• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث بک

ابو حسن

رکن
شمولیت
اپریل 09، 2018
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
90
رمضان المبارک کے انتظار میں شعبان کے ایام گنتے رہو اسکی ترغیب سیدالاولین و الاخرین ﷺ نے اُمت کو دی ہے، اللہ اکبر

کیا ہی عظمت والا مہینہ ہے جس کے انتظار میں شعبان کے ایام گننے کی ترغیب دی گئی

قرآن کا مہینہ آرہا ہے اور پوری دنیا کے مسلماں قرآن کی تلاوت سننے کیلئے تراویح کے اہتمام میں مشغول ہو جائیں گے

مبارک ہو حاملین قرآن کو جن کی تلاوت قرآن پر مصلین لطف اندوز ہونگے اور دل نرم اور آنکھیں اشکبار، اللہ اکبر

حرمین شریفین میں عجب رونق ہوگی کہیں قیام لیل تو کہیں قرآن کی تلاوت تو کہیں افطاری کے انتظار میں دعاؤں کا اہتمام، اللہ اکبر

حرم نبوی میں تو ایک الگ نظارہ ہوتا ہے قبل از افطار، اہل مدینہ پر وہی انصار مدینہ کی خصلتیں پلٹ آتی ہیں، ضیوف رحمان کا اکرام اور صائمين کے اکرام میں بچھ بچھ جانا

ہر طرف یہی دوڑ لگی ہوتی ہے کہ آنے والا مسلمان میرے دسترخوان پر بیٹھے اور میرے ہی دسترخوان پر افطاری کرے، اللہ اکبر

اور دنیا میں کہیں ایسے بھی مسلمانوں کے گھر ہونگے جہاں پر یہ انتظار ہوگا کہ کوئی صاحب حیثیت ہمیں بھی کچھ اپنے رزق حلال میں سے عنایت کردے تاکہ ہم بھی کچھ سحری و افطاری کا اہتمام کرلیں

آپ صاحب حیثیت ہو تو اپنے گلی محلہ اور رشتہ داروں میں سے ایسے لوگوں کیلئے اللہ تعالیٰ کے دئیے ہوئے رزق حلال میں سے انکی مالی امداد کرنے کی کوشش کریں

اللہ تعالی ہمیں رمضان المبارک کی برکات کو حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس میں کثرت سے اعمال صالح کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور جو مسلماں اس رمضان المبارک کے انتظار میں رمضان المبارک سے قبل اس دنیا سے رخصت ہوگئے اللہ تعالیٰ انکی بخشش فرمائے اور ہمارا بھی خاتمہ بالخير فرمائے ، آمین
 

ابو حسن

رکن
شمولیت
اپریل 09، 2018
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
90
کولیگ : کہنے لگا کہ میں سویت یونین کا لیفٹنینٹ تھا

ابوحسن : ہیں ؟ کیا کہہ رہے ہو ؟

کولیگ : ہاں سچ کہہ رہا ہوں

ابوحسن : آج کا بہترین لطیفہ جو سویت یونین باقی ہی نہ بچی اسکا لیفٹنینٹ ابھی تک باقی ہے ؟

اس بات کو سن کر وہ اور دوسرے کولیگ بھی قہقہوں سے ہنسنے لگے

دراصل یہ بات ٹرمپ کی حالیہ گفتگو پر شروع ہوئی تھی کہ وہ اپنے بیان میں کہہ رہا تھا کہ ہم بھی امن چاہتے ہیں اور طالبان بھی امن چاہتے ہیںحالانکہ یہ سریح جھوٹ تھا

پھر وہ اپنے انٹرویو میں کہتا ہے کہ ہمارے فوجیوں کے گھر والے ہم سے سوال کرتے ہیں
کسی کی ایک ٹانگ نہیں تو کسی کا ایک بازو کٹا ہوا

کسی کی آنکھ نہیں
تو کسی کا شوہر مرگیا

کسی کا بیٹا مرگیا تو کوئی ویسے ذہنی مریض بن گیا

اس لیے ہم اب جنگ کی بجائے امن چاہتے ہیں

میں نے دل میں سوچا کہ انکو اس بات کی سمجھ کبھی نہیں آسکتی کہ مسلماں کو تو مطلوب شہادت ہے اور پھر اس میں موت نہیں بلکہ حیات ہے

کولیگ : نہ روس ہارا تھا نہ افغانستان بلکہ روس خود سب کچھ چھوڑ کرپیچھے ہٹ گیا(حالانکہ کہ یہ بھی سفید جھوٹ تھا جو کہ وہ سفید ہاتھی کے بارے میں بول رہا تھا)

ابوحسن : امریکہ بھی وہی سپر پاور کا گھمنڈ لیے داخل ہوا تھا لیکن آج پاگل کتے کی طرح بھاگنے کا راستہ ڈھونڈ رہا ہے

اب اس کولیگ کی چھیڑ بن گئی ہے لیفٹنینٹ
 

ابو حسن

رکن
شمولیت
اپریل 09، 2018
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
90
ہمارے ہاں دیسی لبڑل یورپ کے دلدادہ اور یورپ کی نقل کرنے اور ان پر مر مٹنے والے بہت ہیں چلو کچھ یورپ کی باتیں بھی ہوجائیں

جاب پر کچھ کولیگ یورپین ہیں

یورپین کولیگ : میرے ایک دوست نے دادی سے شادی کرلی

ابو حسن : کیا ؟ دادی سے شادی ؟ کیا کہہ رہے ہو؟

یورپین کولیگ : ہاں ،اسکی پینشن حاصل کرنے کیلئے

ابو حسن : مطلب ؟

یورپین کولیگ : اس نے اپنی دادی کے ساتھ کورٹ میں لیگل شادی کی ہے اب جتنے عرصہ وہ زندہ رہی خود پینشن لے گی اور مرنے کے بعد اسکاپوتا معاف کرنا اسکا شوہر;)

ابو حسن : میں نے دل میں سوچا کہ "جن کاموں کے متعلق ہم تصور بھی نہیں کرسکتے تم لوگ وہ کام کرلیتے ہو" اور ہمارے دیسی لبڑل تمہارے کارناموں کی مثالیں دیتے نہیں تھکتے

الحمدللہ نعمۃ الالسلام
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
"پتا بھی نہیں چلا،اتنے برس کی ہو بھی گئ۔کہاں وہی بچپن میں کاٹیاں کر کے خون نکالنے والی لڑکی اتنی بڑی بھی ہو گئی۔۔بالکل بھی نہیں لگتا۔"
"میں بھی تو اگست میں ایک سال مزید بڑی ہو گئی ہوں۔"بھاری دل کے ساتھ میری آواز سنائی دی۔
"اور وہ دسمبر میں پچیس سال کی ہو جائیں گی۔"
"میرے مالک!!"میں نے حیرت سے دیکھا۔
اور اور۔۔۔اگلے سال وہ تیس برس کی۔" میری چیخ نما آواز نکلی۔
"ہاااں۔۔"
"نہیں۔۔ابھی تو۔۔۔ابھی تو چھوٹی خالہ کچھ عرصہ قبل تیس کی تھیں۔۔وقت کیسے گزرا پتا بھی نہیں چلا،آج ان کی بھانجی تیس کی ہونے جا رہی ہے۔۔افففف"
"اتنی پریشانی ؟؟خیریت ہے؟تم تو تیس کی نہیں ہونے جا رہی ناں!!"ضمیر نے مسکرانے کی کامیاب کوشش کی۔
" ضمیر!!پلیز۔۔گزرتے وقت سے مجھے کس قدر خوف آتا ہے صرف میں ہی جانتی ہوں۔شاید میری خواہشات سے میں ایک بڑی خواہش وقت کا تھمنا ہو گا۔مجھے ماضی یا مستقبل میں جینے کا شوق نہیں ہے۔وقت تھمے تو حال کا تھمے،ورنہ چاہے نہ تھمے۔جس رشتے،تعلق اور مضبوطی میں،میں آج ہوں۔۔نجانے وقت کی دھول مٹی ہمیں کہاں سے کہاں لے جائے گی؟سب کو میرے سے یہی شکوہ ہوتا ہے ناں کہ اچھے بھلے وقت میں مستقبل کو یاد کر کے ضرور رنگ میں بھنگ ڈالنا ہے؟ لیکن مجھے یاد آتا ہے کہ کبھی امی جان بھی تو بچی تھیں اور کبھی بدریہ بھی نانی اماں ہو گی۔یہ تو خوشی کی بات ہے۔مجھے بھلا کونسی سوچ افسردہ کرتی ہے؟یہ کہ اس وقت ہم سب نجانے کہاں ہوں گے؟دنیا میں تو ہوں گے،شاید دل میں نہ ہوں یا دل میں تو دھڑکتے ہوں،دنیا میں نہ رہیں۔مجھے مخلص رشتوں کی موت سے خوف آتا ہے۔میرا سب سے بڑا خوف رشتے ہیں کہ کہیں چھوٹ نہ جائیں،کہیں روٹھ نہ جائیں۔"میں کس قدر بھری ہوئی تھی،ضمیر کو بھی شاید احساس تھا،آج چپ کر کے سنتا رہا۔
"میں جانتا ہوں۔۔۔لیکن!!" اس نے ہنکارا بھرا۔
"لیکن کیا؟"میں نے تڑپ کر دیکھا۔" پلیز ضمیر۔۔میں لاکھ حقیقت پسند سہی لیکن اس بارے میں سچ سن سکتی ہوں اور نہ ہی سننا چاہتی ہوں۔۔"میرا دل رو رہا تھا یا شاید میں خود!!
"ریلیکس!!" وہ تیزی سے باہر نکل گیا۔
میں دروازے بند کر کے بیٹھ گئی اور ۔۔وہ پھر سے آیا.اس کے قدموں کی چاپ سرزمین دل پر دھمک دے رہی تھی۔سر نیہوڑے،امید و خوف کے مابین لزرتی لڑکی!!
وہ کچھ دور بیٹھ گیا اور اس کی آواز کمرے میں گونجنے لگی۔
"رشتے تو چھوٹنے ہی ہیں،ٹوٹنے ہی ہیں۔دستور دنیا ہے!!
بچپن سے لیکر اب تک کتنے رشتے چھوٹے ہیں؟
پہلے بہنیں بیاہی جاتی ہیں۔۔بھائی کاروبار دنیا میں گم ہو جاتے ہیں۔۔پھر ہم بھی بیاہ کر والدین کو چھوڑ جاتے ہیں۔۔بچپن کے بہت سارے دوست ہمسائے،ہم جماعت علاقہ ،ادارہ چھوڑنے سے چھوٹ جاتے ہیں۔بڑے بزرگ عمر پوری کرتے ہیں تو دنیا ہی چھوڑ دیتے ہیں۔اولاد ہوئی،بچا کھچا میکہ بھی چھوٹ گیا۔اولاد کی شادیاں ہوئیں،اللہ حافظ ہوتا گیا۔شریک زندگی بھی زندگی کی سانسیں پوری کرتے کرتے ایک دوسرے کو چھوڑ جاتے ہیں۔یہ ترتیب نہ بھی رہے تو بھی حادثات و واقعات سے رفتہ رفتہ سب ختم ہو جاتا ہے!!" وہ ذرا سا رکا۔میرے آنسو بہہ رہے تھے،میں نے بہنے دیے۔تکلیف بہت تھی لیکن برداشت کرنا ضروری تھا۔
"لیکن جانتی ہو کچھ رشتے ایسے ہوتے ہیں کہ جو مرضی چھوڑ جائے،چاہے پوری دنیا چھوڑ جائے۔۔وہ آپ کو کبھی نہیں چھوڑیں گے۔۔چاہے آپ خود انہیں چھوڑ دیں۔وہ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔آپ کو بس انہیں پکارنے کی ضرورت ہے۔"
نجانے کیسا سکون تھا، جو دل میں اترتا جا رہا تھا۔
"ایک آپ کا ضمیر اور دوسرا آپ کا رب!!دیگر رشتوں کو سوچتے سوچتے ان دو رشتوں کو بھی فہرست میں رکھنا،کل کو ضرورت پڑنے والی ہے!!"
 

ابو حسن

رکن
شمولیت
اپریل 09، 2018
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
90
روحانی کنگا

میں ہول سیل کا آرڈر کرنے والا ہوں؟

دوست احباب اپنا اپنا آرڈر مجھے لکھواتے جائیں

گنجے حضرات اپنا اور حضرت کا وقت رابطہ کر کے برباد کرنے سے گریز کریں


آج ایک گروپ سے یہ پوسٹ موصول ہوئی اور دیکھ کر ہنسی پر قابو پانا مشکل ہوگیا

اپنے دوست کو یہ پوسٹ وٹس اپ پر بھیجی تو فوری جواب موصول ہوا کہ 3 عدد میرے لے بھی آرڈر کردیں

اللہ تعالی ایسے ایمان کے لٹیروں سے امت مسلمہ کی حفاظت فرمائے، آمین
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
روحانی کنگا

میں ہول سیل کا آرڈر کرنے والا ہوں؟

دوست احباب اپنا اپنا آرڈر مجھے لکھواتے جائیں

گنجے حضرات اپنا اور حضرت کا وقت رابطہ کر کے برباد کرنے سے گریز کریں


آج ایک گروپ سے یہ پوسٹ موصول ہوئی اور دیکھ کر ہنسی پر قابو پانا مشکل ہوگیا

اپنے دوست کو یہ پوسٹ وٹس اپ پر بھیجی تو فوری جواب موصول ہوا کہ 3 عدد میرے لے بھی آرڈر کردیں

اللہ تعالی ایسے ایمان کے لٹیروں سے امت مسلمہ کی حفاظت فرمائے، آمین
ابتسامہ۔
 

ابو حسن

رکن
شمولیت
اپریل 09، 2018
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
90
مرزائیت و قادیانیت
70 کی دہائی میں مرزائیت و قادیانیت کی ہلچل نے اپنے لیے خارج اسلام کی تاریخی سند حاصل کی تھی​
اور
اب کی بار شاید پاکستان کی سرزمین سے خارج پاکستان کی سند پانا چاہتے ہیں؟
تاجدار خَتمِ نَبُوَّت سیدالاولین و الاخرین صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام
سیدنا حبیب بن زید رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابو مسلم خولانی رحمہ اللہ
کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تحفظ ختم نبوت کی خدمات کو انجام دیتے رہیں گے، إن شاء اللہ
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
محدث بک کے بانی محترم خضر حیات حفظہ اللہ کے گاؤں میں آج صبح صبح پائے و لسی کا لذیذ ناشتہ کیا.. میزبان حبیب الرحمن کاظمی حفظہ اللہ تھے.
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
محدث بک کے بانی محترم خضر حیات حفظہ اللہ کے گاؤں میں آج صبح صبح پائے و لسی کا لذیذ ناشتہ کیا.. میزبان حبیب الرحمن کاظمی حفظہ اللہ تھے.
ماشاء اللہ۔ حضرت شاہ صاحب زندہ دل ومیزبان شخصیت ہیں۔
کس مناسبت سے جانا ہوا؟
 

ابو حسن

رکن
شمولیت
اپریل 09، 2018
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
90
جپھیوں والی بنگالی سرکار

جیسے ہر روز مارکیٹ میں کوئی نہ کوئی نئی پروڈکٹ آتی رہتی ہے؟

ویسے ہی بدعت کی مارکیٹ میں ہر روز دین کے نام پر ایک نیا تماشہ وجود میں آتا ہے

آج یہ تماشہ بھی دیکھنے کو ملا کہ دو دو گلے ملکر مجلسِ میں بیان سن رہے ہیں اور ایک دوسرے کا روتے ہوئے سہارا بن کر تسلی بھی دے رہے ہیں

ٹریننگ بھی کمال کی ہے

اب اس بیان کا " تورزمہ تو کوئی بونگالی ہی کورسکتا ہے " کہ کیا فور مایا ذا رہا ہے

ویڈیو کیلئے فیس بک لنک
 
Top