• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم شاہد نذیر صاحب

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
18-اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟
یہی سوچتا ہوں کہ ان پرفتن اور خراب حالات میں جو اللہ کو راضی کرکے چلاگیا وہی خوش نصیب ہے۔ میں بھی آخرت میں کامیاب ہونے والوں کی فہرست میں شامل ہونا چاہتا ہوں۔

اے میرے رب مجھے دنیا اور آخرت میں کامیابی و کامرانی عطا فرمادے۔ آمین یا رب العالمین
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
19۔شریعت کے نفاذ کےلیے کیا لائحہ عمل ہونا چاہیے؟
جس طرح طاغوتی نظام دنیا پر مسلط کیا گیا ہے اور طاغوت کے پجاری اس نظام کو بچانے کے لئے آخری حد تک جانے کو تیار ہیں ان حالات میں شریعت کے نفاذ کے لئے تمام لائحہ عمل بے کار ہیں۔ جہاد، قتال، قربانی اور خون بہائے بغیر شریعت کے نفاذ کا خواب دیکھنا بے کار ہے۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
21۔معاشرے میں سب سے بڑی برائی کیا دیکھتے ہیں اور تدارک کس طرح کیا جاسکتا ہے؟نوجوان نسل میں سب سے بڑی برائی کیا ہے اور اس کی وجوہات کیا ہیں؟
میں سمجھتا ہوں کہ معاشرے کی سب سے بڑی برائی جس نے سارا نظام درہم برہم کر رکھا ہے وہ صحیح وقت پر نکاح نہ کرنا ہے۔ اسی سبب معاشرے میں بے حیائی کو فروغ مل رہا ہے، لڑکیاں اپنی عصمتوں سے ہاتھ دھو رہی ہیں اور ایک بدکار اور خودغرض معاشرہ تشکیل پارہا ہے۔

نوجوان نسل کی سب سے بڑی برائی یہی ہے کہ اسکی نوجوانی کا اولین مقصد جنسی لذت کا حصول ہے جس کے لئے وہ دوسروں کی عزت بھی برباد کرتا ہے اور خود بھی اپنی عزت سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔ یعنی اپنی اور دوسروں کی عصمتیں لٹانا ہی ایک نوجوان کا مطمع نظر ہے۔ ظاہر ہے یہ ساری خرابی اور فتنہ صحیح وقت پر نکاح نہ کرنے کے سبب ہے۔ اگر صحیح وقت پر لڑکے اور لڑکی کا نکاح کردیا جائے تو نوجوانی کا انتہائی قیمتی وقت بے کار اور فضول کاموں میں ضائع ہونے سے بچ جاتا ہے۔ عصمتیں محفوظ ہوجاتی ہیں اور جنسی ضرورت پوری ہوجانے کے بعد لڑکا اور لڑکی جلد مذہب کی طرف مائل ہوجاتے ہیں۔ جنسی خواہشات کی تکمیل ایک ایسی ضرورت ہے کہ اگر یہ پوری نہ ہو تو انسان دینی اور دنیاوی طور پر بے کار ہوکر صرف اور صرف اسی کے بارے میں سوچتا رہتا ہے۔ بس یہ ایک ایسی لازمی ضرورت ہے کہ اگر یہ پوری ہوجائے تو انسان اپنے زندگی کے اصل مقصد یعنی اللہ کے احکامات کے مطابق زندگی گزارنے اور ایک صحت مند اور پاکیزہ معاشرے کی تشکیل کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
23۔محدث فورم نے آپ کی اخلاقی ، دینی ، ودیگر تربیت میں کتنا کردار ادا کیا ہے؟
محدث فورم پر مجھے احساس دلایا گیا کہ میری تحریر میں سختی بہت ہے۔ میرے خیال سے محدث فورم پر موجودگی کی وجہ سے تحریر کی سختی اور شدت میں کچھ کمی ہوئی ہے اسکے علاوہ کلام میں کافی احتیاط بھی پیدا ہوئی ہے اور اسکے پیچھے خاص طور پر محترم @شاکر بھائی کی مخلصانہ کوششیں اور بے غرض نصیحتوں کا کافی عمل دخل ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے مخلص بھائیوں کا بھی اس کار خیر میں حصہ ہے۔ جیسے
@انس نضر
@ابوالحسن علوی
@باذوق
@طالب نور
@خضر حیات
@کفایت اللہ سنابلی وغیرھم۔
اللہ ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
24-آپ کے اردگرد نوجوان نسل کن ذرائع سے سب سے زیادہ اسلام سیکھتی سمجھتی ہے؟از خود؟والدین؟یااسلامی ادارے؟؟
والدین وہ ہستی ہیں جن سے باآسانی اسلام سیکھا جاسکتا ہے لیکن بدقسمتی سے والدین ہی اسلام سے صحیح طور پر واقف نہیں اس لئے نوجوان ازخود اپنی کوششوں سے اسلام سیکھتے اور سمجھتے ہیں پھر اپنے والدین کو بھی سکھاتے اور سمجھاتے ہیں۔ یعنی جو کام اصل میں والدین کا تھا اب وہ ان کی اولاد کررہی ہے۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
26۔زندگی کے اتنے ادوار گزار لینے کا بعد زندگی سے کیا سیکھا؟؟
زندگی کی حقیقت یہ ہے کہ اتنے سارے لوگوں کے ہوتے ہوئے بھی انسان تنہاء اور اکیلا ہے۔

اگر انسان خوش اور مطمئن رہنا چاہتا ہے تو اسے لوگوں سے تمام امیدیں ختم کرلینی چاہییں کیونکہ توقعات پوری نہیں ہوتیں چاہے وہ بیوی سے قائم کی جائیں یا اولاد سے۔ پھر اس کے بعد کون سے رشتے دار یا دوست احباب ہیں جن سے آپ امیدیں پوری ہونے کی توقع رکھ سکتے ہیں؟

انسان کو سب سے زیادہ دکھ اسکی امیدیں ٹوٹنے اور دوسروں سے وابستہ کی گئی توقعات پوری نہ ہونے کا ہی ہوتا ہے اس لئے نہ امید قائم کرو اور نہ اس کے ٹوٹنے پر غمگین یا پریشان ہو۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
27۔دین اسلام کی ترقی و بلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟؟
صحیح علم کی۔
درست علم ہوگا تو درست عمل بھی ہوگا جو دین اسلام کی ترقی کا باعث بنے گا۔ ورنہ غلط علم کے ساتھ عمل اسلام کی تنزلی کا باعث ہے۔
 
Top