• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم عبدہ صاحب

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
ﺟﺰﺍﮐﻢ ﺍﻟﻠﮧ ﺧﯿﺮﺍ۔۔۔
ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﺁﭘﮑﮯ ﻋﻠﻢ ﻭ ﻋﻤﻞ ﻣﯿﮟ ﺑﺮﮐﺖ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺧﺎﻟﺺ ﺩﯾﻦ ﮐﮯ ﻋﻠﻢ ﺳﮯ ﺟﻮﮌﮮ ﺭﮐﮭﮯ۔۔ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﻋﺎﻟﻢ ﺩﯾﻦ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﺎﺻﺤﯿﺢ ﻓﺮﯾﻀﮧ ﺍﻧﺠﺎﻡ ﺩﯾﺘﮯﺭﮨﯿﮟ ۔ﺍﻭﺭ ﺧﯿﺮ ﮐﮯ ﮐﺎﻣﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺁﭖﺍﭘﻨﺎ ﺣﺼﮧ ﮈﺍﻟﺘﮯ ﺭﮨﯿﮟ ۔۔۔
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
جزاک اللہ خیرا عبدہ بھائی بہت اچھا انٹر ویو تھا۔ماشاء اللہ بہت اچھی اور معتدل سوچ ہے۔اللہ آپ کی تمام دینی کاوشوں کو قبول فرمائے۔ اللہ آپ پر اور آپ کی فیملی پر اپنا خصوصی فضل وکرم فرمائے۔آمین
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
جزاک اللہ خیرا عبدہ بھائی
آپ کا انٹرویو بہت اچھا رہا، ماشاءاللہ، میں آپ سے ڈائریکٹ مل چکا ہوں اس لئے آپ کی علمی ذہنیت کا مجھے اچھا اندازہ ہے، اللہ آپ کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے آمین
ہاں آپ کی ایک بات کی وضاحت کرتا چلوں، آپ کی ایک پوسٹ کو غیر متفق ریٹ کیا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ جہاں تک مجھے سمجھ آئی ہے کہ آپ نے شرک پر کمپرومائنگ کرنے کی بات کی ہے، یا شاید میں سمجھ نہیں سکا، بہرحال میرا اپنا نقطہ نظر یہ ہے کہ شرک پر کسی صورت کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا، جیسے آج کل ایک دو تنظیموں نے کر رکھا ہے، وہ اتحاد کے نام پر ہر قسم کے شرکیہ نعرے برداشت کر رہے ہیں، اتحاد کی اصل بنیاد ہی توحید ہے، جب اس پر وار کئے جائیں گے تو کہاں کا اتحاد؟ قرب قیامت جو مسلمانوں اور عیسائیوں میں وقتی اتحاد ہو گا اور وہ یہودیوں سے لڑیں گے تو ان میں یہ ہرگز نہیں ہو گا کہ عیسائی مسلمانوں کے پلیٹ فارم یا مسلمانوں کے جلسے میں آ کر صلیب کو بلند کرنے کے کفریہ نعرے بلند کریں، بلکہ اپنے اپنے عقیدے پر رہتے ہوئے صرف ایک مشترکہ دشمن سے نبرد آزما ہوں گے اور جوں ہی اپنے دشمن سے لڑ لیں گے بعد میں مسلمانوں کی غیرت توحید پر ایک صلیبی کافر حملہ کرتے ہوئے اس فتح کو صلیب سے جوڑنے کی کوشش کرے گا تب ایک مسلمان بھائی اٹھ کر اسے تھپڑ رسید کرے گا پھر ایک جنگ شروع ہو جائے گی، لہذا اس ساری مفصل گفتگو کے تناظر میں میرا نقطہ نظر یہی ہے کہ اتحاد اس ملک میں صرف اہل حدیث سلفیوں کو آپس میں کرنا چاہئے جو نہیں ہے اور جن کے مشرکانہ عقائد ہیں جن سے اتحاد ناممکن ہے ان سے زبردستی اتحاد کی جا رہا ہے، جو کہ ایک بے کار کوشش ہے۔ اللہ سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
ہاں آپ کی ایک بات کی وضاحت کرتا چلوں، آپ کی ایک پوسٹ کو غیر متفق ریٹ کیا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ جہاں تک مجھے سمجھ آئی ہے کہ آپ نے شرک پر کمپرومائنگ کرنے کی بات کی ہے، یا شاید میں سمجھ نہیں سکا،
محترم بھائی میں نے اپنا موقف تو یہ کہیں بیان نہیں کیا کہ شرک پر کمپرو مائیز کیا جا سکتا ہے کبلکہ اپنا موقف یہ بیان کیا ہے کہ کم از کم شرک پر کمپرومائیز نہ کیا جائے باقی فروعی مسائل پر مناظرے تو بے شک کریں مگر اگلے کو کافر اور گمراہ نہ کہیں تاکہ باہر والوں کو ہمارا اختلاف نہ معلوم ہو میرے اس موقف پر مجھے سمجھانا ہو یا میری اصلاح کرنی ہو تو میں تیار ہوں الحمد للہ
البتہ آگے چل کر یہ کہا تھا کہ کوئی اگر میری اس موقف کو درست نہیں سمجھتا اور
1-اسکا موقف اس کا کمپرومائیز کا معیار اس سے بھی کم تر ہے اور وہ شرک پر بھی کمپرومائیز کر لیتا ہے یا
2-اس کا موقف اس سے بھی سخت ہے اور وہ فروعی مسائل میں بھی کمپرومائیز نہیں کرتا

اور وہ مجھے سمجھانا بھی نہیں چاہتا تو میں اس پر زبردستی نہیں کروں گا کہ وہ مجھ سے متفق ہو البتہ ایک عقلی دلیل دوں گا کہ اگر ہو سکے تو وہ اپنے اس اصول کو عالمگیر اور مستقل بنائے یعنی ہر جگہ یہی اصول لاگو کرے یعنی اگر وہ شرک پر کپرومائیز کر لیتا ہے تو مشرک کے پیچھے نماز بھی پڑھ لے ا س سے شادی کو بھی جائز سمجھے وغیرہ کیونکہ لوگ اسکی بات کا اعتبار کر سکیں اور اگر وہ فروعی مسائل پر بھی کمپرومائیز نہیں کرتا تو پھر اسکو شرک پر بھی نہیں کرنا چاہئے کیونکہ توحید فروعی مسائل سے پہلے ہے واللہ اعلم
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
بھائی اسی لئے میں نے کچھ یوں لکھا تھا
ہاں آپ کی ایک بات کی وضاحت کرتا چلوں، آپ کی ایک پوسٹ کو غیر متفق ریٹ کیا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ جہاں تک مجھے سمجھ آئی ہے کہ آپ نے شرک پر کمپرومائنگ کرنے کی بات کی ہے، یا شاید میں سمجھ نہیں سکا، بہرحال میرا اپنا نقطہ نظر یہ ہے
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
مجھے سمجھنے میں غلطی ہوئی لہذا معذرت، یہ ہو بھی نہیں سکتا کہ ایک موحد شرک پر کمپرومائز کرے، اللہ ہم سب کو توحید پر قائم رکھے اور توحید پر موت عطا فرمائے آمین
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
عبدہ نے کہا!پس جو فمن زحزح عن النار وادخل الجنۃ فقد فاز پر یقین کی عینک پہن کر اس دنیا کو دیکھے گا تو اسکو اسی دنیا سے ہی اللہ کی معرفت اور جنت کا راستہ مل جائے گا انشاءاللہ
ان شاء اللہ
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
ہمارا ماحول الحمد للہ مدرسہ والا ماحول ہے اور اسکا زیادہ کریڈٹ میری وائف کو جاتا ہے جن کے تقوی سے مجھے بھی تقویت ملتی ہے الحمد للہ مجھ سے زیادہ دنیا سے بے رغبتی رکھتی ہیں ایک دفعہ گھر کے سامان پر بات ہو رہی تھی کہ اسکا حساب کون دے گا تو میں نے کہا کہ وہ تو آپ کو دینا ہو گا تو انہوں نے کہا کہ مجھے کسی چیز کی ضرورت نہیں پھر اکثر چیزیں سامان بیڈ کرسیاں صوفے وغیرہ بیچ دئے اب گھر میں بھی اور بیٹھک میں بھی کوئی چارپائی یا بیڈ وغیرہ نہیں نیچے ہی سوتے ہیں البتہ دینی کتابوں وغیرہ میں زیادہ خرچ کرتی ہیں اللہ تعالی قبول کرے امین
ماشاء اللہ۔عبدہ بھائی اس بات پر جتنا بھی اللہ رب العالمین کا شکر کریں کم ہے۔ورنہ اگر گھر میں صرف مرد دینی سوچ رکھتا ہو اس کے برعکس اہلیہ اگر اس کو دینی معاملات میں سپورٹ نہ کرے۔تو گھر میں بھونچال آجاتا ہے۔اور انڈر سٹینڈنگ نہیں ہوتی۔اگر ہو بھی جائے تو زندگی سسک سسک کر گزرتی ہے یعنی گھر میں میاں اور بیوی دونوں کا دینی کاموں میں دلچسپی لینا۔اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔میری دعا ہے اللہ آ پ کے گھر پر اپنا خصوصی فضل وکرم فرمائے۔اللہ آ پ کو استقامت عطا فرمائے۔اور آپ کی دینی کاوشوں کو قبول فرماکر آپ کے لئے زخیرہ آخرت بنائے۔آمین
 
شمولیت
مارچ 06، 2013
پیغامات
43
ری ایکشن اسکور
54
پوائنٹ
42
جزاک اللہ خیرا عبدہ بھائی بہت اچھا انٹر ویو تھا۔ماشاء اللہ بہت اچھی اور معتدل سوچ ہے۔اللہ آپ کی تمام دینی کاوشوں کو قبول فرمائے۔ اور
اللہ ہم سب کو توحید پر قائم رکھے اور توحید پر موت عطا فرمائے آمین
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
ماشاءاللہ ، بھائی جان اللہ آپ کے علم و عمل اور جذبہ دعوت وجہاد میں برکت عطا فرمائے ، بہت ہی بہترین خیالات پڑھنے کو ملے ۔ اور آپ کی کچھ عادات تو مجھے بہت ہی پسند آئیں ۔
فی الوقت آپ اتنے سارے سوالات کے جوابات لکھ کر تھک گئے ہوں گے ، اب آپ کو ذرا آرام کی مہلت ( میری طرف سے ) دی جاتی ہے ، کوئی سوال ہوا تو آپ کو دوبارہ زحمت دی جائے گی ۔
آپ نے مصروفیت کے باعث جلدی میں کم وقت میں زیادہ لکھنے کی کوشش کی ہے ، ٹائپنگ کی کافی غلطیاں ہیں ، نظرثانی کرکے ان کو درست کرلیں ، تاکہ یہ انٹرویو کے حسن پر اثر انداز نہ ہوں ۔
 
Top