیلی کتاب شائد البحر المحیط للزرکشی ہے۔
3۔ قراءاتِ سبعہ کیلئے التیسیر للدانی اور اس کی نظم حرز الامانی (شاطبیہ)، ثلاثہ کیلئے التحبیر اور اس کی نظم درہ۔ قراءات عشرہ کیلئے امام ابن الجزری کی نشر، عشرہ کے اجراء کیلئے البدور الزاهرة لعبد الفتاح القاضي ۔۔۔۔ عشرہ کبریٰ کیلئے طیبہ النشر اور اجراء کیلئے فريدة الدهر
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
استاذ محترم انس صاحب کا انٹرویو کئی اعتبارات سے انفرادیت لیے ہوئے ہے۔ بہت لطف آیا پڑھ کر۔
استاذ محترم سے میراث پڑھتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کا ادراک ہوا، ان کے پیریڈ میں ہماری بہت سے شرارتوں کے باوجود
ان کا وقار، متانت، سنجیدگی اور علم پر گرفتقائم رہتی۔
ایک دفعہ سخت گرمیوں میں انہیں تنکا لگا برف کا گولہ کھاتے دیکھا تو بڑی حیرانی ہوئی، کچھ اور قریب ہوئے تو ان کے اس طرح کچھ اور غیرمتکلفانہ رویے جان کر بڑی خوشی ہوئی۔عام طور پر بعض اہل علم کئی معاملات میں تکلف سے کام لیتے ہیں، لیکن شیخ کی سادگی اور بے تکلفی(تمام تر جدتوں کے ساتھ) اچھی لگی۔ اللہ رب العزت آپ کا وقار بلند فرمائے۔
جزاکم اللہ خیرا! دعاؤں میں یاد رکھیے۔
 
Top